2025-11-19@06:02:19 GMT
تلاش کی گنتی: 110
«الگ ہو»:
(نئی خبر)
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آئندہ برس ریڈ اور وائٹ بال کی الگ ٹیمیں نظر آئیں گی،سلیکٹرز جو بھی فیصلہ کریں کرکٹ کی بہتری کے لیے ہوگا۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ انسان کو محنت بھرپور کرنی چاہیے اور سلیکٹرز یہی کر رہے ہیں۔ایک سوال پرچیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ٹیم اچھے مومینٹم میں ہے،چیمپئنز ٹرافی میں عمدہ پرفارم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی نے ٹیم بنائی اور مجھے ان پر پورا اعتماد ہے، پوری امید ہے کہ گرین شرٹس چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں گے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایڈیشنل رجسٹرار کی توہین عدالت کارروائی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پرسماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے بنچ سے الگ ہونے کا عندیہ دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار کی توہین عدالت کارروائی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں 6رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس اطہر من اللہ نے بنچ سے الگ ہونے کا عندیہ دیدیا۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ اگر یہ بنچ کارروائی جاری رکھنا چاہتا ہے تو میں الگ ہو جاؤں گا، ہمارے سامنے اس وقت کوئی کیس ہے ہی نہیں،ہمارے سامنے جو اپیل تھی وہ غیرموثر ہو چکی،اگر بنچ کارروائی جاری رکھنا چاہتا ہے تو میں معذرت کروں گا۔ آزاد کشمیر:...
عمران اور بشریٰ بی بی کی بریت کے خلاف اپیل، جسٹس اعظم خان عدت کیس کی سماعت سے الگ ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عِدت کیس میں بریت کے خلاف خاور مانیکا کی اپیلوں پر سماعت کرنے والے جسٹس اعظم خان نے خود کو کیس سے الگ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں بریت کے خلاف خاور مانیکا کی اپیلوں پر سماعت جسٹس اعظم خان کی سربراہی میں ہوئی، جنہوں نے اس کیس میں پہلے بھی سماعت کی تھی۔ بانی پی ٹی آئی...
بینچوں کے اختیارات کے کیس کا 26 ویں ترمیم سے کوئی تعلق نہیں، اگر کوئی شخص خود سے خوف زدہ ہو تو وہ الگ بات ہے: جسٹس منصور
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں بینچز کے اختیارات کے حوالے سے کیس کی سماعت نہ ہونے پر توہین عدالت کے مقدمے میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے عدالتی معاونین کی تقرری پر اعتراض اٹھا دیا۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ توہین عدالت کے مقدمے میں عدالت کا دائرہ اختیار محدود ہے اور اس کیس میں شوکاز نوٹس جاری کرنے والے کے تحریری بیان کی ضرورت ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ عدالت کا مقصد یہ نہیں تھا، تاہم ہم یہ جاننا چاہتے تھے کہ کیس کیوں واپس کیا گیا، کیس کو مقرر نہ کرنے سے یہ بھی نہیں معلوم ہو سکا کہ نذر عباس کا اس معاملے سے کیا تعلق ہے۔ جس پر اٹارنی جنرل نے جواب...
موجودہ کیس کا آئینی ترمیم سے کوئی تعلق نہیں، ویسے کوئی ڈرنے لگ جائے تو الگ بات ہے، جسٹس منصور علی شاہ
سپریم کورٹ میں بینچز اختیار سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل 2 رکنی بنچ سماعت کر رہا ہے۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ایڈیشنل رجسٹرار کو تحریری جواب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سوال پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے سیکشن 2 کا ہے۔ بینچ اپنا دائرہ اختیار دیکھنا چاہ رہا ہو تو کیا کیس واپس لیا جا سکتا ہے؟ موجودہ کیس کا آئینی ترمیم سے کوئی تعلق نہیں، ویسے کوئی ڈرنے لگ جائے تو الگ بات ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ نذر عباس کے...
ممبئی : بالی ووڈ کے مشہور اداکار چنکی پانڈے نے حالیہ برسوں میں اپنی اداکاری کے دائرے کو بڑھاتے ہوئے منفی اور گہرے کردار ادا کرنے میں مہارت حاصل کی ہے۔ اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے فلم بیگم جان (2017) میں اپنے خوفناک کردار کے بارے میں دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔ چنکی پانڈے نے کہا، "یہ کردار میری زندگی میں ایک نیا موڑ تھا۔ لوگ مجھے ہمیشہ ایک مزاحیہ اداکار کے طور پر دیکھتے تھے، لیکن بیگم جان میں میرا منفی کردار کافی خطرناک اور خوفناک تھا۔" چنکی نے انکشاف کیا کہ اس کردار کی وجہ سے ان کی ذاتی زندگی پر بھی اثر پڑا۔ ان کے مطابق، ان کی بیوی بھاونا پانڈے اس قدر خوفزدہ ہو گئیں...
باکسنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ محمد علی کی آج 83 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ محمد علی نے 17 جنوری 1942 کو امریکی شہر لوئسویل کے ایک مسیحی گھرانے میں آنکھ کھولی، انہوں نے 1970 کی دہائی میں اسلام قبول کرلیا۔ با کسرمحمد علی نے پہلا مقابلہ اکتوبر 1960 کو آبائی قصبے لوئسویل میں جیتا اور انہوں نے 1960 کی دہائی میں روم اولمپک میں سونے کا تمغہ جیتا۔ محمد علی نے 1964 میں دنیائے باکسنگ کے خطرناک ترین کھلاڑی سونی لسٹن کو شکست دے کر شہرت کی بلندیوں کو چھولیا، پھر 1974 میں انہوں نے جارج فورمین کو شکست دی اور 32 سال کی کم عمری میں باکسنگ کا عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ انہوں نے...
ریڈیو پاکستان ڈیرہ کی چوالیسویں سالگرہ کی تقریب،جسٹس(ر)محمد دائود خان کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان )ریڈیو پاکستان ڈیرہ کی چوالیسویں سالگرہ ریڈیو اسٹیشن کے سبزہ زار میں سادگی مگر پروقار طریقے سے منائی گئی جس میں جسٹس(ر)محمد دائود خان مہمان خصوصی تھے جب کہ ارباب دانش فورم کے سرپرست گلزار احمد ،صدر ابوالمعظم ترابی ،نائب صدر محمد بشیر سیماب،عطا الاکبر، قاضی مظفر،سید نجف علی شاہ ،علی جان، نجم سعید، اسد مختار، فرح نورین، محمد علی قیصر سمیت دیگر حاضر سروس و ریٹائرڈ ملازمین اور دور و نزدیک سے تشریف لانے والے سامعین بھی شریک ہوئے۔ مہمان خصوصی محمد دائود خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریڈیو ڈیرہ نے اہل...
جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کا اپنی مدت پوری کرنا نہ کرنا الگ اور جائز یا ناجائز ہونا الگ بات ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات میں ہمیں اعتماد میں نہیں لیا، اس لیے نہیں معلوم کہ کیا ہورہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملکی معیشت میں بہتری ہماری آرزو ہے۔ کہا جارہا ہے کہ معیشت کے اشاریے بہتر ہوئے ہیں مگر صرف اشاریوں کے بہتر ہونے سے کام نہیں چلتا۔ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا اپنی مدت پوری کرنا نہ کرنا الگ اور جائز یا ناجائز ہونا الگ بات ہے، اصل...
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنی سالگرہ کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کر دیں۔ مہوش حیات نے 6 جنوری کو اپنی 37 ویں سالگرہ منائی تھی جس میں ان کی والدہ سمیت انڈسٹری کے ساتھی اداکاروں اور دیگر شخصیات نے شرکت کی تھی۔ اداکارہ کی سالگرہ کے موقع پر ساتھی اداکاروں نے مہوش حیات کو خوب مبارک باد دیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ View this post on Instagram A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial) علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر بھی مہوش حیات کو ان کے مداحوں نے مبارک باد دی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مزیدپڑھیں:برقع پہنو، نمازپڑھو، شاہ رخ نے بیوی...