مہوش حیات کتنے برس کی ہو گئیں؟ سالگرہ کی تصاویر اور ویڈیو سامنے آ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنی سالگرہ کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کر دیں۔
مہوش حیات نے 6 جنوری کو اپنی 37 ویں سالگرہ منائی تھی جس میں ان کی والدہ سمیت انڈسٹری کے ساتھی اداکاروں اور دیگر شخصیات نے شرکت کی تھی۔
اداکارہ کی سالگرہ کے موقع پر ساتھی اداکاروں نے مہوش حیات کو خوب مبارک باد دیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
View this post on InstagramA post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)
علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر بھی مہوش حیات کو ان کے مداحوں نے مبارک باد دی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مزیدپڑھیں:برقع پہنو، نمازپڑھو، شاہ رخ نے بیوی کویہ حکم کب دیا؟
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
برطانوی وائلڈ لائف ریسرچرجین گوڈیل 91 برس کی عمر میں آنجہانی ہوگئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) جنگلی حیات پر تحقیق اور عالمی ماحولیات کے حوالے سے دنیا بھر میں سرگرم رہنے والی جین گوڈیل 91 برس کی عمر میں آنجہانی ہوگئیں ۔ خبررساں اداروں کے مطابق جنگلی حیات پر تحقیقات کے حوالے سے پہچانی جانے والی جین گوڈیل نے 1966ء میں اخلاقیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ جین گوڈیل جانوروں پر تحقیق اور قدرتی ماحول کی بقا کے لیے آواز اٹھانے والی خاتون تھیں، جنہوں نے براعظم افریقا کے مختلف ممالک میں موجود جنگلی حیات پر طویل تحقیق کی۔ ان کی تحقیقات میں حیاتیاتی طور پر انسانوں کے سب سے نزدیک سمجھے جانے والے جانور لنگوروں پر تحقیقات نے خاص کر شہرت حاصل کی۔ انہوں نے جانوروں کے درمیان طویل وقت گزار کر اس شعبے میں تحقیق کا نرالہ طریقہ اپنایا۔ جین گوڈیل کو 2025ء میں امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلیٰ اعزاز میڈل آف فریڈم سے نوازا تھا۔ اس قبل وہ برطانیہ، فرانس، جاپان اور تنزانیہ سے اعلیٰ ترین اعزازات حاصل کرچکی تھیں۔جین گوڈیل کے قائم کیے ادارے جین گوڈیل انسٹیٹیوٹ کی جانب سے ہی ان کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔