ریڈیو پاکستان ڈیرہ کی چوالیسویں سالگرہ کی تقریب،جسٹس(ر)محمد دائود خان کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز

ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان )ریڈیو پاکستان ڈیرہ کی چوالیسویں سالگرہ ریڈیو اسٹیشن کے سبزہ زار میں سادگی مگر پروقار طریقے سے منائی گئی جس میں جسٹس(ر)محمد دائود خان مہمان خصوصی تھے جب کہ ارباب دانش فورم کے سرپرست گلزار احمد ،صدر ابوالمعظم ترابی ،نائب صدر محمد بشیر سیماب،عطا الاکبر، قاضی مظفر،سید نجف علی شاہ ،علی جان، نجم سعید، اسد مختار، فرح نورین، محمد علی قیصر سمیت دیگر حاضر سروس و ریٹائرڈ ملازمین اور دور و نزدیک سے تشریف لانے والے سامعین بھی شریک ہوئے۔

مہمان خصوصی محمد دائود خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریڈیو ڈیرہ نے اہل ڈیرہ و ہمسایہ اضلاع کے عوام کو شعور بخشا اور زندگی بسر کرنے کے علوم سے نوازا، مختلف شعبہ ہائے حیات کے افراد کو آگاہی دی، دامان سمیت دیہی علاقوں کے لوگوں میں مقبولیت حاصل کی،ایس ڈی محمد نجم الحسن نے کہا کہ ہمارا عملہ وسائل و افرادی قوت کی کمی اور درپیش مشکلات کے باوجود بہتر طور پر خدمات سرانجام دے رہا ہے جو خراج تحسین کا مستحق ہے،انہوں نے کہا کہ سامعین بھی ہمارا اثاثہ اور ان کی محبتیں ہمارے حوصلے بڑھاتی ہیں،یہی وجہ ہے کہ ہر سال سالگرہ کے دن دوردراز علاقوں سے مبارک باد پیش کرنے کے لیے سامعین تشریف لاتے ہیں اور آج بھی آئے ہوئے ہیں،ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

پروگرام منیجر ہمایوں مندوخیل نے شرکا کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہمیں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے.

وسائل کا فقدان اور افرادی قوت کی کمی ہے لیکن پھر بھی سفر جاری رکھے ہوئے ہیں.سابق ڈائریکٹر نیوز گل زار احمد نے کہا کہ ریڈیو ڈیرہ کا آغاز کسمپرسی کی حالت میں کیا گیا تھا. تب میز کرسیاں بھی دست یاب نہیں تھیں اور زمین پر بیٹھ کر کام کرنا پڑتا تھا. شہر سے چھے کلومیٹر دور آمد جوئے شیر لانے کے برابر تھی اور دیہی علاقوں کو جانے والی ایسی بسوں میں سفر کرنا پڑتا تھا جن میں بھیڑ بکریاں بھی ہوتی تھیں.سابق کنٹرولر عطا الاکبر نے کہا کہ ہمارے ہاتھ کا لگایا ہوا پودا تن آور درخت بن چکا ہے۔

جو مقام مسرت ہے.شرکائے تقریب نے ریڈیو کے عملے کو مبارک باد دی. اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور مہمانوں کی تواضع کی گئی،اسٹیشن ڈائریکٹر صاحب ذادہ محمد نجم الحسن اور پروگرام منیجر ہمایوں مندوخیل نے شرکا کا شکریہ ادا کیا.ارباب دانش فورم نے اپنی طرف سے سال گرہ کیک اور آنے والے سامعین نے بھی مٹھائی پیش کی.گلوکار شہزاد اقبال نے نغمے پیش کیے اور عبدالشکور نے مرحوم شاعر فاروق روکھڑی کا کلام مترنم آواز میں سنایا. نقابت کے فرائض اعجاز قریشی نے سرانجام دیے۔

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

پاک فوج کے زیر اہتمام بنوں اسپورٹس کمپلیکس میں پینٹنگ اور آرٹس ایونٹ کا انعقاد

پاک فوج کے زیر اہتمام بنوں اسپورٹس کمپلیکس میں پینٹنگ اور آرٹس ایونٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں مختلف اسکولز اور کالجز کے 150 سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔

رنگا رنگ تقریب میں پاک فوج کے مقامی افسران، ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ طلبہ نے اپنی خوبصورت پینٹنگز، دلکش فن پاروں اور تخلیقی آئیڈیاز کے ذریعے حاضرین کے دل جیت لیے۔

مہمانِ خصوصی نے ایونٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی صلاحیتوں کو سراہا۔ اس موقع پر کہا گیا کہ بنوں کے باصلاحیت نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، ان کے فن پارے اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ قابلیت میں کسی سے کم نہیں۔

ایونٹ کے اختتام پر بنوں کے عوام نے تقریب کے کامیاب انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے پروگرام نہ صرف نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو اُجاگر کرتے ہیں بلکہ علاقے میں امن، ہم آہنگی اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کا ذریعہ بھی بنتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اڈیالہ جیل میں قید عمران خان 73 برس کے ہوگئے، ’تم جیو ہزاروں سال، ہر سال کے دن ہوں 10 ہزار‘
  • ایک اور قومی کرکٹر رشتہ ازدواج میں منسلک، ولیمے میں نامور کھلاڑیوں کی شرکت
  • پاک فوج کے زیر اہتمام بنوں اسپورٹس کمپلیکس میں پینٹنگ اور آرٹس ایونٹ کا انعقاد
  • رافیل نڈال کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دے دی گئی
  • سندھ ہائیکورٹ: جسٹس طارق جہانگیری کی جامعہ کراچی سے ڈگری منسوخی کا فیصلہ معطل
  • باراک اوباما کی مشیل اوباما کو شادی کی 33ویں سالگرہ پر محبت بھری مبارکباد
  • بلوچستان حکومت پر اڑھائی کا فارمولہ طے ہوا ہے، نور محمد دمڑ کا دعویٰ
  • لاہور، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کی مزار شہید ڈاکٹر پر حاضری
  • جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جامعہ کراچی سے ڈگری منسوخی کا فیصلہ معطل
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ