آئندہ برس ریڈ اور وائٹ بال کی الگ، الگ ٹیمیں ہوں گی، چیئرمین پی سی بی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آئندہ برس ریڈ اور وائٹ بال کی الگ ٹیمیں نظر آئیں گی،سلیکٹرز جو بھی فیصلہ کریں کرکٹ کی بہتری کے لیے ہوگا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ انسان کو محنت بھرپور کرنی چاہیے اور سلیکٹرز یہی کر رہے ہیں۔ایک سوال پرچیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ٹیم اچھے مومینٹم میں ہے،چیمپئنز ٹرافی میں عمدہ پرفارم کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی نے ٹیم بنائی اور مجھے ان پر پورا اعتماد ہے، پوری امید ہے کہ گرین شرٹس چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی سی بی
پڑھیں:
(ہوٹل رہائش، یوٹیلٹی الاؤنس )محسن نقوی نے چار ماہ میں 41 لاکھ خرچ کر ڈالے
پی ایس ایل 9 میں مختلف میڈیا کمپنیوں سے سوا پانچ ارب کی ریکوری نہیں کی گئی،نجی ٹی وی
اپرائیوٹ کمپنی کو ایک لاکھ بیس ہزار ڈالر کا خلاف ضابطہ ٹھیکہ دیا گیا، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سرینہ ہوٹل رہائش اور یوٹیلٹی الاؤنس کی مد مہم چار ماہ میں اکتالیس لاکھ خرچ کر ڈالے۔نجی ٹی وی کے مطابق آڈٹ رپورٹ 2024-25ء میں انکشاف ہوا ہے کہ پی ایس ایل 9 میں پولیس کھانے پر 6۔5 کروڑروپے خرچ ہوئے ، ڈائریکٹر میڈیا کی خلاف ضابطہ تقرری پر 80 لاکھ جب کہ تین ریجنل ایج گروپ کوچز کی خلاف ضابطہ تقریوں پر 54 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اپرائیوٹ کمپنی کو ایک لاکھ بیس ہزار ڈالر کا خلاف ضابطہ ٹھیکہ دیا گیا۔ ایک ایمپائر کو 38 لاکھ کی میچ فیس زیادہ دی گئی۔ سوا دو کروڑ کے کوسٹرز کے کرایوں پر ضائع کیے گئے۔ مختلف کمپنیوں کو 19کروڑ کا خلاف ضابطہ ٹھیکہ دیا گیا۔ 40 لاکھ کی کرکٹ گراؤنڈ کو مشکوک پیمنٹ ہوئی۔ انٹرنیشنل فرم کو تین کروڑ کا خلاف ضابطہ ٹھیکہ دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل نائن میں مختلف میڈیا کمپنیوں سے سوا پانچ ارب کی ریکوری نہیں کی گئی۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی سی بی اس رپورٹ پہ ابھی کمنٹ نہیں کرسکتا، رپورٹ پیش ہونے پر موقف دیا جائے گا۔