2025-12-06@17:55:02 GMT
تلاش کی گنتی: 111
«فارن پالیسی»:
(نئی خبر)
خالد مقبول صدیقی— فائل فوٹو چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان خالد مقبول صدیقی تمام تنظیمی اور پالیسی امور کی نگرانی کریں گے۔اس حوالے سے خالد مقبول صدیقی کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی فاروق ستار، انیس قائم خانی اور امین الحق دیکھیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تنظیمی کمیٹی کی ذمے داریاں انیس قائم خانی، امین الحق اور رضوان بابر کے پاس ہوں گی جبکہ مصطفیٰ کمال، فیصل سبزواری اور رضوان بابر لیبر ڈویژن کی نگرانی کریں گے۔شعبہ خواتین کی ذمے داریاں نسرین جلیل، انیس قائم خانی اور کیف الوریٰ کے پاس ہوں گی جبکہ یوتھ فورم کی ذمے داری فاروق ستار، مصطفیٰ کمال اور فیصل سبزواری کے پاس ہو گی۔ خالد مقبول...
فوٹو آئی ایس پی آر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ اپنے غیرملکی آقاؤں کے ایجنٹ بن کر دُہری پالیسیوں کی پیروی کرنے والوں سے آگاہ ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بلوچستان کا دورہ کیا، اس دوران آرمی چیف کو بلوچستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں سینئر سیکیورٹی اور انٹیلی جنس حکام نے شرکت کی۔ آرمی چیف، گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہداء کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی۔ دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنانا اولین ترجیح ہے: آرمی چیفآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا اولین ترجیح ہے۔ آرمی چیف...
کراچی(بزنس رپورٹر) پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن ( پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین سلیم ولی محمد نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں صرف ایک فیصد کمی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے اور یہ سوال اٹھایا ہے کہ افراط زر کی شرح میں مسلسل کمی کے باجود شرح سود کو سنگل ڈیجٹ پر نہ لانا شدید تحفظات پیدا کررہاہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جب مہنگائی نیچے آرہی ہے تو مرکزی بینک شرح سود میں نمایاں کمی کیوں نہیں کررہا۔ایک فیصد کمی سے معیشت کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہوگا، جب تک سنگل ڈیجٹ پر پالیسی ریٹ نہیں آتا، معاشی سرگرمیوں کا بحال ہونا مشکل ہے۔صدر پی سی...
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پالیسی ساز فیصلے امریکی تاریخ کے بدترین فیصلے؟ ٹرمپ کی پالیسیوں کے پس پردہ عوامل اور اثرات؟ ٹرمپ کی افغانستان سے متعلق پالیسی کا مقصد ایران کا گھیراؤ ہے؟ غزہ سیزفائر کا بنیادی سبب؟ فاتح کون، کہاں جشن، کہاں صف ماتم؟ مغربی کنارے میں بھی اسرائیل کے خلاف قیام کی صورتحال؟ ٹرمپ کی اہل غزہ کو مصر اور اردن میں دھکیلنے کی پالیسی؟ جنوبی لبنان سیز فائر میں بھی اسرائیل حزب اللہ کے مقابل ناکام کیوں؟ حزب اللہ کی حکمت عملی کامیاب کیسے؟ عالمی منظر نامے میں پاکستان کی صورتحال کیا ہے، کیا ہونی چاہیئے؟ ان سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے سینیئر تجزیہ کار و ریسرچ اسکالر آغا علی نقی...
بائیڈن دور میں امریکی سفارتخانوں نے 2021ء میں پرائیڈ ماہ کے دوران پرائیڈ فلیگ اور بلیک ہسٹری کے مہینے کے دوران 2022ء میں بلیک لائیوز میٹر فلیگ جیسے جھنڈے لہرائے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمۂ خارجہ نے سفارتخانوں میں پرائیڈ اور بلیک لائیوز میٹر پرچم لہرانے پر بھی پابندی لگا دی۔ سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو نے نئی پرچم پالیسی سے متعلق حکمنامہ جاری کیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے واحد پرچم پالیسی اختیار کرلی ہے، جس کے تحت ملک اور بیرون ملک تنصیبات پر صرف امریکی پرچم لہرایا جاسکے گا۔ محکمۂ خارجہ دو پرچموں کو استثنیٰ دیا گیا ہے، جو کہ جنگی قیدیوں و جنگوں میں لاپتہ اور دوسرا بے جا قیدی سے متعلق نشان ہے۔ واضح...
ملک میں فائیو جی سروسز کے آغاز کا شیڈول پارلیمنٹ میں پیش کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کی دستاویز کے مطابق کسی بھی آپریٹر کے ذریعے فائیو جی نیٹ ورک کا آغاز رواں سال جون میں ہو گا ۔ سپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی کو کنسلٹنٹ کی سفارشات آئندہ ماہ فروری میں پیش کی جائیں گی ، مارچ میں سپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی پالیسی اصلاحات کو حتمی شکل دے گی جس میں سپیکٹرم کی قیمتوں کا تعین ، تجارتی شرائط اور ٹیکسیشن وغیرہ شامل ہیں، اپریل میں وفاقی حکومت کی جانب سے پالیسی ڈائریکٹو کی منظوری دی جائے گی۔
لاہو ر (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی صوبہ بلوچستان کے تحت کراچی پریس کلب میں ’’بلوچستان کے سلگتے ہوئے مسائل اور ان کا حل‘‘کے عنوان سے سیمینار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکمرانوں اور اسٹیبلشمنٹ کو بلوچستان کے حوالے سے اپنی پالیسی تبدیل اور بلوچستان کے عوام کو ان کے حقوق دینے ہوں گے۔ بلوچستان کے عوام کو عزت اور ان کے حقوق دئیے جائیں تو یہ اور زیادہ محب وطن ثابت ہوں گے۔ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے فارم 47 والوں کے بجائے بلوچستان کی حقیقی قیادت سے بات کرنا ہو گی۔ بلوچستان کی اسمبلی میں بیٹھے ہوئے فارم 47 کی پیداوار عوام کے نمائندے نہیں ہیں۔ لاپتا افراد...
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انفارمیشن سکیورٹی پالیسی کے تحت ڈیٹا گورننس آفس کے قیام کا اعلان کردیا جو ڈائریکٹوریٹ جنرل آئی ٹی اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے ماتحت کام کرے گا۔ ڈیٹا گورننس اور انفارمیشن سیکیورٹی پالیسی کے تحت قائم کیے جانیوالے آفس کیلیے پہلا عہدہ چیف ڈیٹا مینجمنٹ اینڈ گورننس کے نام سے قائم کیا گیا ہے جس کا بنیادی مقصد ڈیٹا گورننس پالیسی کے موثر نفاذ کو یقینی بنانا ہے۔
نان فائلرزکی موجیں ختم ہو گئیں، ایف بی آر نے ٹیکس نیٹ بڑھانےکیلئےنئی پالیسی کااعلان کر دیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف بی آر کا کہنا ہے کہ نان فائلر اب پراپرٹی یا پلاٹ خرید نہیں سکیں گے،زمین خریدنے کےلئے شہریوں کو پہلے ایف بی آر میں رجسٹرڈکراناپڑےگا،اب جائیداد یا پلاٹ کی خرید ا ر ی پر مکمل ٹیکس گوشوارے جمع کروانے ہونگے۔ٹیکس گوشوارے جمع ہونے سے ٹیکس نیٹ میں اربوں روپے کا اضافہ ہوگا،اس پالیسی سے لاکھوں افراد ٹیکس نیٹ میں آئیں گے۔چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لانگریال نے بتایا کہ نان فائلرز کے لیے 15 مخصوص سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے گی، جن میں ابتدائی طور پر 5 شعبوں پر توجہ دی جائے گی، یہ اقدامات وزیر اعظم کی...
قیامت کا منظر: امریکا میں آگ کے بگولے بننے لگے ، ہلاکتوں میں ہوشربا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز لاس اینجلس: امریکی شہر لاس ایجلس میں ہولناک آگ کے باعث کئی گھر اور عمارتیں تباہ ہوگئیں جس کے باعث لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے اور پورے شہر میں قیامت کا سماء ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں آگ لگنے کے بعد اب ’آگ کے بگولے‘ بننا شروع ہوگئے ہیں جس کے مناظر کیمرے کی آنکھ نے قید کر لیے۔ رپورٹ کے مطابق آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹرز کی سخت محنت جاری ہے۔ تاہم حکام کو خدشہ ہے کہ اگلے ہفتے کے اوائل میں دوبارہ تیز ہواؤں کی توقع ہے جس سے...
نیویارک (نیوزڈیسک)امریکی شہر لاس ایجلس میں ہولناک آگ کے باعث کئی گھر اور عمارتیں تباہ ہوگئیں جس کے باعث لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے اور پورے شہر میں قیامت کا سماء ہے۔وہیں اب اطلاعات سامنے آئی ہیں لاس اینجلس میں آگ لگنے کے بعد اب ’آگ کے بگولے‘ بننا شروع ہوگئے ہیں جس کے مناظر کیمرے کی آنکھ نے قید کر لیے۔ رپورٹ کے مطابق آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹرز کی سخت محنت جاری ہے۔ تاہم حکام کو خدشہ ہے کہ اگلے ہفتے کے اوائل میں دوبارہ تیز ہواؤں کی توقع ہے جس سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ لاس اینجلس کاؤنٹی میں لگنے والی سب سے بڑی آگ جسے پالیساڈیس فائر کا نام دیا گیا ہے...
