2025-06-15@23:11:48 GMT
تلاش کی گنتی: 29103

«لائبہ خان»:

(نئی خبر)
    کرپشن اور سود کے خاتمہ کے بغیر عام آدمی کی حالت اورمعیشت میں بہتری نہیں آئیگی، امیر جماعت اسلامی ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے جائیں، اسرائیل بدمست ہاتھی بن چکا ہے،نومنتخب مجلس شوریٰ سے خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے جائیں، اسرائیل بدمست ہاتھی بن چکا ہے جس سے پورے خطے کی سلامتی کو خطرہ ہے۔ جماعت اسلامی کی نومنتخب مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت نے ایران پر اسرائیلی حملہ کی پرزور مذمت کی اور کہا کہ جماعت اسلامی اور پوری پاکستانی قوم ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔مجلس شوریٰ کا تین روزہ اجلاس منصورہ میں جاری ہے۔ اجلاس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) حکومت پاکستان نے ایران اور اسرائیل کی صورتحال کے پیش نظر شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔وزارت داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق اسرائیلی حملوں کے پیش نظر پاکستانی شہری ایران کاسفر نہ کریں۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان اپنے شہریوں کی سلامتی، حفاظت کیلئے صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ایران میں موجود پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کیلئے ضروری اقدامات اور انتظامات جاری ہیں۔
    ملک کے مختلف حصوں میں جاری شدید گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے کیونکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے پری مون سون سسٹم کے تحت بارشوں، تیز ہواؤں اور گرد آلود طوفانوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار یعنی 15 جون کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں انتہائی شدید گرمی متوقع ہے، تاہم، کچھ مقامات پر جزوی طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ گرد آلود ہواؤں، گرج چمک اور ہلکی بارش کا امکان بھی موجود ہے۔ ’یہ موسمی صورتحال جنوبی و شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، بالائی و جنوب مشرقی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان کے...
    جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باوما کی قیادت میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ جیت کر پروٹیز نے ‘چوکرز’ کے لیبل کو اُتار پھینکا۔ گزشتہ روز لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا 5 وکٹوں سے شکست دیکر پہلا آئی سی سی ٹائٹل اپنے نام کیا۔ تاریخی فتح کے بعد جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باوما نے پریزنٹیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ذہنی طور پر دباؤ میں ڈالنے کی کوشش کی گئی، ہم پر “چوکرز” (دباؤ میں ہارنے والی ٹیم) کا داغ اس دن پھر سے دہرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا پچھلے چند برسوں میں کافی مختلف ہوگیا ہے، اب کینگروز باڈی لینگویج اور مہارت سے جارحانہ انداز اپناتے ہیں، پہلے...
    عثمان خان: حجاز مقدس سے پاکستانی حجاج کی آمد کا سلسلہ جاری ,ہفتہ 14 جون تک 11 ہزار 418 حجاج کرام وطن واپس پہنچے,اتوار 15 جون کو 20 پروازوں کے ذریعے مزید 4 ہزار 995 حجاج کرام وطن پہنچیں گے۔ تفصیلات کےمطابق آج اسلام آباد اور لاہور میں 6، 6، کراچی میں 4، ملتان 3 جبکہ کوئٹہ میں ایک حج پرواز اترے گی، آج اتوار کو قومی ایئرلائن پی آئی اے کی 8، سعودی ایئرلائن 5، ایئر بلیو 4، ایئر سیال 2 جبکہ سیرین ایئر کی ایک پرواز وطن واپس آئے گی۔ تہران: رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی,20 بچے بھی شامل    عالمی سطح پر فضائی ٹریفک میں تعطل کے باوجود پاکستان...
    حماس کا وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان کا خیرمقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر حماس رہنما ڈاکٹر سامی ابو زہری کا مثبت ردعمل سامنے آیا ہے، انھوں نے کہا وزیر دفاع خواجہ آصف کے اعلان کردہ پاکستانی موقف کو سراہتے ہیں۔ پاکستان کے وزیر دفاع نے اسلامی ممالک کے اتحاد کی بات کی اور اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے پر زور دیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کے حالیہ بیان پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔ حماس کے سینئر رہنما ڈاکٹر سامی ابو زہری نے خواجہ آصف کی جانب سے پیش کیے گئے پاکستانی موقف کو سراہتے...
    محکمہ موسمیات نے آج اور کل ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم گرم اورمطلع جزوی ابرآلود رہے گا تاہم شام کے وقت آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں آندھی اور جھکڑ چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز...
    سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے امریکا اور اسرائیل کو اسلامو فوبیا کا اصل ذمے دار قرار دے دیا۔ خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں ایران کے جوہری پروگرام کو بنیاد بنا کر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی۔ سابق وفاقی وزیر نے  اسرائیل کی منافقانہ اور دہری پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اسرائیل نے ایٹمی پھیلاؤ کے معاہدے پر آج تک دستخط نہیں کیے۔ اسرائیل IAEA کو اپنی ایٹمی تنصیبات کا تفصیلی معائنہ نہیں کرنے دیتا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اپنے ہمسایوں سمیت مختلف ممالک کے خلاف جارحیت میں مسلسل  ملوث رہتا ہے۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عراق، لیبیا اور ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے...
    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے لیبر اپیلٹ ٹریبیونل کا فیصلہ معطل کردیا، جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹیل کے 5 ہزارسے زائد ملازمین کی بحالی پھر رک گئی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں پاکستان اسٹیل کے 5 ہزارسے زائد ملازمین کی بحالی کے لیبر اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی اور درخواست گزار کے وکیل مجتبی باجوہ ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ 10 سال سے پاکستان اسٹیل بند ہے ایک گرام بھی اسٹیل نہیں بنی۔ وکیل نے کہا کہ جب ادارہ بند ہے تو ملازمین کو تنخواہ کہاں سے دیں، لیبر اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کے بعد بھی 125 ملازمین نے واجبات وصول کیے ہیں، 29 اپریل کو لیبر اپیلٹ ٹریبیونل نے...
    اسرائیل کا پاسداران انقلاب اور ایرانی فوج کے 20 سے زائد اہم کمانڈرز شہید کرنے کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز تل ابیب:اسرائیلی فوج نے ایک تازہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران پر جاری فضائی حملوں کے دوران پاسدارانِ انقلاب سمیت ایرانی افواج کے 20 سے زائد اعلیٰ فوجی کمانڈروں کو نشانہ بنایا ہے۔غیر ملکی میڈیا نے صیہونی افواج کے حوالے سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اسرائلی فضائی حملے میں میں کئی اہم عسکری عہدے دار مبینہ طور پر ہلاک ہو چکے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے تہران اور دیگر اہم علاقوں میں واقع کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز، اسلحہ گوداموں اور فوجی ہیڈکوارٹرز پر کامیاب...
    احمدآباد سے لندن جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز حادثے کا شکار ہو کر ہفتے کی سب سے بڑی خبر بن گئی، حادثے کی شدت، متاثرین کا دکھ اور موقع پر موجود سیاسی قیادت سمیت سب کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔ حادثے کی خبر پھیلتے ہی فوٹو جرنلسٹ جائے وقوعہ پر پہنچے تاکہ حقیقت کے لمحات کو تاریخ کا حصہ بنا سکیں، اس بار مقامی پولیس اور انتظامیہ نے میڈیا کوریج پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی، جس سے آزادانہ رپورٹنگ ممکن ہوئی۔ وفاقی وزیر داخلہ اور وزیراعظم نریندر مودی سمیت اعلیٰ حکام نے جائے حادثہ کا دورہ کیا، ان دوروں کو میڈیا نے بھرپور طریقے سے کور کیا، جیسا کہ وزیراعظم کی موجودگی میں...
    لاہور ہائیکورٹ بار کا جنرل ہاؤس اجلاس سولہ جون بروز پیر ساڑھے گیارہ بجے کیانی ہال میں ہوگا۔ صدر ہائیکورٹ بار کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں دیگر بار عہدیدار بھی شرکت کریں گے۔ لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں کی وکلاء کو جنرل ہاؤس اجلاس میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ جنرل ہاؤس اجلاس میں اسرائیل کے ایران پر حملوں کیخلاف قرارداد مذمت منظور کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وکلاء تنظیموں نے اسرائیل کے ایران پر حملوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار نے ایران کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کل 16 جون کو  جنرل ہاؤس کا اجلاس طلب کر لیاہے۔ پاکستان بار، سپریم کورٹ بار اور پنجاب...
    اسرائیلی فوج نے ایک تازہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران پر جاری فضائی حملوں کے دوران پاسدارانِ انقلاب سمیت ایرانی افواج کے 20 سے زائد اعلیٰ فوجی کمانڈروں کو نشانہ بنایا ہے۔ غیر ملکی میڈیا نے صیہونی افواج کے حوالے سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اسرائلی فضائی حملے میں میں کئی اہم عسکری عہدے دار مبینہ طور پر ہلاک ہو چکے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے تہران اور دیگر اہم علاقوں میں واقع کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز، اسلحہ گوداموں اور فوجی ہیڈکوارٹرز پر کامیاب حملے کیے، جن کے نتیجے میں ایرانی فورسز کو شدید جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ تاہم ایرانی حکومت کی جانب سے اس دعوے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں گرمی کی لہر برقرار ہے تاہم اسلام آباد سمیت بعض مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم اورمطلع جزوی ابرآلود رہے گا تاہم شام کے وقت آندھی اور چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی پنجاب ، سندھ ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی گرمی کی لہر برقرار رہے گی ، جبکہ راولپنڈی ، مری، گلیات ، چکوال، جہلم ، سکھر، گھوٹکی، خیرپور، جیکب آباد، پشاور، سوات، دیر، شانگلہ اور ایبٹ آباد میں بادل برسنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آج اور کل ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم گرم اورمطلع جزوی ابرآلود رہے گا تاہم شام کے وقت آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔ موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں آندھی اور جھکڑ چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش...
    جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باوما کی قیادت میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ جیت کر پروٹیز نے 'چوکرز' کے لیبل کو اُتار پھینکا۔ گزشتہ روز لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا 5 وکٹوں سے شکست دیکر پہلا آئی سی سی ٹائٹل اپنے نام کیا۔  تاریخی فتح کے بعد جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باوما نے پریزنٹیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ذہنی طور پر دباؤ میں ڈالنے کی کوشش کی گئی، ہم پر "چوکرز" (دباؤ میں ہارنے والی ٹیم) کا داغ اس دن پھر سے دہرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا پچھلے چند برسوں میں کافی مختلف ہوگیا ہے، اب کینگروز باڈی لینگویج اور مہارت سے جارحانہ انداز اپناتے ہیں، پہلے وہ...
    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطے میں اسرائیل کی جانب سے طاقت کے بے دریغ استعمال کی شدید مذمت کی۔ اسلام ٹائمز۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، چین نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ چینی وزیرخارجہ نے اسرائیلی وزیر خارجہ سے بھی رابطہ کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطے میں اسرائیل کی جانب...
    حملے میں استعمال کیے گئے میزائلوں میں عماد، غدر اور خیبر شکن شامل تھے، جبکہ ایران نے جدید ہائبرڈ ڈرون میزائل سسٹم کا بھی استعمال کیا۔ اسرائیلی آئرن ڈوم دفاعی نظام ان ایرانی آرش ڈرونز کو مکمل طور پر روکنے میں ناکام رہا۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی جارحیت کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ کر دیا، رات گئے اسرائیل کے وسطی اور شمالی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ایران نے پہلے راؤنڈ میں سو اور دوسرے راؤنڈ میں پچاس میزائل داغے۔ کئی میزائل راستے میں تباہ ہوئے، لیکن متعدد اہداف تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ مقبوضہ بیت المقدس اور تل ابیب دھماکوں سے گونج اٹھا۔ ساحلی شہر حیفہ میں آئل ریفائنری سمیت متعدد مقامات پر آگ...
    حملے میں استعمال کیے گئے میزائلوں میں عماد، غدر اور خیبر شکن شامل تھے، جبکہ ایران نے جدید ہائبرڈ ڈرون میزائل سسٹم کا بھی استعمال کیا۔ اسرائیلی آئرن ڈوم دفاعی نظام ان ایرانی عرش ڈرونز کو مکمل طور پر روکنے میں ناکام رہا۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی جارحیت کے جواب میں ایران کا اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ کر دیا، رات گئے اسرائیل کے وسطی اور شمالی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ایران نے پہلے راؤنڈ میں سو اور دوسرے راؤنڈ میں پچاس میزائل داغے۔ کئی میزائل راستے میں تباہ ہوئے لیکن متعدد اہداف تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ مقبوضہ بیت المقدس اور تل ابیب دھماکوں سے گونج اٹھا۔ ساحلی شہر حیفہ میں آئل ریفائنری سمیت متعدد مقامات پر آگ...
    علامہ مقصود علی ڈومکی نے مدرسہ القائم کے پرنسپل علامہ محمد اقبال کامرانی، ایڈووکیٹ ملک گوہر عباس اعوان اور مجلس علماء مکتب اہلبیتؑ کے صوبائی رہنما علامہ ملک مظہر حسین جعفری کو بھی صوبائی نصاب تعلیم کانفرنس کی دعوت دی۔ وفد میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنما علامہ ظہیر کربلائی، علامہ سہیل اکبر شیرازی، علامہ سیف علی ڈومکی اور غلام حسین علوی شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے لاہور میں شیعہ سنی علمائے کرام، مدارس دینیہ کے ذمہ داران، وکلاء اور ماہرین تعلیم سے ملاقاتیں کیں اور 18جون کی ’’صوبائی نصاب تعلیم کانفرنس‘‘ میں شرکت کی دعوت دی۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے وفد کے ہمراہ جامعۃ المنتظر میں صدر...
    ترکیبی وعدہ صادق 3 صیہونی حکومت کی آج کی برائیوں اور جارحیت کے جواب میں صیہونی لڑاکا طیاروں کے ایندھن کی پیداواری تنصیبات اور توانائی کی فراہمی کے مراکز کو ڈرونز اور میزائلوں کی ایک جھنڈ سے نشانہ بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے دوسرے اعلامیے میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں کے ایندھن کی پیداواری تنصیبات اور توانائی کی فراہمی کے مراکز کو وعدہ صادق 3 کی نئی لہر میں ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ شعبہ تعلقات عامہ کا دوسرا اعلامیہ بڑے پیمانے پر جارحانہ ڈرون میزائل آپریشن صادق وعدہ 3 کی نئی لہر کے بارے میں شائع ہوا۔ اعلان کا متن حسب ذیل ہے:...
    جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں زیر کرکے کرکٹ مقابلوں کے فیصلہ کن مراحل میں اپنی شکست کی دیرینہ روایت ختم کردی ہے۔ ’چوکرز‘ ہونے کا گہرا داغ دھو دیا ہے۔ اس بے نظیر کامیابی سے جنوبی افریقہ کی ٹیم نئے دور میں داخل ہوگئی ہے۔ جنوبی افریقہ نے یہ فتح دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کے خلاف حاصل کی ہے جس کی کرکٹ میں فتوحات کی لمبی تاریخ ہے۔ اس کی موجودہ ٹیم جنوبی افریقہ سے مضبوط ہے جس کا اندازہ اس کے تگڑے بولنگ اٹیک سے کیا جاسکتا ہے۔ جنوبی افریقہ کو لارڈز میں پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ہیزل وڈ اور نیتھن لیون سے واسطہ پڑا، یہ چاروں ٹیسٹ کرکٹ میں 1500 سے زیادہ...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے خیبر پی کے حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں تعلیم اور صحت کا برا حال ہے اور اس وقت 55 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف بھرپور مؤقف اپنایا اور ایرانی مستقل مندوب نے حمایت پر سکیورٹی کونسل میں پاکستان کی تعریف کی۔ مشکل وقت میں ایران کے بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہیں، اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ آج اللہ کے...
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰٖ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے مسلح ہوکر اسلام آباد کی طرف پیش قدمی کا اعلان کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے پیٹرن انچیف کی رہائی کے لئے پشاور میں جلسہ  کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ سمیت دیگر حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔ جلسہ تاخیر سے شروع ہوا اور کوئی بھی رہنما مقامی وقت تک پنڈال نہ پہنچا، جلسے کی وجہ سے ورسک روڈ پر ٹریفک کی صورت حال بدترین رہی۔ وزیراعلیٰ کے جلسہ گاہ پہنچنے پر آتش بازی کی گئی جبکہ علی امین گنڈا پور نے سٹیج پر آتے ہی پیٹرن انچیف کے حق میں نعرے بازی کی۔ جلسہ سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے خطاب...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سنٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے  35 ارب 86 کروڑ روپے لاگت کے 9منصوبوں کو منظور کر لیا ۔ آٹھ منصوبے سی ڈی ڈبلیو پی کی سطح پر منظور ہوئے جبکہ ایک منصوبے کو سفارش کے ساتھ ایکنک کو بھیج دیا گیا۔ اجلاس کی صدارت احسن اقبال نے کی، زراعت کے متعلق 99 کروڑ روپے مالیت کے ایک منصوبے کو منظور کر لیا گیا اس منصوبے کا مقصد موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کی  حامل ہائیبرڈ فصلوں کے لیے سپیڈ بریڈنگ پلیٹ فارم قائم کرنا ہے۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ زرعی تحقیق اور سیڈ ترقیاتی ایجنڈا کے لیے تمام سٹیک ہولڈر سے مدد لی جائے اورنجی شعبہ کو بھی شامل کیا جائے، ہمیں ہائیبرڈ ٹیکنالوجی...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ ایران کی حمایت میں اقدامات کئے جائیں، اسرائیل بدمست ہاتھی بن چکا ہے جس سے پورے خطے کی سلامتی کو خطرہ ہے۔جماعت اسلامی کی نومنتخب مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت نے ایران پر اسرائیلی حملہ کی پرزور مذمت کی اور کہا کہ جماعت اسلامی اور پوری پاکستانی قوم ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔مجلس شوریٰ کا تین روزہ اجلاس منصورہ میں جاری ہے۔ اجلاس میں ملک بھر سے منتخب اراکین شرکت کررہے ہیں۔ قبل ازیں نوے سے زائد مردوخواتین اراکین شوریٰ نے حلف اٹھایا اور ایران کے حق میں اور اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف متفقہ قرارداد...
    ترکیبی وعدہ صادق 3 صیہونی حکومت کی آج کی برائیوں اور جارحیت کے جواب میں صیہونی لڑاکا طیاروں کے ایندھن کی پیداواری تنصیبات اور توانائی کی فراہمی کے مراکز کو ڈرونز اور میزائلوں کی ایک جھنڈسے نشانہ بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے دوسرے اعلامیے میں کہاہے کہ صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں کے ایندھن کی پیداواری تنصیبات اور توانائی کی فراہمی کے مراکز کو وعدہ صادق 3  کی نئی لہر میں ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ شعبہ تعلقات عامہ کا دوسرا اعلامیہ بڑے پیمانے پر جارحانہ ڈرون میزائل آپریشن صادق وعدہ 3 کی نئی لہر کے بارے میں شائع ہوا۔ اعلان کا متن حسب ذیل ہے: بسم‌الله...
    ایرانی صدر سے سعودی ولی عہد نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی ہیں اور بین الاقوامی قوانین و اصولوں کے سراسر منافی ہیں۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے ریاض کا ماننا ہے کہ اسرائیلی حکومت ایران کے ساتھ تنازع بڑھانا چاہتی ہے تاکہ امریکا کو جنگ میں گھسیٹا جاسکے۔ ایرانی نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم نے ہفتے کے روز اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر پزشکیان سے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل...
    شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کا کہنا تھا کہ قطر اس بزدلانہ جارحیت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور سمجھتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو مکمل حق حاصل ہے کہ وہ اس کا جواب دے۔ اسلام ٹائمز۔ قطر نے اسرائیلی جارحیت کے دوران ایران کی حمایت کا اعلان کردیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ہفتہ کی شام اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو فون کیا۔ صدر پزشکیان نے امیر قطر سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ آپ نے دیکھا ہوگا کہ پہلے دن سے ہی میں نے ہمسایہ اور اسلامی ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کی کوشش کی تاکہ خطے میں ترقی اور استحکام...
    الجزیرہ رپورٹ کے مطابق خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس بیس کے کمانڈر نے اعلان کیا کہ ایک گھنٹے میں ملک کے مختلف علاقوں میں 10 دشمن اسرائیلی فوجی طیارے مار گرائے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک گھنٹے کے اندر اندر ملک کے مختلف علاقوں میں اسرائیل کے 10 جنگی طیارے مار گرائے۔ الجزیرہ رپورٹ کے مطابق خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس بیس کے کمانڈر نے اعلان کیا کہ ایک گھنٹے میں ملک کے مختلف علاقوں میں 10 دشمن اسرائیلی فوجی طیارے مار گرائے ہیں۔   ایرانی فوج کے فضائی دفاعی یونٹوں نے ہفتے کے روز ایران کے آسمان میں صہیونی حکومت کے F-35 لڑاکا طیارے کو مار گرایا۔ ایرانی حکام نے ان کارروائیوں کو...
    TEL AVIV: اسرائیلی فوج نے ایک تازہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران پر جاری فضائی حملوں کے دوران پاسدارانِ انقلاب سمیت ایرانی افواج کے 20 سے زائد اعلیٰ فوجی کمانڈروں کو نشانہ بنایا ہے۔ غیر ملکی میڈیا نے صیہونی افواج کے حوالے سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اسرائلی فضائی حملے میں میں کئی اہم عسکری عہدے دار مبینہ طور پر ہلاک ہو چکے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے تہران اور دیگر اہم علاقوں میں واقع کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز، اسلحہ گوداموں اور فوجی ہیڈکوارٹرز پر کامیاب حملے کیے، جن کے نتیجے میں ایرانی فورسز کو شدید جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ تاہم ایرانی حکومت کی...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے جدید سفری ذرائع کو فروغ دینے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی بنانے سمیت دیگر اقدامات کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ملک میں الیکٹرک وہیکلز کے فروغ اور صنعت کی ترقی کے لیے پالیسی سازی و حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں الیکٹرک ویکلز پالیسی 2025 کے مسودے کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ اس پر مشاورت بھی کی گئی۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ الیکٹرک موٹر سائیکل، اسکوٹیز، تھری ویلرز، کاریں اور بسوں  جیسے جدید سفری ذرائع کو تیزی سے فروغ دینے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ مستقبل کے ماحول دوست اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے پاکستان کے سینئر رہنما عبد الوحید یونس نے رنچھوڑ لائن عباسی چوک میں گندگی، سیوریج کے بہتے پانی، رکشہ ڈرائیوروں، پتھارہ مافیا، کباڑیوں، اور فٹ پاتھ پر قابض دکانداروں کے باعث عوام کو، خصوصاً خواتین خریداروں کو، درپیش شدید مشکلات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ رنچھوڑ لائن وہ علاقہ ہے جہاں خواتین روزمرہ کی ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے آتی ہیں، لیکن موجودہ صورتحال کے باعث یہاں سڑک پار کرنا تو دور کی بات، پیدل گزرنا بھی محال ہو چکا ہے۔ سڑکوں پر بہتا ہوا سیوریج کا پانی، بے ہنگم رکشے، غیر قانونی پتھارے، دکانداروں کا فٹ پاتھ پر قبضہ اور دکانوں کے سن شیڈز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) پاکستان امن کونسل سندھ کے صوبائی صدرجوہر مولانا عبد الماجد فاروقی نے کہا ہے کہ امیر المؤمنین خلیفہ سوم سیدنا حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے دین اسلام کے فروغ کے لئے اپنی دولت بے دریغ استعمال کی آپ رضی اللہ عنہ کی سیرت مسلم حکمرانوں کیلیے بہترین مشعل راہ ہے ان خیالات کا اظہار مولانا عبد الماجد فاروقی نے خلیفہ سوم سیدنا حضرت عثمان غنیؓکے یوم شہادت کے حوالے سے مدرسہ تعلیم القرآن میں منعقدہ خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس سے مولانا محمد عکاشہ، قاری محمد اسحاق چشتی و دیگر نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ سیدنا عثمان غنیؓدور رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں کاتب وحی رہے...
    پشاور: وزیر اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے مسلح ہوکر اسلام آباد کی طرف پیش قدمی کا اعلان کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے پیٹرن انچیف کی رہائی کے لئے پشاور میں جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ سمیت دیگر حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔ جلسہ تاخیر سے شروع ہوا اور کوئی بھی رہنما مقامی وقت تک پنڈال نہ پہنچا، جلسے کی وجہ سے ورسک روڈ پر ٹریفک کی صورت حال بدترین رہی۔ وزیراعلیٰ کے جلسہ گاہ پہنچنے پر آتش بازی کی گئی جبکہ علی امین گنڈا پور نے اسٹیج پر آتے ہی پیٹرن انچیف کے حق میں نعرے بازی کی۔ جلسہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شکارپور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے شکارپور سے معصوم بچے انس تھہیم کے اغوا کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مراد علی شاہ حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے معصوم بچے کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب تک فرض شناس اور وڈیروں بنگلوں پر حاضری نہ دینے والے پولیس افسران کو تعینات نہیں کیا جاتا اس وقت تک شکارپور سمیت سندھ میں امن کا قیام ممکن نہیں کیونکہ ان بنگلوں سے ہی جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی ہوتی ہے۔ شکارپور کا ایک پولیس افسر پہلے بھی ایسا انکشاف کر چکا ہے۔ صوبائی مشیر کے پولیس اسکواڈ کے ذریعے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شکارپور( نمائندہ جسارت) پراجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی کی ہدایت پر ڈی ایچ او آفس شکارپور میں اجلاس ہوا۔ 15 ستمبر سے 30 ستمبر 2025 تک ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات کیے جائیں گے۔ ڈی ایچ او شکارپور۔ تفصیلات کے مطابق ، پراجیکٹ ڈائریکٹر راجکمار کی ہدایت پر آج ڈی ایچ او آفس شکارپور میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شکارپور نادر علی پنہور نے کی اجلاس میں ضلع کے تمام ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس، سینئر میڈیکل آفیسرز، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے، چیف گائناکالوجسٹ، محکمہ پولیس، محکمہ سماجی بہبود، محکمہ پاپولیشن، محکمہ تعلیم اور دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت )سکھر پریس کلب میں سندھ وومن جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صحافتی امور، تنظیمی معاملات اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس کی صدارت ایسوسی ایشن کی صدر سحرش کھوکھر نے کی جبکہ خصوصی شرکت پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکریٹری فنانس لالا اسد پٹھان نے کی۔اجلاس میں خواتین صحافیوں کو درپیش چیلنجز، ان کے حل اور سندھ بھر میں صحافتی شعبے میں خواتین کے فعال کردار پر زور دیا گیا۔ اجلاس کا مرکزی ایجنڈا تنظیم کے آئیندہ انتخابات کے طریقہ کار پر مشاورت تھا۔ اس حوالے سے دو آراء سامنے آئیں: ایک، آن لائن پولنگ کے ذریعے انتخابات کرانے کی تجویز، جبکہ دوسری،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">13،جون کی صبح ہونے سے قبل یعنی اندھیرے میں اسلام دشمن اور حیوانی سوچ رکھنے والی اسرائیلی فوج کے 200، لڑاکا طیارے، 100، ڈونز کی مدد سے اسلامی برادر ملک ایران پر شدید حملہ کر دیا، جس کی وجہ سے ایران کو ناقابلِ فراموش نقصان اٹھانا پڑا، اس کے پاسداران انقلاب کے سربراہ، آرمی چیف سمیت اہم کمانڈرز اور 6، جوہری سائنسدان کے ساتھ ساتھ 78، سے زائد شہری بھی شہید ہوئے۔اس حملے میں ایران کے 100، سے زائد تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ہمیں یاد ہے اس سے پہلے بھی ایران کے سپاہ پاسدارانِ انقلاب کی کئی اہم سرکردہ شخصیات کو شہید کرچکا ہے۔ اسرائیل نے موساد کی وڈیو جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ...
    لندن: برطانیہ کے وزیراعظم کیئراسٹارمر نے کہا ہے کہ برطانیہ علاقائی سیکیورٹی میں تعاون کے لیے اپنے لڑاکا طیاروں سمیت جنگی سازو سامان مشرق وسطیٰ بھیج رہا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے گروپ آف سیون کے اجلاس میں شرکت کے لیے کینیڈا روانگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ لڑاکا طیاروں سمیت اضافی فوجی سازو سامان مشرق وسطیٰ منتقل کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جنگی طیارے مشرق وسطیٰ منتقل کرنے کا مقصد علاقائی سیکیورٹی میں تعاون کرنا ہے۔ اسٹارمر کا کہنا تھا کہ ہم لڑاکا طیاروں سمیت ہتھیار خطے میں منتقل کر رہے ہیں اور یہ خطے میں تعاون کے لیے کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) جاپانی وزیر اعظم کا امریکی صدر ٹرمپ سے رابطہ، جی 7 اجلاس میں خصوصی ملاقات کا عندیہ۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جاپانی وزیر اعظم اشیبا شیگیرو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے امریکی ٹیرف پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم اشیبا شیگیرو نے کہا کہ وہ اگلے ہفتے کینیڈا میں ہونے والے جی 7 کے سربراہی اجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ سے خصوصی ملاقات کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر سے20 منٹ تک جاری رہنے والی ٹیلیفونک گفتگو میں جاپانی وزیر اعظم نے ایک بار پھر امریکی ٹیرف پر نظرثانی کا کہا ہے۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم اشیبا شیگیرونے میڈیا سے گفتگو...
    اسلام ٹائمز کیساتھ انٹرویو میں مفتی گلزار نعیمی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر نہیں، پورے عالمِ اسلام پر حملہ کیا ہے، اگر فیصلہ کن جنگ ہوئی تو پاکستان کو بھرپور ساتھ دینا ہوگا، یہ صرف ایران کا نہیں، امت مسلمہ کا مسئلہ ہے اور اب خاموشی کا وقت نہیں رہا، غزہ کے مظلوموں کا عملی ساتھ نہیں دیا، اب تہران کا دیں۔ متعلقہ فائیلیںمفتی گلزار احمد نعیمی ایک ممتاز پاکستانی عالمِ دین، خطیب اور مذہبی اسکالر ہیں۔ وہ اہلِ سنت و الجماعت (بریلوی مکتبِ فکر) سے تعلق رکھتے ہیں اور مذہبی، سماجی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے سرگرم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ مفتی گلزار احمد نعیمی نے اسلامی علوم میں تخصص حاصل کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوئی: بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں واقع سوئی کے علاقے طوطا کالونی کے قریب پولیس پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق، اہلکار معمول کی گشت پر تھے جب نامعلوم مسلح افراد نے جدید ہتھیاروں اور راکٹ لانچرز سے حملہ کر دیا۔ اچانک حملے کے باعث 2 اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ 2 دیگر زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو ئے، تاہم ان کی تلاش جاری ہے۔
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر سوال کیا کہ امریکہ اور اقوام متحدہ اسرائیل کی مدد کیوں کرتے ہیں اور کہا کہ اسرائیل اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف کے کسی فیصلے کو قبول نہیں کرتا،اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے جبکہ اسلامی دنیا ایران کی حمایت کرتی ہے۔جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کراچی کے علاقےڈیفنس میں سینیٹر فیصل واوڈا کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ملک کے لیے یقیناً مسائل اور مشکلات ہیں، بھارتی جارحیت پر قوم نے یک جہتی کا مظاہرہ کیا ہے اور وحدت ایک رحمت ہے جبکہ تقسیم ایک عذاب ہے۔ خیبر پختونخوا...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مسلح ہوکر اسلام آباد جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اگر تم گولی مارو گے تو جواب میں ہم بھی گولی چلائیں گے اور صرف گولی نہیں چلے گی بلکہ تمھیں ٹھوک کر ماریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے مسلح ہوکر اسلام آباد کی طرف پیش قدمی کا اعلان کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے پیٹرن انچیف کی رہائی کے لئے پشاور میں جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ سمیت دیگر حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔ جلسہ تاخیر سے شروع ہوا اور کوئی بھی رہنما مقامی وقت تک پنڈال نہ پہنچا، جلسے کی وجہ سے ورسک روڈ پر ٹریفک کی...
    اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران پر ایک اور بڑے حملے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد اسرائیلی طیارے تہران کی فضاؤں میں ہوں گے۔ نیتن یاہو نے ایک ویڈیو پیغام میں ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی دی اور کہا کہ ایران کو ایسا غیر متوقع اور سخت جواب دیا جائے گا، جس کا اندازہ اس کی قیادت نے کبھی نہیں لگایا ہوگا۔ آیت اللہ کی حکومت کو ہر جگہ نشانہ بنایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں ایران کا اسرائیل کے خلاف ’آپریشن وعدہ صادق سوم‘ جاری، میزائل حملوں میں 4 اسرائیلی ہلاک اسرائیلی وزیراعظم نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اسرائیل کو ایران پر ان حملوں کے لیے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مکمل حمایت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایران کی طاقتور عسکری تنظیم پاسداران انقلاب نے سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اسرائیل پر جلد ہی “خیبر” میزائل داغے جائیں گے جس کے اثرات دیکھ کر دنیا حیران رہ جائے گی۔تہران:غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی افواج اسرائیل میں ان مخصوص اہداف کو نشانہ بنا رہی ہیں جہاں سے ایران اور فلسطین کے خلاف جارحیت کی جا رہی ہے، “آپریشن وعدہ صادق سوم” کے تحت اسرائیلی فوجی تنصیبات، اسلحہ ساز فیکٹریوں اور فوجی اڈوں پر میزائل حملے جاری ہیں۔پاسداران انقلاب کے مطابق اسرائیلی حکام کے دعوؤں کے برعکس ایرانی میزائل اپنے اہداف کو کامیابی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران نے اسرائیلی حملوں کے بعد امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات کا اگلے دور منسوخ کر دیا۔قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تصدیق کی ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا اگلا دور عمان میں اتوار کو ہونا تھا، وہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ عمان نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ مذاکرات اب نہیں ہوں گے۔میڈیا ذرائع کے مطابق سوال پوچھایا گیا کہ کیا اتوار کی بات چیت منسوخ ہو گئی ہے؟ جس پر ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جی ہاں۔واضح رہے کہ آج صبح ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر امریکا کے...
    سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وحدت ایمپلائزونگ کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے مظلومین اور مسلمانوں کی حمایت پر شکر گزار ہیں اور پاکستانی حکام و اداروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وحدت ایمپلائیز ونگ کے مرکزی صدر سلیم عباس صدیقی نے اپنے دورہ سندھ و بلوچستان کے موقع پر آج سکھر پریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلیم صدیقی نے اعلان کیا کہ "وحدت ایمپلائیز ونگ کا باقاعدہ قیام عمل میں لایا گیا ہے، جو ملک بھر کے مظلوموں، مزدوروں، سرکاری و نجی ملازمین اور...
    چین کا ایران کی حمایت کا اعلان؛ اسرائیلی جارحیت پر کڑی تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز بیجنگ (آئی پی ایس )چین کے وزیر خارجہ نے مشرق وسطی کی کشیدہ حالت پر ایران اور اسرائیلی وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس گفتگو کا مقصد مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو یقین دلایا کہ آپ کے جائز حقوق اور مفادات کے دفاع میں آپ کا ساتھ دیں گے۔ وزیر خارجہ وانگ یی نے مزید...
    چین کے وزیر خارجہ نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ حالت پر ایران اور اسرائیلی وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس گفتگو کا مقصد مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو یقین دلایا کہ آپ کے جائز حقوق اور مفادات کے دفاع میں آپ کا ساتھ دیں گے۔ وزیر خارجہ وانگ یی نے مزید کہا کہ چین خطے میں امن اور استحکام کے لیے تمام فریقین کو تحمل اور صبر کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ بعد ازاں چین کے وزیر...
    بلوچستان کے علاقے گوادر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث شہری خوفزدہ ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادرمیں کئی روز سے جاری پے درپے زمینی زلزلوں کےبعد ہفتے کی شام 6 بج کر24 منٹ پر پسنی میں سمندرکے اندرزلزلہ ریکارڈ ہوا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 14 کلومیٹر تھی۔ محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکزآف کوسٹ پاکستان اورپسنی کے جنوب، مغرب میں 40 کلومیٹرکی دوری پرتھا۔ اس زلزلے کے بعد پسنی میں ایک اور زلزلہ محسوس کیا گیا،جوکہ زمینی تھا اور ریکٹر اسکیل پر اسکی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔ دوسرے زلزلے کا مرکز پسنی کے جنوب میں...
    ڈسٹرکٹ بار ملتان کے رہنمائوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ملتان ہر مسلمان ملک کے ساتھ کھڑی ہے اور جہاد کے لئے بھی تیار ہیں، انہوں نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ جس طرح اس نے پاک بھارت جنگ بندی کرائی تھی اسی طرح اسرائیل کی غزہ فلسطین اور ایران کی فی الفور جنگ بندی کرائے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر اسرائیلی حملہ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ملک جاوید علی ڈوگر اور جنرل سیکرٹری ملک عدنان احمد نے ایگزیکٹیو کمیٹی کے ہمراہ احتجاجی پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ تمام اسلامی ممالک اتحاد کو یقینی بنائیں اور گریٹر اسرائیل کے منصوبہ کو ناکام کریں پرامن اسلامی ملک ایران پر اسرائیل کے حملے کی...
    پاکستان اور ترکیہ نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد خطے کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں ایران کا اسرائیل کے خلاف ’آپریشن وعدہ صادق سوم‘ جاری، میزائل حملوں میں 4 اسرائیلی ہلاک وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردوان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں نے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، جو اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے صریح منافی ہے۔...
    ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سول سوسائٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ اسرائیل ایک فاشسٹ ریاست ہے جو عالمی سطح پر بالعموم اور مسلم ممالک کے لئے بالخصوص نفرت کی علامت بن چکا ہے، اسرائیل کی انسانیت کش کاروائیوں سے پوری دنیا کے امن کو شدید خطرہ لاحق ہے۔  اسلام ٹائمز۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال نے پاکستان سمیت دنیا بھر کو شدید تشویش میں مبتلا کردیا ہے، یہ تنازعہ جس کی جڑیں کئی دہائیوں کے سیاسی، مذہبی اور علاقائی تنازعات میں ہیں، اب خطرناک موڑ لے چکی ہے اور دونوں فریقین دھمکیوں کے تبادلے کے بعد اب فوجی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ جب کہ تنازعہ مشرق وسطی میں مرکوز ہے، اس کے اثرات...
    وزیراعلی گنڈا پور کی اسلام آباد کی جانب مسلح پیش قدمی کی دھمکی، اب گولی کا جواب گولی دیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )وزیر اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے مسلح ہوکر اسلام آباد کی طرف پیش قدمی کا اعلان کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے پیٹرن انچیف کی رہائی کے لئے پشاور میں جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلی سمیت دیگر حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔ جلسہ تاخیر سے شروع ہوا اور کوئی بھی رہنما مقامی وقت تک پنڈال نہ پہنچا، جلسے کی وجہ سے ورسک روڈ پر ٹریفک کی صورت حال بدترین رہی۔وزیراعلی کے جلسہ گاہ پہنچنے پر...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اس بار ہم ہتھیاروں کے ساتھ اڈیالہ جیل جائیں گے اور مزاحمت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کی ملک گیر تحریک، احتجاج کب، کہاں اور کس طرح ہوگا؟ پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہاکہ اب ہم پر امن نہیں رہے گے، اس سے قبل پرامن تھے تو ہمارے کارکنوں کو شہید کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ڈنڈے کا جواب ڈنڈے اور گولی کا جواب گولی سے دیا جائےگا۔ اس وقت عمران خان کی اہلیہ کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 22 جون کو تمام اضلاع سے پی ٹی آئی کے کارکنان نکلیں گے۔ واضح...
    ایران پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہائیکورٹ بار کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ جہاں بھی اسلامی ملک پر ظلم ہو وہاں تمام ممالک متفق ہو کر ان کا ساتھ دیں، ہائیکورٹ بار ملتان کا موقف بالکل واضح ہے کہ جہاں کسی اسلامی ملک پر حملہ ہوگا ہم اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ ہونگے احتجاج کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمد اظہر خان مغل، جنرل سیکرٹری صفدر حسین سرسانہ سیال، نائب صدر حافظ محمد شعیب قریشی، فنانس سیکرٹری حنفیہ عباس بخاری، ممبران مجلس عاملہ بلال ابرار آرائیں، نادر میرالی اور منظر بلال نے ایران پر اسرائیلی حملہ کے خلاف احتجاجی پریس کانفرنس میں حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ...
    سٹی 42 : فیصل آباد میں سمندری روڈ پر4 نوجوان نہاتے ہوئے نہرمیں ڈوب گئے ، ریسکیو ٹیم نے آپریشن کے دوران 3 کی لاشیں اور ایک نوجوان کو زندہ بچا لیا۔  سمندری روڈ پر ناولٹی پل کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا۔  ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب چاروں نوجوان نہر کے کنارے نہا رہے تھے۔ ان میں سے ایک نوجوان کو موقع پر موجود افراد نے بحفاظت نہر سے نکال لیا، تاہم دیگر 3 نوجوان جانبر نہ ہو سکے۔  تہران: رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی,20 بچے بھی شامل    بعدازاں ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے تینوں نوجوانوں کی لاشیں نہر سے...
    بھارتی شہر احمد آباد میں لندن جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز کے تباہ ہونے کے بعد اب تک جائے وقوعہ سے کم از کم 270 لاشیں نکالی جا چکی ہیں. بھارتی میڈیا کے مطابق زیادہ تر لاشیں بری طرح جلی ہوئی اور ناقابل شناخت ہیں۔ جن کا ڈی این اے کرایا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ جمعرات کے روز پیش آنے والا یہ حادثہ بھارت کا گزشتہ تین دہائیوں کا سب سے ہولناک فضائی حادثہ ہے۔ طیارے میں 242 مسافر تھے۔ ایئر انڈیا کا یہ بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارہ پرواز بھرنے کے ایک منٹ بعد ہی رہائشی علاقے میں میڈیکل طلبا کے ہاسٹل پر گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ حادثے کے وقت طیارے میں سوا لاکھ لیٹر ایندھن موجود تھا جس کی وجہ سے گرتے ہی طیارے میں خوفناک آگ...
    قابض صیہونی رژیم کے جارحانہ حملوں کیخلاف دوٹوک ایرانی جواب پر عمان کے مفتی اعظم نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے فیصلہ جواب نے ہمارے دلوں کو خوش کر دیا ہے! اسلام ٹائمز۔ عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد الخلیلی نے غاصب و سفاک اسرائیلی رژیم کو دیئے گئے ایران کے دندان شکن جواب کو سراہتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے فیصلہ کن جواب نے ہمارے دلوں کو خوش کر دیا ہے۔ عرب چینل المیادین کے مطابق، عمان کے مفتی اعظم نے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دلیرانہ ردعمل سے ارض مقدس پر واقع صیہونی قبضے کے حتمی خاتمے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک اور حوصلہ...
    خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن کے علاقے سوات میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات میں منگلور کے علاقے سنگر میں  کچے مکان کی چھت گرگئی جس کے ملبے تلے دبنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تھت لاشوں کو ملبے سے  نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والے بچوں میں 12سالہ ریما اور 9سالہ مصطفی شامل ہیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد: سمندری روڈ پر4 نوجوان نہاتے ہوئے نہرمیں ڈوب گئے ریسکیو ٹیم نے 3 کی لاشیں برآمد اور ایک نوجوان کو زندہ بچا لیا۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق سمندری روڈ پر ناولٹی پل کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نہر میں نہاتے ہوئے لاہور کے رہائشی چار نوجوان گہرے پانی میں چلے گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب چاروں نوجوان نہر کے کنارے نہا رہے تھے۔ ان میں سے ایک نوجوان کو موقع پر موجود افراد نے بہ حفاظت نہر سے نکال لیا، تاہم دیگر 3 نوجوان جانبر نہ ہو سکے۔ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے تینوں نوجوانوں کی لاشیں نہر سے نکال کر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے ترجیحی بنیادوں پراقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں ملک بھر میں الیکٹرک وہیکلرز کی صنعت اور ان کے استعمال کی حوصلہ افزائی کے لیے پالیسی سازی و لائحہ عمل پر جائزہ لیا گیا، اجلاس میں الیکٹرک ویکلز پالیسی 2025 کے مسودے پر بھی گفتگو ہوئی۔ شہباز شریف نے دورانِ اجلاس کہا کہ ملک میں الیکٹرک موٹرسائیکلز، اسکوٹیز، تھری ویلرز، گاڑیوں اوربسوں کے فروغ کے لیے ترجیحی بنیادوں پراقدامات کیے جائیں، الیکٹرک وہیکلز کے لیے چارجنگ اسٹیشنز اور بیٹری سواپنگ اسٹیشنز کے قیام کو بھی یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک...
    کراچی(شوبز ڈیسک)ابھرتی ہوئی اداکارہ لائبہ خان اور ان کی بہن اداکارہ ایمان خان کی تقریبا ایک دہائی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ دونوں بہنوں کی ویڈیو فہد مصطفیٰ کے گیم شو ’جیتو پاکستان‘ میں شرکت کی ہے، جس میں انہوں نے والدہ کے ہمراہ شرکت کی تھی۔ وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں لائبہ اور ان کی بہن ایمان خان انتہائی چھوٹی عمر کی دکھائی دیتی ہیں۔ ویڈیو میں لائبہ خان 10 سے 12 سال کی عمر کی بچی دکھائی دیتی ہیں جب کہ ایمان خان چھوٹی بچی کے روپ میں نظر آتی ہیں۔ گیم شو میں دونوں اداکارائیں والدہ ’شگفتہ‘ کے ہمراہ شریک ہوئی تھیں، جہاں ایک سیگمنٹ میں انہوں نے قرعہ اندازی میں موٹر سائیکل بھی جیتی۔ ویڈیو میں...
    ملکی عسکری فورسز کی نو منتخب کمان کے نام اپنے پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ نے وطن کے دفاع اور غاصب صیہونی رژیم کی جارحیت سے مقابلے میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر دینے والے مسلح افواج کے شہید کمانڈروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف، سینٹرل خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کے کمانڈر، کمانڈر ایرانی ایرواسپیس فورس اور آرمی چیف کو اس تقرری پر مبارکباد پیش کی ہے اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ملکی عسکری فورسز کی نو منتخب کمان کو تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ اپنے اس پیغام میں سید عباس عراقچی نے وطن کے دفاع اور غاصب صیہونی رژیم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء)سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوامی مفاد پر مبنی خدمات کی فراہمی کے لیے جامع آئی ٹی اصلاحات کا آغاز کر دیا۔ہفتہ کو رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان، محمد سلیم خان نے سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں اصلاحاتی ایکشن پلان کی مانیٹرنگ اور کوآرڈی نیشن میٹرکس پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کا مقصد انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انضمام اور انسانی وسائل کے انتظام (HRM) کو مضبوط بنا کر عوامی مرکزیت پر مبنی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا تھا۔سپریم۔کورٹ سے جاری اعلامیے کیمطابق رجسٹرار کو ڈیجیٹلائزیشن، کیس مینجمنٹ سسٹم میں بہتری اور ای فائلنگ کے حوالے سے اب تک...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔جسٹس انعام امین منہاس نے دو صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے فرحت اللہ بابر کو ہراساں نا کرے اور قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھائے۔(جاری ہے) عدالت نے ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری کردیے، ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیس کی پیروی کر رہے ہیں۔درخواست گزار کے مطابق ان کے خلاف ایف آئی اے میں انکوائری زیر التوا ہے، درخواست میں استدعا ہے کہ ایف آئی اے کو الزامات کی تفصیل سمیت تمام تفصیلات فراہمی کا...
    اسلام ٹائمز: رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای مدظلہ العالی نے ایرانی قوم کے نام اپنے پیغام میں حالیہ جنگ کے بارے میں اہم نکات بیان کیے ہیں۔ اس پیغام میں انہوں نے کہا کہ بزدل صیہونی دشمن نے ایران کی اسلامی سرزمین پر مجرمانہ اقدام انجام دیا ہے جس کے نتیجے میں بے بسی اور لاچاری اس کا مقدر بن جائے گی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: "وہ یہ مت سوچیں کہ حملہ کیا ہے اور یہ مسئلہ ختم ہو گیا ہے، نہیں، انہوں نے اس کا آغاز کیا ہے اور جنگ شروع کی ہے اور ہم انہیں ہر گز اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ اس کا حساب چکائے بغیر یہ...
      اسلام آباد(صغیر چوہدری ) قومی اسمبلی کا اجلاس بروز پیر 16 جون 2025 دن 11:00 بجے تک ملتوی، آئندہ اجلاس میں بھی بجٹ پر بحث جاری رہے گی۔ قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن 27 جون تک جاری رہے گا۔ Post Views: 6
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: نان فائلرز کے لیے بینک سے یومیہ کیش نکلوانے کی ٹیکس فری حد بڑھا دی گئی ہے۔ اب نان فائلرز روزانہ 75 ہزار روپے تک کیش نکلوائیں گے تو اس پر کوئی ایڈوانس ٹیکس نہیں کٹے گا۔ اس سے قبل یہ حد 50 ہزار روپے تھی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ایف بی آر حکام نے فنانس بل پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 75 ہزار روپے سے زائد کی رقم نکلوانے پر نان فائلرز کے لیے ایڈوانس ٹیکس کی شرح بڑھا دی گئی ہے، جو اب 0.8 فیصد تک ہو گی۔ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ ای کامرس کاروبار پر بھی انکم ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔ کپڑوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ فلسطینیوں کو دی جانے والی امداد کا جائزہ لینے کے لیے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔(جاری ہے) نائب وزیراعظم نے اسرائیلی مظالم کے باعث غزہ اور ویسٹ بینک میں بگڑتی انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔اجلاس میں فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد میں اضافے کی ضرورت پرزور دیاگیا۔نائب وزیراعظم نے فلسطینی طلبہ کو تعلیمی معاونت فراہم کرنے کی اہمیت پر زوردیا۔...
      اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے کمشنریٹ برائے انسداد بے نامی اقدام اسلام آباد نے دو بے نامی غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کر لیں۔ ایف بی آر نے بتایا کہ کمشنریٹ برائے انسداد بے نامی اقدام اسلام آباد نے پہلی باربے نامی غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کی ہیں، ضبط کی جانے والی دونوں جائیدادیں پاکستان ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اسلام آباد میں واقع ہیں۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ بے نامی لین دین ممنوعہ ایکٹ 2017 کے تحت ضبط کیے گئے پلاٹس حکومت پاکستان کے نام منتقل کر دیے گئے ہیں، مذکورہ جائیدادوں کی ممکنہ بے نامی ملکیت کی نشان دہی پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ ایف بی آر کا کہنا تھا کہ...
    بریگیڈیئر جنرل ماجد موسوی پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے نئے کمانڈر مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز تہران(سب نیوز )ایران نے بریگیڈیئر جنرل ماجد موسوی کو پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کا نیا کمانڈر مقرر کردیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ نے آج ایک حکم نامے کے ذریعے جنرل ماجد موسوی کو ایرو اسپیس فورس کا نیا کمانڈر مقرر کیا۔ پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے نئے کمانڈر کے لیے بریگیڈیئر جنرل ماجد موسوی کی تعیناتی جنرل حاجی زادے کی شہادت کے بعد کی گئی۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز ایران پر شدید حملے کرکے پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر جنرل حاجی زادے سمیت 78...
    نیویارک (ویب ڈیسک)اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب ڈینی ڈینن نے کہا کہ انٹیلی جنس تھی کہ چند دنوں میں ایران جوہری بموں کے لیے موادتیارکرلےگا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی مندوب نے کہا کہ ہم نے مسئلے کے حل کے لیے سفارتکاری کا انتظارکیا اور ایران پر حملہ اپنے تحفظ کے لیے تن تنہا کیا۔اقوام متحدہ میں چینی مندوب FU CONG نے کہا کہ چین اسرائیل کی جانب سے ایران کی خودمختاری،علاقائی سالمیت کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے، اسرائیل فوری طور پر ایران کےخلاف کارروائیاں بندکرے۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کہنا ہے کہ ایران اسرائیل کشیدگی بہت بڑھ چکی ہے، وقت آگیا ہے اسے روکا جائے، امن اورسفارتکاری کا بول بالا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حکومت نے فلیٹس اور 10 مرلہ گھروں کی خریداری پر 30 فیصد ٹیکس کریڈٹ کی اسکیم متعارف کرا دیقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے فنانس بل پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے جائیداد کی خرید و فروخت پر قابلِ ذکر تبدیلیاں کی ہیں، جن میں ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح کم کرنا اور ایف ای ڈی کا خاتمہ شامل ہے۔چیئرمین ایف بی آر کے مطابق 5 کروڑ روپے تک کی جائیداد خریدنے پر ودہولڈنگ ٹیکس کم کرکے 1.5 فیصد کر دیا گیا ہے، 10 کروڑ روپے تک کی خریداری پر 2 فیصد اور 10 کروڑ سے زائد مالیت کی پراپرٹی پر ودہولڈنگ ٹیکس کی...
    ملازمین کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے، محمد علی رندھاوا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن، ممبر فنانس اور سی ڈی اے کے دیگر متعلقہ سنئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد کے شہریوں خصوصا سی ڈی اے کے ملازمین کو بہتر طبی سہولیات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے ،چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے اسلام آباد کے شہریوں...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں تعلیم اور صحت کا برا حال ہے اور اس وقت 55 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف بھرپور مؤقف اپنایا اور ایرانی مستقل مندوب نے حمایت پر سیکیورٹی کونسل میں پاکستان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں ایران کے بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہیں، اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ایران کو اپنے دفاع کا...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف بھرپور موقف اپنایا،ایرانی مستقل مندوب نے حمایت پر سیکورٹی کونسل میں پاکستان کی تعریف کی،مشکل وقت میں ایران کے بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں عطا تارڑ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے،پاکستان خطے میں امن کا فروغ چاہتا ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا خطے میں امن کے لئے پاکستان کے کردار کا اعتراف کرتی ہے، فلسطین کے نہتے مسلمانوں کو نہ کبھی بھلایا ہے نہ بھلائیں گے، پاکستان نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(اایف اے ٹی ایف)  کے حالیہ اجلاس میں پاکستان مخالف بھارتی سازشیں ناکام ہو گئیں، جب کہ چین، ترکیہ اور جاپان سمیت کئی اہم ممالک نے پاکستان کی کھل کر حمایت کی۔اسلام آباد: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے حالیہ اجلاس میں بھارت کی پاکستان کو دوبارہ گرے لسٹ میں شامل کرانے کی کوششیں ایک بار پھر ناکامی سے دوچار ہو گئیں، جبکہ چین، ترکیہ اور جاپان نے پاکستان کے مؤقف کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے بھارت کے منفی عزائم کو سختی سے مسترد کر دیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران بھارتی وفد نے پاکستان کے خلاف شدید پروپیگنڈا کرتے ہوئے اسے دوبارہ گرے لسٹ میں ڈالنے کی بھرپور کوشش کی، لیکن...
    ایران نے بریگیڈیئر جنرل ماجد موسوی کو پاسدارانِ انقلاب اسلامی (آئی آڑ جی سی) کی ایرو اسپیس فورس کا نیا کمانڈر مقرر کر دیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے خصوصی حکم کے تحت بریگیڈیئر جنرل ماجد موسوی کو پاسدارانِ انقلاب اسلامی (آئی آڑ جی سی) کی ایرو اسپیس فورس کا نیا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایرانی فوج کا ایک اور اسرائیلی ایف 35 جہاز گرانے اور پائلٹ کی گرفتاری کا دعویٰ جنرل ماجد موسوی کی یہ تعیناتی اُس وقت سامنے آئی ہے جب ایک روز قبل اسرائیل کے ایران پر شدید فضائی حملوں میں ایرو اسپیس فورس کے سابق سربراہ میجر جنرل امیر علی حاجی زادے سمیت...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)      وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔        نجی ٹی وی  دنیانیوزکے مطابق  ملاقات کے دوران سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعظم کو مبارک باد دی۔خواجہ سعد رفیق نے بجٹ کو معاشی استحکام اور عوامی ریلیف کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔ مزید :
    نور حرم فاؤنڈیشن کے چیئرمین نے کہا کہ مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونا دین کا تقاضا ہے اور موجودہ صورتحال میں ایران مظلوم اور اسرائیل واضح طور پر ظالم ہے، ایران کے دفاعی موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ہر اس قوت کے ساتھ کھڑے ہیں جو امتِ مسلمہ کی عزت و وقار کے تحفظ کے لیے عملی میدان میں ہو۔ اسلام ٹائمز۔ نور حرم فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور مہتمم جامعہ باب القرآن گلشنِ اقبال کراچی، مفتی ساجد حسین لغاری نے ایران و اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگی صورتحال پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کے دفاعی اور جوہری مراکز پر حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے...
    سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے ہمسایوں سمیت مختلف ممالک کیخلاف جارحیت میں مسلسل ملوث رہتا ہے، عراق، لیبیا اور ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے کیلئے ان پر جنگیں مسلط کرنیوالا امریکا اور یورپی طاقتوں کا منافقانہ رویہ عالمی امن تباہ ہونے کی وجہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے امریکہ اور اسرائیل کو اسلامو فوبیا کا اصل ذمے دار قرار دے دیا۔ خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں ایران کے جوہری پروگرام کو بنیاد بنا کر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی۔ سابق وفاقی وزیر نے اسرائیل کی منافقانہ اور دوہری پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اسرائیل نے ایٹمی پھیلاؤ کے معاہدے پر آج تک دستخط...
    مرکزی جامعہ مسجد کوئٹہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انوارالحق حقانی نے کہا کہ وقت کا تقاضا بھی ہے کہ ایران و غزہ کے مسلمانوں کی مدد کیلئے عالم اسلام کے حکمران عملی اقدام اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی خطیب مولانا انوارالحق حقانی نے تمام مسلمان حکمرانوں سے تقاضہ کیا ہے کہ ایران اور غزہ کے مسلمانوں کی مدد کے لئے اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے مرکزی جامع مسجد کوئٹہ میں جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صیہونی ریاست کی طرف سے ایران پر جنگ مسلط کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل حالات میں اسرائیل اور امرایکہ کے مقابلے میں مسلمان جہاں بھی ہیں ان کی ہمدردیاں حماس اور ایران کے ساتھ ہیں، اور وقت کا تقاضا بھی...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد بن حاجی حسن نے مدینہ منورہ میں ملاقات کی۔(جاری ہے) دونوں رہنماؤں نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے، جس سے نہ صرف ان کے روحانی جذبات کا اظہار ہوا بلکہ باہمی احترام اور محبت کے جذبات کو بھی تقویت ملی۔واضح رہے کہ گورنر سندھ اور وزیر خارجہ ملائیشیا نے شاہی مہمان کی حیثیت سے فریضہ حج کی سعادت حاصل کی، مدینہ منورہ کے روحانی ماحول نے اس ملاقات کو ایک خاص معنویت عطا کی، جہاں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان محبت، عقیدت اور بھائی چارے کی جھلک نمایاں طور پر...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نے دو ٹوک انداز میں اعلان کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی تحریک انصاف یا ایم کیو ایم کے کسی بھی دبائو یا سیاسی بلیک میلنگ کو خاطر میں نہیں لائے گی اور عوامی مفادات کا دفاع اولین ترجیح رہے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لئے سندھ کا ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے کا بنانے جا رہے ہیں، اگر وفاق نے پورے پیسے دیئے تو یہ اعدادوشمار زیادہ بھی ہوسکتے ہیں، وفاق نے گزشتہ سال بھی مسلسل محاصل کی منتقلی کم کی ہے، صوبائی ترقیاتی بجٹ کا کل بجٹ ایک ہزار 18 ارب روپے ہے۔ 26-2025کے بجٹ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)بھارت کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف)کی گرے لسٹ میں پاکستان کو شامل کرانے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ذرائع کے مطابق فیٹف اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کے بجائے رپورٹنگ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق بھارت کے سفارتی وفد کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کی بھرپورکوشش کی گئی، چین نے فیٹف اجلاس مں پاکستان کے حق میں واضح مؤقف اختیار کیا اور ریلیف کی حمایت کی۔(جاری ہے) فیٹف اجلاس میں ترکی اور چاپان کی جانب سے بھی پاکستان کی مکمل حمایت کی گئی۔خیال رہے کہ اکتوبر 2022 میں فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے امریکہ اور اسرائیل کو اسلامو فوبیا کا اصل ذمے دار قرار دے دیا۔خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں ایران کے جوہری پروگرام کو بنیاد بنا کر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی۔ سابق وفاقی وزیر نے  اسرائیل کی منافقانہ اور دہری پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اسرائیل نے ایٹمی پھیلاؤ کے معاہدے پر آج تک دستخط نہیں کیے۔ اسرائیل IAEA کو اپنی ایٹمی تنصیبات کا تفصیلی معائنہ نہیں کرنے دیتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اپنے ہمسایوں سمیت مختلف ممالک کے خلاف جارحیت میں مسلسل  ملوث رہتا ہے۔سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عراق، لیبیا اور ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے...