2025-12-03@10:45:48 GMT
تلاش کی گنتی: 111

«لیڈی انیبل»:

(نئی خبر)
    پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال کے گارڈز کے شہری پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکیورٹی گارڈز شہری کو زد وکوب کررہے ہیں ۔ اس موقع پر صورت حال کو دیکھتے ہوئے اسپتال کی جانب سے پولیس کی نفری بھی طلب کی گئی۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ شہری نے پہلے اسپتال کے سکیورٹی گارڈز کے ساتھ بد تمیزی کی۔ اسپتال میں چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو پانے کے لیے سکیورٹی رٹی سخت کر دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق شہری نے ڈیوٹی پر مامور سکیورٹی گارڈز کو گا لیاں دی ہیں۔  
    اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں میں ایک کروڑ 26 لاکھ روپے کی 111 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلیں۔ اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ کراچی میں کورئیر سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل میں لیڈیز کپڑوں میں جذب 1.850 کلو آئس برآمد کر لی گئی جبکہ آسٹریلیا کے لیے ہی دوسرے پارسل سے تکیہ غلاف میں جذب 700 گرام افیون برآمد ہوئی۔ راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 40 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ اٹک میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 500 گرام چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔...
    MUMBAI: فرسٹ لیڈی آف انڈین اسکرین نے انگریزی فلموں میں بھی کام کیا تھا، ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بھارت کیلئے نشر کئے جانے والے بی بی سی ریڈیو پروگرام کا افتتاح بھی انہی سے کرایا گیا تھا۔ یہ خوش نصیب اداکارہ دیویکا رانی تھیں جن کا جنم 30 مارچ 1908ء کو بنگال کے ایک مہذب خاندان میں ہوا، بھارتی فلم انڈسٹری کی تاریخ کا ایک نمایاں چہرہ تھیں۔ وہ رابندر ناتھ ٹیگور کی بہن سوکماری دیوی کی نواسی اور بھارت کے پہلے سرجن جنرل کرنل ایم این چودھری کی بیٹی تھیں۔ دیویکا نے فیشن ڈیزائننگ میں تعلیم حاصل کی اور لندن میں فنی کیریئر کا آغاز کیا۔ 1928ء میں...
    سندھ پولیس — فائل فوٹو کراچی کے علاقے گارڈن تھانے کی لیڈی پولیس کانسٹیبل سویرا میمن کو ساتھی پولیس ملازمین پر سنگین الزام تراشی اور میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔ متاثرہ لیڈی پولیس کانسٹیبل نے انکوائری رپورٹ اور برطرفی کے احکامات کو زیادتی قرار دیتے ہوئے ان احکامات کو چیلنج کرنے کا کہا ہے۔ ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئر سُپرنٹنڈنٹ پولیس سٹی کراچی عارف عزیز کے مطابق گارڈن تھانے میں تعینات لیڈی پولیس کانسٹیبل سویرا میمن نے اسی تھانے کے ہیڈ محرر شاہد حمید اور منشی کانسٹیبل شہروز پر جنسی ہراسانی اور دونوں پولیس ملازمین پر ڈیوٹی کے دوران دیگر خواتین عملے کی نسبت ان سے امتیاز برتنے کا الزام عائد...
    — فائل فوٹو کراچی کے جناح اسپتال میں مبینہ جنسی ہراسگی کے واقعے پر سیشن جج جنوبی کے حکم پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔صدر تھانے میں ٹرینی لیڈی ڈاکٹر کی مدعیت میں سربراہ یورولوجی ڈپارٹمنٹ پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کراچی: جناح اسپتال سے بڑی رقم سمیت بے ہوشی کی حالت میں ملنے والی خاتون کا معمہ حل ہوگیا اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون ذیابطیس کی مریضہ ہے، جنہیں ایمرجنسی میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ مدعیٔ مقدمہ کے مطابق ڈیوٹی کے دوران جنسی طور پر ہراساں کیا گیا اور غلط میسیجز بھیجے گئے۔انکوائری رپورٹ کے مطابق سربراہ یورولوجی ڈپارٹمنٹ پہلے بھی ایسے کئی واقعات میں ملوث رہے ہیں۔
    بھارتی ریاست مغربی بنگال میں جنسی زیادتی کے ایک ہولناک واقعے سے پورے ملک میں خوف کی لہر دوڑ گئی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کے دارالحکومت کے ایک سرکاری اسپتال میں نائٹ ڈیوٹی کے دوران آڈیٹوریم میں چند گھنٹوں کی نیند لینے والی خاتون ڈاکٹر کو بیدردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ 9 اگست 2024ء کو کولکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اسپتال سے 31 سالہ لیڈی ڈاکٹر کی تشدد زدہ لاش ملنے پر ملک بھر میں کہرام مچ گیا تھا۔ فرانزک رپورٹ میں وحشیانہ انداز سے جنسی زیادتی، تشدد اور قتل کی تصدیق ہوئی۔ جس سے ڈاکٹرز، نرسوں اور شہریوں میں غم اور غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔ اس کیس نے بھارتی ہی...
    پی ٹی آئی لیڈیز ونگ کی جانب سے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف احتجاج کے بعد میڈیا بریفنگ دی جا رہی ہے
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی کی واحد بخش آڈیٹوریم میں لیڈیز پولیس اہلکاروں سے میٹنگ میں ایس ایچ او تھانہ وومن سکینہ بھٹی، انچارج ہیومن رائٹس سیل ماریہ ساریو سمیت ضلع کی تمام خواتین پولیس اہلکار موجود تھی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی نے کہا کہ آج آپ تمام کو بلانے کا مقصد آپ تمام خواتین پولیس اہلکاروں کے مسائل کو سننا اور ان کو فوری حل کرنے کے ساتھ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ آپ تمام اپنے فرائض کی ادائیگی بھرپور انداز سے ادا کریں گی، مرد پولیس اہلکاروں کی نسبت خواتین پولیس اہلکاروں کی کارکردگی غیر اطمینان ہے، لہذا اس بات کو واضح کر لیں کہ آپ...
    کوئٹہ میں کوریئر آفس کے ذریعے نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے لیڈیز کپڑوں میں چھپائی گئی  6.8 کلو آئس برآمد کرلی گئی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 8 ملزمان کو گرفتار کرکے 3 کروڑ 84 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کی گئیں۔ بلوچستان کے علاقے پسنی کے غیر آباد علاقے سے 90 کلو چرس 50 کلو آئس برآمد ہوئی۔ راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے دو پارسلز سے 116 گرام ویڈ برآمد کی گئی جبکہ سروس روڈ پر یونیورسٹی کے قریب 2 ملزمان سے ایک کلو چرس برآمد ہوئی۔ ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب ملزم سے 5 کلو آئس، 1.2 کلو...
    لاہور (آن لائن) پنجاب پولیس نے جڑانوالہسمیت صوبے بھر میں 6 ہزار کانسٹیبلز اور لیڈی کانسٹیبلز کی بھرتی کا اعلان کر دیا ہے۔بھرتی کے عمل کو شفاف اور میرٹ پر یقینی بنانے کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق، بھرتی کے خواہشمند افراد 11 سے 25 جنوری تک آن لائن فارم پنجاب پولیس کی ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔ درخواست جمع کرانے کے لیے امیدواروں کو متعلقہ اضلاع میں 300 روپے سروس چارجز کے ساتھ فارم جمع کروانے ہوں گے۔اہلیت کے حوالے سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق، امیدوار کا صوبہ پنجاب اور متعلقہ ضلع کا رہائشی ہونا ضروری ہے۔ مزید برآں، شناختی کارڈ کا ہونا بھی لازمی قرار دیا گیا...
    پنجاب پولیس میں 6 ہزار کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبلز کی بھرتی کا اعلان کرد یا گیا ،امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب پولیس میں 6 ہزار کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبلز کی بھرتی کا اعلان کرد یا گیا ہے، مراسلے کے مطابق پنجاب پولیس 6 ہزارکانسٹیبل، لیڈی کانسٹیبل سے درخواستیں طلب کی گئیں۔ بھرتیوں کیلئے آن لائن فارم 11سے 25جنوری تک پنجاب پولیس کی ویب سائٹ پردستیاب ہوں گے، امیدوار اپنے فارم متعلقہ اضلاع میں 300 روپے سروس چارجز کے ساتھ جمع کروائیں گے، بھرتی بورڈز شفافیت کے عمل کو یقینی بنائیں گے۔ مراسلے کے مطابق امیدوار کا صوبہ پنجاب، متعلقہ ضلع کا رہائشی اور شناختی کارڈ ہونا لازمی ہے، امیدوار کو بھرتی...