پشاور؛ لیڈی ریڈنگ اسپتال کے گارڈز کا شہری پر تشدد؛ ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
پشاور:
لیڈی ریڈنگ اسپتال کے گارڈز کے شہری پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکیورٹی گارڈز شہری کو زد وکوب کررہے ہیں ۔ اس موقع پر صورت حال کو دیکھتے ہوئے اسپتال کی جانب سے پولیس کی نفری بھی طلب کی گئی۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ شہری نے پہلے اسپتال کے سکیورٹی گارڈز کے ساتھ بد تمیزی کی۔ اسپتال میں چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو پانے کے لیے سکیورٹی رٹی سخت کر دی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق شہری نے ڈیوٹی پر مامور سکیورٹی گارڈز کو گا لیاں دی ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسپتال کے
پڑھیں:
لاہور؛ بیوی اور بیٹی کے سر کے بال کاٹنے والا شخص گرفتار
لاہور:بیوی اور بیٹی پر تشدد اور سر کے بال کاٹنے والا درندہ صفت شخص گجر پورہ پولیس کے شکنجے میں آگیا۔
ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کی سربراہی میں گجرپورہ پولیس نے کارروائی کی۔
ایس ایچ او گجر پورہ ذکاء کے مطابق سفاک ملزم ارشد خان نے اپنی بیوی اور بیٹی کے قینچی کے ساتھ سر کے بال کاٹ دیے، ملزم ارشد خان بیشتر اوقات اپنی بیوی اور بیٹی کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔
ملزم ارشد خان اپنی بیوی اور بیٹی کو ڈرا دھمکا کر رکھتا، متاثرہ خاتون نے شوہر سے چوری چھپے بچ کر تھانہ میں پہنچ کر قانونی کارروائی کی درخواست دی۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ گجر پورہ پولیس نے درندہ صفت ملزم ارشد کے خلاف مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا۔
ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے ایس ایچ او گجر پورہ ذکاء اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی اسناد دیے۔ انہوں نے کہا کہ عورتوں کے اغواء، تشدد اور حراساں کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔