اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں میں ایک کروڑ 26 لاکھ روپے کی 111 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلیں۔

اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ کراچی میں کورئیر سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل میں لیڈیز کپڑوں میں جذب 1.850 کلو آئس برآمد کر لی گئی جبکہ آسٹریلیا کے لیے ہی دوسرے پارسل سے تکیہ غلاف میں جذب 700 گرام افیون برآمد ہوئی۔

راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 40 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ اٹک میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 500 گرام چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔

بلوچستان میں گوادر کے غیر آباد علاقے سے 40 کلو چرس برآمد ہوئی۔ کالا باغ روڈ پر ریلوے پھاٹک میانوالی کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 30 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ سیالکوٹ میں گلوٹیاں موڑ ڈسکہ کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں چھپائی گئی 27.

6 کلو چرس اور 3.6 کلو افیون برآمد کر کے  3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پشاور میں کوریئر آفس کے ذریعے لاہور بھیجے جانے والے پارسل سے 4.8 کلو چرس برآمد ہوئی۔ شیخوپورہ انٹرچینج ایم 2 لاہور کے قریب گرفتار ملزم کی  گاڑی میں چھپائی گئی 1.5 کلو ہیروئین اور 600 گرام آئس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے قریب کلو چرس

پڑھیں:

بابوسر سیلاب میں بہہ جانے والی ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش 3 روز بعد مل گئی۔

بابوسر ٹاپ پر سیلابی ریلے کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والی خاتون ڈاکٹر مشعال فاطمہ کے تین سالہ بیٹے عبدالہادی کی تین دن بعد لاش مل گئی۔ مقامی افراد نے ننھے عبدالہادی کی لاش گزشتہ شام سات بجے کے قریب بابوسر کے قریب ڈاسر کے مقام پر دیکھی اور فوری طور پر حکام کو اطلاع دی۔  ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ شام 7 بجے تھک بابوسر کے قریب ڈاسر پر مقامی افراد نے لاش دیکھ کر حکام کو بتایا۔ حکام نے کہا کہ جی بی اسکاؤٹس نے اطلاع ملنے پر لاش کو نالے سے نکال کر چلاس میں اسپتال پہنچایا۔  ریسکیو حکام نے کہا کہ اب تک 6 لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ لاپتہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔ خیال رہے کہ دیامر میں بابوسر ریلے میں جاں بحق ڈاکٹر مشعال اور ان کے دیور کی میتیں لودھراں پہنچا دی گئی ہیں۔ ڈائریکٹر ایڈمن شاہدہ اسلام میڈیکل کالج نے کہا کہ مرحومین کی نماز جنازہ شام ساڑھے 5 بجے ادا کی جائے گی، مرحومین کو آدم واہن قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد لودھراں کے رہائشی تھے، جاں بحق ڈاکٹر کے والد بھی دیامر میں زخمی ہوئے تھے جبکہ 3 سال کا بیٹا بھی سیلاب میں لاپتہ ہوگیا تھا۔ فیملی ذرائع کے مطابق لودھراں کی سیاح ڈاکٹر فیملی کے 19 افراد کوسٹر میں گلگت بلتستان گئے تھے، کوسٹر میں موجود دیگر 16 افراد حفاظت سے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 9 ملزمان گرفتار
  • ٹم ڈیوڈ ٹی 20 میں تیز ترین سنچری بنانے والے آسٹریلوی بلے باز بن گئے
  • ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران ایک کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد
  • قصور میں سڑک کنارے گلہ کٹی 14 سالہ لڑکی بے ہوشی کی حالت میں برآمد
  • امریکا سے گوشت نہ خریدنے والے ممالک ‘نوٹس’ پر ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا انتباہ
  • بھکر، سبزی فروش کی آڑ میں ڈرگ سپلائی کا نیٹورک بے نقاب، 10 کلو سے زائد چرس برآمد
  • کراچی، پولیس مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 منشیات فروش گرفتار، 5 کلو سے منشیات اور اسلحہ برآمد
  • امارات میں بچے سے جنسی کے ملزم کو 10 سال قید کی سزا
  • بابوسر سیلاب میں بہہ جانے والی ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش 3 روز بعد مل گئی۔
  • پشاور؛ گاڑی نے خاتون کو کچل دیا، ملزم گرفتار