’فرسٹ لیڈی آف انڈین اسکرین‘ کی خوش نصیب اداکارہ کون تھیں؟ جانیے
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
MUMBAI:
فرسٹ لیڈی آف انڈین اسکرین نے انگریزی فلموں میں بھی کام کیا تھا، ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بھارت کیلئے نشر کئے جانے والے بی بی سی ریڈیو پروگرام کا افتتاح بھی انہی سے کرایا گیا تھا۔
یہ خوش نصیب اداکارہ دیویکا رانی تھیں جن کا جنم 30 مارچ 1908ء کو بنگال کے ایک مہذب خاندان میں ہوا، بھارتی فلم انڈسٹری کی تاریخ کا ایک نمایاں چہرہ تھیں۔
وہ رابندر ناتھ ٹیگور کی بہن سوکماری دیوی کی نواسی اور بھارت کے پہلے سرجن جنرل کرنل ایم این چودھری کی بیٹی تھیں۔ دیویکا نے فیشن ڈیزائننگ میں تعلیم حاصل کی اور لندن میں فنی کیریئر کا آغاز کیا۔
1928ء میں ان کی ملاقات فلمساز ہمانشو رائے سے ہوئی، جنہوں نے انہیں بھارتی فلموں میں کام کرنے کا موقع دیا۔ 1932ء میں دونوں نے مشترکہ طور پر فلم کرم بنائی، جو انگریزی اور بھارتی دونوں زبانوں میں ریلیز ہوئی اور عالمی سطح پر کامیاب ہوئی۔
دیویکا رانی نے بمبئی ٹاکیز میں اہم کردار ادا کیا اور متعدد کلاسک فلموں جیسے اچھوت کنیا، ساوتری اور پریم کہانی میں کام کیا۔ ان کا تعلق بمبئی ٹاکیز سے تھا، جس نے بھارتی فلم انڈسٹری میں نئی راہیں کھولیں۔
ہمانشو رائے کے انتقال کے بعد، دیویکا رانی نے بمبئی ٹاکیز کی ذمہ داری سنبھالی اور نیا ٹیلنٹ جیسے مدھوبالا اور دلیپ کمار کو متعارف کرایا۔ ان کی فلم قسمت نے باکس آفس پر کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔
دیویکا رانی نے بعد ازاں روسی آرٹسٹ سویتو سلاؤ رورخ سے شادی کی اور بنگلور میں سکونت اختیار کی۔
1958ء میں انہیں پدم شری اور 1970ء میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 9 مارچ 1994ء کو 87 سال کی عمر میں ان کا انتقال ہوا، اور بھارتی فلم انڈسٹری میں ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی فلم
پڑھیں:
ڈہرکی،پولیس کی کامیاب کارروائی، شراب کا اسٹاک برآمد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈہرکی( نمائندہ جسارت ) ڈہرکی میں شراب کی بھاری مقدار چھپائے جانے کی خفیہ اطلاع ملتے ہی خفیہ ادارے کے اہلکار و ذمہ داران اور ڈی ایس پی عبدالقادر سومرو اور ایس ایچ او تھانہ ڈہرکی مصور حسین قریشی نے اپنی ٹیم نے مشترکہ طور پر ڈہرکی شہر کے ہندو کمیونٹی کے پوش رہائشی علاقے چاند محلہ میں ایک گھر میں چھاپا مارکر شراب کی بڑی کھیپ برآمد کر لی۔جبکہ 3 ملزمان پرشوتم لعل،بیشم اور جئے کمار پولیس کو دیکھتے ہی اپنے گھر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ادھر خفیہ ادارے اور پولیس اپنی مشترکہ کارروائی کے دوران برآمد شدہ شراب کی تفصیلات میں 2 کارٹون سلور ٹاپ شراب کے جس میں بڑی بوتلیں تھیں اور 3 کارٹون آدھیہ شراب سلور ٹاپ کے اور 1 کارٹون سفاری شراب کا جس میں 12 بڑی بوتلیں تھیں،6 کارٹون سفید کلر والی شراب کے اور 8 کارٹون ڈرائیجن شراب کے 42 پوے ہیں اور 8 کارٹون واٹ ون شراب کے اور 5 کارٹون واٹ ون شراب کے جس میں چھوٹے پوے تھے اور 1 کارٹون کیو ڈی ایل شراب کا اور 5 کارٹون کیو ڈی ایل شراب جس میں چھوٹے پوے تھے 1 کارٹون فوریکا شراب کا اور 1 کارٹون کلب شراب کا جس میں 17 آدھیہ شراب تھی اور اس طرح سے 2 کارٹون لاوا شراب کے جس میں 10 بوتلیں تھیں اور 4 کارٹون لاوا شراب کے جس میں سائی کلر کی شراب تھی اور 3 کارٹون لاوا شراب کے جس میں چھوٹے پوے تھے اور 4 کارٹون MD شراب کے جس میں 47 بوتلیں تھیں اور 2 کارٹون جنجلی شراب کے جس میں 24 بوتلیں تھیں اور 54 مختلف قسم کی بیئر کی بوتلیں تھیں اور اسکے علاوہ 100 سے زیادہ مختلف قسم کے شراب کے آدھیہ برآمد ہوئے ہیں اور اس ہی طرح سے تقریباً 50 سے زیادہ ملکی اور غیر ملکی شراب کے مختلف قسم کے کارٹون برآمد ہوئے ہیں۔اور ساری کی ساری شراب کی اس برآمد شدہ بھاری کھیپ کو موقع سے فرار ملزمان نے فروخت کرنے کیلیے اپنے گھر میں اسٹاک کر کے چھپا کر رکھی ہوئی تھی۔پولیس تاہم ڈہرکی پولیس نے برآمد کی گئی شراب کو اپنی تحویل میں لے کر فرار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔