2025-11-19@13:10:39 GMT
تلاش کی گنتی: 103
«لیگ کے لیے»:
(نئی خبر)
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ باؤلر عامر جمال کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کیلئے این او سی جاری کردیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے پاکستانی آل راؤنڈر عامر جمال کو بی پی ایل میں شرکت کیلئے این او سی جاری کردیا۔ قومی کرکٹر ایونٹ میں شرکت کیلئے بنگلہ دیش پہنچ گئے، عامر جمال بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھلنا ٹائیگرز کی نمائندگی کریں گے۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2025ء کا آغاز 30 دسمبر کو ہوا تھا۔
پاکستان سپر لیگ 10 کی ڈرافٹنگ میں بیٹرز کیٹیگری میں بابراعظم نے بہترین بیٹر کا پیپلز چوائس، شاہین شاہ آفریدی نے بہترین بولرجبکہ شاداب خان نے بہترین آل راؤنڈر کا پیپلز چوائس ایوارڈ جیت لیا ہے۔ پیر کو لاہور میں ہونے والی پاکستان سپر لیگ 10 کے لیے پلیئرزڈرافٹنگ کی تقریب کے دوران اعلان کیا گیا کہ پاکستان کے مایہ ناز بیٹربابراعظم نے بہترین بیٹرز کی کیٹیگری میں پیپلز چوائس ایوارڈ جیت لیا ہے۔ اسی طرح شاہین شاہ آفریدی نے بہترین بولرجبکہ شاداب خان نے بہترین آل راؤنڈر کا پیپلز چوائس ایوارڈ جیت لیا ہے، تینوں کھلاڑیوں کا تعلق پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم سے ہے۔ اس سے قبل ایونٹ میں شامل تمام 6 فرنچائزز پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور، ایمرجنگ...
