پی سی بی نے عامر جمال کو بی پی ایل میں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ باؤلر عامر جمال کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کیلئے این او سی جاری کردیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے پاکستانی آل راؤنڈر عامر جمال کو بی پی ایل میں شرکت کیلئے این او سی جاری کردیا۔
قومی کرکٹر ایونٹ میں شرکت کیلئے بنگلہ دیش پہنچ گئے، عامر جمال بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھلنا ٹائیگرز کی نمائندگی کریں گے۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2025ء کا آغاز 30 دسمبر کو ہوا تھا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل بنگلہ دیش عامر جمال
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تیاری، بجٹ میں ریلیف پیکیج متوقع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2025ء)سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تیاری جاری ہے جب کہ بجٹ 2025-26 میں سرکاری ملازمین کیلئے حکومت کی جانب سے ریلیف پیکیج دیا جانا متوقع ہے۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کیلئے 30 فیصد ڈسپیئرٹی الاؤنس کی تجویز ہے، اس کے علاوہ گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کیلئے 15 فیصد تنخواہوں میں اضافے کی تجویز ہے۔ذرائع نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے، 2022 کے ایڈہاک الاو?نس کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی بھی تجویز زیر غور ہے۔