2025-11-05@15:00:12 GMT
تلاش کی گنتی: 117
«موڑ دیا گیا»:
(نئی خبر)
انڈین شو کون بنے گا کروڑ پتی (KBC) سے شہرت پانے والے بہار کے سشیل کمار کو کون نہیں جانتا؟ 2011 میں KBC 5 میں 5 کروڑ جیتنے والے پہلے کنٹیسٹنٹ بننے کے بعد وہ ہر گھر میں مشہور ہو گئے تھے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دولت کی چمک دمک میں انہوں نے سب کچھ کھو دیا، نشے کی لت میں پڑ گئے، اور آخر کار دودھ بیچ کر زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے۔ KBC میں جیت کے بعد سشیل کمار کو ایک نئی پہچان ملی، وہ مہینے میں تقریباً 50 ہزار روپے کے مختلف پروگرامز میں شرکت کرتے، لیکن لوگوں نے انہیں دھوکہ دیا اور ان کی دولت کا بڑا حصہ ضائع ہو گیا۔ 2020 میں...
اسلام آباد: پاکستان نے بعض حلقوں کی جانب سے دہشت گردی اور غیر ملکی قبضے کے حوالے سے مؤقف کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان کی پالیسی بدستور برقرار ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ غلط تشریحات سے انسداد دہشت گردی اور غیر ملکی قبضے پر او آئی سی اور بین الاقوامی اتفاق رائے کی بھی غلط تفہیم پیدا ہوتی ہے، 10 فروری کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں “دہشت گردی کی کارروائیوں سے پیدا ہونے والے بین الاقوامی امن و سلامتی کو لاحق خطرات” پر بریفنگ ہوئی تھی۔ ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی کی بنیادی وجوہات جیسے غربت، ناانصافی، دیرینہ حل...
کراچی: اسٹیل ٹاؤن موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے ایک اور موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد زخمی ہوئے جس میں ایک دوران علاج دم توڑ گیا۔ ایدھی حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریب ہی قائم نجی اسپتال لیجایا گیا جہاں زخمی ہونے والا 35 سالہ محمد ایاز جاں بحق ہوگیا جبکہ 25 سالہ عبدالوہاب کو جناح اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ متوفی کی لاش کو ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا جبکہ ایس ایس پی ٹریفک ڈسٹرکٹ ملیر شوکت کھٹیان کی جانب سے مذکورہ واقعہ سے متعلق بتایا گیا تھا...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری2025ء) ملک کا تجارتی خسارہ 13 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے 7 ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران ملکی برآمدات، درآمدات اور تجارتی خسارے میں اضافہ ہو گیا ہے۔ سالانہ بنیادوں پر برآمدات 4.59 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر0.31 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد جنوری میں برآمدات 2 ارب 92 کروڑ ڈالرز رہیں۔ اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کر دہ اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ میں برآمدات 9.98 فیصد بڑھ کر19 ارب 55 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری میں سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں اضافہ ہوا،...
سود کے لین دین کو اللہ اور اس کے رسولﷺ سے جنگ کہا گیا ہے، اور یہی وجہ ہے جو اس میں پھنستا ہے تو پھر نکلنے میں بہت وقت لگتا ہے۔ ایسا ہی کچھ پاکستان کے قومی اداروں کے ساتھ ہوا ہے۔ پاکستان کے 14 قومی اداروں کی جانب سے حاصل کیے گئے 93 ارب روپے کے قرض پر 211 ارب 55 کروڑ روپے کا سود چڑھنے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا: اپنے کاروبار کے لیے بلاسود قرضوں کی فراہمی، نوجوانوں میں چیک تقسیم میڈیا رپورٹس کے مطابق 14 اداروں پر پاکستان ٹریڈ کارپوریشن پاکستان کی 305 ارب روپے کی رقم واجب الادا ہے۔ رپورٹس کے مطابق دستاویز میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز...
بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ممتا کلکرنی نے 10 کروڑ کے عوض مذہبی عہدہ ’ماہا منڈلیشور‘ حاصل کرنے کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔ سابق بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی نے ایک حالیہ انٹرویو میں پیسوں کے زریعے ماہا منڈلیشور کا عہدہ لینے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان افواہوں کی تردید کردی ہے، اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے پاس 1 کروڑ نہیں وہ 10 کروڑ کی ادائیگی کہاں سے کریں گی؟ انہوں نے وضاحت کی کہ ’یہ سوچنا بھی غلط ہے کہ میں 10 کروڑ روپے دے سکتی ہوں، میرے پاس تو 1 کروڑ بھی نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ جب مجھے ماہا منڈلیشور بنایا گیا تو میں نے 2 لاکھ روپے کسی سے ادھار لے...
اسلام آباد: رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے سات ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران ملکی برآمدات، درآمدات اور تجارتی خسارے میں اضافہ ہو گیا ہے۔ سالانہ بنیادوں پر برآمدات 4.59 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر0.31 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد جنوری میں برآمدات 2 ارب 92 کروڑ ڈالرز رہیں۔ اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کر دہ اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ میں برآمدات 9.98 فیصد بڑھ کر19 ارب 55 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری میں سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں اضافہ ہوا، تاہم دسمبر 2024 ء کے مقابلے میں جنوری 2025 میں درآمدات میں کمی ہوئی، جنوری میں...
نامور کاروباری شخصیت اور چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کو دھمکی کا مقدمہ تھانہ آبپارہ اسلام آباد میں درج کرلیا گیا۔ مقدمہ بحریہ ٹاؤن کے ملازم وائس چیف ایگزیکٹو کرنل ریٹائرڈ خلیل الرحمان نے درج کروایا۔ مقدمے میں کہا گیا کہ ایک ای میل کے ذریعے ملک ریاض سے ایک ارب 42 کروڑ روپے کا بھتہ 50 بِٹ کوائن کی شکل میں مانگا گیا۔ دھمکی دی گئی کہ ادائیگی نہ کرنے پر ملک ریاض، ان کے بیٹے اور خاندان کے دیگر افراد کی زندگیوں کو نقصان پہنچایا جائے گا۔
کراچی: مستعفی آئی سی سی چیف ایگزیکٹو جیف ایلر ڈائس کے بارے میں چہ مگوئیاں ہونے لگیں، امریکا میں ٹی 20 ورلڈکپ میچز کے دوران فنڈز میں بے ضابطگیوں کی آڈٹ رپورٹ میں نشاندہی ہو چکی۔ ادھر بھارتی میڈیا ’’فیک نیوز‘‘ میں بازی لے گیا، ایلرڈائس کے استعفے کو پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی وینیوز کی تکمیل میں تاخیر سے جوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس نے گزشتہ دنوں عہدے سے استعفا دیا تھا، بھارتی میڈیا کی بعض رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ گزشتہ برس امریکا میں ورلڈ کپ میچز کی تیاریوں کے لیے اخراجات میں بے ضابطگیاں ہوئی تھیں، جس پر آئی سی سی بورڈ ممبران نے تحفظات ظاہر...
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے کیس نے ایک نیا موڑ اختیار کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کیس میں یہ اہم بات سامنے آئی ہے کہ پولیس نے وقوعہ کے بعد سیف علی خان کی رہائش گاہ سے فنگر پرنٹس کے جو نمونے حاصل کیے تھے، وہ مبینہ گرفتار ملزم کے فنگر پرنٹ سے میچ نہیں ہورہے۔ سیف حملہ کیس میں ممبئی پولیس کی تحقیقات ایک نئے موڑ میں داخل ہوگئی ہے اور اب معاملہ فنگر پرنٹس کے گرد گھوم رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اداکار کے گھر سے ملنے والے 19 فنگر پرنٹس کے سیٹ میں سے کوئی بھی مبینہ ملزم شریف الاسلام سے میل نہیں کھاتے۔ گویا، کہانی میں ایک نیا...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے گارڈن سے 14 جنوری کو لاپتہ ہونے والے دوبچوں کا تاحال پتہ نہ چل سکا۔گارڈن کے علاقے سے 14 جنوری کو پانچ سالہ عالیان اور 6 سالہ علی رضا گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگئے تھے۔ گارڈن پولیس نے واقعے کا مقدمہ اغوا کی دفعہ کے تحت درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا لیکن کئی روز گزرنے کے بعد بھی بچوں کا اب تک کچھ پتا نہیں چل سکا۔اس سلسلے میں بدھ کی شام گارڈن کے علاقے سے گزرنے والی لیاری ندی اور آس پاس کی جھاڑیوں سمیت مختلف ٹینک اور کنوؤں میں بھی بچوں کی تلاش کی گئی لیکن کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ پولیس تفتیش میں نیا موڑسامنے آگیا اور چند روزقبل...
کراچی کے علاقے گارڈن سے 14 جنوری کو لاپتہ ہونے والے دو بچوں کا تاحال پتہ نہیں چل سکا، پولیس تفتیش میں نیا موڑ سامنے آگیا، چند روز قبل حاصل کی گئی بچوں کی سی سی ٹی وی ویڈیو کسی اور خاندان کی نکلی۔5 سالہ عالیان اور 6 سالہ علی رضا کی تلاش کےلیے علاقے کے کھلے گٹروں اور کنووں میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا، لیاری ندی اور آس پاس کی جھاڑیوں سے بھی بچوں کا کچھ سراغ نہیں مل سکا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ اغواء کی دفعہ کے تحت درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا لیکن کئی روز گزرنے کے بعد بھی بچوں کا اب تک کچھ پتا نہیں چل سکا۔ اس سلسلے میں بدھ کی شام گارڈن...
حکومت پاکستان کے اعلان کردہ ونٹر سہولت پیکیج کے تحت صارفین کو 26 کروڑ 72لاکھ سے زائد کا ریلیف ماہ دسمبر2024کے بجلی بلز میں دیا گیا۔ حکومت پاکستان کے اعلان کردہ ونٹر سہولت پیکیج کے تحت اسلام آباد میں ماہ دسمبر2024کے بجلی بلز میں صارفین کو 26 کروڑ 72لاکھ سے زائد کا دیا گیا۔ چیف ایگزیکٹو آئیسکو محمد نعیم جان نے کہا کہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو نے وفاقی حکومت اور وزارت توانائی پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی صارفین کے لئے اعلان کردہ ونٹر سہولت پیکج ریلیف ماہ دسمبر 24 کے بلوں میں معزز صارفین کو مہیا کر دیا ہے اور مزید اس ریلیف کا اطلاق جنوری 25 اور فروری 25 کے بجلی بلوں میں بھی کیا جائے...
