بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے کیس نے ایک نیا موڑ اختیار کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیس میں یہ اہم بات سامنے آئی ہے کہ پولیس نے وقوعہ کے بعد سیف علی خان کی رہائش گاہ سے فنگر پرنٹس کے جو نمونے حاصل کیے تھے، وہ مبینہ گرفتار ملزم کے فنگر پرنٹ سے میچ نہیں ہورہے۔

سیف حملہ کیس میں ممبئی پولیس کی تحقیقات ایک نئے موڑ میں داخل ہوگئی ہے اور اب معاملہ فنگر پرنٹس کے گرد گھوم رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اداکار کے گھر سے ملنے والے 19 فنگر پرنٹس کے سیٹ میں سے کوئی بھی مبینہ ملزم شریف الاسلام سے میل نہیں کھاتے۔ گویا، کہانی میں ایک نیا موڑ آگیا ہے۔

سیف علی خان پر چاقو سے حملے کے بعد ممبئی پولیس نے موقع واردات سے فنگر پرنٹس اکٹھے کیے تھے اور انہیں ریاستی کرمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (CID) کے فنگر پرنٹ بیورو کو جانچ کےلیے بھیجا تھا۔ رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ یہ نشانات شریف الاسلام کے نہیں ہیں۔

سی آئی ڈی نے ممبئی پولیس کو اس بارے میں باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔ لیکن کہانی یہاں ختم نہیں ہوتی، پولیس نے مزید نمونے بھی جانچ کےلیے بھیجے ہیں، گویا ابھی کچھ اور پردے اٹھنا باقی ہیں۔

یاد رہے کہ 54 سالہ اداکارہ سیف علی خان پر 15 جنوری کو اس وقت قاتلانہ حملہ ہوا تھا جب ایک شخص ان کے گھر میں گھس آیا تھا اور مزاحمت پر سیف علی خان پر چاقو سے وار کیے تھے۔ اداکار کو چھ زخم آئے تھے، جن میں سے ایک ان کی ریڑھ کی ہڈی پر بھی تھا۔ واقعے کے بعد سیف کو فوری طور پر لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا بروقت علاج ہوا۔

ڈاکٹروں کے مطابق، ایک زخم ان کی ریڑھ کی ہڈی کے انتہائی قریب تھا، جس سے اسپائنل فلوئڈ کا اخراج شروع ہوگیا تھا۔ خوش قسمتی سے چاقو ان کی ریڑھ کی ہڈی سے صرف دو ملی میٹر کے فاصلے پر تھا۔ سیف علی خان کو صحتیاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے، لیکن انہیں ایک ہفتے کے مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ گرفتار ملزم شریف، جو بنگلہ دیش کا شہری ہے اور غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوا تھا، نے پولیس کو بتایا ہے کہ کسی نے پیسوں کے بدلے اسے جعلی شہریت کے کاغذات دینے کا وعدہ کیا تھا۔ اسی لالچ میں اس نے خان کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی۔ پولیس اب اس وعدہ کرنے والے شخص کی تلاش میں ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ممبئی پولیس نے ویسٹرن ریلوے سے بھی رابطہ کیا ہے تاکہ اس مشتبہ شخص کی شناخت کی جاسکے جو سیف کی رہائش گاہ کی 12 منزلہ عمارت میں لگے CCTV کیمروں کی فوٹیج میں نظر آیا تھا۔

ملزم باندرا اسٹیشن سے ٹرین میں سوار ہوا تھا اور ریلوے نے چہرے کی شناخت کے نظام کو استعمال کرتے ہوئے کچھ ایسے مشتبہ افراد کی نشاندہی کی جن کی شکل اس شخص سے ملتی تھی۔ یہ اس لیے کیا گیا کیونکہ عمارت سے باہر نکلتے ہوئے حملہ آور کی فوٹیج واضح نہیں تھی۔

اگرچہ شریف الاسلام کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر گرفتار کرلیا گیا ہے، تاہم پولیس اب اس کے خلاف ایک مضبوط کیس بنانے کےلیے مزید شواہد اکٹھا کرنے میں مصروف ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سیف علی خان پر ممبئی پولیس کے مطابق پولیس نے کے بعد گیا ہے

پڑھیں:

اسرائیل میں ایک تیز رفتار کار فوجیوں پر چڑھ دوڑی

صیہونی فوج نے تصدیق کی ہے کہ کارسوار کے حملے زخمی ہونے والے 8 افراد فوجی اہلکار ہیں، جن میں سے 5 کی حالت نازک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے وسطی علاقے میں ایک تیز رفتار کار نے متعدد فوجیوں کو کچل دیا جسے دہشت گرد حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ شہر نتانیا کے قریب داخلی راستے پر ایک چوکی پر پیش آیا، حملہ آور کار سوار جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق گاڑی کے مالک کی شناخت کر لی گئی جو ایک اسرائیلی شہری ہے تاہم ممکنہ طور پر گاڑی چوری کی گئی تھی۔ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے کار سوار کی تلاش کے لیے ایک بڑا سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ کار کے مالک سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور مغربی کنارے کے علاقے بیت لید میں کار کو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ کار کو تحویل میں لے لیا گیا اور کار سوار کی تلاش تاحال جاری ہے۔ ایمبولینس سروس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ہیلیل یافے میڈیکل سینٹر، ہادیرہ، اور لینیادو اسپتال، نتانیا منتقل کر دیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ کارسوار کے حملے زخمی ہونے والے 8 افراد فوجی اہلکار ہیں، جن میں سے 5 کی حالت نازک ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل میں ایک تیز رفتار کار فوجیوں پر چڑھ دوڑی
  • کوہستان میگا اسکینڈل کے معاملے میں بڑی پیشرفت، اربوں کی ریکوری کا امکان
  • سرکاری محکموں میں گریڈ 5 سے 15 کی بھرتیوں پر عائد پابندی کے معاملے پر سماعت کیلئے تاریخ مقرر
  • دہرے قتل کے معاملے میں اہم پیش رفت، کوئٹہ پولیس نے مقتولہ بانو بی بی کی والدہ کو  گرفتار کرلیا
  • پاکستان معاملے پر نریندر مودی حقیقت سے منہ نہیں موڑ سکتے، راہل گاندھی
  • فیصل آباد: شہریوں کے فنگر پرنٹ چوری کرکے بینک اکاؤنٹ کھلوانے والا گروہ گرفتار
  • اسرائیل پر ایران کا جوابی حملہ جائز تھا، فلسطین کا دو ریاستی حل قبول نہیں، ملی یکجہتی کونسل
  • کوہستان میگا اسکینڈل کے معاملے میں بڑی پیش رفت، اربوں روپے کی ریکوری کا امکان
  • ہم اسرائیل پر دوبارہ حملہ کرنے کیلئے تیار ہیں، ایرانی صدر
  • ضرورت پڑی تو دوبارہ حملہ کردیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو دھمکی