2025-11-04@06:45:15 GMT
تلاش کی گنتی: 117

«میں استعمال ہونے والی»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)راجہ تسلیم احمد کیانی کا تعلق ضلع جہلم کے علاقے سوہاوہ سے ہے۔ انہوں نے اپنے زرعی فارم میں 12 ایکڑ پر گندم کاشت کر رکھی ہے۔ گذشتہ تین ماہ سے بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے ان کی 50 فیصد فصل تباہ ہو چکی ہے اور جو بچ گئی ہے وہ بھی اگر آئندہ چند روز میں بارشیں نہ ہوئیں تو بری طرح متاثر ہو گی۔ راجہ تسلیم احمد کیانی نے بتایا: ’میں نے اپنی زندگی میں کبھی اتنی خشک سالی نہیں دیکھی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ گندم کی فصل سبز سے پیلی اور پھر چھوٹے چھوٹے سٹے نکالنے کے بعد خشک ہوتی جا رہی ہے۔‘ ماہرین کہتے ہیں کہ یہ موسمیاتی تبدیلیاں ہیں لیکن کسانوں...
    برازیل کے شہر میناس گیریس میں ہونے والی نیلامی میں ایک بھارتی نسل گائے نیلور نے 40 بھارتی کروڑ روپے میں فروخت ہوکر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں 1 ارب 28 کروڑ 87 لاکھ روپے میں بنتا ہے۔ نیلور گائے نے مہنگی ترین مویشی ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ مبینہ طور پر 53 ماہ کی ویاتینا نامی گائے کا وزن تقریباً 1,101 کلو گرام ہے جو کہ اسی نیلور نسل کی دیگر گایوں کے اوسط وزن سے کہیں زیادہ ہے۔ گائے اپنی خوبصورت سفید کھال، ڈھیلی جلد اور کندھوں پر نمایاں کوبڑ کے لیے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ عالمی ریکارڈ کے علاوہ ویاتینا نے ٹیکساس میں ’چیمپئن آف دی...
    سید مسرت خلیل جام کمال جدہ (سید مسرت خلیل) پاکستان کے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ جدہ میں میڈ ان پاکستان ایگزیبشن کے بعد پاکستان ریاض میں ہونے والی لیپ کانفرنس میں بھی شرکت کررہا ہے۔ وہ جمعرات کی شام کوجدہ انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹرمیں نمائندہ جسارت سے خصوصی گفتگو کررہے تھے۔ انھوں نے بتایا لیپ کانفرنس میں پاکستان کے آئی ٹی منسٹراورکمپنیوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ وفاقی وزیرتجارت نے بتایا کہ میڈ ان پاکستان ایگزیبشن میں بہت اچھا رسپانس ملا۔ سعودی اداروں اورکمپنیوں کا بڑا تعاون رہا ۔ سعودی کمیونٹی کے افراد نے افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نمائش کے اختتام کے بعد پتا چلے گا کہ کتنے لوگوں...
    حیدرآباد: سندھو دریا گیمز میں والی بال ایونٹ میں کھلاڑی فتح کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے
    یوم سیاہ منانے والی جماعت کے اعمال بھی سیاہ ہیں، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ یوم سیاہ منانے والی جماعت کے اعمال بھی سیاہ ہیں، قذافی اسٹیڈیم میں افتتاح پر لوگ خوش ہیں کہ ہمارے بچوں کو پیٹرول بم نہیں اور جیلیں نہیں چاہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آٹھ فروری کی اہمیت سیاسی تاریخ اور عوامی دلوں و دماغ میں زیادہ ہے کیونکہ اسے ملکی تعمیر و ترقی سے جوڑا جا رہا ہے، کبھی عدالتوں پر حملہ تو کبھی نو مئی تو کبھی دھمکیاں و دنگا و فساد تو آئی ایم ایف کو خطوط لکھوائے جا رہے تھے۔...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مراکش کشتی حادثے میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا جو سب کے سب پاکستانی تھے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کرکے فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔ شناخت کا عمل مکمل ہونے والوں میں سفیان علی ولد جاوید اقبال، سجاد علی ولد محمد نواز، رئیس افضل ولد محمد افضل اور قصنین حیدر ولد محمد بنارس شامل ہیں۔ محمد وقاص ولد ثناء اللہ، محمد اکرم ولد غلام رسول، محمد ارسلان خان ولد رمضان خان، حامد شبیر ولد غلام شبیر اور قیصر اقبال ولد محمد اقبال بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔ اسکے علاوہ، دانش رحمن ولد محمد نواز، محمد سجاول ولد...
    نارتھ کیرولائنا: امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کی سڈنی ڈیوس نے زندگی میں پہلی بار پاور بال لاٹری کا ٹکٹ خرید کر 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر جیت لیے۔ سڈنی ڈیوس نے بتایا کہ وہ ایک مقامی اسٹور پر گئیں اور یہ ان کا پہلا پاور بال ٹکٹ تھا۔ بدھ کے روز ہونے والی قرعہ اندازی میں ان کے ٹکٹ پر موجود وائٹ بالز اور ریڈ پاور بال کے تمام ہندسے میچ ہو گئے، جس سے انہوں نے 50 ہزار ڈالر کا انعام جیتا۔ چونکہ انہوں نے پاور پلے اور 3 ایکس آپشن کا انتخاب کیا تھا، ان کا انعام تین گنا بڑھ کر 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر ہو گیا۔ سڈنی کا کہنا تھا کہ ان کے لیے یہ ایک...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )سماجی رابطوں کی ویب سائٹ”ایکس “کی بندش کیخلاف درخواست پر 6 فروری کو ہونے والی سماعت پھر منسوخ کردی گئی، درخواست کو دائر ہوئے چار مارچ کو ایک سال مکمل ہوجائے گا. سلام آباد ہائیکورٹ میں” ایکس“ کی بندش کیخلاف درخواست پر چھ فروری کو ہونے والی سماعت ایک بار پھر منسوخ کردی گئی عدالت نے درخواست کو نو اسکوپ میں ڈال دیا چیف جسٹس عامرفاروق نے صحافی احتشام علی عباسی کی درخواست پر سماعت کرنا تھی.(جاری ہے) خیال رہے اس درخواست کو دائر ہوئے چار مارچ کو ایک سال مکمل ہوجائے گا” ایکس “کی بندش کیخلاف درخواست پر آخری سماعت 17 اپریل 2024 کو ہوئی تھی جس کے بعد کیس...
    سپرہائی وے خادم سولنگی گوٹھ خالی پلاٹ سے 10 روز قبل ملنے والی خاتون کی تشدد زدہ لاش کی تاحال شناخت نہیں کی جا سکی۔ سائٹ سپرہائی وے کے علاقے خادم سولنگی گوٹھ کے خالی پلاٹ سے ملنے والی خاتون کی لاش کی تاحال شناخت نہیں کی جا سکی۔ مقتولہ کی لاش 23 جنوری 2025 کو ملی تھی۔ واقعے کے بعد ایس ایچ او سائٹ سپرہائی انسپکٹر خالد عباسی نے بتایا تھا کہ مقتولہ کی عمر تقریباً 30 برس کے قریب ہے اور اسے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا تھا۔ مقتولہ کے جسم پر گولی لگنے کا کوئی زخم نہیں ہے۔ مقتولہ حلیے سے خانہ بدوش لگ رہے ہے ۔ مقتولہ کے قتل کا مقدمہ الزام نمبر...
    اداکاری ایک ایسا فن ہے جس کو اس کا شوق ہو وہ جنون کی حد تک اسے چاہتا ہے۔ ایسی ایک اداکارہ جیا بچن کی بہو بھی ہیں، یہاں ایشوریا کی بات نہیں ہورہی! وہ کونسی اداکارہ ہیں، آیئے آپ کو بتاتے ہیں۔ دراصل یہاں بات ہورہی ہے اداکارہ تلوتاما شوم کی جو ان دنوں بالی ووڈ کی ویب سیریز پاتال لوک کے سیزن 2 میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔ ایک پرانے انٹرویو میں تلوتاما شوم نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اداکاری کا فن سیکھنے کیلئے این ایس ڈی یا ایف ٹی آئی جیسی جگہوں سے تربیت حاصل نہیں کی، جیسے دیگر اداکار کرتے ہیں بلکہ انہوں نے انسانی نفسیات اور پیچیدگیوں کو سمجھنے کے لیے نیویارک...
    ٹنڈوآدم: الخدمت آرفن کیئر کے تحت ہونے والی تربیتی سیشن میں باہمت بچے شریک ہیں
    اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ سے ہونے والی تباہی سے پھیلا ملبہ اتنا ہے کہ سمیٹنے کے لیے 20 سال بھی کم ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ کے اندر تباہ ہونے والی عمارتوں اور دیگر انفرااسٹرکچر کے ملبے کو صاف کرنے میں 20 سال سے زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے اور کم از کم 12 ارب ڈالر کی رقم خرچ ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج غزہ میں اقوام متحدہ کے احکامات اور جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہی ہے، گزشتہ روز رفح میں ملبہ صاف کرتے لوگوں پر اسرائیلی کواڈ کاپٹر(ڈرون) نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں...
    غزہ/تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک +خبر ایجنسیاں) غزہ میں اسرائیل حماس جنگ بندی کے تیسرے روز بے گھر فلسطینیوں کی اپنے علاقوں میں واپسی کا سلسلہ جاری رہا۔غزہ میں جہاں بے گھر فلسطینیوں کا واپس اپنے علاقوں میں لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب امدادی سامان کے ٹرک بھی غزہ پہنچ رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق اتوار کو 630 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوئے، جنگ بندی کے پہلے روز حماس نے تین یرغمالی خواتین رہا کیں، تینوں خواتین خوش اور صحت مند دکھائی دیں۔ معاہدے کے مطابق یرغمالیوں کے بدلے میں اسرائیل نے 90 فلسطینی قیدی خواتین اور بچے رہا کیے جس میں سیاستدان خالدہ جرار اور صحافی رولا حسنین بھی رہائی پانے والوں میں شامل ہیں۔ اس کے...
    ایک نئی رپورٹ میں مسلح تنازعات اور موسمیاتی تغیر کے سبب شدت اختیار کرنے والے موسم کو 2025 میں عالمی معیشت کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ بدھ کے روز جاری ہونے والی ورلڈ اکانومک فورم (ڈبلیو ای ایف) کی گلوبل رسک رپورٹ 2025 میں خبردار کیا گیا کہ رواں برس جنگیں اور شدید موسم کے سبب عالمی معیشت کے لیے مسائل کھڑے ہوسکتے ہیں۔ رپورٹ میں حصہ لینے والے 23 فی صد افراد کے مطابق ریاستی سطح پر مسلح تنازعات عالمی سطح پر بڑا بحران پیدا کر سکتے ہیں۔ جبکہ 14 فی صد افراد نے موسمیاتی تغیر کے سبب شدت اختیار کرنے والے موسم کو سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔ جنوری 20 کو منعقد ہونے والی ڈبلیو...
    لاہور( این این آئی)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لئے منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے آج ( ہفتہ ) کے روز پاکستان آئیں گی ۔بتایا گیا ہے کہ ملالہ یوسفزئی 11 اور 12 جنوری کو اسلام آباد میں ہونے والی 2 روزہ کانفرنس میں مہمان خصوصی ہوں گی۔اس کانفرنس کا عنوان ’’مسلم ممالک میں بچیوں کی تعلیم ‘‘ہے۔ملالہ یوسف زئی کو سوات میں خوارجی دہشتگردوں نے اس وقت سر پر گولی مار کر شدید زخمی کر دیا تھا جب وہ سکول سے گھر واپس جانے کے لئے سکول وین میں سوار تھیں۔ اس حملے کے وقت ملالہ کی عمر 15 سال تھی۔ عسکری ہسپتال میں ان کی جان بچانے کے لئے...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لئے منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے کل ( ہفتہ ) کے روز پاکستان آئیں گی ۔بتایا گیا ہے کہ ملالہ یوسفزئی 11 اور 12 جنوری کو اسلام آباد میں ہونے والی 2 روزہ کانفرنس میں مہمان خصوصی ہوں گی۔اس کانفرنس کا عنوان ’’مسلم ممالک میں بچیوں کی تعلیم ‘‘ہے۔(جاری ہے) ملالہ یوسف زئی کو سوات میں خوارجی دہشتگردوں نے اس وقت سر پر گولی مار کر شدید زخمی کر دیا تھا جب وہ سکول سے گھر واپس جانے کے لئے سکول وین میں سوار تھیں۔ اس حملے کے وقت ملالہ کی عمر 15 سال تھی۔ عسکری...