2025-05-18@23:00:00 GMT
تلاش کی گنتی: 139
«وطن کی مٹی کے دفاع»:
(نئی خبر)
بھارت کے اسٹار کرکٹرز روہت شرما اور وراٹ کوہلی کا بُرا وقت ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ دونوں کو قومی ٹیم میں جگہ بنائے رکھنے کے لیے انتہائی نوعیت کی مشکلات کا سامنا ہے۔ بُرے فارم کے باعث اُن کی کارکردگی کا گراف خطرناک حد تک نیچے آچکا ہے اور اب اُنہیں ڈومیسٹک کرکٹ کے ذریعے اپنی پوزیشن بہتر بنانے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ وراٹ کوہلی نے رنجی ٹرافی میں واپسی کے لیے علی باغ (اتر پردیش) میں خصوصی تربیت لینے کے بعد مشق کی ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ سنجے بنگر کی نگرانی میں کوہلی نے اپنی بیٹنگ کی چند خامیاں دور کرنے کی کوشش کی ہے اور بیک فُٹ پر کھیلنے پر...
فوٹو: اسکرین گریپ یونیورسٹی روڈ کراچی کی موسمیات چورنگی کے قریب تاجر کو قتل کردیا گیا ہے، تاجر پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ویڈیو میں تاجر کی گاڑی کو سڑک کنارے رکتے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے گاڑی رکتے ہی موٹر سائیکل سوار دو ملزمان آتے ہیں، گاڑی میں سوار شخص اتر کر ملزمان سے گتھم گتھا ہوتا ہے ایک ملزم اور تاجر ہاتھا پائی کرتے ہوئے روڈ پر گر پڑتے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہاتھا پائی کے دوران ملزم نے فائر کیا جس سے تاجر جاں بحق ہوا، مقتول کی شناخت فرحان قاسم کے نام سے ہوئی ہے، مقتول فرحان قاسم فشریز میں کاروبار کرتا تھا۔
الخدمت فاؤنڈیشن کے یتیم بچوں نے ہیڈکوارٹر دیر اسکاؤٹس میں فرنٹیئر کور نارتھ کے جوانوں اور افسروں ساتھ ایک دن گزارا۔ فرنٹیئر کور نارتھ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے یتیم بچوں نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی ، پھول رکھے اور شہدا کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر ایف سی کے جوانوں کے چاک و چوبند دستے نے مہمان بچوں کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر بچوں کے لیے ہتھیاروں کی نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں ایف سی نارتھ کے زیراستعمال ہتھیاروں اور تکنیکی الات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ بچوں نے ہتھیاروں اور تکنیکی آلات میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔ دورے کا اہتمام کرنے پر بچوں نے فرنٹیئر کور...
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔ ملتان میں شیڈول سیریز کے دوسرے میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر کاشف علی کو ٹیسٹ ڈیبیو کرایا جائے گا۔جبکہ فاسٹ بولر خرم شہزاد پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہوں گے۔ پلیئنگ الیون کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود، محمد ہریرہ، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی اور ابرار احمد شامل ہیں۔

امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم میمن سابق صدر فاروق شیخانی کو چیمبر میں 26 جنوری کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت رہے ہیں،اس موقع پر نائب امیر ضلع عبد القیوم شیخ قیم ضلع محمد
امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم میمن سابق صدر فاروق شیخانی کو چیمبر میں 26 جنوری کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت رہے ہیں،اس موقع پر نائب امیر ضلع عبد القیوم شیخ قیم ضلع محمد حنیف شیخ نائب قیم ضلع حافظ سفیان ناصر بھی موجود ہیں

آنے کی بے تابی ،جانے کی جلدی ۔۔۔سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کے حوالے سے "اہم مشورہ" دیدیا
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کے حوالے سے "اہم مشورہ" دیدیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی والے مذاکرات کا عمل نہ چھوڑیں، فیصلے پر نظر ثانی کریں۔پی ٹی آئی والوں کو آنے کی بھی بے تابی تھی اور جانے کی بھی بہت جلدی ہے، اگر آپ مذاکرات نہیں کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں لکھ کر وجوہات دے دیں۔ ہماری کمیٹی قائم ہے اور ہمارا کام جاری ہے، مذاکرات کے دروازے سے نکل کر پلٹنا مشکل ہوتا ہے، ہم نے یہ کب کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نہیں بن سکتا، وہ ہمارا جواب تو...
لاہور:بنگلادیش پریمیئر لیگ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے آل راؤنڈر خوشدل شاہ کو سہ ملکی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خوشدل نے بی پی ایل میں 197.12 کی اوسط اور 91.33 کے اسٹرائیک ریٹ سے 8 میچز میں 274 رنز اسکور کرکے اپنی فارم کا لوہا منوایا، جس کے بعد وہ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں ساتویں نمبر پر آ چکے ہیں۔ خوشدل شاہ نے 2022ء میں ہالینڈ کے خلاف آخری ون ڈے میچ کھیلا تھا۔ انہوں نے قومی ٹیم کے لیے 10 میچز میں 33.16 کی اوسط سے 199 رنز بنائے ہیں جب کہ 2 وکٹیں بھی حاصل کی...

پی ٹی آئی احتجاج کی فائنل کال پر مانیٹرنگ سیل کی رپورٹ میں انکشاف، کروڑوں روپے ملنے پر رہنما ورکرز کو نہ نکال سکے
پی ٹی آئی احتجاج کی فائنل کال پر مانیٹرنگ سیل کی رپورٹ میں انکشاف، کروڑوں روپے ملنے پر رہنما ورکرز کو نہ نکال سکے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پی ٹی آئی کے احتجاج کی فائنل کال کیلئے بنائے گئے مانیٹرنگ سیل کی رپورٹ نے ہلچل مچا دی، رپورٹ سامنے آنے کے بعد کئی رہنما وزیرِ اعلیٰ کے ریڈار پر آگئے۔ کروڑوں روپے دینے کے باوجود پی ٹی آئی رہنماء ورکرز کو احتجاج کیلئے نہ نکال سکے۔ رپورٹ کے مطابق ضلع پشاور سے کوئی ایم پی اے بھی 600 سے زائد بندے نہیں لاسکا، قومی و صوبائی اسمبلی ممبران مل کر بھی ایک ہزار ورکرز نہ نکال سکے۔شانگلہ سے شوکت یوسفزئی 300 کارکن بھی نہیں نکال...
امریکی ریاست ٹینیسی کے ایک اسکول میں 17 سالہ طالب علم کی فائرنگ سے طالبہ ہلاک ہوگئی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹینیسی کے ایک اسکول میں 17 سالہ طالب علم نے کیفےٹیریا میں موجود طلبا پر اچانک فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے 16 سالہ طالبہ ہلاک ہوگئی اور ایک اور طالب علم زخمی ہوا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور طالب علم نے فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کرخود کشی کرلی۔ فائرنگ کے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اسکول میں زیرتعلیم طلبا کی تعداد 2000 ہے۔ فائرنگ کرنے والے طالب علم نے پستول کا استعمال کیا۔ زخمی طالب علم کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2025ء)وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے اور اثاثے و پراپرٹی حفاظتی تحویل میں لینے کی تیاری شروع کر دی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے سے متعلق کمیٹی بنا دی ہے، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار 7 رکنی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، وزیر مملکت برائے خزانہ اور وزیر مملکت آئی ٹی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہوں گے۔اس کے علاوہ وفاقی سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری صنعت و پیداوار کمیٹی ارکان میں شامل ہیں، کمیٹی ارکان میں سیکرٹری نجکاری اور سیکرٹری بی آئی ایس پی بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے کمیٹی کے لیے ٹی او...
لاہور: ہائی کورٹ کے جج نے پی ٹی آئی رہنما کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری مہدی حسن کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کی درخواست پر سماعت سے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے معذرت کر لی ہے۔ جسٹس فاروق حیدر نے کہا ہے کہ ذاتی طور پر درخواست پر سماعت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے پی ٹی آئی رہنما کی درخواست چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بجھوا دی اور درخواست کو کسی دوسرے بینچ کے سامنے پیش کرنے کی سفارش کر دی ۔ جسٹس فاروق حیدر کے روبرو پی ٹی آئی رہنما چوہدری مہدی حسن کی درخواست پر سماعت کے دوران وکیل شہرام ساقی...

سندھ اسمبلی میں طلبہ یونین کے انتخابات کی قرارداد،پیپلزپارٹی نے جمہوریت دشمن و فسطائی رویہ اختیار کیا،محمد فاروق
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے عدالتی فیصلے ،اسمبلی سے منظور شدہ بل و قانون سازی کو ڈھائی سال سے زائد ہونے کے باوجود صوبے میں طلبہ یونین کے انتخابات نہ کرائے جانے اور یونین کی بحالی کے لیے پیش کی جانے والی قرار داد پر پیپلز پارٹی کے موقف اور قرار داد کو مسترد کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پیپلز پارٹی کی جمہوریت دشمنی اور بدترین فسطائیت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وڈیرہ شاہی و جاگیردانہ سوچ اور آمرانہ ذہنیت کی حامل پارٹی ہے اسی لیے طلبہ کی قیادت اور ان کی طاقت سے خوفزدہ رہتی ہے، پیپلز پارٹی جمہوریت ، جمہوری حقوق اور سیاسی و...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئندہ ماہ فروری میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے قومی اسکواڈ فائنل کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی۔رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم کے اعلان سے قبل جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کیخلاف سہ ملکی سیریز میں شرکت کرے گی، جس کے بعد ناموں کی فائنل فہرست منظوری کیلئے بورڈ سربراہ محسن نقوی کے حوالے کردی جائے گی۔ قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کی انجری کے باعث ان کی جگہ متبادل نام بھی فائنل ہوگیا ہے۔آؤٹ آف فارم اوپنر عبداللہ شفیق اور مڈل آرڈر بیٹر عثمان خان کی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں شمولیت کا کوئی امکان نہیں ہے البتہ جارح مزاج اوپنر فخر زمان کا پلئینگ الیون میں کھیلنے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر رفاع عام سوسائٹی میں ایک گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک لڑکی اور ایک لڑکا جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد اس واقعے کو غیرت کے نام پر قتل قرار دیا ہے اور مقتولہ کی والد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایچ او الفلاح محمد علی مروت کے مطابق واقعہ ملیر رفاع عام سوسائٹی کے ایک گھر کی بالائی منزل پر پیش آیا۔ دونوں مقتولین کی لاشیں موقع پر پائی گئیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق لڑکی کی شناخت 18 سالہ فاطمہ دختر اظہر کے طور پر ہوئی، جبکہ جاں بحق لڑکے کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی، لیکن اس کی عمر...
عرفان صدیقی(فائل فوٹو)۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومتی کمیٹی کا پی ٹی آئی کے مطالبات کے جواب میں اپنا موقف تیار کرنے کی خبر بےبنیاد ہے۔ اپنے بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ خبر اور اس میں بیان کی گئی تمام تفصیلات بے بنیاد ہیں۔ پی ٹی آئی کے 2 مطالبات چھوٹے نہیں بڑے ہیں، عرفان صدیقیمسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے 2 مطالبات چھوٹے نہیں بڑے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ اس وقت حکومتی کمیٹی میں شامل سات جماعتیں باہمی مشاورت میں ہیں۔ حکومتی کمیٹی میں شامل جماعتیں اپنی اپنی قیادت سے رہنمائی حاصل کرنے کے عمل میں ہیں۔ سینیٹر عرفان صدیقی...
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے کنویئر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ذرائع کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ حکومتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈز کے جواب میں اپنا موقف تیا ر کرلیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرجاری اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ خبر اور اس میں بیان کی گئی تمام تفصیلات بے بنیاد ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت حکومتی کمیٹی میں شامل سات جماعتیں باہمی مشاورت اور اپنی اپنی قیادت سے راہنمائی حاصل کرنے کے عمل میں ہیں انہوں نے کہا کہ حتمی جواب تیار کرنے میں ایک ہفتہ مزید لگ سکتا ہے۔ یاد...

پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈز کے جواب میں مؤقف تیاری کی خبر میں صداقت نہیں، سینیٹر عرفان صدیقی کی تردید
پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈز کے جواب میں مؤقف تیاری کی خبر میں صداقت نہیں، سینیٹر عرفان صدیقی کی تردید WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے کنوینئر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ذرائع کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ حکومتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈز کے جواب میں اپنا موقف تیا ر کرلیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرجاری اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ خبر اور اس میں بیان کی گئی تمام تفصیلات بے بنیاد ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت حکومتی کمیٹی میں شامل سات جماعتیں...
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس کی چھوٹی بہن کا انتقال ہو گیا۔اس حوالے سے ایک بیان میں محمد عباس نے کہا ہے کہ چھوٹی بہن کی اچانک طبیعت خراب ہوئی اور گوجرانوالہ کے ہسپتا ل میں انتقال ہوا۔محمد عباس نے کہا کہ اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے۔فاسٹ بولر نے دعائوں کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری بہن کو دعائوں میں یاد رکھیں۔

توشہ خانہ ٹو کیس؛بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا کی عدم حاضری کے باعث سماعت 23جنوری تک ملتوی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت وکلا صفائی کی عدم حاضری کے باعث ملتوی کردی گئی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی، سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا،وکلا صفائی میں سے کوئی بھی پیش نہ ہوا،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 23جنوری تک ملتوی کردی گئی،عدالت نے حکم دیا کہ وکلا صفائی آئندہ ہر سماعت پر...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے سے پی ٹی آئی کی منافقت اور دوغلا پن کھل کر سامنے آگیا۔ یہ نہایت افسوس ناک اور شرم ناک امر ہے کہ پی ٹی آئی کے حامی عمران خان کی واضح کرپشن کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عوامی اعتماد کی اس بڑی خلاف ورزی کا سامنا کرنے کے بجائے وہ مذہب یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیے کا سہارا لے کر تنقید سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ حقائق واضح اور ناقابل تردید ہیں، جن کے مطابق برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے 190 ملین پائونڈز پاکستان کو واپس کیے جو قومی...
پاکستان نے ملتان ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 3 دن میں شکست سے دوچار کیا ہے۔ مہمان ٹیم 19 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے آئی ہے جبکہ اس میچ میں کامیابی کے بعد پاکستان ٹیم کی ہوم گراؤنڈ میں فتوحات کا سلسلہ بھی آگے بڑھا ہے، تاہم بعض سابق قومی کرکٹرز ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی اس کامیابی کے باوجود تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔ سابق کرکٹر اور تجزیہ کار سکندر بخت نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ میں گیند بہت زیادہ اسپن ہورہی تھی، پاکستان کی اننگز دیکھیں تو اندازہ ہوگا کہ بیٹرز نے 75 فیصد سویپ شاٹس کھیلے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کو...
گولارچی (نمائندہ جسارت) نواحی گاؤں راہوکی میں سندھ کے مشہور ہاری رہنماء شہید عوام محمد فاضل راہو کی 38 ویں برسی منائی گئی۔ تقریب سے قبل پارٹی ایم پی اے اور شہید کے بڑے فرزند رکن سندھ اسمبلی محمد اسماعیل راہو اور یادگار کمیٹی کے رہنماء محمد اسلم راہو اور دیگر مہمانوں نے شہید فاضل راہو کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بعد میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سندھ کے اطلاعات سیکرٹری عاجز دھامراہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کے پانی کا سودا نہیں کیا، سندھو دریاء پر بننے والے کینالوں کا آئینی فورمز پر سرعام مخالفت کر رہے ہیں، اگر سندھ کے پانی پر ڈاکے والا منصوبہ رد نہ کیا گیا...

بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے کیس کا دفاع کیا نہ استغاثہ کے گواہوں پر جرح کی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ : فوٹو فائل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے نہ کیس کا دفاع کیا اور نہ استغاثہ کے گواہوں پر جرح کی۔190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے بعد نیوز کانفرنس میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ امید ہے فیصلے کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل نمبر پر لگے گی۔وزیر قانون نے کہا کہ اب کیس کا فیصلہ آگیا ہے بانی پی ٹی آئی کو سزا کیخلاف اپیل کرنے کا حق حاصل ہے، سپریم کورٹ کے حکم پر برطانیہ سے آنے والی رقم حکومت کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو چکی۔ آج کے فیصلے سے این آر او کی افواہیں دم توڑ گئیں،...
سیالکوٹ: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ القادر یونیورسٹی کیس کا فیصلہ آ گیا، چوری کا مال ہڑپ کرنے کے لیے واردات ہو رہی تھی۔ زرائع کے مطابق پہلے فرح گوگی پتہ نہیں کتنا پیسہ لے کر باہر نکل گئی، چوری کا مال ہڑپ کرنے کے لیے واردات ہو رہی تھی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں کبھی نہیں ہوا کہ ریاست کی رقم کسی کے ذاتی اکاؤنٹ میں ڈال دی جائے، بانی پی ٹی آئی کو کچھ لوگ آج بھی سمجھتے ہیں کہ یہ نجات دہندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ساری دنیا کو چور کہتے تھے، اس شخص نے مخالفین کیساتھ جو کیا وہ سب آپ کے سامنے ہے، اس شخص...
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ القادر یونیورسٹی کیس کا فیصلہ آ گیا، چوری کا مال ہڑپ کرنے کے لیے واردات ہو رہی تھی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے فرح گوگی پتہ نہیں کتنا پیسہ لے کر باہر نکل گئی، چوری کا مال ہڑپ کرنے کے لیے واردات ہو رہی تھی۔(جاری ہے) خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں کبھی نہیں ہوا کہ ریاست کی رقم کسی کے ذاتی اکاؤنٹ میں ڈال دی جائے، بانی پی ٹی آئی کو کچھ لوگ آج بھی سمجھتے ہیں کہ یہ نجات دہندہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ساری دنیا کو چور کہتے تھے، اس...
پشاور ہائی کورٹ — فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے وکیل قاضی انور ایڈووکیٹ کو ایک مہینے کی حفاظتی ضمانت دے دی۔عدالت میں چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے قاضی محمد انور ایڈووکیٹ کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔دورانِ سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم استفسار کیا کہ قاضی صاحب آپ کے خلاف بھی ایف آئی آر درج ہے، اس میں کیا لکھا ہے؟ قاضی انور ایڈووکیٹ نے بتایا کہ میرے خلاف انسدادِ دہشت گردی کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ہنستے ہوئے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مال مقدمہ تو آپ کے ہاتھ میں ابھی بھی ہے، یہ چھڑی جو آپ نے پکڑی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 جنوری ۔2025 )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ نے 2024 کی تیسری سہ ماہی میں اپنے براڈ بینڈ سیگمنٹ میں قابل ذکر ترقی کا تجربہ کیا ہے جس کی وجہ اس کے فلیش فائبر نیٹ ورک کی تیزی سے توسیع ہے ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے مالیاتی نتائج اس کی فکسڈ براڈ بینڈ سروسز سے آمدنی میں 20.4% سال بہ سال اضافے کے ساتھ ایک مضبوط کارکردگی کی عکاسی کرتے ہیں .(جاری ہے) یہ ترقی پی ٹی سی ایل کی کسٹمرز کے تجربے کو بہتر بنانے اور اپنے فائبر آپٹک انفراسٹرکچر کو ملک بھر میں وسعت دینے کی کامیاب اسٹریٹجک کوششوں کو نمایاں کرتی ہے جو کمپنی کو مسابقتی براڈ بینڈ...

احسن ٹائون کراچی میں جامع مسجد فاطمہ کی افتتاحی تقریب میں شیخ الحدیث مولانا منظور مینگل اور حضرت مفتی فضل سبحان مسجد کا افتتاح کرتے ہوئے اور MEELپراپرٹی کے آصف مشتاق اور حافظ محمد اور احسن ٹائون کے اونر ریاض احسن کیساتھ نماز ظہر ادا کی گئی
احسن ٹائون کراچی میں جامع مسجد فاطمہ کی افتتاحی تقریب میں شیخ الحدیث مولانا منظور مینگل اور حضرت مفتی فضل سبحان مسجد کا افتتاح کرتے ہوئے اور MEELپراپرٹی کے آصف مشتاق اور حافظ محمد اور احسن ٹائون کے اونر ریاض احسن کیساتھ نماز ظہر ادا کی گئی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ڈائویونیورسٹی میں چائلڈ لائف فائونڈیشن کے زیراہتمام بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کے حوالے سے تقریب سے خطاب کررہے ہیں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ڈائویونیورسٹی میں چائلڈ لائف فائونڈیشن کے زیراہتمام بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کے حوالے سے تقریب سے خطاب کررہے ہیں

پی ٹی آئی کی جانب سے ہمیں بلیک میل کیا جارہا ہے، مذاکرات کے ڈرامے کو رہنے دیں، وزیر دفاع خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے خود مذاکرات کے خلاف ہیں، اس ماحول میں کیسے بات چیت ہوسکتی ہے، چھوڑیں مذاکرات مذاکرات کے ڈرامے کو رہنے دیں۔ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ کہتے ہیں حکومت کے پاس اختیارات ہی نہیں، اگر ایسا ہے تو پھر یہ جائیں جن کے پاس اختیارات ہیں انہی سے مذاکرات کریں۔ یہ بھی پڑھیں قومی اسمبلی: پاکستان تحریک انصاف کا ’اووو‘ کی آواز میں احتجاج، ایوان سے واک آؤٹ خواجہ آصف نے کہاکہ پہلے تو پی ٹی آئی ہمارے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہی نہیں تھی، بتائیں نا کہ مذاکرات کے لیے کیسے تیار ہوئے۔...
جنوبی افریقا نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ ٹیمبا باوما کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ دو اہم فاسٹ بولرز اینریچ نورٹجے اور لونگی اینگیڈی کی واپسی سے ٹیم کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے، دونوں کھلاڑی انجری کے باعث ٹیم سے باہر تھے۔ جنوبی افریقا کے 15 رکنی اسکواڈ میں بیشتر کھلاڑی تجربہ کار ہیں جن میں سے 10 کھلاڑی 2023 کے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی جنوبی افریقی ٹیم کا حصہ تھے۔ اسکواڈ میں نئے چہروں میں ٹونی ڈی زورزی، ریان رکیلٹن، ٹرسٹن اسٹبس اور ویان مولڈر شامل ہیں جو 50 اوورز کے آئی سی سی ایونٹ میں اپنا ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔...
عرفان صدیقی : فوٹو فائل حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مذاکرات ٹریک پر ہیں، کوئی پیچھے نہیں ہٹا، بانی پی ٹی آئی کے بیان میں براہ راست وزیرِاعظم کی ذات پر حملہ کیا گیا، اگلی میٹنگ میں درخواست کریں گے کہ ایسے بیانات نہ آئیں۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مذاکرات میں جو اس وقت صورتحال ہے اس کی ذمہ داری ن لیگ کی نہیں۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پہلی میٹنگ میں بھی ہم نے کسی سے رابطہ نہیں کیا تھا لیکن وہ چیزیں آگے پہنچ گئیں، دوسری میٹنگ میں طے ہوا تھا کہ اب رابطہ پی ٹی آئی کی طرف سے...
کمیٹی نے ہائیکورٹ کے تمام بینچز کو بلٹ پروف گاڑیاں اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سکیورٹی کو کیٹیگری اے قرار دینے کی بھی سفارش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ججز کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ ججز کی سکیورٹی بڑھانے سے متعلق قائم کمیٹی نے سفارشات تیار کرلی ہیں، جس میں حساس علاقوں میں تعینات ججز کو ذاتی سکیورٹی کے علاوہ گھر اور راستے میں بھی سکیورٹی فراہم کرنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ سکیورٹی سے متعلق حساس علاقے کے تعین کی ذمہ داری سی ٹی ڈی کو سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمیٹی نے ہائیکورٹ کے تمام بینچز کو بلٹ پروف گاڑیاں اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سکیورٹی کو کیٹیگری اے...
—فائل فوٹو کراچی میں شوہر نے لڑائی جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی کو مبینہ طور پر فائرنگ کر کے قتل کرنے کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ کراچی، ٹینکر کی ٹکر سے2 شہریوں کی ہلاکت کا مقدمہ درجشہید ملت روڈ پر ٹینکر کی ٹکر سے2 شہریوں کی ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ دوسری جانب کراچی میں شہید ملت روڈ پر ٹینکر کی ٹکر سے 2 شہریوں کی ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق حادثے کا مقدمہ تھانہ فیروز آباد میں درج کیا گیا ہے جبکہ ٹینکر ڈرائیور فرار...
کراچی کے علاقے قائد آباد کی گوشت گلی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قائد آباد میں دو برادریوں میں کئی روز سے جھگڑا چل رہا ہے، تصفیہ کے دوران تلخ کلامی کے بعد فائرنگ ہوئی۔ کراچی: قائد آباد میں دو برادریوں میں جھگڑا، فائرنگ سے ایک جاں بحق، 3 زخمی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دو برادریوں کے درمیان کئی روز سے جھگڑا چل رہا ہے، قائد آباد میں فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں ایک گروپ کے افراد کو جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں ایک شخص کے...
---فائل فوٹو اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ڈی چوک احتجاج کے دوران گرفتار 200 مظاہرین کی درخواستِ ضمانتوں پر سماعت کی۔اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے گرفتار مظاہرین کی درخواستوں پر سماعت کی۔وکیلِ صفائی انصر کیانی نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ایک مقدمے کے مطابق فائر ہوا جو پولیس اہلکار کی چھاتی پر لگا۔جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے استفسار کیا کہ فائر کس کو لگا؟ کس نے مارا؟ وکیلِ صفائی انصر کیانی نے عدالت کو بتایا کہ یہ نہیں بتایا گیا کہ کس نے فائر کیا، کس کو لگا، کیس کے مطابق مظاہرین نے ایک پولیس ملازم سے لاکھوں روپے چھینے، اب پولیس ملازم ڈیوٹی پر آیا تو پیسے...