Jang News:
2025-06-27@03:28:15 GMT

کراچی: آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT

کراچی: آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

— فائل فوٹو 

شہرِ قائد کراچی میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں گرمی برقرار، آج پارہ 36 ڈگری تک جانے کا امکان

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ شہر میں سمندری ہوائیں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات رہنے کا امکان

پڑھیں:

کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں کل سے بارش کی پیش گوئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: محکمہ موسمیات نے سندھ کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے جنوبی و شمالی اضلاع میں مون سون ہواؤں کا سلسلہ کل سے سرگرم ہو رہا ہے، جب کہ کراچی میں 27 جون سے باضابطہ بارشوں کا آغاز متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت مون سون ہوائیں ملک کے شمالی اور وسطی حصوں میں داخل ہو چکی ہیں اور آئندہ چند روز میں ان ہواؤں کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ساتھ ہی مغربی ہواؤں کا ایک سسٹم بھی شمالی علاقوں میں سرگرم ہے، جو کل سے مزید فعال ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص، بدین اور دادو میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ جب کہ جمعے کے روز سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، خیرپور اور گھوٹکی میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کراچی کے موسم سے متعلق پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ تین روز تک شہر کا مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور فضا میں نمی کا تناسب زیادہ رہے گا۔ جمعرات کو شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے، جب کہ جمعے کی شام گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتے اور اتوار کو کراچی میں آندھی اور تیز بارش متوقع ہے، جبکہ شہر کا درجہ حرارت آئندہ دو روز کے دوران 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں بارش کا آغاز،پنجاب میں بارش سے 7 اموات
  • آج محرم الحرام کا چاند نظر آنے کا قوی امکان
  • پختونخوا میں طوفانی بارشوں کا امکان؛ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ
  • کراچی: کچھ علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان
  • کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا، محمکمہ موسمیات نے بتا دیا
  • کراچی: یکم جون سے ابتک 57 کم شدت کے زلزلے ریکارڈ
  • کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں کل سے بارش کی پیش گوئی
  • پختونخوا میں گرمی کی شدت برقرار، کچھ اضلاع میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کا امکان
  • محکمہ موسمیات نے 26 جون سے سندھ میں بارشوں کی پیشگوئی کردی
  • کراچی: جمعہ سے اتوار کے دوران آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان