پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس کی چھوٹی بہن انتقال کر گئیں
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس کی چھوٹی بہن کا انتقال ہو گیا۔اس حوالے سے ایک بیان میں محمد عباس نے کہا ہے کہ چھوٹی بہن کی اچانک طبیعت خراب ہوئی اور گوجرانوالہ کے ہسپتا ل میں انتقال ہوا۔محمد عباس نے کہا کہ اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے۔فاسٹ بولر نے دعائوں کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری بہن کو دعائوں میں یاد رکھیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں: ایران
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ وہ نیوکلیئر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ ہم پر امن مقاصد کے حامل اپنے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن ہم اپنے میزائل پروگرام کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ ہم یورینیم افزودگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایران جوہری پروگرام پر منصفانہ معاہدے پر پہنچنا چاہتا ہے لیکن امریکا کی جانب سے پیش کی جانے والی شرائط ناقابل قبول ہیں۔