بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے کیس کا دفاع کیا نہ استغاثہ کے گواہوں پر جرح کی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ : فوٹو فائل
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے نہ کیس کا دفاع کیا اور نہ استغاثہ کے گواہوں پر جرح کی۔
190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے بعد نیوز کانفرنس میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ امید ہے فیصلے کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل نمبر پر لگے گی۔
وزیر قانون نے کہا کہ اب کیس کا فیصلہ آگیا ہے بانی پی ٹی آئی کو سزا کیخلاف اپیل کرنے کا حق حاصل ہے، سپریم کورٹ کے حکم پر برطانیہ سے آنے والی رقم حکومت کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو چکی۔
طلال چوہدری نے کہا کہ 190 ملین پاونڈ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، آج جو فیصلہ آیا اس پر کوئی حیرانگی نہیں ہونی چاہیے
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 14سال قید کے فیصلے میں ضمانت نہیں ہوتی، میڈیا پر صفائی دینے کے بجائے عدالت میں گواہان پیش کرنا چاہیے تھے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں کبھی نہیں ہوا کہ ریاست کی رقم کسی کے ذاتی اکاؤنٹ میں ڈال دی جائے، پہلے فرح گوگی پتا نہیں کتنا پیسا لے کر باہر نکل گئی۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ گھناؤنے جرم اور کرپشن کو مذہب کارڈ کے پیچھے چھپایا جا رہا ہے جو بھی کارڈ کھیلیں، ڈاکا ثابت ہوچکا، بانی پی ٹی آئی عدالت میں ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہے۔
.
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعظم نذیر تارڑ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ
پڑھیں:
عدلیہ میں ججز ذاتی اختلافات رکھتے ہیں اور کھل کر سامنے آگئے ہیں، بیرسٹر گوہر
فائل فوٹوتحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عدلیہ میں ججز ذاتی اختلافات رکھتے ہیں اور کھل کر سامنے آگئے ہیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو مانا جاتا ہے، کسی بھی جج کو جوڈیشل کام سے نہیں روکا جاسکتا، سپریم کورٹ اس پر ایکشن لے، ججز کے آپس میں اتنے جھگڑے ہیں تو عوام کہاں جائیں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ چیف جسٹس ہمارے زیر التواء کیسز میں قانون کے مطابق فیصلے دیں، قانون کے مطابق کارروائی بھی کی جائے، سزاؤں اور ڈس کوالیفکیشن کے معاملے کو ختم کیا جائے، اس کو ختم کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی تک رسائی دی جائے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے سپاہی ہیں تو ہمیں چالیس سال کی قیدیں سنائی گئیں، فیصل آباد اور سرگودھا کی عدالتیں الگ الگ فیصلے سنا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 27 تاریخ کو پشاور میں بہت بڑا جلسہ ہوگا جس میں پورے پاکستان سے لوگ آئیں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا جس کی صدارت علی امین کریں گے جن کو بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے، اجلاس میں امن و امان کی صورتحال اور فنڈز سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔