چیمپئینز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کے اسکواڈ کی تیاری آخری مرحلے میں داخل، کون کون کھیلے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئندہ ماہ فروری میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے قومی اسکواڈ فائنل کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی۔رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم کے اعلان سے قبل جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کیخلاف سہ ملکی سیریز میں شرکت کرے گی، جس کے بعد ناموں کی فائنل فہرست منظوری کیلئے بورڈ سربراہ محسن نقوی کے حوالے کردی جائے گی۔
قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کی انجری کے باعث ان کی جگہ متبادل نام بھی فائنل ہوگیا ہے۔آؤٹ آف فارم اوپنر عبداللہ شفیق اور مڈل آرڈر بیٹر عثمان خان کی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں شمولیت کا کوئی امکان نہیں ہے البتہ جارح مزاج اوپنر فخر زمان کا پلئینگ الیون میں کھیلنے کا امکان واضح ہے جبکہ انکے ساتھ امام الحق یا حسیب اللہ میں سے کوئی ایک کھیلے گا۔ذرائع کے مطابق بابراعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، کامران غلام، طیب طاہر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث روف، ابرار احمد، سفیان مقیم، عرفان خان، فخر زمان اور محمد حسنین کی شمولیت یقینی دکھائی دے رہی ہے۔
چیمپئینز ٹرافی میں شامل 7 ٹیموں نے اپنے ناموں کا اعلان کردیا ہے صرف میزبان پاکستان ٹیم کا اعلان ہونا باقی ہے، آئی سی سی قوانین کے تحت 11 فروری تک اسکواڈ کو فائنل کیا جاسکتا ہے۔
پتنگ بازی پر مکمل پابندی کا بل منظور، خلاف ورزی پر سخت سزاؤں کا اعلان
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی
پڑھیں:
ویسٹ انڈیز سیریز: قومی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان
ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز یکم، 3 اور 4 اگست کو لاڈر ہل، فلوریڈا میں کھیلی جائے گی، سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے امریکا روانہ ہوگی۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے جن میں فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی شمولیت متوقع ہے، ٹیم انتظامیہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی فیصلے کرے گی۔قومی ٹی 20 ٹیم دو گروپوں میں دبئی روانہ ہو رہی ہے، پہلا گروپ آج شام ساڑھے سات بجے ڈھاکا سے روانہ ہو گا، جبکہ دوسرا گروپ کل بنگلہ دیش سے دبئی جائے گا۔دبئی میں مختصر قیام کے بعد ٹیم امریکا کیلئے روانہ ہوگی جہاں وہ فلوریڈا میں تین میچز کھیلے گی۔