2025-08-15@22:14:59 GMT
تلاش کی گنتی: 124

«ٹیکس ریلیف»:

(نئی خبر)
    ویب ڈیسک: آئندہ بجٹ 26-2025 میں سالانہ 6 لاکھ آمدن پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز سامنے آگئی۔  ایف بی آر ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کیلئے تجاویز کی منظوری آئی ایم ایف سے مشروط ہوگی۔  ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئندہ بجٹ میں صرف نیچے والے سلیبز کو تبدیل کیا جائے گا،بجٹ میں زیادہ تنخواہ دار طبقے کیلئے فی الحال کوئی ریلیف کی تجویزنہیں۔  حکام کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کیساتھ پروپوزل کو ڈسکس کیا جائے گا،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقہ کو ریلیف کیلئے 3 تجاویز تیار کی گئیں،ماہانہ 50 ہزار روپے سے زائد تنخواہ وصول کرنے والوں کو ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا...
    گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کئی اہم قومی فیصلے کیے گئے۔ جس میں سے ایک فیصلہ یہ تھا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے حاصل ہونے والی بچت کو صارفین تک منتقل نہیں کیا جائے گا بلکہ یہ رقم بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔ اس خبر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آیا۔ تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل پر فی لیٹر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے، جو کہ غریب اور امیر سب پر یکساں لاگو ہوگا۔ اس ٹیکس کا مقصد بلوچستان...
    امریکی صدر کی جانب سے ٹیرف کی بنیاد پر دنیا بھر میں مچائی جانے والی ہلچل ابھی برقرار ہے کہ صدر ٹرمپ نے اس حوالے سے اچانک یوٹرن لیتے ہوئے چینی کمپنیوں کے لیے رعایت کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹیرف وار: چین کا امریکا پر جوابی حملہ، مصنوعات پر ٹیکس 125 فیصد کردیا میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی اسمارٹ فون، کمپیوٹر اور الیکٹرانک آئٹمز کو جوابی ٹیرف سےاستثنیٰ دیدیا۔ تاہم اس استثنیٰ کے ساتھ ہی امریکی حکام نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ امریکا حساس ٹیکنالوجی کی تیاری میں چین پر انحصار نہیں کیا جا سکتا۔ امریکا کی بالخصوص چین پر عائد کی جانے والی ٹیرف پابندیوں اور حساس...
    لاہور: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 24 قومی اداروں کی نجکاری ہوگی۔ ٹیکس کا بوجھ تنخواہ دار طبقے پر زیادہ ہے، انہیں ریلیف دیں گے۔ چیمبر آف کامرس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب  نے کہا کہ ہم پبلک سرونٹ ہیں ، چیمبرز کے پاس آکر مسائل سن رہے ہیں اور انہیں حل بھی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فنانسنگ کاسٹ، بجلی کی قیمت اور ٹیکسیشن میں بہتری آئے گی تو انڈسٹری چلے گی۔  وزیراعظم خود معیشت کو لیڈ کررہے ہیں، آپ جلد نتائج دیکھیں گے۔  معدنیات اور آئی ٹی سیکٹر ملک کے لیے گیم چینجر ثابت ہونے جارہے ہیں۔ محمد اورنگزیب نے کہا...
      حافظ نعیم الرحمٰن---فائل فوٹو امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں ریلیف اس سے زیادہ ہونا چاہیے، 7 اپریل کو مشاورت کے بعد ایک لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔کراچی میں پریس کانفرنس میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ جاگیر دار طبقہ خود اپنی مراعات میں اضافہ کر رہا ہے، عام آدمی اور تنخواہ دار لوگ سب سے بڑے ٹیکس پیئر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے احتجاج کیا تھا کہ تنخواہ دار طبقے پر کم سے کم ٹیکس ہونا چاہیے، ہم نے حکومت کو بھاگنے نہیں دیا، پُرامن احتجاج کیا اور معاہدہ کیا، ان آئی پی پیز کو فکس کیا جائے اور ان با اثر لوگوں کے نام سامنے لائیں۔...
    وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے، جبکہ وزیراعظم بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان بھی جلد کریں گے۔ چین کے باؤ فورم کے دوران عالمی اشاعتی و نشریاتی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہاکہ حکومت کی توجہ معیشت کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔ آنے والے وفاقی بجٹ میں ٹیکس کا دائرہ وسیع کرنے پر توجہ دی جائے گی، ریئل اسٹیٹ، ریٹیل اور زراعت جیسے شعبوں کو ٹیکس نظام میں شامل کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں آئی ایم ایف سے مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل، نئی قسط جلد مل جائے گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب محمد اورنگزیب نے کہاکہ حکومت ملکی برآمدات کو...
    پراپرٹی خریدنے والوں کیلئے خوشخبری،آئی ایم ایف ٹیکس میں ریلیف دینے پر آمادہ ہوگیا:ذرائع وزات خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پراپرٹی خریدنے والوں کیلئے خوشخبری،آئی ایم ایف ٹیکس میں ریلیف دینے پربھی آمادہ ہوگیا،ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پراپرٹی کی پہلی ٹرانزیکشن پرفیڈرل ایکسائزڈیوٹی ختم کرنیکی تجویز، فرسٹ ٹرانزیکشن پرفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی چھوٹ دی جاسکتی ہے ،پراپرٹی سیکٹرمیں کاروبارکی حوصلہ افزائی کرنامقصد ہے،پراپرٹی سیکٹرمیں دیگرودہولڈنگ ٹیکسزبرقراررہیں گے،ذرائع وزارت خزانہ پہلی کیب عدہراگلی پراپرٹی ٹرانزیکشن پرپوراٹیکس وصول کیاجائیگا۔ پراپرٹی فروخت کرنیوالوں پرٹیکس کی موجودہ شرح برقراررہے گی۔آئی ایم ایف کی ریئل اسٹیٹ سیکٹرٹرانزیکشنزپردیگرٹیکسزمیں کمی کی مخالفت، آئی ایم ایف کاایک اوروفدجلد پاکستان کادورہ کرسکتاہے، آئی ایم ایف سے نئے مالی سال2025-26کے بجٹ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے بوجھ کو تسلیم کرتے ہوئے فوری ریلیف دینے سے معذرت کر لی اجلاس میں یہ بھی اعلان کیا گیا کہ چینی کی قیمت گھریلو اور کمرشل صارفین کے لیے الگ الگ مقرر کی جائے گی قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت ہوا جس میں توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری بلال اظہر کیانی نے کہا کہ وزیراعظم اس بات سے آگاہ ہیں کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا کافی بوجھ ہے مگر موجودہ معاشی صورتحال کے باعث فوری طور پر کوئی ریلیف دینا ممکن نہیں اس موقع پر اجلاس میں ریلوے میں ایک ہزار پولیس...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک )انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) ایف بی آر کی درخواست پر پراپرٹی کی خریداری پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 2 فیصد کم کرکے خریداروں کو جزوی رعایت دینے پر متفق ہوگیا ہے۔ نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق ایف بی آر نے سیکشن 236C اور 236K کے تحت خریداروں اور فروخت کنندگان کے لئے رعایت کے لئے یہ درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے صرف خریداروں کو رعایت دینے کی منظوری دے دی۔ اس فیصلے کا اطلاق اپریل 2025 سے ہوگا تاہم فروخت کنندگان پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سندھ اور پنجاب...
    ریئل اسٹیٹ شعبے کے لیے بڑا ریلیف، آئی ایم ایف پراپرٹی خریداری پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح کم کرنے پر راضی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: انٹرنیشنل مونیٹری پالیسی (آئی ایم ایف) ایف بی آر کی درخواست پر پراپرٹی کی خریداری پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 2 فیصد کم کرکے خریداروں کو جزوی رعایت دینے پر متفق ہوگیا ہے۔ ایف بی آر نے سیکشن 236C اور 236K کے تحت خریداروں اور فروخت کنندگان کے لیے رعایت کے لیے یہ درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے صرف خریداروں کو رعایت دینے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق اپریل 2025 سے ہوگا تاہم فروخت کنندگان پر...
    آئی ایم ایف نے ایف بی آر کی درخواست پر پراپرٹی کی خریداری پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 2 فیصد کم کرکے خریداروں کو جزوی رعایت دینے پر متفق ہوگیا ہے۔ ایف بی آر نے یہ درخواست سیکشن 236C  اور 236K کے تحت دی تھی تاہم آئی ایم ایف نے صرف خریداروں کو رعایت دینے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: آئی ایم ایف سے مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل، نئی قسط جلد مل جائے گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب تفصیلات کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق اپریل 2025 سے ہوگا تاہم فروخت کنندگان پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب...
    لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے گرین بلڈنگز بنانے والوں  کو ٹیکس میں ریلیف دینے کی تجویز دے دی۔ لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ کے خاتمے سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے درخواست گزار ہارون فاروق سمیت دیگر درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ جمعہ کو عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی، پی ایچ اے کے کھالے نہ چلنے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ عدالت نے واسا کی جانب سے واٹر میٹرز کی تنصیب نہ کرنے پر بھی عدم اطمینان ظاہر کیا۔ عدالت نے واٹر میٹرز کی تنصیب سے متعلق ایمرجنسی نافذ کرنے کا عندیہ دیا۔   عدالت نے گرین بلڈنگز بنانے والوں کو ٹیکس میں ریلیف دینے کی بھی تجویز پیش کی۔ عدالت...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجلی صارفین کےلیے قیمتوں میں کمی کیلئے بجلی بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز مسترد کردی۔ نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ توانائی شعبے میں گردشی قرض میں کمی کا معاملہ بھی مذاکرات کا حصہ ہے۔ آئی ایم ایف نے صنعتی ، زرعی شعبے کیلئے موسم سرما کے ریلیف پیکج کو پورے مالی سال تک توسیع کی اجازت سے انکار کردیا۔ بجلی کے صارفین کے لیے قیمتوں میں کمی کیلئے بجلی بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز بھی مسترد کردی گئی۔ احمد شہزاد...
    ویب ڈیسک:عوام کی سنی گئی،وفاقی حکومت نے تنخواہ دار اور کم آمدنی والے طبقات کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا۔  میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر مملکت نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر 10 مارچ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں حکومت کی طرف سے اہم اعلانات کریں گے، جن کی یقین دہانی موجودہ حکومت کے دوسرے سالانہ بجٹ میں کرائی جائے گی۔  خیال رہے کہ حکومت کاروباری افراد سے ٹیکس لینے میں ناکام رہی ہے، ریونیو ہدف کے لیے ہمیشہ تنخواہ دار طبقے پر بوجھ ڈالا جاتا ہے۔ موجودہ حکومت نے بھی تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے بوجھ میں اضافہ کیا تاہم اب حکومت نے تنخواہ دار اور کم آمدن طبقے کو بڑا ریلیف دینے کا...
    پاکستان میں ہر حکومت کاروباری افراد سے ٹیکس لینے میں ناکام رہی ہے، ریونیو ہدف کے لیے ہمیشہ تنخواہ دار طبقے پر بوجھ ڈالا جاتا ہے۔ موجودہ حکومت نے بھی تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے بوجھ میں اضافہ کیا، تاہم اب حکومت نے تنخواہ دار اور کم آمدن طبقے کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری 10 مارچ کو تنخواہ دار اور کم آمدنی والے طبقے کے لیے بڑی مراعات کا اعلان کریں گے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق صدر نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں حکومت کی طرف سے اہم اعلانات کریں گے، جن کی یقین دہانی موجودہ حکومت کے دوسرے سالانہ بجٹ میں کرائی جائے گی۔...
    7 دہائیوں کے دوران پاکستان میں کوئی بھی حکومت بڑے کاروباری افراد سے ٹیکس لینے میں ناکام رہی ہے، ایسی صورت میں ریونیو ہدف پورا کرنے کے لیے ہمیشہ تنخواہ دار طبقے پر بوجھ ڈالا جاتا ہے۔ موجودہ حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے بوجھ میں مزید اضافہ کردیا ہے جس کے باعث ملازمت پیشہ افراد ٹیکس کے بھاری بوجھ تلے دب گئے ہیں۔ تاہم معاشی ماہرین نے تجویز دی ہے کہ ایک لاکھ 20 ہزار روپے ماہانہ آمدن پر ٹیکس چھوٹ دی جائے۔ یہ بھی پڑھیں تنخواہ دار و دیگر کچھ طبقات پرٹیکسوں کا بوجھ غیر متناسب ہے، وزیر خزانہ کا اعتراف میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں تنخواہ دار طبقے نے گزشتہ برس 285 ارب روپے ٹیکس...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں متوسط طبقے کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں نان فائلرز کو رکشہ، موٹر سائیکل، 800 سی سی کار، ٹریکٹرز خریدنے کی اجازت کی تجویز منظور کی گئی اور متوسط طبقے کو انکم ٹیکس سیکشن 114 سی میں ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایف بی آر ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے اسلام آباد میں ہوٹلز پر پوائنٹ آف سیلز انسٹال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ کاروبار، ایسوسی ایشن آف پرسنز کی آمدن سے زائد ٹرانزکشنز رپورٹ دی جائے گی، بینکوں کو کاروبار، ایسوسی آف پرسنز کی ٹٰکس ریٹرن میں آمدن...
    فائل فوٹو تعمیراتی شعبے کےلیے وزیراعظم کی ٹاسک فورس کا تیار کردہ مجوزہ پیکیج سامنے آگیا۔جیو نیوز کو حاصل دستاویز کے مطابق ہاؤسنگ کے شعبے میں خریداروں کو ریلیف دینے کی سفارش کی تجاویز شامل کی گئی ہیں، نان فائلر کو 1 کروڑ روپے مالیت کی جائیداد خریدنے کی اجازت کی تجویز دی کئی ہے۔پراپرٹی کی فروخت میں ٹیکس کی شرح نصف کرنے کی تجویز شامل ہے، پراپرٹی کی خرید و فروخت پر مجموعی ٹیکس ساڑھے چار فیصد تک کرنے کی تجویز ہے جبکہ اس وقت یہ ٹیکس 11 سے 14 فیصد تک ہے۔مجوزہ پیکیج میں فائلرز کےلیے 5 کروڑ کی پراپرٹی کو ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں شامل کرنے کی سہولت کی تجویز دی گئی ہے۔وزارت ہاؤسنگ نے تعمیراتی...
    وزارت ہاؤسنگ نے تعمیراتی شعبے میں ریلیف کی تجاویز ایف بی آر کو بھیج دیں۔ یہ بھی پڑھیں:َ نئے ٹیکس قوانین: کیا پراپرٹی کی خریداری پر ٹیکس چھوٹ حاصل ہوگی؟ ملکی معاشی حالات کے باعث حکومت نے ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے دیگر شعبوں کی طرح پراپرٹی اور تعمیراتی شعبے میں بھاری ٹیکس عائد کیے تھے تاہم بھاری ٹیکسز میں کمی اور سرمایہ کاری بڑھانے اور تعمیراتی شعبے کی ترقی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے ٹاسک فورس تشکیل دی تھی۔ مذکورہ ٹاسک فورس نے تعمیراتی شعبے کے لیے مجوزہ پیکج تیار کرلیا ہے اور ریلیف کی تجاویز وزارت ہاؤسنگ نے ایف بی آر کو بھیج دی ہیں۔  ٹاسک فورس نے ہاؤسنگ کے شعبے میں خریداروں کو ٹیکس میں ریلیف دینے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بجلی کی سرکاری تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین کے لیے سیکیورٹی ڈپازٹ میں 400 فیصد سے زائد اضافے کا مطالبہ کردیا تو دوسری جانب 2 وفاقی وزرا نے صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی اور آئندہ مہینوں میں تنخواہ دار طبقے پر غیر متناسب ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنےکی ضرورت پر زور دیا ہے۔نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بزنس کونسل کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک میں تنخواہ دار طبقے کو غیر متناسب ٹیکسوں کے بوجھ کا سامنا ہے جسے کم کیا جانا چاہیے۔انہوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ جاری پروگرام کی وجہ سے آئندہ بجٹ میں ٹیکس سلیب میں...
    اسلام آباد: آئی ایم ایف نے کراس سبسڈی کو مکمل ختم کرکے صنعتی شعبے کو 2.70 روپے فی یونٹ ریلیف دینے کی تجویز مسترد کردی.  اس وقت صنعتی شعبہ کراس سسبڈی کے ذریعے 300 سے کم یونٹ استعمال کرنے والے خاندانوں کو سبسڈی فراہم کر رہا ہے، حکومت کراس سبسڈی کو مکمل ختم کرنا چاہتی ہے، جس سے صنعتی شعبے کیلیے بجلی کی قیمت میں 2.70 روپے فی یونٹ کی کمی ہوگی۔ وزارت توانائی میں موجود ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ وزارت نے صنعتی شعبے کیلیے بجلی کی قیمت میں 2.70 روپے فی یونٹ کمی کی تجویز آئی ایم ایف کو ارسال کی ہے، اس سے صنعتی شعبے کو فروری سے جون تک 37 ارب روپے...