بحریہ ٹاون کی روبیش مارکی508 ملین روپے میں نیلام
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
ڪاسلام آباد(صفیر چوہدری )بحریہ ٹاون کی پراپرٹیز کی جزوی نیلامی،روبیش مارکی 508 ملین روپے میں نیلام ہوگئی۔ نیب نے روبیش مارکی بحریہ ٹاؤن کی نیلامی کی تصدیق کردی جبکہ ذرائع کے مطابق روبیش مارکی میں سب سے زیادہ بولی آزاد ڈیجئٹل سوشل میڈیا کے سی ای او مصور عباسی نے لگائی اور وہ کامیاب قرار پائے ۔ دوسری جانب نیب اعلامیے کے مطابق بحریہ ٹاون کے کارپوریٹ آفس ون کے لئے 87 کروڑ 60 لاکھ روپے کی پیشکش کی گئی ہے جبکہ کارپوریٹ آفس ٹو کے لئے 88 کروڑ 15 لاکھ روپے کی پیشکش کی گئی ہے نیب نے محاذ اتھارٹی کی منظوری سے مشروط کیا ہے۔ نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بحریہ ٹاون کی بقیہ تین پراپرٹیز کے لئے موزوں پیشکش نا آنے کی وجہ سے ان کی نیلامی کا عمل پینڈنگ کردیا گیا ہے جلد ہی دوبارہ ان تینوں پراہراٹیز کی نیلامی کا اعلان کیا جائے ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بحریہ ٹاون
پڑھیں:
بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس کراچی میں ڈینٹل کالج اور اسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح
سٹی 42 : چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف (نشان امتیاز، نشان امتیاز (ملٹری)، تمغہ بسالت) نے بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس کراچی میں ڈینٹل کالج اور اسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا۔
بحریہ یونیورسٹی ڈینٹل کالج اور اسپتال کی تعمیر صحت عامہ اور طبی تعلیم کے شعبوں میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔
چیف آف دی نیول اسٹاف نے طبی تعلیم میں پاک بحریہ کی کاوشوں پر اظہارِ اطمینان کیا۔ نیول چیف نے جدید سہولیات سے آراستہ اس عمارت کے قیام پر بحریہ یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہا، کہا کہ ادارہ اخلاقی و پیشہ ورانہ اقدار سے آراستہ ڈینٹل ماہرین تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی
تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر عہدیداران، میڈیکل، ڈینٹل اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے ممتاز ماہرین نے شرکت کی۔
سورس : آئی ایس پی آر