آئی ایم ایف نے صنعتی شعبے کو ریلیف دینے کی تجویز مسترد کردی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
آئی ایم ایف نے کراس سبسڈی کو مکمل ختم کرکے صنعتی شعبے کو 2.70 روپے فی یونٹ ریلیف دینے کی تجویز مسترد کردی.
اس وقت صنعتی شعبہ کراس سسبڈی کے ذریعے 300 سے کم یونٹ استعمال کرنے والے خاندانوں کو سبسڈی فراہم کر رہا ہے، حکومت کراس سبسڈی کو مکمل ختم کرنا چاہتی ہے، جس سے صنعتی شعبے کیلیے بجلی کی قیمت میں 2.
وزارت توانائی میں موجود ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ وزارت نے صنعتی شعبے کیلیے بجلی کی قیمت میں 2.70 روپے فی یونٹ کمی کی تجویز آئی ایم ایف کو ارسال کی ہے، اس سے صنعتی شعبے کو فروری سے جون تک 37 ارب روپے کا ریلیف ملے گا، جبکہ سالانہ ریلیف کا تخمینہ 89 ارب روپے لگایا گیا ہے۔
یہ تجویز آئی ایم ایف کے سامنے گزشتہ ہفتے رکھی گئی تھی، جس کو آئی ایم ایف نے اس موقف کے ساتھ مسترد کر دیا ہے، کہ کسی مخصوص شعبے کو سہولت فراہم کرنے کے بجائے حکومت پاور سیکٹر میں مجموعی اصلاحات پر کام کرے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر ٹارگٹڈ سبسڈی کے پروگرام پر پیش رفت کر رہی ہے اور امکان ہے کہ رواں سال جولائی تک اس کا اعلان کردیا جائے، قبل ازیں، آئی ایم ایف تمام اقسام کے ٹیکس ختم کرکے بجلی صارفین کو 4.80 روپے فی یونٹ ریلیف دینے کی تجویز کی بھی مخالفت کرچکا ہے۔
اس سے رہائشی صارفین کو سالانہ 580 ارب روپے کا ریلیف ملنا تھا، اور حکومتی ریونیو میں اتنی ہی کمی ہوجانی تھی، اس خسارے کو پورا کرنے کیلیے پاور ڈویژن نے پٹرولیم لیوی 60 روپے فی لیٹر بڑھانے اور ترقیاتی منصوبوں میں کمی کرنے کی تجویز دی تھی۔
پاور ڈویژن نے بجلی کے بلوں سے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، فردر ٹیکس، ایکسٹرا ٹیکس، الیکٹریسیٹی ڈیوٹی اور ٹیلیویژن فیس ختم کرنے کی تجویز دی تھی، لیکن اس تجویز کو ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس جمع کرنے میں نااہلی کی وجہ سے مسترد کردیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ سال نومبر میں بھی ایک اور تجویز کو مسترد کرد یا تھا، جس میں 1.8 ہزار ارب روپے کے گردشی قرض کو سرکاری قرض میں تبدیل کرکے 4 روپے فی یونٹ ریلیف فراہم کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: روپے فی یونٹ ا ئی ایم ایف صنعتی شعبے کی تجویز ارب روپے شعبے کو کرنے کی
پڑھیں:
ایف بی آرکاٹیکس وصولیوں میں شارٹ فال 274ارب روپے تک پہنچ گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا ٹیکس شارٹ فال رواں مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں میں 274 ارب روپے تک پہنچ گیا، جس کی بڑی وجہ سیلز ٹیکس کی وصولی میں نمایاں کمی بتائی جا رہی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے جولائی سے اکتوبر کے دوران 38 کھرب 35 ارب روپے اکٹھے کیے، جبکہ ہدف 41 کھرب 8 ارب روپے جمع کرنے کا تھا، تاہم ایف بی آر کا ریونیو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12 فیصد بڑھا۔ریونیو میں یہ کمی بنیادی طور پر مقامی سیلز ٹیکس کلکشن کی سست روی کے باعث ہوئی، جو مختلف عوامل سے متاثر ہوئی، جس کی بڑی وجہ بجلی کی بندش اور بڑھتی سولرائزیشن شامل ہیں۔
اکتوبر میں ایف بی آر ریونیو ہدف سے 75 ارب روپے کم رہا، اس دوران 951 ارب روپے اکٹھے کیے گئے، جبکہ ہدف 10 کھرب 26 ارب روپے جمع کرنے کا تھا، تاہم گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں گزشتہ مہینے 8 فیصد کا اضافہ ہوا، جب 879 ارب روپے اکٹھے کیے گئے تھے۔
ایف بی آر نے مالی سال 2026 کے ابتدائی 4 ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران 206 ارب روپے کے ریفنڈز اور ریبیٹس جاری کیے، جو گزشتہ سال کے 170 ارب روپے کے مقابلے میں 21.17 فیصد زیادہ ہیں۔
زیر جائزہ مدت کے دوران ایف بی آر نے انکم ٹیکس کی مد میں 17 کھرب 96 ارب روپے جمع کیے، یہ رقم 18 کھرب 99 ارب روپے کے ہدف سے 103 ارب روپےکم ہے، تاہم یہ کلکشن گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11 فیصد زائد ہے، جب 16 کھرب 11 ارب روپے اکٹھے ہوئے تھے۔