بارشوں، سیلاب سے نقصانات پر گہری تشویش، متاثرہ خاندانوں کیساتھ کھڑے ہیں، ناصر حسین
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
یپلزپارٹی کے راہنماہ کا کہنا تھا کہ کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں، ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے راہنما سید ناصر حسین شاہ نے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ پیپلزپارٹی کے راہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں، ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔
سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جان کی پرواہ کئے بغیر خدمت خلق میں جان دینے والے افسران کی قربانی کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں، خیبرپختونخوا کے متاثرہ علاقوں کے عوام کے ساتھ ہر مشکل میں کھڑے ہیں، مجھ سمیت سندھ کے تمام لوگ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر گہری تشویش رکھتے ہیں۔
سینئر راہنما پی پی کا مزید کہنا تھا کہ بارشوں اور سیلاب میں لوگ جن تکالیف سے گزرتے ہیں اس کا درد ہم محسوس کرسکتے ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
حزب اللہ لبنان کیساتھ نئی اسرائیلی جنگ کے یقینی ہونے کے بارے عبری میڈیا کا انتباہ
غاصب صیہونی رژیم کے عبری میڈیا نے قابض اسرائیلی فوج سے نقل کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ تل ابیب کیجانب سے لبنانی مزاحمت کیخلاف جنگ کا ایک نیا دور شروع کیا جا رہا ہے جبکہ اس کی وقوع پذیری میں صرف 1 ہی سوال باقی ہے اور وہ یہ کہ "آج یا کل؟" اسلام ٹائمز۔ ایک ایسے وقت میں کہ جب لبنانی حکومت، قابض صیہونی رژیم کے ساتھ طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی "مکمل پاسداری" پر عمل پیرا اور قابض صیہونی رژیم، اس معاہدے میں مندرج اپنے عہد و پیمان کی روزانہ کی بنیاد پر کھلی خلاف ورزیوں میں مصروف ہے، عبری زبان کے اسرائیلی اخبار معاریو نے قابض اسرائیلی فوج سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہمیں لبنانی فوج کی جانب سے وعدوں کی عدم پاسداری اور "حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے میں ناکامی" پر گہری تشویش ہے۔
فوجی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے معاریو نے خبردار کیا کہ تل ابیب میں، حزب اللہ لبنان کے خلاف جنگ کا ایک نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے کہ جس کے حوالے سے اب صرف اور صرف "وقت کا سوال" ہی باقی ہے۔ عبری اخبار نے لکھا کہ قابض صیہونی رژیم نے اس مسئلے کو "لبنان-اسرائیل مسئلے" سے ہٹا کر "لبنان-لبنان مسئلے" میں تبدیل کر دیا ہے جبکہ امریکہ کی جانب سے بھی اس مسئلے کو "ادارہ جاتی مسئلہ" بنانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔
ادھر لبنانی میڈیا نے بھی اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم اور لبنان کے درمیان "جنگ بندی کی نگرانی کرنے والی کمیٹی" نے لبنانی فوج کو مطلع کر دیا ہے کہ صیہونی رژیم، جنوبی لبنان میں عیترون کے علاقے پر عنقریب حملہ کر دے گی لہذا اس علاقے میں واقع اسکولوں اور سرکاری عمارتوں کو خالی کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں نیوز لیٹر نامی صیہونی ای مجلے نے بھی اعلان کیا ہے کہ لبنان کے خلاف اسرائیلی حملہ طے شدہ ہے تاہم اس حملے کا وقت یا جگہ تاحال نہیں بتائی گئی۔