مہنگائی میں پھرسے اضافہ، ایک ہفتےمیں کونسی چیزکتنی مہنگی ہوئی؟
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں بے قاعدگی ایک بار پھر عوام کے لیے پریشانی کا باعث بن گئی ۔ سرکاری نرخ 173 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود اسلام آباد، پشاور اور کراچی سمیت کئی بڑے شہروں میں چینی 190 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب مہنگائی کی مجموعی شرح بھی ایک بار پھر چڑھاؤ کی طرف گامزن ہے۔ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 0.
مہنگی ہونے والی اشیاء
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھیں۔ ان میں روزمرہ کی اشیاء جیسے:
ٹماٹر : فی کلو 10 روپے 42 پیسے مہنگے
چکن: فی کلو 19 روپے 67 پیسے کا اضافہ
انڈے: فی درجن 6 روپے 19 پیسے کا فرق
چینی: فی کلو 52 پیسے مہنگی
آٹا : فی تھیلا 21 روپے 18 پیسے مہنگا
اس کے علاوہ پیاز، لہسن، دال ماش، لکڑی، گڑ بھی مہنگے ہوئے۔
سستی ہونے والی اشیاء:
اسی دوران کچھ اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی دیکھی گئی
کیلے : فی درجن تقریباً 4 روپے سستے
آلو: فی کلو 1 روپے 37 پیسے کم
ایل پی جی (گھریلو سلنڈر) : 10 روپے 39 پیسے سستی
دال چنا، مسور، مونگ، چاول، نمک اور گھی کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی ہوئی۔
25 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی خاص فرق نہیں آیا، جن میں تازہ دودھ، دہی، بریڈ، سگریٹ سمیت کئی گھریلو اشیاء شامل ہیں۔
Post Views: 5
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں فی کلو
پڑھیں:
کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابل پاکستانی روپے کی اڑان جاری
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر پانچ پیسے کی کمی سے 282 روپے 30پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں کی مکمل صلاحیت حاصل ہونے، حالیہ 50 کروڑ ڈالر کی ادائیگیوں کے بعد اپریل 2026ء میں یوروبانڈز کے سرمایہ کاروں کو مزید 1.3 ارب ڈالر کی ادائیگیوں کا انتظام ہونے اور ترسیلات زر کی معیشت میں حصہ بتدریج بڑھنے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔
ایک موقع پر ڈالر کی قدر 23 پیسے کی کمی سے 281 روپے سات پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، لیکن بہتر سپلائی اور قدر میں کمی سے استفادہ کرتے ہوئے مارکیٹ فورسز نے زرمبادلہ کی خریداری سرگرمیاں بڑھا دیں، جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 3 پیسے کی کمی سے 281 روپے 27 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر پانچ پیسے کی کمی سے 282 روپے 30پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔