ٹرمپ نے بطور صدر ملنے والی اپنی پہلی تنخواہ کہاں خرچ کی؟
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اپنی دوسری مدتِ صدارت کے دوران ملنے والی پہلی تنخواہ عطیہ کر دی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ (ممکنہ طور پر جارج واشنگٹن کے سوا) واحد صدر ہیں جنہوں نے اپنی تنخواہ عطیہ کی۔
ٹرمپ کے مطابق، انہوں نے اپنی پہلی تنخواہ وائٹ ہاؤس ہسٹوریکل ایسوسی ایشن* کو عطیہ کی ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ عطیہ ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب پیپلز ہاؤس یعنی وائٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے، اور وہ ایسی تبدیلیاں لا رہے ہیں جو وائٹ ہاؤس کی اصل تعمیر کے بعد شاذ و نادر ہی دیکھی گئی ہوں گی۔
یاد رہے کہ امریکی قانون کے مطابق صدر کو سالانہ 4 لاکھ ڈالر کی بنیادی تنخواہ دی جاتی ہے، اس کے علاوہ 50 ہزار ڈالر سالانہ ذاتی اخراجات، ایک لاکھ ڈالر سفری اخراجات اور 19 ہزار ڈالر تفریحی سرگرمیوں کے لیے الاؤنس دیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ اپنے پہلے صدارتی دور میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے ہر سہ ماہی کی تنخواہ مختلف سرکاری اداروں اور محکموں کو عطیہ کی تھی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شاہ رخ خان نے اپنی 60 ویں سالگرہ پر مداحوں سے معافی کیوں مانگی؟
بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر ایک انتہائی جذباتی پیغام کے ذریعے اپنے لاکھوں مداحوں سے معذرت کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ وہ سیکیورٹی حکام کی ہدایات کی وجہ سے ان سے ذاتی طور پر ملاقات نہیں کرسکے۔
شاہ رخ خان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’مجھے حکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ میں باہر آ کر آپ تمام پیارے لوگوں سے نہیں مل سکوں گا جو میرا انتظار کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے مداحوں کی محبت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام سب کی حفاظت کے پیش نظر اٹھایا گیا تھا۔
اداکار نے اپنے مخصوص انداز میں لکھا ’’میں آپ سب سے معذرت خواہ ہوں لیکن یہ اقدام سب کی حفاظت کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ مجھے سمجھنے کےلیے آپ کا شکریہ، یقین کریں آپ سب سے ملاقات نہ ہو پانے کا دکھ مجھے آپ سے زیادہ ہے۔‘‘
انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا ’’میں آپ سب کو دیکھنے کا منتظر تھا کیونکہ میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں۔‘‘ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے ممبئی کے رہائشی مکان ’منت ہاؤس‘ کے باہر ہزاروں مداحوں کا ہجوم جمع تھا، جو روایتی طور پر اداکار کے بالکونی میں ظاہر ہونے کا انتظار کر رہے تھے۔
تاہم سیکیورٹی مسائل کے پیش نظر شاہ رخ خان اس بار اپنے مداحوں کو براہ راست نظر نہ آ سکے، جس پر انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ ان کی اس معذرت نے نہ صرف ان کے مداحوں بلکہ سوشل میڈیا صارفین کے دلوں کو بھی موہ لیا ہے، جو ان کی اس حساسیت اور ذمے داری کے قائل ہیں۔