حماس غزہ میں ہزاروں ملازمین کو تنخواہیں کیسے فراہم کرتی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
حماس غزہ میں ہزاروں ملازمین کو تنخواہیں کیسے فراہم کرتی ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز
اسرائیل کے خلاف جنگ کے دوران فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس ایک خفیہ نقد ادائیگی کے نظام کو جاری رکھنے میں کامیاب رہی، جس کے ذریعے 30 ہزار سول سرونٹس کی تنخواہیں ادا کی جا رہی ہیں جن کی کل مالیت 7 ملین ڈالر (5.
برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی )نے غزہ کے 3 سول سرونٹس سے بات کی جنہوں نے تصدیق کی کہ انہوں نے پچھلے ہفتے کے دوران تقریباً 300 ڈالر کی رقم وصول کی۔ یہ مانا جا رہا ہے کہ یہ ملازمین وہ ہیں جو ہر 10 ہفتوں میں اپنی جنگ سے قبل کی تنخواہ کا صرف 20 فیصد وصول کرتے ہیں۔
مہنگائی کے بڑھتے ہوئے اثرات اور اجناس کی شدید کمی جس کا الزام امدادی ادارے اسرائیلی پابندیوں پر لگاتے ہیں، غزہ میں جاری ہیں، جہاں حالیہ ہفتوں میں ایک کلو آٹا 80 ڈالر تک پہنچ چکا ہے، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں کوئی فعال بینکنگ سسٹم نہ ہونے کے باعث، تنخواہیں وصول کرنا نہ صرف پیچیدہ عمل بن چکا ہے۔ اسرائیل باقاعدگی سے حماس کے تنخواہوں کے تقسیم کنندگان کو نشانہ بناتا ہے، تاکہ گروپ کی حکومتی سرگرمیوں کو متاثر کیا جا سکے۔
ملازمین، چاہے وہ پولیس اہلکار ہوں یا ٹیکس افسر، اکثر اپنے موبائل فون یا اپنے اہلخانہ کے فون پر ایک خفیہ پیغام وصول کرتے ہیں جس میں انہیں ایک مخصوص مقام پر ایک خاص وقت پر چائے کے لیے دوست سے ملنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مخصوص مقام پر پہنچنے کے بعد ملاقات کے مقام پر ایک شخص (یا کبھی کبھار ایک خاتون) ان سے آ کر بند لفافے دے دیتی ہے جس میں پیسہ ہوتا ہے، اور بغیر کسی بات چیت کے چلی جاتی ہیں۔
حماس کے وزارتِ مذہبی امور کے ایک ملازم نے اپنی حفاظت کے لیے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ تنخواہ وصول کرنے میں انہیں کتنی مشکلات پیش آتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہر بار جب میں اپنی تنخواہ لینے جاتا ہوں، میں اپنی بیوی اور بچوں سے الوداع کہہ کر نکلتا ہوں۔ اور ان سے کہتا ہوں کہ ہوسکتا ہے کہ میں واپس نہیں آ سکوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کئی بار اسرائیلی فضائی حملوں نے تنخواہ تقسیم کرنے والے مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب غزہ سٹی کے ایک مصروف بازار پر حملہ کیا گیا تھا تو خوش قسمتی سے بچ نکلا تھا۔
مارچ میں اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ انہوں نے حماس کے مالیاتی سربراہ اسماعیل بارہوم کو خان یونس کے ناصر اسپتال پر ایک حملے میں ہلاک کر دیا۔ ان پر الزام تھا کہ وہ حماس کے فوجی ونگ کو فنڈز فراہم کر رہے تھے۔
اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حماس نے اپنی تنخواہ کی ادائیگیاں کیسے جاری رکھی ہیں جبکہ اس کی انتظامی اور مالیاتی ڈھانچہ زیادہ تر تباہ ہو چکا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان میں سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر اتفاق ٹرمپ کے لگائے گئے نئے ٹیرف سے امریکا کو اربوں ڈالر کی آمدنی، اتنا پیسہ کہاں خرچ ہوگا؟ بھارتی پرزے روسی جنگی ڈرونز میں استعمال ہونے کا انکشاف بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ کیوں ناکام ہوا؟ تفصیلات سامنے آگئی روس سے تیل خریدنا بند نہ کیا تو مزید ٹیرف کیلیے تیار رہیں، ٹرمپ کا چین کو انتباہ نیوکلیئر عدم پھیلاؤ کے اہداف کے حصول کے ساتھ ساتھ پرامن استعمال کے حق کی حفاظت کی جائے، چینCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
سلمان اکرم کا بیان سن کر حیران ہوں کیسے کوئی شخص اس قدر جھوٹ بول سکتا ہے؟ عمران اسماعیل
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کا بیان سن کر حیران ہوں کہ کیسے کوئی شخص اس قدر جھوٹ بول سکتا ہے؟ عمران اسماعیل نے کہا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ہم شاہ محمودقریشی سے یہ کہنے گئے ہوں کہ آپ بانی پی ٹی آئی کی جگہ لے لیں۔عمران اسماعیل نے مزید کہاکہ الزامات وہ لوگ لگارہے ہیں جو خود 2 منٹ کے لیے بھی جیل نہیں گئے۔ان کا کہنا تھا کہ شیخ وقاص اکرم خود تو سارا وقت خیبر پختونخوا ہاؤس میں چھپے بیٹھے رہے اور دوسروں کے بچوں کو ڈی چوک جا کر گولیاں کھانے کا کہتے رہے۔