2025-06-13@13:19:32 GMT
تلاش کی گنتی: 9844
«پی اوز»:
(نئی خبر)
یورپی یونین بھارت پر سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے جیسے ماورائے قانون اقدامات سے اجتناب کرنے پر زور دے، بلاول بھٹو زرداری
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) سابق وزیر خارجہ و چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یورپی یونین بھارت پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے جیسے ماورائے قانون اقدامات سے اجتناب کرنے پر زور دے، پاکستان امن کا خواہاں ہے اور کشمیر سمیت تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا حامی ہے۔ جمعرات کو سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کے اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد نے یورپین پارلیمنٹ میں بین الاقوامی تجارتی کمیٹی (آئی این ٹی اے ) کی سربراہ برنڈ لانجےسے ملاقات کی جس دوران دوطرفہ تجارت سمیت علاقائی صورتحال بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارلیمانی وفد نے دوران...
— فائل فوٹو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی وفد نے یورپین پارلیمنٹ میں بین الاقوامی تجارتی کمیٹی کی سربراہ برنڈ لانگے سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں دو طرفہ تجارت سمیت علاقائی صورتحال پر مفصل تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستانی وفد نے حالیہ بھارتی جارحیت اور خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بریفنگ دی۔ بلاول بھٹو کی نریندر مودی کو ’ٹیمو‘ سے تشبیہہ دینے کے بیان پر وضاحتچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو چینی کمپنی ٹیمو سے تشبیہہ دینے کا مقصد یہ تھا کہ لوگوں کو ان کی بات کم الفاظ میں سمجھ میں آ...
چین اور امریکہ کے مابین ایک دوسرے کے تجارتی خدشات کو دور کرنے میں نئی پیش رفت WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یا دونگ نے ایک پریس کانفرنس میں چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مشاورتی میکانزم کے اجلاس پربریفنگ دی ۔جمعرات کے روز انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی میں منعقد ہوا اور فریقین5 جون کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد اور جنیوا اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے نتائج کو مضبوط بنانے کے اقدامات کے فریم ورک پر اصولی اتفاق رائے پر پہنچے اور ایک دوسرے کے معاشی اور تجارتی...
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جون ۔2025 ) خیبر پختونخواحکومت مالی سال2025-26کا 2070ارب روپے کے حجم کا بجٹ 13جون کو پیش کرئے گی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کا مالی سال 26-2025کے بجٹ کا ڈرافٹ مکمل کر لیا گیا ہے جسے 13 جون کو پیش کیا جائے گا آئندہ مالی سال کا بجٹ 2070 ارب روپے کا ہو گا بجٹ کی اہم تفصیلات کے مطابق جاری اخراجات کے لیے 1352 ارب روپے مختص کیے جانے اورتنخواہوں کے لیے 680 ارب روپے ، پنشن کے لیے 200 ارب روپے رکھے جائیں گے جبکہ تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کا...

پاکستانی پارلیمانی وفد کی یورپی پارلیمنٹ میں INTA چیئرمین سے اہم ملاقات، بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی جارحیت پر شدید تحفظات سے آگاہ کیا
لندن (نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی پارلیمانی وفد نے یورپی پارلیمنٹ میں بین الاقوامی تجارتی کمیٹی (INTA) کے چیئرمین برنڈ لانجے سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت، علاقائی امن و استحکام اور بھارت کی حالیہ جارحانہ پالیسیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وفد نے بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے، سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے جیسے اقدامات کو نہ صرف بین الاقوامی قوانین بلکہ اخلاقی و معاہداتی اصولوں کی بھی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات میں زور دیا کہ یورپی یونین کو، بطور قانون کی حکمرانی کے علمبردار، بھارت پر دباؤ ڈالنا چاہیے...
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے 2 ملزمان کی ضمانتیں مسترد کردیں۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے 53 کروڑ روپے کا بینک فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نادیہ حسین سمیت 2 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔ عدالت نے 2 ملزموں امتیاز اور فیصل کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔ عدالتی فیصلےکے فوری بعد ملزم فرار ہوگئے۔ دوراں سماعت ایف اے افسران موجود نہیں تھے۔ ملزمان نے ایف آئی اے حکام کی عدم موجودگی کا ملزمان نے فائدہ اٹھایا اور فرار ہوگئے۔ مقدمے کے مرکزی ملزم اداکارہ نادیہ...
خیبر پختونخوا کے بجٹ سے متعلق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ ذرائع پی ٹی آئی نے کہا کہ اجلاس میں صوبے کے بجٹ کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی، پیٹرن ان چیف عمران خان سے بجٹ پر مشاورت کا موقع نہ دینے کا معاملہ بھی زیر بحث لایا جائے گا۔ پیٹرن ان چیف نے بجٹ پر مشاورت کا موقع نہ ملنے پر حکومت کو بجٹ پیش نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔
ایک تاجر نے کہا کہ ہمیں مجبوراً قیمتیں بڑھانی پڑ رہی ہیں کیونکہ درآمد کنندگان نے 18 فیصد جی ایس ٹی کے باعث لاگت بڑھا دی ہے، یہ قیمتیں ہماری جانب سے نہیں بڑھائی گئیں۔ ریگل چوک کے ایک اور تاجر نے بتایا کہ لیتھیئم بیٹری کے ساتھ 5 کلو واٹ کا سسٹم اب 8 سے 8.5 لاکھ روپے میں دستیاب ہے، جب کہ بجٹ آنے سے پہلے یہی سسٹم 7 سے 7.5 لاکھ روپے میں مل رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے سولر پینلز کی درآمد پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ اور بجٹ کی منظوری سے قبل ہی دکانداروں نے سولر پینلز کی قیمتیں بڑھا دیں۔ نجی اخبار کے مطابق حکومت کی جانب سے سولر...

پاکستان کا مؤقف تگڑا ہے، امریکا کو معلوم ہے ہم دہشتگرد گروہوں سے کیسے ڈیل کرتے ہیں: بلاول بھٹو زرداری
---فائل فوٹو پاکستان کے سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مؤقف سچ پر مبنی اور تگڑا ہے، امریکا کو معلوم ہے ہم دہشتگرد گروہوں سے کیسے ڈیل کرتے ہیں۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا ہے کہ امن کا پیغام لے کر آئے ہیں، ممکنہ جوہری تنازع کے پسِ منظر میں بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلگام واقعے کے بارے میں امریکا میں موجود بھارت کے حامیوں نے بھی تسلیم کیا کہ بھارت نے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو امریکا میں مانا جاتا ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے پاکستان...
کلیم اختر : نادراکےنام پرجعلی پیجزاورویب سائٹس چلانےوالےہو جائیں ہوشیار,نادراوقانون نافذکرنیوالےادارےجعلسازوں کیخلاف حرکت میں آ گئے. جعلی ویب سائٹس وپیجزچلانانادراآرڈیننس سیکشن28اور29کےتحت سنگین جرم قرار دے دیا گیا۔جعلسازی پر14 سال تک قیدِ بامشقت اور 10 لاکھ روپے تک بھاری جرمانہ ہوگا۔نادرا کی شناختی کارڈ بطور ضمانت ہرگز استعمال نہ کرنے سےمتعلق صارفین کو ہدایات جاری کردی۔ اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے: امریکی میڈیا کا دعویٰ نادرا کی ہدایت کے مطابق شناختی کارڈ کی کاپی صرف ضرورت اور احتیاط سے فراہم کریں،جعلی ای میل اور میسجز کے ذریعے فراڈ سے بچیں، نادرا نے صارفین کو خبردار کر دیا۔ نادرا نے شہریوں سے جعلی پیجز کی اطلاع فوری ہیلپ لائن پر دینے کی ہدایات بھی کر دی۔
ہم آج بھی پی ٹی آئی کی بچھائی بارودی سرنگیں ہٹا رہے ہیں، احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے دلیرانہ قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیاسی طور پر غیر مقبول اور معاشی طور پر ناگزیر اقدمامات کیے، پی ٹی آئی دور میں ملک اندرونی طور پر دیوالیہ ہوچکا تھا، ہم آج بھی پی ٹی آئی کی بچھائی بارودی سرنگیں ہٹارہے ہیں۔ اسلام آباد میں وفاقی ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں پاکستان اندرونی طور پر دیوالیہ ہوگیا تھا، تباہ کن سیلاب سے معیشت کو اربوں...
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث افراط زر 4 فیصد تک جبکہ پالیسی ریٹ 11 فیصد پر آ گیا ہے، جو معاشی بہتری کی علامت ہے۔ ترقیاتی بجٹ سے متعلق اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اب حکومت ٹھوس بنیادوں پر ترقی کی بنیاد رکھ رہی ہے، اور اس کے لیے ٹیکس ریونیو اور برآمدات میں اضافہ ضروری ہے۔ سابق حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ 2022 میں جب موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا، تو ترقیاتی بجٹ کے لیے ایک روپیہ بھی موجود نہیں تھا۔ احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی...
امریکا کے ساتھ بھارت کی دوغلی پالیسی اور بدلتے پینترے، گودی میڈیا کی ٹرمپ پر تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز امریکہ کے ساتھ بھارت کی دوغلی پالیسی اور بدلتے پینترے، گودی میڈیا کی امریکہ پر تنقید جاری ہے جب کہ معروف بھارتی دفاعی صحافی اور اینکر شیو ارور نے ایکس پر امریکا مخالف ٹوئٹ کر دیا۔ شیو ارور لکھتے ہیں کہ پاکستان کے ہاتھوں 26 بھارتیوں کے قتل کے ہفتوں بعد، ٹرمپ پاک فوج کے سربراہ کی میزبانی کرنے والے ہیں، امریکی سینٹرل کمانڈ جنرل پاکستان کو “غیر معمولی شراکت دار” قرار دیتے ہیں، دہشت گردی کے بارے میں امریکی دوغلا پن کبھی واضح نہیں ہوا۔ شیو ارور کی ٹویٹ بھارت کی سفارتی ناکامی کا...
واشنگٹن(اوصاف نیوز)72 گھنٹے اہم، اسرائیل کسی بھی لمحے ایران پر حملہ کرسکتا ہے اور اس سلسلے میں اسرائیلی حکام نے امریکا کو پیشگی اطلاع بھی دیدی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے واضح کیا ہے کہ وہ ایران کے اندر ایک بڑے آپریشن کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ دوسری جانب امریکا کو خدشہ ہے کہ اسرائیلی حملے کی صورت میں ایران عراق میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ اسی تناظر میں امریکا نے مشرق وسطیٰ میں موجود اپنے غیر سفارتی عملے اور فوجی اہلکاروں کے خاندانوں کو فوری طور پر وہاں سے نکلنے کی اجازت دے دی ہے۔ پینٹاگون کے مطابق اہل خانہ کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے۔ ایرانی وزیر دفاع نے خبردار کیا...
واشنگٹن: امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کسی بھی لمحے ایران پر حملہ کرسکتا ہے اور اس سلسلے میں اسرائیلی حکام نے امریکا کو پیشگی اطلاع بھی دے دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے واضح کیا ہے کہ وہ ایران کے اندر ایک بڑے آپریشن کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ دوسری جانب امریکا کو خدشہ ہے کہ اسرائیلی حملے کی صورت میں ایران عراق میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: جنگ مسلط کی گئی تو امریکی اڈے نشانے پر ہوں گے، ایرانی وزیر دفاع اسی تناظر میں امریکا نے مشرق وسطیٰ میں موجود اپنے غیر سفارتی عملے اور فوجی اہلکاروں کے خاندانوں کو فوری طور پر وہاں سے نکلنے...
چائلڈ لیبر کے خلاف کے عالمی دن پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام, وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن کے موقع پر، پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر بچوں سے مشقت کے خلاف شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ آج کا دن اس امر کی یاددہانی ہے کہ ہمیں ایک ایسے مستقبل کی جانب سفر جاری رکھنا ہے جہاں دنیا کا ہر بچہ محفوظ اور خوشحال ماحول میں پروان چڑھے۔ چائلڈ لیبر کے شکار بچے نہ صرف جنسی اور ذہنی تشدد کا شکار ہوتے ہیں بلکہ ان سے ان کی تعلیم کا حق بھی چھین لیا جاتا ہے۔ انہیں ان کے بچپن سے محروم کر دیا جاتا ہے۔ اس سال کا تھیم...
(عمران خان ، بشریٰ بی بی سمیت اسیر رہنمائوں کی رہائی کا مطالبہ) سینئر رہنمائوں، وکلا، خواتین اور کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت،مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے اور نعرے بازی کی خان کی رہائی کے بغیر ملک نہیں چل سکتا، آج بھی القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت کرنے والے جج چھٹی پر چلے گئے، حلیم عادل شیخ کا خطاب پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سرپرست اعلی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی رہائی کے مطالبے پر پی ٹی آئی سندھ کی جانب سے سٹی کورٹ کراچی کے باہر احتجاجی مظاہرہ اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ...
بلاول بھٹو زرداری— فائل فوٹو بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کا وفد آج سے بیلجیئم میں اہم ملاقاتوں کا آغاز کرے گا۔ان ملاقاتوں میں یورپی پارلیمنٹیرینز، یورپی کمیشن اور یورپی یونین کے امور خارجہ کے حکام کو بھارت کی آبی جارحیت اور جنگجو ذہنیت سے آگاہ کیا جائے گا۔ امریکا کو بھارت کو مذاکرات کیلئے کان سے پکڑ کر بھی لانا پڑا تو وہ لائیں گے: بلاول بھٹو زرداریبلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دھمکی دینا بھی یو این چارٹر کی خلاف ورزی ہے پاکستانی وفد یورپ کے اہم تھنک ٹینکس سے ملاقاتیں اور عالمی میڈیا سے گفتگو بھی کرے گا۔پاکستانی وفد مودی سرکار کی پاکستان مخالف کارروائیوں سے آگاہ کرے گا اور بھارت کے...
اسپین کیخلاف نیشنز کپ 2025 کے سنسنی خیز فائنل میں تاریخی فتح سمیٹنے والی پرتگالی ٹیم کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ کے حاملہ ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلنے لگیں۔ 8 جون کو میونخ میں کھیلے گئے نیشنز کپ 2025 کے فائنل میں اسپین اور پرتگال کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، مقررہ وقت تک مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا بعدازاں اضافی وقت میں بھی میچ برابر رہا اور یوں میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ پرتگال کی جانب سے تجربہ کار مڈفیلڈر روبن نیوس نے فیصلہ کن پنالٹی اسکور کی جبکہ اسپین کے ایلواور موراتا کی پنالٹی مِس ہوئی۔ فائنل میں پرتگال نے پنالٹی پر اسپین کو 3-5 سے شکست دیکر دوسری بار...
خاتون ٹک ٹاکر سے مبینہ زیادتی کے کیس میں یوٹیوبر رجب بٹ کے شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں ٹک ٹاکر خاتون سے مبینہ زیادتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج سید نجف حیدر نے عبوری ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے یوٹیوبر شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور 18 جون تک پولیس کو انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر رپورٹ بھی طلب کرلی۔ یاد رہے کہ یوٹیوبر رجب بٹ سمیت 6 افراد پر تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ ملزم پر ٹک ٹاکر لڑکی نے...
کراچی: پالیسی ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کونسل(پی آر اے سی) نے وفاقی بجٹ 26-2025 پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غیر حقیقی آمدنی اہداف، 74 فیصد وفاقی آمدن کا قرضوں کی ادائیگی پر خرچ اور ترقیاتی پروگرام میں 29 فیصد کٹوتی معاشی استحکام کے لیے خطرہ ہے۔ چیئرمین پی آر اے سی محمد یونس ڈاگا نے گرین سکوک اور تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس ریلیف جیسے اقدامات کو خوش آئند قرار دیا مگر کہا کہ کم آمدنی والے طبقے کے لیے خاطر خواہ ریلیف نہیں دیا گیا۔ بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے جائیداد پر ٹیکس میں کمی کو سراہا اور کہا کہ یہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں بہتری لا سکتی ہے۔ انہوں نے بجٹ...
وفاق کی طرح خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے بھی اگلے بجٹ میں تنخواہوں میں 10 اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ ممکنہ طور پر 2 ہزار 70 ارب روپے کا ہوگا۔ جاری اخراجات کے لیے 13 سو 52 ارب روپے، تنخواہوں کے لیے 680 ارب روپے اور پنشن کےلیے 200 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت کو این ایف سی کی مد میں 11 سو 48 ارب روپے ملنے کی توقع ہے۔ Post Views: 4
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن بچوں کو مشقت اور استحصال سے بچانے کی اجتماعی ذمہ داری کی یاد دہانی ہے۔ صدر مملکت کے مطابق بچوں سے مشقت لینا ایک عالمی چیلنج ہے جس کا حل صرف قومی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر مربوط اقدامات سے ہی ممکن ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان بچوں کے استحصال کے خاتمے کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے اور اس حوالے سے متعدد عملی اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق حکومت نے چائلڈ لیبر اور بچوں کے استحصال کی روک تھام کے لیے قوانین منظور کیے، متاثرہ بچوں...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاق کی طرح خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق کے پی کا بجٹ ممکنہ طور پر 2 ہزار 70 ارب روپے کا ہوگا، جاری اخراجات کے لیے 13 سو 52 ارب روپے، تنخواہوں کے لیے 680 ارب روپے اور پنشن کےلیے 200 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت کو این ایف سی کی مد میں 11 سو 48 ارب روپے ملنے کی توقع ہے۔ ادھر پنجاب کے اگلے بجٹ میں تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے اور تعلیم کے لیے 110 ارب روپے زیادہ رکھے جانے کا امکان...
معروف گلوکار عاصم اظہر اور ان کی منگیتر اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر میرب علی نے راہیں جدا کرلیں۔ عاصم اظہر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے میرب علی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ گلوکار نے لکھا کہ وہ ایک ذاتی بات شیئر کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ مداح اور دوست یہ جاننے کا حق رکھتے ہیں۔ گلوکار نے بتایا کہ ’کافی سوچ بچار اور غور و فکر کے بعد، میں اور میرب نے باہمی رضامندی کے ساتھ اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی خوبصورت لمحے ایک ساتھ گزارے اور ایک مشترکہ مستقبل کی امید بھی رکھی، لیکن کبھی کبھی زندگی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات مصدق ملک نے کہا ہے کہ بھارت کبھی پانی روک کر اور کبھی پانی چھوڑ کر پاکستان کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال پیدا کررہا ہے۔برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں مصدق ملک نے کہا کہ بھارت کے پاس اس وقت ذخیرہ کرنے والے ڈیم موجود نہیں لیکن اگر بھارت نے ذخیرہ کرنے والے ڈیم بنانا شروع کیے تو اسے جنگی اقدام تصور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کبھی پانی روک کر اور کبھی پانی چھوڑ کر پاکستان کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال پیدا کررہا ہے۔مصدق ملک کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ فصلوں کی بوائی کے وقت درکار پانی بھارت نے روک لیا تھا، بھارت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز افغانستان میں ہندوکش پہاڑی سلسلے میں تھا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 211 کلو میٹر زیر زمین تھی۔پشاور میں زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا اور شہری گھروں، دفاتر سے باہر آگئے۔
اسلام آباد: چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر بچوں سے مشقت کے خلاف شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ آج کا دن اس امر کی یاددہانی ہے کہ ہمیں ایک ایسے مستقبل کی جانب سفر جاری رکھنا ہے جہاں دنیا کا ہر بچہ محفوظ اور خوشحال ماحول میں پروان چڑھے۔ چائلڈ لیبر کے شکار بچے نہ صرف جنسی اور ذہنی تشدد کا شکار ہوتے ہیں بلکہ ان سے ان کی تعلیم کا حق بھی چھین لیا جاتا ہے۔ انہیں ان کے بچپن سے محروم کر دیا جاتا ہے۔ اس سال کا تھیم "پیشرفت واضح ہے تاہم اور بہت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین نے متحدہ عرب امارات کو منی لانڈرنگ کی ہائی رسک فہرست سے نکال دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق بارباڈوس، جمیکا، جبرالٹر، پاناما، فلپائن، سینیگال اور یوگنڈا بھی ہائی رسک فہرست سے خارج کر دیے گئے۔ موناکو، الجزائر، انگولا، آئیوری کوسٹ، کینیا، لاؤس، لبنان، نمیبیا، نیپال اور وینزویلا فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔ یورپی یونین کا کہنا ہے کہ موناکو کی 2024 ء سے نگرانی کر رہے ہیںاور بین الاقوامی معیار کے مطابق فہرست کو اپڈیٹ کیا گیا ہے۔ یورپی پارلیمان اور رکن ممالک کی منظوری کے بعد نئی فہرست ایک ماہ میں نافذ ہوگی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے مئی 2025 میں 3,609 کمپنیوں کی تاریخی بلند ترین رجسٹریشن کی ہے، جو جنوری 2025 میں قائم کردہ 3,442 کے پچھلے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ گئی ہے۔ اس دوران 2.7 ارب روپے سے زائد کا سرمایہ اکٹھا کیا گیا، جبکہ تقریباً 99.9% نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن اب ڈیجیٹل طریقے سے کی جا رہی ہے۔ یہ بڑھتا ہوا رجحان سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور ایس ای سی پی کی ڈیجیٹل اصلاحات کی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے، جن کا مقصد کاروبار کی رجسٹریشن کو آسان بنانا اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینا ہے۔ ایس ای سی پی اپنے ریگولیٹری فریم ورک کو مضبوط بنا کر،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز اور ایئر کراچی جو کہ کراچی کی کاروباری برادری کی جانب سے قائم کی گئی ایک ایئرلائن ہے کے درمیان طیاروں کی دیکھ بھال سے متعلق معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔معاہدے کے تحت، ایئر کراچی کو پی آئی اے کی جانب سے انجینئرنگ سروسز یا ایم آر او (مینٹیننس، ریپئر اور اوور ہال) خدمات فراہم کی جائیں گی۔معاہدے پر پی آئی اے کے سی ای او ایئر وائس مارشل عامر حیات، ایئر کراچی کے چیئرمین حنیف گوہر اور سی ای او ایئر مارشل (ر) عمران مجید نے دستخط کیا۔یاد رہے کہ نومبر 2024 میں کراچی کی کاروباری برادری نے نئی ایئرلائن ایئر کراچی کے آغاز کا اعلان کیا تھا جس کے...
پاکستان اکنامک سروے 2024-25 پیش کردیا گیا ہے، جس میں شرح نمو 2.7 فی صد حاصل ہوگی، بتایا گیا یعنی کم سہی مگر مثبت کبھی منفی بھی حاصل ہوتی رہی ہے۔ محصولات میں اضافہ ہوا 26 فی صد اضافہ اچھی بات ہے لیکن عام آدمی پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے۔ لیجیے برآمد 6.8 فی صد بڑھ گئی۔ بہت زیادہ جتن کیے تھے لیکن آئی ایم ایف کے مشورے ہی رکاوٹ بن رہے ہیں یعنی بجلی،گیس کی قیمت بڑھائے چلے جاؤ، پٹرولیم کی قیمت بھی بڑھتی رہے۔ ایسے ماحول میں اتنا اضافہ بھی غنیمت ہے، مگر تشویش ناک بات یہ ہے کہ درآمدات میں زیادہ اضافہ ہو رہا ہے۔ دو سال قبل حکومت نے کنٹرول کر لیا تھا...
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان نے بجٹ پر ردعمل میں کہا کہ مہنگی بجلی سے نجات کا واحد ذریعہ سولر پینلز تھا، جس کو بھی عوام سے دور کر دیا گیا ہے، سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس مسترد کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس مسترد کر دیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے بجٹ پر ردعمل میں کہا کہ مہنگی بجلی سے نجات کا واحد ذریعہ سولر پینلز تھا، جس کو بھی عوام سے دور کر دیا گیا ہے، سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس مسترد کرتے ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ بھی موجودہ مہنگائی میں ناکافی ہے، حیدرآباد اور...
خیبر پختونخوا حکومت نے تحریک انصاف کے پیٹرن ان چیف عمران خان کی مشاورت کے بغیر صوبے کا بجٹ پیش کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا اور صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم اسے پیش کریں گے۔ پی ٹی آئی کے پیٹرن ان چیف نے ہدایت کی تھی کہ جب تک بجٹ پر میری مشاورت نہیں کی جاتی صوبے کا بجٹ پیش نہ کیا جائے لیکن اس کے باوجود صوبائی حکومت نے بجٹ پیش کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ صوبائی اسمبلی کا بجٹ اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل وزیراعلیٰ گنڈا پور کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اس ضمن میں ایکسپریس نے مشیر خزانہ...
پاکستان اور اسپین دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک پیج پر آگئے ہیں۔وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ میڈرڈ میں اسپین کے وزیر داخلہ سے مفید ملاقات ہوئی ہے۔ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دونوں ممالک کے درمیان پولیس تعاون اور دہشت کے خلاف جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کی جانب سے اسپین کے وزیر داخلہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 11 جون 2025ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی بحران صحت کا بحران بھی ہے جو دنیا بھر میں لوگوں کی جانیں لے رہا ہے۔'ڈبلیو ایچ او' کے مطابق یورپی خطہ کسی بھی دوسرے علاقے کی نسبت تیزی سےگرم ہو رہا ہے جس کے لوگوں کی صحت پر اثرات روز بروز سنگین صورت اختیار کر رہے ہیں۔ بڑھتی شرح اموات سے لے کر موسمیاتی مسائل سے متعلق جسمانی و ذہنی اضطراب تک تقریباً ہر طبی اشاریے کا تعلق موسمیاتی تبدیلی سے ہے جس میں حالیہ عرصہ کے دوران شدت آ گئی ہے۔ Tweet URL ڈبلیو ایچ او یورپ نے گزشتہ روز 'موسمیات و صحت پر کُل یورپی...
ہول سیلز میں چینی 175 روپے پرچون میں 180 روپے سے 200 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گرمی میں چینی کے استعمال میں اضافے کے بعد اس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی بجٹ پیش ہوتے ہی پشاور میں چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، چینی کی بوری آٹھ ہزار آٹھ سو روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ہول سیلز میں چینی 175 روپے پرچون میں 180 روپے سے 200 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گرمی میں چینی کے استعمال میں اضافے کے بعد اس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ چینی...
نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت جس طرح 2 اعشاریہ 68 کی شرح نمو لائے، اس طرح تو یہ اگلے سال 6 فیصد کی شرح نمو بھی لے آئیں گے، جب تک این ایف سی ایوارڈز میں صوبوں کے پیسے کم نہیں کریں گے، صوبائی ریونیو بورڈز پیسے جمع نہیں کریں گے تو معیشت ٹھیک نہیں ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ یہ بجٹ پرانے بجٹس سے مختلف نہیں ہے، حکومت آسانیوں کے باوجود گروتھ بجٹ نہیں لاسکی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تیل سمیت عالمی قیمتیں کم تھیں اور فوج بھی حکومت کے ساتھ تھی، پھر بھی کوئی...
پاکستانی پارلیمانی وفد نیویارک اور لندن کے کامیاب دوروں کے بعد برسلز پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز برسلز(سب نیوز )پاکستان کا اعلی سطح پارلیمانی وفد سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی قیادت میں واشنگٹن نیویارک اور لندن کے کامیاب دوروں کے بعد یورپی یونین کے دارالحکومت برسلز پہنچ گیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مقرر کردہ اعلی سطح کے پارلیمانی وفد کے دورے کا مقصد، بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی پر پاکستان کا مقف پیش کرنا اور مسئلہ کشمیر کے حل کی اہمیت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق اجاگر کرنا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی سربراہی میں وفد کے دیگر اراکین میں وفاقی وزیر...
پیپلزپارٹی نے سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس مسترد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان پیپلزپارٹی نے سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے عوام کو سستی بجلی سے دور کردیا گیا ہے۔پیپلزپارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے جواب میں لکھا بالکل، پاکستان پیپلزپارٹی سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس سپورٹ نہیں کرے گی۔ ایک اور پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کے دوران ملازمین کی تنخواہوں میں تقریبا 150 فیصد اضافہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ معاشی چیلنجز کے باوجود پیپلز پارٹی کی حکومت نے عوامی فلاح کو...
سماجوادی پارٹی کے قومی صدر نے لکھا کہ یہ سنجیدہ جانچ کا معاملہ ہے کہ کہیں یہ ناممکن ایکسرے کسی اور کے اصلی ایکسرے کی فوٹو کاپی تو نہیں ہے جسے کسی دوسرے مریض کا بتا کر صرف فائل پوری کی جا رہی ہو۔ اسلام ٹائمز۔ سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے اترپردیش کی یوگی حکومت اور بی جے پی پر صحت کے شعبے کی بدانتظامی کو لے کر سخت تنقید کی ہے۔ اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں ایکسرے رپورٹ کو عام کاغذ پر دکھایا گیا ہے۔ اس کے ذریعے انہوں نے بی جے پی کی صحت خدمات پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے...
پنجاب حکومت کا بجٹ کب پیش ہوگا؟ تاریخ تبدیل کر دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پنجاب کی حکومت نے صوبائی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل کردی ہے، اب مالی سال 26-2025 کا صوبائی بجٹ 13 جون کے بجائے 16 جون کو پیش کردیا جائے گا۔ وزیر خزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمان نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ پنجاب کے بجٹ کی تیاری جاری ہے اور حتمی شکل دینے میں کچھ وقت لگے گا۔ مجتبی شجاع الرحمان نے کہا کہ ٹیکس فری بجٹ ہوگا اور عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جارہا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس...
پاکستان کا اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی قیادت میں واشنگٹن نیویارک اور لندن کے کامیاب دوروں کے بعد یورپی یونین کے دارالحکومت برسلز پہنچ گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مقرر کردہ اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفد کے دورے کا مقصد، بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی پر پاکستان کا مؤقف پیش کرنا اور مسئلہ کشمیر کے حل کی اہمیت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق اجاگر کرنا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی سربراہی میں وفد کے دیگر اراکین میں وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک،سینیٹر شیری رحمٰن، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، سابق وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان، سینیٹر سید...
LORDS: آسٹریلیا کے اوپنر عثمان خواجہ نے ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بدترین ریکارڈ میں اپنا نام درج کرادیا۔ لارڈز میں کھیلے جارہے ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر دفاعی چمپیئن آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو ان کی ابتدائی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور محض 46 رنز 3 اہم وکٹیں گرگئیں۔ آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ نے اپنی ٹیم کو بڑی حد تک بچالیا اور پانچویں وکٹ کی شراکت میں اپنی نصف سنچری مکمل کی اور ٹیم کو 146 کے اسکور تک پہنچایا۔ اوپنرز عثمان خواجہ اور مارنوس لیبوشانے کی شراکت میں 12...
وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیرِ اعلیٰ کو اضافی اختیارات دینے کےلیے قانون سازی کی گئی ہے۔کے پی اسمبلی میں سزاؤں سے متعلق ترمیمی بل وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی نے پیش کیا، سزاؤں سے متعلق قانون میں ترامیم خیبر پختونخوا اسمبلی نے منظور کرلی، جے یو آئی ف کے رکنِ اسمبلی عدنان وزیر کی ترامیم بل میں شامل نہ ہو سکیں۔بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ ترمیم کے ذریعے کابینہ کو حاصل اختیار وزیر اعلی کو مل گیا، وزیرِ اعلیٰ ایکٹ کے تحت کونسل سازی میں با اختیار ہوں گے، سینٹینسنگ کونسل کے ممبران اور چیئرپرسن کا تقرر بھی وزیرِ اعلیٰ کریں گے۔ وزیراعلیٰ کے پی کی وفاقی اور پنجاب...
سٹی 42 : وفاقی بجٹ 26-2025 میں سولر پینل کی درآمدات پر عائد 18 فیصد سیلز ٹیکس سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر آگئی ۔ سولر پینل کی مقامی تیاری کے خام مال پر ڈیوٹی اور ٹیکسز میں کمی کر دی گئی۔ اس کی مشینری اور سیل پر ڈیوٹی ختم جبکہ ایلمونیم اور سلور پیسٹ کے اوپر ڈیوٹی صفر کر دی گئی۔ سولر پینل کی لیب ٹیسٹنگ آلات پر بھی ڈیوٹی صفر کر دی گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی برقرار ہے اور جس میں سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی، عاقب جاوید، امپائر علیم ڈار اور سابق ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: قومی سلیکشن کمیٹی مکمل تبدیل ہونے سے متعلق خبریں، کون سے نئے نام شامل ہیں؟ واضح رہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی میں ردوبدل کی اطلاعات تھیں تاہم پی سی بی نے ایسی کسی بھی بات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔ پی سی بی کے ترجمان کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی کے ساتھ بطور ڈیٹا اینالسٹ خدمات انجام دینے والے حسن چیمہ کی جگہ عثمان ہاشمی کو بطور ڈیٹا سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنا لیا گیا ہے...

مظفرگڑھ: خاتون اے ڈی سی کے بھیس بدل کربی آئی ایس پی مراکز پر چھاپے، 3000 تک کی ناجائز کٹوتیوں کا انکشاف
مظفرگڑھ: خاتون اے ڈی سی کے بھیس بدل کربی آئی ایس پی مراکز پر چھاپے، 3000 تک کی ناجائز کٹوتیوں کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )مظفر گڑھ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انعم حفیظ کے بھیس بدل کر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے سینٹرز پر چھاپوں میں خواتین کی امدادی رقوم میں سے 2 سے 3 ہزار روپے کی ناجائز کٹوتیاں سامنے آگئیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ انعم حفیظ کے بھیس بدل کر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹرز پر چھاپے جاری ہیں۔ گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایک بار پھر برقعہ پہن کر بی آئی ایس پی کے شاہ جمال سینٹر پہنچ گئیں جہاں ان...
اسلام آباد: پاکستان، آذربائیجان، ترکی، ازبکستان اور قازقستان نےمشترکہ فوجی مشقیں کرنے کافیصلہ کیاہے۔قازقستان کے قومی اخبار’’دی ٹائمزآف سنٹرل ایشیا‘‘کی رپورٹ کے مطابق مشترکہ مشقیں’’دائمی بھائی چارہ چہارم ‘‘ ماہ ستمبر میں آذربائیجان میں ہوں گی جن میں جن میں متعلقہ ملکوں کی اسپیشل فورسز حصہ لیں گی۔ ان ممالک کی اسپیشل فورسز کے نمائندوں نے آئندہ فوجی مشقوں کے انعقاد، ان کے انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔مشقوں کامقصد فوجی تعاون کو بڑھانا، علاقائی سلامتی کو مضبوط بنانا اور شریک ممالک کے درمیان تزویراتی شراکت داری کو فروغ دیناہے ۔کثیر القومی مشق ان ممالک کے درمیان دفاع اور سلامتی میں بڑھتے ہوئے تعاون کو اجاگر کرتی ہے، جو مشترکہ جغرافیائی اور تزویراتی مفادات رکھتے ہیں۔ Post Views: 5

کیا آپ خلا میں سیلفی لینا چاہتے ہیں؟یہ کام گھر بیٹھے ممکن ہے اور وہ بھی مفت! کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ بغیر خلا میں جائے، خلا میں سیلفی کیسے لی جا سکتی ہے؟ سننے میں ناممکن لگتا ہے، لیکن اب یہ حقیقت بن چکی ہے اور وہ بھی مفت! معروف یوٹیوبر اور ناسا کے سابق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ بغیر خلا میں جائے، خلا میں سیلفی کیسے لی جا سکتی ہے؟ سننے میں ناممکن لگتا ہے، لیکن اب یہ حقیقت بن چکی ہے اور وہ بھی مفت!معروف یوٹیوبر اور ناسا کے سابق انجینئر مارک روبر نے ایک منفرد منصوبے کے ذریعے یہ خواب پورا کر دکھایا ہے۔ مارک نے گوگل پکسل، ٹی موبائل اور اپنی کمپنی کرنچ لیبز کے اشتراک سے ایک سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے جس کا نام ہے: SETGUS۔ یہ سیٹلائٹ خاص طور پر اس لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ آپ کی تصویر کو خلا میں زمین کے بیک گراؤنڈ کے ساتھ دکھا کر دوبارہ آپ تک پہنچا سکے۔بس آپ کو اسپیس سیلفی کی ویب سائٹ...
کراچی(نیوز ڈیسک)ماضی کی مقبول گلوکارہ شبنم مجید نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں متعدد بار فلموں سمیت ڈراموں میں کام کی پیش کش ہوئی جب کہ ایک بار وہ ٹیلی فلم کی شوٹنگ چھوڑ کر واپس آگئیں۔ شبنم مجید نے 1990 کے بعد گلوکاری کا آغاز کیا، ان کی آواز میں لولی وڈ کی متعدد فلموں میں گانے شامل کیے گئے، جنہیں کافی پذیرائی بھی ملی۔ گلوکارہ کی آواز میں گائے گئے گانے ریما، میرا، ریشم، صائمہ اور عتیقہ اوڈھو سمیت دیگر اداکاراؤں پر بھی فلمائے گئے۔ حال ہی میں شبنم مجید نے مزاحیہ پروگرام ’مذاق رات‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت ذاتی زندگی پر بھی کھل کر بات کی۔ گلوکارہ نے بتایا کہ انہوں نے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء) مالی سال 2023-24 کے دوران پاکستان کی یورپی ممالک کو برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اپریل تک برآمدات 6.95 ارب ڈالر سے بڑھ کر 7.55 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، جو 8.6 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔(جاری ہے) اس کامیابی میں ایس آئی ایف سی کی معاونت کا بھی اہم کردار رہا، جس کی سہولت کاری سے یورپی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات خصوصاً ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ برآمدات کی اس بڑھوتری سے ملکی معیشت کو استحکام ملا ہے اور یہ سرمایہ کاری، صنعتوں کی ترقی اور محصولات میں اضافے کا باعث بنی...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء)پی ٹی اے کا جعلی اور ٹیمپرڈ موبائل ڈیوائسز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ای آئی کی غیر قانونی طور پر ٹیمپرنگ اور جعلی/پیچڈ موبائل ڈیوائسز کی فروخت کے خلاف کارروائی کے تحت پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) کے زونل آفس لاہور کی جانب سے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی ای) گوجرانوالہ کے تعاون سے گوجرانوالہ میں دو کامیاب چھاپے مارے گئے۔پہلا چھاپہ گوگل ویلی موبائل پلازہ، ماڈل ٹاؤن میں مارا گیا، جہاں 19 ٹیمپرڈ/کلونڈ فونز برآمد ہوئے اور دکان مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ دوسرا چھاپہ موسیٰ موبائل، مین مارکیٹ، گوجرانوالہ پر مارا گیا، جہاں 6...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں کی کاز لسٹ منسوخ کر دی۔(جاری ہے) بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ میں سزا معطلی درخواستیں مقرر تھیں۔جسٹس محمد آصف کے چھٹی پر ہونے کے باعث کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر آج سماعت نہیں ہو سکے گی۔
گزشتہ روز امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان ٹیمی بروس نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی کوشش کر سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، امریکا کا عندیہ انہوں نے کہا کہ اس بارے میں ان کے ذہن میں کیا ہے اس پر بات تو نہیں کر سکتے لیکن ان کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات نسلوں پر محیط مسائل کو ختم کر رہے ہیں۔ وہ کئی ایسے تنازعات کو مذاکرات کی میز پر لے کر آئے ہیں جن کے بارے میں کئی لوگ سوچتے تھے کہ یہ ناممکن ہے۔ میڈیا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے شہریوں اور رہائشیوں کو آئندہ دنوں میں درجہ حرارت کے خطرناک حد تک بڑھنے کے پیش نظر سخت احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اعلامیے کے مطابق کئی علاقوں میں درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری سیلسیس کے درمیان پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ بادلوں کی موجودگی کے باعث بعض مقامات پر گھٹن زدہ موسم بھی متوقع ہے۔ محکمے نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری درج ذیل احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں تاکہ ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے: گاڑیوں کے حوالے سے احتیاطی تدابیر: گاڑیوں سے گیس مواد، لائٹرز، کاربونیٹڈ مشروبات، پرفیوم اور بیٹریوں جیسی اشیاء فوراً نکال دیں۔ گاڑی کی کھڑکیاں قدرے کھلی رکھیں...
معاہدے کے تحت ائیر کراچی پی ائی اے سے انجینئرنگ خدمات یا ایم آر او سروسز حاصل کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ قومی انٹرنیشل ایئرلائنز (پی آئی اے) اور کراچی کی تاجر برادری کے اشتراک سے قائم ہونے والی ائیرلائن ائیر کراچی کے درمیان جہازوں کی دیکھ بھال کا معاہدہ طے پا گیا۔ تفصیلات کے مطابق معاہدے کے تحت ائیر کراچی پی ائی اے سے انجینئرنگ خدمات یا ایم آر او سروسز حاصل کرے گا۔ معاہدے پر سی ای او پی آئی اے ائیر وائس مارشل عامر حیات اور کراچی ائیر کے چیئرمین حنیف گوہر اور سی ای او ائیر مارشل (ر) عمران ماجد نے دستخط کئے۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ اس موقع پر پی آئی اے اور ائیر...
کانگریس لیڈر پون کھیرا نے الزام لگایا کہ صحافی فہد شاہ اور عرفان معراج کو یو اے پی اے کے تحت انکی رپورٹنگ کیلئے گرفتار کیا گیا تھا اور وہ ابھی تک جیلوں میں بند ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے مودی حکومت پر اختلاف رائے کو دبانے کا الزام لگایا اور کہا کہ آزادی اظہار کو خطرہ ظاہر کرنے کے لئے "یو اے پی اے" جیسے قوانین کا غلط استعمال بی جے پی کے وسیع حملے کا حصہ ہے۔ کانگریس پارٹی نے مودی حکومت پر تنقید کی اور کئی کیسز کا حوالہ دیا، جن میں آنند تیلٹمبڈے، نودیپ کور، عمر خالد، شرجیل امام، پربیر پورکیاستھا اور امیت چکرورتی شامل ہیں۔ کانگریس کے میڈیا اور پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ...
کراچی(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں ہائبرڈ گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس ( جی ایس ٹی ) 18 فیصد کرنے کی تجویز پیش کی ہے جس کے بعد ان گاڑیوں کی قیمتوں میں 10 سے 14 لاکھ روپے تک اضافہ ہوجائے گا۔ نیوز ویب سائٹ پروپاکستانی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے 2025-26 کے بجٹ میں ہائبرڈ گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں نمایاں اضافے کی تجویز پیش کی ہے، جس کے تحت ٹیکس کی شرح موجودہ 8.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کردی جائے گی۔ اس تبدیلی کے نتیجے میں پاکستان میں دستیاب کئی مقبول ہائبرڈ ماڈلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ وسیع تر ٹیکس اصلاحات کے تحت، حکومت...
لاہور: پنجاب حکومت نے نئے مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کرنےکافیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی اہداف سامنے آنےکے بعد پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کوحتمی شکل دیناشروع کردی ہے اور بجٹ 13 جون کا پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانےکی تجویزہے جب کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں موجودہ ٹیکس کی شرح میں اضافہ کم رکھاجائےگا۔ ریونیو اتھارٹی نان ٹیکس پیئر شعبوں کو شامل کرنے کی تجویز دےگی اورہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔ بجٹ میں امن وامان، صحت، تعلیم اورسیاحت پرتوجہ دی جائےگی، تعلیم کےلیے پچھلے سال کے مقابلے میں 110 ارب...
ڈائیلاگ اور ڈپلومیسی کے ذریعے خطے میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں،چیئرمین پیپلز پارٹی امن کے مؤقف کی سب حمایت کرتے ہیں، جنگ کی کوئی نہیں کر سکتا، میڈیا سے گفتگو چیٔرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ انشا اللہ امن کا پیغام جیت جائے گا،مودی کاجنگ اور نفرت کا پیغام ہار جائے گا۔برطانوی پارلیمنٹ کے ممبران سے ملاقات کے بعد بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی ارکان پارلیمان نے تفصیل سے پاکستان کا موقف سنا۔پاکستان کاپیغام ہے ڈائیلاگ اور ڈپلومیسی کے ذریعے خطے میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں، امن کے موقف کی سب حمایت کرتے ہیں، جنگ کی حمایت کوئی نہیں کر سکتا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ جن برطانوی ارکان سے...
ڈاکٹر عاصمہ ربانی نے فلپائن میں پاکستان کی سفیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ڈاکٹر عاصمہ ربانی نے فلپائن میں پاکستان کے سفیرِ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔ڈاکٹر عاصمہ ربانی نے فلپائن کے صدر فرڈی نینڈ آر مارکوس جونیئر کو جمہوریہ اسلامی پاکستان کی سفیرِ کی حیثیت سے اپنی اسنادِ سفارت پیش کیں۔اسناد پیش کرنے کے بعد، صدر فرڈی نینڈ مارکوس جونیئر سے ملاقات میں سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا، جن میں تجارت، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی فورمز پر تعاون جیسے شعبے شامل ہیں۔اس پر مسرت...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی قیادت میں مسلم لیگ ق کے اراکین قومی اسمبلی پر مشتمل وفد کی ملاقات ہوئی۔ وفد میں چوہدری حسین الٰہی، محمد الیاس چوہدری اور محترمہ فرخ خان شامل تھے ۔ اراکین قومی اسمبلی نے مالی سال 2025-2026 کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ وفد نے ملک کی معاشی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے وزیراعظم کے تمام اقدامات میں بھر پور تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ ملکی عسکری اور سیاسی قیادت عوامی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی کے لیے دن...
—فائل فوٹو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیلئے پولیس کی درخواست مسترد کر دی۔بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت عدالت نے کہا کہ دو بار پولیس کو ٹیسٹ کروانے کی مہلت دی، ملزم کے دو بار انکار کے بعد تیسرا موقعہ دیا جانا محض وقت کا ضیاع ہوگا، پولیس ملزم کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ نہیں کروا سکی۔ بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کا معاملہ، درخواست پر فیصلہ محفوظپولیس نے بانی پی ٹی آئی کے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیے لیے مزید مہلت کی...

پنجاب کا بجٹ 13جون کو پیش کیا جائے گا، نیا ٹیکس نہ لگانے کی تجویز، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جون ۔2025 )حکومت پنجاب کا آئندہ مالی سال 2025-26کا بجٹ 13جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے بجٹ میں نئے ٹیکسز عائد نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ موجودہ ٹیکس شرح میں معمولی اضافہ رکھا جائے گا . نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے، جس کا حجم 1200 ارب روپے ہو گا اس میں مجموعی طور پر 2750 ترقیاتی اسکیمز شامل ہوں گی جن میں سے 1412جاری منصوبوں کے لیے 536ارب روپے اور 1353نئی اسکیمز کے لیے 457ارب روپے مختص کیے جانے کی تجویز ہے.(جاری ہے) ذرائع کا کہنا ہے کہ 32 اولڈ ترقیاتی پروگرامز...
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے شہریوں اور رہائشیوں کو آئندہ دنوں میں درجہ حرارت کے خطرناک حد تک بڑھنے کے پیش نظر سخت احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اعلامیے کے مطابق کئی علاقوں میں درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری سیلسیس کے درمیان پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ بادلوں کی موجودگی کے باعث بعض مقامات پر گھٹن زدہ موسم بھی متوقع ہے۔ محکمے نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری درج ذیل احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں تاکہ ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے: گاڑیوں کے حوالے سے احتیاطی تدابیر: گاڑیوں سے گیس مواد، لائٹرز، کاربونیٹڈ مشروبات، پرفیوم اور بیٹریوں جیسی اشیاء فوراً نکال دیں۔ گاڑی کی کھڑکیاں قدرے کھلی رکھیں تاکہ ہوا...
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور پارلیمانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے لیکن بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہے۔ پانی بند کیا تو اعلانِ جنگ سمجھا جائے گا لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ دنیا کو باور کرایا جا رہا ہے کہ خطے میں استحکام کا راستہ صرف مذاکرات اور سفارت کاری سے نکلتا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے انہیں ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ دنیا میں پاکستان کا امن کا بیانیہ مؤثر انداز میں پیش کریں۔ انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کے دوران دنیا کو واضح کیا گیا کہ جنگ...

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی میں اہم پیش رفت‘دونوں ممالک برآمدی پابندیوں میں نرمی اور ٹیرف جنگ بندی پر متفق
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جون ۔2025 )امریکا اور چین کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں دونوں ممالک ایک ایسے فریم ورک پر متفق ہوگئے ہیں جس کا مقصد برآمدی پابندیوں میں نرمی لانا اور باہمی ٹیرف جنگ بندی کو برقرار رکھنا ہے رپورٹ کے مطابق امریکی اور چینی حکام نے کہا کہ وہ ایک فریم ورک پر متفق ہوگئے ہیں جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جنگ بندی کو دوبارہ درست سمت میں لانا اور بیجنگ کی جانب سے نایاب معدنیات کی برآمدات پر عائد پابندیوں کا خاتمہ ہے تاہم دیرینہ تجارتی اختلافات کے مستقل حل کے حوالے سے کوئی واضح اشارہ نہیں دیا گیا.(جاری ہے) لندن میں...
وزیراعظم شہبازشریف سے چودھری سالک حسین کی قیادت میں وفد کی ملاقات،کامیاب بجٹ پر خراج تحسین WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی قیادت میں مسلم لیگ (ق) کے اراکینِ قومی اسمبلی پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں چوہدری حسین الٰہی، محمد الیاس چوہدری اور محترمہ فرخ خان شامل تھیں۔وفد نے مالی سال 2025-2026 کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اسے ملکی معیشت کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا۔ملاقات میں وفد نے ملک کی معاشی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے وزیراعظم کے تمام اقدامات...
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 2025 کا فائنل لارڈز کے تاریخی میدان میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان شروع ہو گیا ہے۔ جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ جنوبی افریقہ پہلی بار ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل تک پہنچا ہے، جبکہ دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا مسلسل دوسری بار یہ اعزاز حاصل کرنے میدان میں اترا ہے۔ آسٹریلیا نے 2 برس قبل بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا۔ جنوبی افریقی ٹیم حالیہ برسوں میں نمایاں بہتری کے بعد مضبوط کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔ ٹیم کی قیادت ٹیمبا باووما کر رہے ہیں، جن کے ہمراہ ایڈن مارکرم، ریان رکیلٹن، ویان مولڈر،...
تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جون ۔2025 )ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصر زادہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر جوہری مذاکرات ناکام ہو جاتے ہیں اور امریکا کے ساتھ تنازع پیدا ہوا تو ایران خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنائے گا یہ بیان ایران اور امریکا کے درمیان چھٹے دور کے متوقع جوہری مذاکرات سے چند دن قبل سامنے آیا ہے. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصر زادہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر مذاکرات کی ناکامی کے بعد ہم پر کوئی تنازع مسلط کیا گیا تو تمام امریکی اڈے ہماری پہنچ میں ہیں اور ہم انہیں میزبان ممالک میں بے خوفی سے نشانہ بنائیں گے.(جاری ہے) امریکی صدر ڈونلڈ...
—فائل فوٹو پاکستان بزنس فورم (پی بی ایف) نے بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں زراعت اور بزنس کمیونٹی کے لیے کوئی ریلیف نہیں۔ایک بیان میں چیف آرگنائزر پی بی ایف احمد جواد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے وژن کے برعکس زرعی شعبہ کو بجٹ میں پھر کچھ نہیں ملا، زرعی شعبے کا 4.5 فیصد ہدف حکومت کیسے حاصل کرے گی؟انہوں نے کہا کہ اس ٹیم کا چوتھا بجٹ ہے لیکن ایکسپورٹ گروتھ کی جھلک بجٹ میں نہیں دکھائی دی، سپر ٹیکس میں خاطر خواہ کمی کی توقع تھی اس پر بھی آٹے میں نمک جیسا ریلیف ملا۔ تنخواہوں، پنشن میں اضافہ، 500 ارب کے اضافی ٹیکس، پٹرولیم لیوی میں اضافہ، جائیداد کی خرید...
ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ یہ آئینی درخواست ان کی بہن نادیہ بلوچ کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہائیکورٹ نے گرفتاری کے خلاف دائر درخواست کو انتظامیہ کے حوالے کر دیا تھا، اور قرار دیا تھا کہ درخواست گزار نے پہلے دستیاب فورم یعنی انتظامیہ سے رجوع نہیں کیا۔ تاہم اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ قانون کے مطابق ہائی کورٹ سے قبل انتظامیہ سے رجوع کرنا ضروری نہیں۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر...
سابق پاکستانی کرکٹ کپتان مصباح الحق قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری کے لیے امیدواروں میں شامل ہو گئے ہیں، جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ یعنی پی سی بی میں جاری غیر یقینی صورتحال نے معاملات کو مزید الجھا دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مصباح الحق نے ریڈ بال کی ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور اس سلسلے میں بورڈ سے رابطے بھی کیے ہیں، یاد رہے کہ مصباح ماضی میں 2019 سے 2021 تک قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے دوہرے عہدوں پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مائیک ہیسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر اطلاعات کے مطابق وہ اس وقت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے فنڈ برائے آبادی (یو این ایف پی اے) نے منگل کے روز اپنی ایک تازہ ترین رپورٹ میں بتایا ہے کہ رہن سہن کے اخراجات میں بڑے پیمانے پر اضافہ، صنفی عدم مساوات اور مستقبل کے بارے میں گہری ہوتی بے یقینی کے نتیجے میں بہت سے نوجوان والدین بننے اور اپنے بچوں کی پرورش کو مشکل کام سمجھنے لگے ہیں۔ چینی ویلنٹائنز ڈے پر نوجوانوں کو بچے پیدا کرنے کی ترغیب دنیا میں آبادی کی صورتحال پر یو این ایف پی اے کی تازہ ترین رپورٹ بعنوان 'باروری کا حقیقی بحران: تبدیل ہوتی دنیا میں تولیدی اختیار کی جستجو' میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت...
انٹارکٹیکا میں موجود ایمپیرر یعنی شاہی پینگوئن کی آبادی میں خطرناک حد تک کمی واقع ہوئی ہے، جس کی بڑی وجہ عالمی حدت اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات بتائی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی انٹارکٹک سروے کے ماہر پیٹر فریٹ ویل کی زیرِ نگرانی کی گئی ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شاہی پینگوئن کی تعداد میں تقریباً 25 فیصد کمی واقع ہوچکی ہے، جو ماہرین کی ابتدائی پیشگوئیوں سے کہیں زیادہ تشویشناک ہے۔ پیٹر فریٹ ویل کا کہنا ہے کہ ہمارے سامنے ماحولیاتی تبدیلی اور تیزی سے گرتی ہوئی آبادی کی ایک افسوسناک تصویر ہے، یہ سب ہماری توقعات سے بھی تیز ہو رہا ہے لیکن ابھی دیر نہیں ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: انٹارکٹیکا کے پینگوئنز...
گزشتہ دنوں حکومتِ پاکستان نے اقتصادی جائزہ رپورٹ یعنی ’’پاکستان اکنامک سروے 2024-25‘‘ جاری کی، جس پر مختلف ماہرین رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔ پاکستان کی معیشت میں زراعت کو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے، لہٰذا اس سروے میں شامل زرعی اعداد و شمار اور تجزیے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ تاہم اصل سوال یہ ہے کہ اکنامک سروے ہمیں کیا بتاتا ہے اور کیا نہیں بتاتا؟ اکنامک سروے میں عمومی طور پر زرعی شعبے سے متعلق اہم معلومات فراہم کی جاتی ہیں، جن میں مختلف فصلات کے زیر کاشت رقبے کی تفصیل شامل ہوتی ہے کہ کون سی فصل کتنے رقبے پر کاشت کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ کل...
ڈاکٹر عاصمہ ربّانی نےفلپائن میں پاکستان کی سفیرِ غیر معمولی و مکمل الاختیار کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کا امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفونک رابطہ ڈاکٹر عاصمہ ربّانی نے فلپائن کے صدر عالی جناب فرڈی نینڈ آر. مارکوس جونیئر کو جمہوریہ اسلامی پاکستان کی سفیرِ کی حیثیت سے اپنی اسنادِ سفارت پیش کیں۔ اسناد پیش کرنے کے بعد، صدر فرڈی نینڈ مارکوس جونیئر سے ملاقات میں سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا، جن میں تجارت، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی فورمز پر تعاون جیسے شعبے شامل ہیں۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر کو خصوصی گارڈ...
جب سے ہوش سنبھالا، ہر جون میں پاکستان کا وفاقی بجٹ ایک تہوار کی طرح پیش ہوتے دیکھا—جس کا انتظار اُتنی ہی بے چینی اور اُمید سے کیا جاتا تھا جتنی کسی بڑے قومی موقع کا۔ کاروباری طبقہ اسے تیز نگاہوں سے دیکھتا؛ کون سی اشیاء پر نیا ٹیکس لگے گا؟ کون سے محصولات منڈی کی سمت بدل دیں گے؟ جبکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز اس اُمید میں ہوتے کہ شاید اس بار تنخواہوں اور پنشنز میں کچھ اضافہ ہو جائے۔ بجٹ سے پہلے کے دن قیاس آرائیوں سے بھرے ہوتے۔ کچھ کاروباری حضرات تو محض اپنے گوداموں میں موجود اسٹاک کی بدولت یکدم امیر ہو جاتے کیونکہ حکومت کی نشستوں سے اعلان ہونے والے نئے محصولات ان اشیاء کی...
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات مصدق ملک نے کہا ہے کہ بھارت کبھی پانی روک کر اور کبھی پانی چھوڑ کر پاکستان کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال پیدا کررہا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں مصدق ملک نے کہا کہ بھارت کے پاس اس وقت ذخیرہ کرنے والے ڈیم موجود نہیں لیکن اگر بھارت نے ذخیرہ کرنے والے ڈیم بنانا شروع کیے تو اسے جنگی اقدام تصور کیا جائے گا۔انہوں نےکہا کہ بھارت کبھی پانی روک کر اور کبھی پانی چھوڑ کر پاکستان کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال پیدا کررہا ہے۔مصدق ملک کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ فصلوں کی بوائی کے وقت درکار پانی...
—فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت یکم جولائی تک ملتوی کردی گئی۔اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔سماعت متلوی ہونے کے حوالے سے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو آگاہ کردیا۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ سماعت یکم جولائی تک ملتوی ہو گئی ہے۔
پاکستان کے متنازع یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر اپنی دولت کی نمائش پر تنقید کا نشانہ بن گئے۔ رجب بٹ کی بھانجی آیت زہرا کے عقیقے کے موقع پر منعقدہ تقریب میں پیسوں کی بے تحاشا برسات اور انہیں پیروں تلے روندنے کے مناظر نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کر دیا ہے۔ تقریب کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رجب بٹ، ان کی اہلیہ ایمان اور دیگر فیملی ممبرز ننھی بچی پر پیسے برسا رہے تھے۔ لیکن جو چیز سب سے زیادہ قابل اعتراض تھی، وہ زمین پر بکھرے ہوئے نوٹوں کو پیروں تلے روندتے ہوئے مناظر۔ یہ منظر دیکھ کر صارفین غصے سے پھٹ پڑے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے کو...
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں رواں سیزن کی فاتح ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کی وکٹری پریڈ میں بھگڈر کے باعث ہونیوالی ہلاکتوں کے باعث مالکان نے فرنچائز کو فروخت کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا۔ بلوم برگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 18 سال بعد اپنا پہلا انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) ٹائٹل جیتنے اور چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر وکٹری پریڈ میں ہلاکتوں اور ایف آئی آر درج ہونے کے بعد فرنچائز مالکان نے ٹیم کو جزوی یا مکمل فروخت کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ رائل چیلنجرز بنگلور کے موجودہ مالکان (Diageo Plc) ہیں، جو جزوی طور پر یا مکمل طور پر فروخت کرنے کے خواہشمند ہیں جس کیلئے مالکان ممکنہ سرمایہ...
مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان کی یورپی ممالک کو برآمدات میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے، جس سے معیشت کو استحکام اور ترقی کی نئی راہیں کھلی ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اپریل تک کے عرصے میں پاکستان کی یورپی برآمدات میں 8.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ مالی سال کے 6.95 ارب ڈالر کے مقابلے میں بڑھ کر 7.55 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ برآمدات میں اس قابل ذکر اضافے کو اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی سہولت کاری اور مؤثر پالیسی اقدامات کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے، جس نے پاکستانی مصنوعات، خصوصاً ٹیکسٹائل اور ملبوسات کو یورپی منڈیوں تک رسائی میں آسانی...
اسپیس ایکس اور ایکسیئم اسپیس کی جانب سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے طے شدہ چوتھے نجی خلائی مشن ایکسیئم-4 کی روانگی ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی ہے، یہ فیصلہ فالکن 9 راکٹ میں مائع آکسیجن کے اخراج کا پتا چلنے کے بعد کیا گیا۔ منگل کی شب اسپیس ایکس نے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا کہ فالکن 9 راکٹ میں لیکیج کی مرمت کے لیے وقت درکار ہے، اس لیے ایکسیئم-4 کا بدھ کا لانچ مؤخر کیا جا رہا ہے۔ ’مرمت مکمل ہونے اور رینج کی دستیابی کے بعد نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔‘ Standing down from tomorrow’s Falcon 9 launch of Ax-4 to the @Space_Station to allow additional time for SpaceX...