2025-05-10@09:54:01 GMT
تلاش کی گنتی: 12849

«کو کیس»:

(نئی خبر)
    احمد منصور:لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی جارحیت کے نئے شواہد سامنے آگئے جہاں بھارتی فوج نے اپنی فوجی ناکامیوں اور بوکھلاہٹ کے بعد معصوم اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کا یہ دعویٰ کہ وہ صرف دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے جھوٹا پروپیگنڈا ثابت ہوا ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال گولہ باری کے نتیجے میں شہری آبادی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فوج جان بوجھ کر شہری علاقوں پر گولہ باری کر رہی ہے تاکہ اپنی فوجی ناکامیوں سے توجہ ہٹائی جا سکے۔ سکیورٹی اداروں کا کہنا...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی امت مسلمہ کے لیڈر ہیں اور امید ہے ہمیں انصاف ملے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی زندگی کو اڈیالہ میں شدید خطرہ ہے، ان کی رہائی کے لیے درخواست دائر کی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی امت مسلمہ کے لیڈر ہیں اور امید ہے ہمیں انصاف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں سے ہمیشہ درخواست کی ہے جو لوگ عدالتوں کا حکم نہیں مانتے ان...
    چین روس ہیومینٹیز کوآپریشن کمیٹی کی فلم کوآپریشن ذیلی کمیٹی کا 18واں اجلاس ماسکو میں منعقد ہوا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز ماسکو : چین-روس  ثقافتی  تعاون کمیٹی کی فلم تعاون ذیلی کمیٹی کا 18 واں اجلاس روسی سٹیٹ اکیڈمی آف سینماٹوگرافی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں گزشتہ سال سے چین اور روس کے فلمی تعاون میں حاصل ہونے والے منافع بخش نتائج کا جائزہ لیا گیا اور اس کا خلاصہ کیا گیا، اور دونوں ممالک کے فلمی حکام کے درمیان قریبی تعاون اور فلم پروڈکشن اور ڈسٹری بیوشن ایجنسیوں کے درمیان عملی تعاون کی بھرپور تعریف کی گئی۔ فریقین نے ایک دوسرے کے فلم فیسٹیول کی میزبانی، دونوں ممالک کے درمیان مزید فلمیں متعارف کرانے، مشترکہ...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت نے 6 اور 7  مئی کی درمیانی شب پاکستان کے 6 مقامات پر حملے کیئے جس کے جواب میں پاک فضائیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بھارتی غرور رافیل زمین بوس کر دیا ، پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے گرائے جن میں 3 رافیل شامل ہیں لیکن رافیل پر پاکستان کے جے ایف تھنڈر اور پی ایل 15  کی برتری ایک غیر ملکی وی لاگر نے 10 روز قبل پہلے ہی بیان کرتے ہوئے پیشگوئی کر دی تھی کہ پاکستان اس میں جیت جائے گا۔ ’نیوہارزون ٹی وی ‘ نامی یوٹیوب چینل پر دس روز قبل رافیل اور جے ایف تھنڈر ز کی صلاحیت پر مبنی ایک تحقیقی ویڈیو جاری کی گئی جس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 مئی 2025ء) دنیا بھر کے ممالک اور مذاہب کے ماننے والوں نے نئے پوپ لیو چہار دہم کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ رابرٹ پریوسٹ شمالی امریکہ کے ایسے پہلے پوپ ہیں، جو کیتھولک چرچ کے دو ہزار سال کی تاریخ میں پہلی بار رہنما منتخب ہوئے ہیں۔ ویٹیکن نے جمعرات کی شام کو کارڈینل رابرٹ پریوسٹ کو کیتھولک چرچ کے سربراہ کے طور پر منتخب ہونے کا اعلان کیا تھا اور اس کے اگلے روز یعنی آج جمعہ کو پوپ لیو چہار دہم چیپل میں کارڈینلز کے لیے ایک اجتماع کا انعقاد کرنے والے ہیں۔ یہ مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے ہو گا۔ ویٹیکن پریس آفس کا مزید کہنا...
    پاک فوج کی جوابی کارروائیوں پر بھارتی بوکھلاہٹ، آئی پی ایل کو ہی معطل کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملوں کے بعد پاک فوج کی جوابی کارروائیوں کے باعث بھارت نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ہی معطل کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ اور آئی پی ایل منجمنٹ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں مختلف تجاویز پر غور کرنے کے بعد آئی پی ایل کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ بھارتی بورڈ جلد آئی پی ایل کی معطلی سے متعلق تفصیلات بتائےگا، آئی پی ایل کو غیر معینہ مدت تک کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز...
    وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک اکھاڑے میں دو نوجوان مدمقابل ہیں اور کئی شائقین اکھاڑے کے ارد گرد کھڑے ہیں۔ ویڈیو کلپ میں ایک شخص کو بطور ہندوستان جبکہ دوسرے کو بطور پاکستان کی نمائندگی کرتے دکھایا گیا ہے۔ جیسے ہی کھیل کا آغاز ہوتا ہے بھارت کی نمائندگی کرتا نوجوان اکھاڑے میں قلابازیاں کھاتے ہوئے اپنے حریف پاکستانی نوجوان کے سامنے آتا ہے اور اسے ڈرانے کی کوشش کرتا ہے۔ جیسے ہی وہ پاکستانی نوجوان کو مارنے کے لیے آگے بڑھتا ہے پاکستانی نوجوان ایک ہی مکے سے اس کو ڈھیر...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)وزیر اعظم شہباز شریف نے پوپ رابرٹ پریوسٹ کے انتخاب پر دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد دی ہے۔(جاری ہے) سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ یہ تاریخی لمحہ دنیا بھر کے کروڑوں مسیحی عوام کیلئے امید کا باعث ہے۔شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی احترام اور مشترکہ امن کے فروغ کیلئے پٴْرعزم ہے۔
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومتِ پاکستان کے زیرِ اہتمام 100اور 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی 2025ء بروز جمعرات کراچی اور سیالکوٹ میں منعقد ہوگی۔(جاری ہے) 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈ کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے، دوسرا انعام 10 لاکھ روپے کے تین انعامات اور اسی طرح 18500روپے کے 1696انعامات رکھے گئے ہیں جبکہ 100روپے والے بانڈ کا پہلا انعام 7 لاکھ روپے، دوسرا انعام 2 لاکھ روپے کے تین انعامات اور تیسرا انعام 1000 روپے کے 1199 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔
    مستنونگ سے جمعیت علما اسلام کے کامیاب امیدوار نواب اسلم رئیسانی کیخلاف انتخابی عذرداری ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے کیس تکنیکی بنیادوں پر خارج کردیا۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار نور احمد بنگلزئی نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے مبینہ دھاندلی کو بنیاد بناکر دوبارہ گنتی کی استدعا کی تھی۔ جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان اسمبلی کے حلقہ 21 سے متعلق انتخابی عذرداری پرالیکشن کمیشن کو نوٹس جاری سردار نور احمد بنگلزئی کے وکیل وسیم سجاد الیکشن ٹربیونل کا آرڈر مستونگ پی بی 37 سے متعلق ہے، اس حلقے میں مسترد ووٹوں...
    نئی دہلی: پاکستان پر فالس فلیگ آپریشن کے الزامات اور بھارتی فضائیہ کو درپیش ناکامیوں پر بھارت کے اندر سے بھی مودی حکومت پر شدید تنقید شروع ہو گئی ہے۔ بھارتی ریاست اُتر پردیش کی عدالتِ عالیہ کے چیف جسٹس، جسٹس ارن بھنسالی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک تحریری خط ارسال کیا ہے، جس میں حالیہ فالس فلیگ آپریشن، 5 بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی اور اقلیتوں کے خلاف حکومتی پالیسیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔   خط میں جسٹس بھنسالی نے کہا ہے کہ مودی سرکار نہ صرف پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کر رہی ہے بلکہ بھارت کے اندر اقلیتوں کو بھی غیر محفوظ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 مئی 2025ء) پاکستان کو موسمیاتی اور پائیداری لچک پروگرام (آر ایس ایف) کے تحت عملے کی سطح پر 1.3 بلین ڈالر کے قرض دینے پر غور کرنے کے لیے، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا اجلاس آج ہونے والا ہے۔ روئٹرز کے مطابق بھارت اس میٹنگ میں آئی ایم ایف سے پاکستان کو دیے جانے والے قرضوں کا جائزہ لینے کا مطالبہ کرے گا۔ پاکستان کی نئی منرل پالیسی، آئی ایم ایف سے چھٹکارے کی امید بھارتی خارجہ سیکرٹری وکرم مصری سے جمعرات کو میڈیا بریفنگ کے دوران پاکستان کو دیے جانے قرض کے بارے میں بھارت کے موقف کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ...
    اس موقع پر ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے پہلگام واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران واشنگٹن میں قائم ایڈوکیسی گروپ ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم کے زیراہتمام نیویارک میں ڈیجیٹل ٹرکوں کے ذریعے پہلگام واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات کے مطالبے کو اجاگر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نیویارک میں یہ ڈیجیٹل ٹرک اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر، مختلف مشنز کے دفاتر، فریڈم ٹاور، انڈین مشن، کولمبس سرکل، مڈ ٹائون مین ہٹن اور ٹائمز اسکوائر کی سڑکوں پر چلائے گئے۔ ٹرکوں پر نصب الیکٹرانک اسکرینوں پر "مودی حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے،...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے پوپ رابرٹ پریوسٹ کے انتخاب پر دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد دی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے  بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا  کہ یہ تاریخی لمحہ دنیا بھر کے کروڑوں مسیحی عوام کےلیے امید کا باعث ہے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی احترام اور مشترکہ امن کے فروغ کےلیے پُرعزم ہے۔ یاد رہے کہ ویٹیکن میں کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا کا انتخاب ہو گیا ہے۔  رابرٹ پری ووسٹ کیتھولک مسیحیوں کے نئے پوپ منتخب کر لیے گئے۔ کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا کارڈینل رابرٹ پریووسٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب امریکی صدر جے...
    منصورہ میں میڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کھل کر بھارت کی مذمت کریں اور حکومت فوری طور پر اے پی سی بلا کر قومی قیادت کو ایک صفحے پر لائے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ جماعتیں امریکا یا بھارت کیخلاف بات کرنے سے گریز کر رہی ہیں، جو کہ قومی مفاد کیخلاف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ آج جمعہ 9 مئی کو ملک بھر میں ’’یوم عزم‘‘ منایا جائے گا جس میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی اور بھارت کی جارحیت کیخلاف بھرپور آواز بلند کی جائے گی۔ منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے...
    امریکی قونصلیٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاکہ لاہور میں ڈرون گرائے جانے کی اطلاعات ہیں، فضائی جارحیت ہو سکتی ہے۔ اس لئے متاثرہ علاقوں میں موجود امریکی شہری فوری نکل جائیں، اگر بحفاظت نکل نہیں سکتے تو کسی محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں امریکی قونصلیٹ نے عملے کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ امریکی قونصلیٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاکہ لاہور میں ڈرون گرائے جانے کی اطلاعات ہیں، فضائی جارحیت ہو سکتی ہے۔ اس لئے متاثرہ علاقوں میں موجود امریکی شہری فوری نکل جائیں، اگر بحفاظت نکل نہیں سکتے تو کسی محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں۔
    عمران خان کی زندگی کو اڈیالہ جیل میں شدید خطرہ ہے، علی امین گنڈاپور کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی زندگی کو اڈیالہ میں شدید خطرہ ہے، ان کی رہائی کے لیے درخواست دائر کی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی امت مسلمہ کے لیڈر ہیں اور امید ہے ہمیں انصاف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں سے ہمیشہ درخواست کی ہے جو لوگ عدالتوں کا حکم نہیں مانتے ان کے خلاف ایکشن لیں، ملک میں...
    ---فائل فوٹو  سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے متعلقہ اداروں سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ سندھ اور دیگر کو نوٹسز  جاری کرتے ہوئے فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔
    کشمیر کے حاجی پیر سیکٹر میں پاکستان نے بھارتی فوج کے خلاف موثر جوابی کارروائی کی ہے، پاک فوج نے بھارتی فوج کی جھنڈا زیارت پوسٹ کو تباہ کردیا۔ جھنڈا زیارت پوسٹ کی تباہی سےدشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائیوں سے کئی بھارتی چیک پوسٹیں تباہ ہوچکیں۔ دوسری جانب پاکستان نے بھارت کا ایک اور ہیروپ ڈرون بھی مار گرایا ہے، پاکستان ایئر ڈیفنس کی جانب سے ہیروپ ڈرون کو بہاولنگر میں گرایا گیا۔ اس سے قبل پانڈو سیکٹر میں پاکستان کی افواج نے بھارتی فوج کے خلاف مؤثر جوابی کارروائی کی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر پانڈو سیکٹر میں واقع بھارتی فوج کا ہیڈکوارٹر تباہ...
    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اور پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے وفاقی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اس وقت نازک موڑ پر کھڑا ہے، لیکن جعلی حکومت قوم کو متحد کرنے کے بجائے مزید تقسیم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے منتخب وزیر اعلیٰ کو اپنے ہی بانی چیئرمین سے ملاقات سے روکنا آئینی اور قانونی خلاف ورزی ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے منتخب وزیر اعلیٰ کو پنجاب حکومت کے احکامات پر روکا گیا جو آئین اور جمہوریت کے منافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے احکامات پر پنجاب پولیس عدالتی احکامات کی بھی دھجیاں اڑا رہی ہے۔ بیرسٹر سیف نے مزید...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رابرٹ پری ووسٹ کو رومن کیتھولک چرچ کی تاریخ میں پہلے امریکی پوپ کے طور پر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور جلد ملنے کی خواہش کا اظہار بھی کردیا۔ کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا رابرٹ پری ووسٹ پوپ منتخب ہونے کے بعد پوپ لیو چہاردہم کہلائیں گے۔ امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر نومنتخب امریکی پوپ لیو چہاردہم کےلیے پیغام جاری کیا۔ انہوں نے لکھا کہ کارڈینل رابرٹ فرانسس پری ووسٹ کو مبارک ہو، جنہیں ابھی پوپ منتخب کیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے یہ بھی لکھا کہ یہ اعزاز کی بات ہے کہ وہ پہلے امریکی پوپ ہیں۔ یہ انتہائی جوش اور ہمارے ملک کےلیے...
    اسلام آباد / نئی دہلی ( نیوز ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو فون کرکے فوری کشیدگی کم کرنے پر زور دیا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان اور بھارت میں ثالثی کی پیشکش کے برعکس پاک بھارت براہ راست مذاکرات پر زور دیا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلیفونک گفتگو میں وزیر اعظم شہباز شریف نے ہر قیمت پر ملک کے دفاع کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام بھارت کی بلااشتعال جنگی کارروائیوں سے شدید غصے میں ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی حملوں میں پاکستان کے شہریوں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پہلگام کے واقعے اور دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان حالیہ لڑائی کے بعد پاکستان بھارت کے مقابلے میں مضبوط، فاتح اور عملی حکمت عملی کے لحاظ سے بہتر ثابت ہوا ہے۔ بھارتی لڑاکا طیاروں بالخصوص دو رافیل طیاروں کو کامیابی سے مار گرائے جانے کے واقعے نے بھارت کی سیاسی اور دفاعی اسٹیبلشمنٹ کو زبردست دھچکا پہنچایا ہے۔ بظاہر بھارت اس وقت بے چینی کے عالم میں ہے اور عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا کر رہا ہے اور سفارتی محاذ پر ایک بند گلی میں پھنس چکا ہے، اور اب وہ جواباً پاکستان کو پریشان کرنا چاہ رہا ہے۔ لیکن ہمیں اس جال میں پھنسنا نہیں چاہئے۔ جیسے جیسے بھارت کی طرف سے ڈرون...
    اسلام آباد(طارق محمودسمیر)پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے اورفضائی حملوں میں ناکامی اوررافیل طیاروں کی تباہی کے بعد بھارتی حکومت نے اپنی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے پاکستان پر میزائل اور ڈرون حملے کئے ہیں ،29ڈرون حملے پاک فوج نے ناکام بنادیئے جب کہ بھارت کی جانب سے فائرکئے گئے چارمیں سے تین میزائل بھارتی پنجاب کے شہرامرتسرپرگرے، بھارت نے اسرائیل کے ہیروپ ڈرونز کااستعمال کیااور یہ بھارت نے 2ارب90کروڑڈالرمیں اسرائیل سے خریدے،ڈرون حملے بھارت نے اپنی بے عزتی کابدلہ لینے کے لئے استعمال کئے کیونکہ پاکستانی ائرفورس نے کمال مہارت اورجرات کا مظاہرہ کرتیہوئے نہ صرف تین جدیدترین فرانسیسی رافیل طیارے مار گرائے تھے بلکہ دیگردوطیارے بھی گرائے گئے جس پر بھارتی...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب میں سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122کی فرضی مشقیں شروع کرا دیں۔ صوبہ بھر میں محکمہ سول ڈیفنس کو پوری طرح فعال کر تے ہوئے فرضی مشقوں کا آغاز کر دیا گیا۔ چھوٹے بڑے شہر وں میں شہری دفاع کی مشقیں کی جا رہی ہیں۔ مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ کو سول ڈیفنس ایکسرسائز کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ ریسکیو 1122 نے بھی مختلف شہروں میں موک ایکسرسائز کرنے کا آغاز کر دیا۔ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے اور خطرات سے بچاؤ کے لئے ریسکیو 1122کی فرضی مشقیں جاری ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122کو ہمہ وقت مستعد رہنے کی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں ڈرون حملوں کے بعد جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے۔ پاکستان جواب میں بھارت کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی خبررساں ادارے سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی اور پاکستان بھارت تنازعہ بند گلی میں داخل ہورہا ہے۔ بھارتی ڈرونز سے پاکستانی فوجی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ نہ لاہور کے دفاعی نظام کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ  امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی قیادت کر رہا ہے۔ خلیجی ممالک بھی کشیدگی...
    اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس سپریم کورٹ میں ہوا، جس میں بھارتی جارحیت پر افسوس کا اظہار اور معصوم شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔سپریم کورٹ کے معزز ججز نے بھارتی فوج کے بلااشتعال حملے کی شدید مذمت کی، اجلاس کے دوران ججز نے شہدا کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔سپریم کورٹ کے ججز نے معصوم جانوں کے تحفظ کے عزم کا اعادہ اور قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی زیر صدارت نو تشکیل شدہ نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی نے عدالتی نظام میں ڈیجیٹل تبدیلی کی رفتار تیز کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ کمیٹی میں سپریم کورٹ، وفاقی شرعی عدالت اور ہائی کورٹس کے انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) کے ماہر جج صاحبان، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن (MOITT)، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (NITB) اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن (LJCP) کے اہم نمائندگان شامل ہیں. مزید پڑھیں: بھارتی جارحیت سے شہریوں کی شہادت؛ سپریم کورٹ میں تعزیتی اجلاس منعقد کمیٹی نے متفقہ طور پر عدلیہ کے لیے کارکردگی کی نگرانی کا ایک ڈیش بورڈ تیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ MOITT اس مقصد کے لیے ایک ٹیم تعینات کرے...
    اسلام آباد: آذربائیجان نے بھارتی جارحیت کے تناظر میں پاکستان کی مکمل حمایت کا فیصلہ کرتے ہوئے بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ آذربائیجان کی حکومت نے وزیر اعظم پاکستان کے نام خط لکھ کر پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش کیا۔ پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے پاکستانی حکومت کے لیے خصوصی پیغام دیا کہ آذربائیجان کی حکومت پاکستان میں بھارتی فوج کی کارروائیوں کی مذمت کرتی ہے۔ اعلامیہ میں کہا کہ آذربائیجان کی حکومت کا پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ آذربائیجان نے متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ آذربائیجان نے دونوں ممالک سے تنازع کو سفارتی...
    اسلام آباد: پاکستانیوں کے لیے بیلاروس میں روزگار کے مواقع سے متعلق حکومت کی جانب سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت سینیٹر ذیشان خانزادہ نے کی۔ اجلاس میں مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران چیئرمین کمیٹی نے سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز سے پوچھا کہ بیلاروس میں پاکستانیوں کے لیے کتنی نوکریاں دستیاب ہیں، جس پر انہوں نے بتایا کہ بیلاروس میں پاکستانیوں کے لیے انڈسٹری، زراعت، ہاؤسنگ اور نان اسکولز سمیت 1 لاکھ 98 ہزار اسامیاں موجود ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بیلاروس میں ملازمت حاصل کرنے کے لیے پاکستانیوں کو روسی زبان سکھائی جا...
    جماعت اسلامی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ پاکستانی افواج نے دنیا بھر کو یہ بتا دیا ہے کہ انڈیا کے دعوے اور اس کی ٹیکنالوجی کا مصنوعی بھرم مکمل طور پر بے نقاب ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق سینیٹر اور جماعت اسلامی پاکستان کے رہنماء مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ رات کی تاریکی میں انڈیا کا حملہ ریاستی دہشت گردی ہے، آزاد کشمیر اور پاکستان کی مکمل سالمیت کے سوا کوئی اور آپشن موجود نہیں، لہٰذا حکومت پاکستان کو آزادی کشمیر کے حصول کے لیے جامع روڈ میپ تیار کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ رات کی تاریکی میں مدارس، مساجد، معصوم بچوں اور نہتے عوام کو نشانہ بنانا انڈیا کی بدترین بزدلی ہے۔ ان خیالات...
    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے شہر میں رات کے وقت بلیک آؤٹ اور گھروں کی لائٹس بند کرنے سے متعلق گردش کرتی افواہوں کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ایسی کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں۔ Rumours about nighttime blackout announcements and turning off house lights are completely fake, there are no such announcements being made in Islamabad, citizens are advised to verify any sirens, announcements, or emergency situations with our 24/7 district control room. — DC Islamabad (@dcislamabad) May 8, 2025 ڈی سی اسلام آباد کے مطابق رات کے وقت سائرن، اعلانات یا ایمرجنسی کی...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم سکھوں کو کیوں نشانہ بنائیں گے۔؟ ہم نے بڑی مہارت سے بھارت کے طیارے، ڈرونز گرائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، ہم نے نہ صرف بھارت کے طیارے گرائے بلکہ ان کا غرور بھی خاک میں ملایا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے نے کہا ہے کہ پاکستان نے سرحد پار کسی ٹارگٹ کو نشانہ نہیں بنایا، بھارت جھوٹی خبریں چلا کر سکھوں اور کشمیریوں کی ہمدردی لینا چاہتا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ ہم...
     سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیمبرج اور برٹش کونسل نے حکام کی مشاورت کے بعد جمعہ 9 مئی کو مظفر آباد، میرپور، اسلام آباد اور صوبہ پنجاب میں کیمبرج او لیول، آئی جی سی ایس ای، انٹرنیشنل اے ایس اور اے لیول کے امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیمرج کے مطابق یہ صرف تمام کیمبرج ڈائریکٹ اور برٹش کونسل اسکولوں کے لیے جمعہ 9 مئی کو ہونے والے امتحانات پر لاگو ہوتا ہے۔ پیر کو ہونے والے امتحانات کے لیے ہم اتوار 11 مئی کی شام تک اسکولوں کو آگاہ کردیں گے۔ کیمبرج کے مطابق ہم توقع کرتے ہیں کہ جمعہ 9 مئی کو پاکستان میں کسی اور جگہ پر ہونے والے امتحانات منصوبہ بندی کے مطابق...
    ویب ڈیسک : پاک بھارت کشیدگی کے بعد وفاقی دارالحکومت میں ڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔  اجلاس میں تمام اے ڈی سیز، اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔  اجلاس میں دی جانے والی بریفنگ کے مطابق شہر بھر کی تمام بلند عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دئیے گئے ہیں، ہنگامی صورتحال میں متاثرین کے شیلٹرز کے لیے جگہیں مختص کر دی گئیں، سیف سٹی کمپلیکس میں 24/7 کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا، ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال...
    امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کے حملوں نے پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی، بھارت نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کیا ہے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام بھارت کی بلااشتعال جنگی کارروائیوں سے شدید غصے میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے رابطہ کیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا جنوبی ایشیا کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، امریکا خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت دونوں کو کشیدگی کم...
    لندن(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے بھارت کے رافیل طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کردی ۔بی بی سی کی روپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے حکام کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی فورسز نے بدھ کی صبح پانچ بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے۔ بھارت نے اس معاملے پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔تاہم بی بی سی ویریفائی نے تین ایسی ویڈیوز کی تصدیق کی ہے جن میں فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے کا ملبہ دکھایا گیا ہے، جو بھارتی فضائیہ کے زیرِ استعمال ہیں۔بی بی سی ویریفائی کے مطابق، ایک ویڈیو میں بھارتی پنجاب کے شہر بھٹندا کے قریب ایک کھیت میں ملبہ دکھایا گیا ہے جہاں فوجی اہلکار ملبہ اکٹھا کرتے نظر آ رہے ہیں۔اسی مقام...
    سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر 9 مئی کو شیڈول کیمبرج امتحانات منسوخ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے پاک-بھارت کشیدگی کے دوران سکیورٹی صورت حال کے پیش نظر اسلام آباد، پنجاب اور آزاد کشمیر میں 9 مئی کو شیڈول کیمبرج متحانات منسوخ کردیا ہے۔کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکام، کیمبرج اور برٹش کونسل سے مشاورت کے بعد سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا اور ہماری ترجیح طلبہ اور عملے سے تعاون اور طلبہ کو تعلیم کے میدان میں بہتری کے لیے مدد کرنا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ مظفر آباد ،میرپور، اسلام آباد اور پنجاب میں او لیول، آئی جی سی ایس ای،...
    لندن ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام کی راہ پر گامزن ہے، حکومت کا جی ڈی پی شرحِ نمو 6 فیصد تک پہنچانے کا ہدف ہے۔  ’’ جنگ ‘‘ کے مطابق لندن میں پاکستان ایکسیس ڈے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مالی سال 2025ء کی پہلی ششماہی میں پرائمری بجٹ سر پلس 3.6 ٹریلین روپے رہا، اپریل میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر 0.3 فیصد پر آ چکی ہے۔فِچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے بہتر کر کے منفی بی کر دی، برآمدات 50 ارب ڈالرز، مہنگائی 6 فیصد تک لانے کا منصوبہ ہے، 5 ارب ڈالرز کی...
    پاکستانی عوام کی اکثریت بھارت سے جنگ کی حامی نہیں ہے تاہم اگر جنگ ہوئی تو 79 فیصد پاکستانیوں کو جیت کا یقین ہے۔ گیلپ پاکستان کے سروے میں 12 فیصد پاکستانیوں نے کا ہر حال میں امن کو راستہ دینے کا بھی مشورہ دیا،کہا جنگ میں کسی کی جیت نہیں ہوتی۔ بھارتی جارحیت کے جواب میں جنگ شروع کرنے کے سوال پررائے عامہ تقسیم نظرآئی، 54 فیصد نے جنگ کا آغاز نہ کرنے جبکہ 43 فیصد نے بھارت سے کھل کر جنگ کا مشورہ دیا۔سروے میں 78 فیصد پاکستانیوں نے بھارتی ائیرلائنز کے لیے فضائی حدود بندکرنے کے حکومتی اقدام کو بھی درست قرار دیا۔ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے امریکی کردار پر 43 فیصد پاکستانیوں...
    جڑواں شہروں کی تاجر برادری کا بھارتی جارحیت کیخلاف اور افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دس مئی کو ر یلی نکالنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)راولپنڈی اسلام آباد کی تاجر برادری نے بھارتی جارحیت کیخلاف اور افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دس مئی بروز ہفتہ کو ایف نائن پارک سے نیشنل پریس کلب تک ر یلی نکالنے کا اعلان کر دیا ،اس بات کا اعلان صدراسلام آباد چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری سردار یاسر الیاس خان نے آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ ، صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن و فیڈریشن آف رییٹلرز سردار طاہرمحمود ، سابقہ صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن چوہدری روف...
    ثانیہ مرزا ایک ہندوستانی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ ​​اہلیہ ہیں۔ وہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ رشتہ رکھتی ہیں کیونکہ اسے ہمیشہ ملک کی طرف سے بہت پیار اور حمایت ملی ہے۔ ان کی طلاق کے معاملے میں بھی پاکستانی شعیب ملک کے بجائے ان کے ساتھ کھڑے تھے، ان کی شادی سے ایک بیٹا ہے اور اذہان مرزا ملک آدھا پاکستانی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا کا بیٹا اذہان مرزا بالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیار؟ پاکستان پر بھارت کی طرف سے شروع کیے گئے حالیہ حملے کے تناظر میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی ان مشہور شخصیات کی فہرست میں شامل ہو گئی جو جنگی جنون میں مبتلا ہیں، اور وہ...
    سیکیورٹی ذرائع نے بھارتی میڈیا پر ایف 16گرانے کی خبر کو سفید جھوٹ قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سیکیورٹی ذرائع نے بھارتی میڈیا پر پاکستانی جنگی طیارے ایف 16کو گرانے سے متعلق نشر ہونے والی خبر کو سفید جھوٹ قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستانی جنگی طیارے ایف 16 کو گرانے سے متعلق جھوٹا پروپیگنڈا نشر کیا جارہا ہے جس پر سیکیورٹی ذرائع نے ردعمل دیتے ہوئے خبر کو سفید جھوٹ اور جعلی قرار دیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہیروپ ڈرون حملوں کی ناکامی کے بعد بھارت مزید بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکا ہے اور ناکامی در ناکامی نے بھارت کو مکمل طور پر مائوف اور کنفیوز کر دیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے ) سیکیورٹی ذرائع نے بھارتی میڈیا پر پاکستانی ایف 16 گرانے کی خبر  کوسفید جھوٹ اور فیک نیوز ہ قرار دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق  سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ  آج ہیروپ ڈرون حملوں کی ناکامی کے بعد بھارت مزید بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے، ناکامی در ناکامی نے بھارت کو مکمل طور پر ماؤف اور کنفیوز کر دیا ہے، اِسی گھبراہٹ میں بھارت اب  راجستان، پٹھان کوٹ اور مقبوضہ کشمیر میں خیالی حملے میڈیا کے ذریعے کر کے پاکستان کے خلاف اگلی جارحیت کا جواز بنانا چاہتا ہے۔ اب تک کی سب سے بڑی خبر ، پاکستان نے بھارتی طیارے گرائے، امریکہ نے بھی اعتراف کرلیا سیکیورٹی ذرائع نے یہ...
    کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ حملہ کرکے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔ افواج پاکستان ہمیشہ چوکنا اور کسی بھی قسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب میں پاکستان زندہ باد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پی ایم ایم ایل کے رہنماء حافظ محمد ادریس مغل، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی، شاکر خان رئیسانی، راز محمد لونی و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ حملہ کرکے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔ وطن عزیز کے...
    کراچی: صوبائی وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے قانون سازی کے ذریعے صوبے کے تمام اسپتالوں کو پابند کیا ہے کہ سڑکوں پر حادثات کا شکار زخمیوں کی جانیں بچانے اور فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور  زخمیوں کو لانے والوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ پانچویں روڈ سیفٹی کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے  خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرتوانائی اور منصوبہ بندی ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور روڈ ایکسیڈنٹ میں کمی اور لاپرواہی سے اور تیز رفتاری سے گاڑیاں چلانے والوں کی حوصلہ شکنی...
    کوئٹہ میں منعقدہ پاکستان زندہ باد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ پاکستان 25 کروڑ غیرت مند مسلمانوں کا ملک ہے۔ جو کسی صورت بھارتی جارحیت اور بالادستی کو قبول نہیں کریگا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نریندر مودی جنگی جنون میں مبتلا ہے۔ مودی خطے کو جنگ کی آگ میں دھکیلنا چاہتا ہے۔ وطن عزیز پاکستان پر بھارتی جارحیت ناقابل قبول ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں مرکزی مسلم لیگ بلوچستان کے زیر اہتمام منعقدہ "پاکستان زندہ باد کانفرنس" سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ گجرات کا...
    سٹی42:   پی ٹی آئی کے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے پاکستان کے ارکان قومی اسمبلی کو خیبر پختونخوا میں داخل نہ ہونے دینے کی دھمکی دے دی۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور ایسی دھمکیاں دینے کے عادی ہیں۔ اب خیبر پختونخوا کو  پاکستان کے ارکان  قومی اسمبلی کے لئے ممنوعہ علاقہ بنانے کی دھمکی دینے کا بظاہر سبب یہ ہے کہ آج علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے حکام نے جیل میں  بانی سے ملنے کی اجازت نہیں دی معاصر نیوز ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈاپور نے کہا، " موجودہ جنگی حالات میں میرا پیغام یہی ہے، جس کو ٹھیک لگے ٹھیک، نہیں لگے توبھاڑ میں جائے." خیبرپختونخوا کے...
    امریکا کی پاکستان میں موجود اپنے شہریوں کو ایل او سی کے قریبی علاقوں میں جانے سے گریز کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)امریکا نے پاکستان میں موجود اپنے شہریوں کو لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں میں جانے سے گریز کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کے لیے سفری الرٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔امریکی سفارتخانے نے مزید کہا ہے کہ امریکی شہری متنازع علاقے میں ہوں تو محفوظ مقامات پر پناہ لیں۔سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال مسلسل بدل...
    عالمی دفاعی ماہرین نے پاکستان پر بھارتی جارحیت پر اظہارِ تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کشیدگی کو فی الفور کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ عالمی برادری نے بھارت کی پاکستان میں جاری اشتعال انگیزیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جب کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے دفاعی اقدامات کو سراہا گیاہے۔ بھارت کی خطے کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے بین الاقوامی تجزیہ کار ایسوسی ایٹ پروفیسر یونیورسٹی ایٹ آلبانی کرسٹوفر کلیری نے پاکستان کے ذمہ دار کردار کی تعریف کی۔ کرسٹوفر کلیری نے کہا کہ بھارت کے ممکنہ فضائی نقصانات کو مدنظر رکھتے ہوئے، پاکستان کا جوابی اقدام مکمل اور مؤثر تھا۔ علاوہ ازیں سابق امریکی سفارتکار الزبتھ تھریلكیڈ نے بھی...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت اپنے شہریوں اور سکھوں کو نشانہ بنا کر پاکستان کیخلاف محاذ بنانا چاہتا ہے، ہندوتوا کی سوچ سکھوں کو بھڑکانا چاہتی ہے. ہندوتوا کی ذہنیت پاکستان مخالف سوچ پیدا کرنا چاہتی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اب تک ہم نے 29 ڈرون گرا دیے ہیں. بھارت کا 15 مقامات پر حملے کا الزام مضحکہ خیز ہے، ڈرون حملوں میں 3 شہادتیں ہوئی ہیں۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے رات کے پہر حملے کیے، امرتسر میں حملے کیے گئے، ہندوتوا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 مئی 2025ء) پاکستانی فوج کے ترجمان احمد شریف چوہدری نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارت نے اسرائیلی ساختہ ڈرونز پاکستان پر حملوں کے لیے بھیجے، جنہیں ناکام بنا دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ان ڈرون حملوں کے نتیجے میں سندھ کے علاقے سکھر کی میانو بستی میں ایک شہری ہلاک بھی ہو گیا جبکہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب فوڈ اسٹریٹ پر ایک بھارتی ڈرون گرنے سے ایک اور شہری شدید زخمی ہوا۔ یہ مقام فوجی تنصیب حمزہ کیمپ کے قریب واقع ہے۔ ڈی ڈبلیو نے راولپنڈی میں ڈرون حملے کی جگہ کا دورہ بھی کیا، جہاں فوڈ اسٹریٹ کے باہر لوگوں کا ہجوم جمع تھا۔ قانون نافذ...
    سپریم کورٹ کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت، معصوم شہدا کو خراج عقیدت WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے، ججز نے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس سپریم کورٹ میں ہوا، اجلاس میں بھارتی جارحیت پر افسوس کا اظہار اور معصوم شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔سپریم کورٹ کے معزز ججز نے بھارتی فوج کے بلااشتعال حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔اجلاس کے دوران ججز نے شہدا کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور متاثرہ خاندانوں...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے گفتگو میں بھارت کے بلااشتعال اقدامات اور حملوں پر پاکستان کے عوام کے شدید غصے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی خود مختاری کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے آج شام امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اس موقع پر وزیراعظم نے  بھارت کی جانب سے  میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی جس کے نتیجے میں 31 شہری شہید، 57 زخمی ہوئے اور شہری بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے حملوں نے نہ صرف پاکستان کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت...
    فائل فوٹو۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے رابطہ کیا۔ وزیراعظم آفس اسلام آباد کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے اس موقع پر کہا کہ امریکا جنوبی ایشیاء کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ انکا کہنا تھا کہ امریکا خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور پاکستان و بھارت دونوں کو کشیدگی کم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو میں کہا کہ بھارت کے حملوں نے پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی۔وزیراعظم ہاؤس کے مطابق دونوں فریقین نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔انھوں نے کہا...
    جسٹس بابر ستار—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے عدالتی حکم کے باوجود شہری کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نہ نکالنے کے معاملے پر کاز لسٹ جاری نہ کرنے پر اظہارِ برہمی کیا ہے۔ڈویژن بینچ کے حکمِ امتناع کے باوجود ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت جسٹس بابر ستار نے کی۔دورانِ سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل، ڈپٹی رجسٹرار اور اسسٹنٹ رجسٹرار عدالت میں پیش ہوئے۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ توہینِ عدالت کی کارروائی سے متعلق اس عدالت کا 12 مارچ کا آرڈر نئے ڈویژن بینچ نے معطل کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے جسٹس بابر ستار کیخلاف مہم، توہینِ عدالت کیس کی کاز لسٹ منسوخ جسٹس بابر ستار...
    بیجنگ(نیوز ڈیسک) معروف چینی ماہرِ امور خارجہ اور سابق چینی رہنما ڈینگ شیاوپنگ کے مترجم پروفیسر ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ اگر بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ چھڑتی ہے تو چین پاکستان کا مکمل دفاع کرے گا۔پاک بھارت کشیدگی سے چند دن قبل بھارتی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان ہر موسم کے اتحادی اور آہنی بھائی ہیں۔ کوئی بھی اس اتحاد کو شک کی نگاہ سے نہ دیکھے۔ اگر پاکستان کی خودمختاری یا علاقائی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوا تو چین ہمیشہ اس کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں چینی شہریوں پر حملوں کے بعد بھی مکمل اور...
    شہر لاہور میں گراں فروشوں نے من مانیاں شروع کر رکھی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آج بھی برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت کا تعین نہ کیا جا سکا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دکانداروں نے زندہ برائلر کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا جس کے بائث زندہ برائلر 368 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ فارمی انڈوں کی قیمت 255 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے تاہم متعدد علاقوں میں اس سے بھی زائد نرخ وصول کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب مٹن اور بیف کی قیمتیں بھی سرکاری ریٹ...
    راولپنڈی(نیوزڈیسک)سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی 9 مئی کے 12 مقدمات میں بریت کے خلاف حکومت نے درخواستیں واپس لے لیں۔ اسپیشل پراسیکیوٹر نے ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے یہ اپیلیں واپس لیں، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی 9 مئی کیسوں میں ضمانت کے خلاف اپیل بھی واپس لے لی گئی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق اپیل پر سماعت ملتوی کردی گئی۔ نیو ٹاؤن کے میٹرو بس اسٹیشن جلانے، حساس ادارہ حملہ کیس میں دونوں کا جسمانی ریمانڈ نہیں دیا گیا تھا، انسداد دہشت گردی عدالت کے سابق جج کے ان فیصلوں کو پراسیکیوٹر نے چیلنج کیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کیخلاف جارحیت میں مسلسل ناکامی کے بعد اب اپنے ہی شہریوں اور بالخصوص سکھوں کو نشانہ بنانا چاہتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے اپنے ڈرونز کے ذریعے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو نشانہ بنایا تاکہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے پانچ جنگی طیاروں اور دو یو اے ویز کو گرایا جو انہیں ہضم نہیں ہوا، آج ہم نے ایک بھرپور سیاسی بیان جاری کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ روز ایک بیان جاری...
    آذربائیجان کی حکومت نے وزیراعظم پاکستان کے نام خط میں پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھرپور حمایت اور متاثرین کے خاندانوں سے اظہار تعزیت، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔ آذربائیجان نے پاک بھارت تنازع کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی تجویز دیتے ہوئے پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی جارحیت پر آذربائیجان نے بھی پاکستان کی مکمل حمایت کا فیصلہ کرتے ہوئے بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کر دیا۔ آذربائیجان کی حکومت نے وزیراعظم پاکستان کے نام خط لکھا جس میں پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش کیا گیا۔ پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے پاکستانی حکومت کیلئے خصوصی پیغام دیا جس میں آذربائیجان نے...
    امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے پاکستان کی عسکری صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان نے جس طرح بھارتی طیارے گرائے ہیں، وہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان بھارت کو بھاری نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اپنے ادارے میں امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ نئی دہلی اور اسلام آباد کو سفارتی اور فوجی بیک چینلز پھر سے قائم کرنے چاہئیں، 2  ایٹمی قوتیں اگر بات نہ کریں تو  یہ بہت زیادہ خطرناک ہو سکتا ہے۔اخبار نے مزید لکھا کہ دونوں ملکوں کے پاس بڑی تعداد میں ایٹمی ہتھیار ہیں  اور  1971کی جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت نے پنجاب میں حملے کیے ہیں۔ پاکستان نے بظاہر  بھارت کے کئی لڑاکا طیارے اُسی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ڈرون حملوں کے بعد جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے، پاکستان جواب میں بھارتی کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی خبررساں ادارے سے گفتگو میں ان کا کہنا تھاکہ کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی اور پاک بھارت تنازع بند گلی میں داخل ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے، بھارتی ڈرونز سے پاکستانی فوجی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ وزیردفاع نے بھارتی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ڈرونز سے لاہور کے دفاعی نظام کو کوئی نقصان نہیں ہوا، پاکستان جوابی کارروائی...
    پاکستان کی جانب سے ہر محاذ پر بھارت کو چاروں خانے چت ہونے پر مودی سرکاری نے ایک نیا فالس فلیگ آپریشن شروع کردیا۔ بھارت نے فوجی جارحیت میں ناکامی اور لڑاکا طیاروں کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہی پر بدحواسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کیخلاف میڈیا پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا نے اپنی فوج اور حکومت کی ہزیمت کو چھپانے کیلئے نیا ڈرامہ شروع کردیا اور میڈیا پر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی پنجاب میں میزائل فائر کیا گیا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ میزائل حملے کا ڈرامہ بھی پہلگام فالس فلیگ کی طرح ہے۔ ذرائع کے مطابق میزائل پروجیکٹائل زمین پر موجود گھاس پر پڑاہے اور اس کے گرنے...
    کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی اصل قیمت پر نظرِ ثانی ناگزیر: ماہرین WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (این ای این)ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی ماحولیاتی وسماجی لاگت کو سنجیدگی سے لینا چاہئے۔ کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر نہ صرف ماحول کو آلودہ کر رہے ہیں بلکہ عوامی صحت اور معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب کر رہے ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کو پہلے ہی 348 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہو چکا ہے۔ اگر فوری اقدامات نہ کئے گئے تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔ انہوں نے یہ باتیں پالیسی ادارہ برائے پائدار ترقی کے زیراہتمام نیٹ ورک فار...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں پر ڈرون حملے کیے گئے جنہیں مسلح افواج نے کامیابی سے ناکام بنادیا۔ تھنک ٹینک آئی ٹی سی ٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور دفاعی امور کے ماہر  فاران جعفری  کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب  سے ان ڈرونز کے ذریعے دراصل پاکستان کو "دانہ" ڈالنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا " بڑھتے ہوئے دباؤ کے باوجود، تاحال پاکستانی عسکری حلقوں میں یہی عمومی رائے نظر آتی ہے کہ پاکستان بھارت کے بچھائے گئے جال میں نہیں پھنسے گا، اور بدلہ اپنے منتخب کردہ وقت اور مقام پر لے گا۔" پاک بھارت کشیدگی، بھارتی میڈیا کی فیک نیوز فیکٹری...
    بھارتی میڈیا کی فیک نیوز فیکٹری متحرک، پاکستان کی جانب سےبھارت پر میزائیل حملے کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق  بھارتی فوج کی جارحیت میں ناکامی اور لڑاکا طیاروں کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہی سے بھارتی میڈیا بدحواس ہوگیا ۔بھارتی میڈیا نے اپنی فوج اور حکومت کی ہزیمت کو چھپانے کیلئے نیا ڈرامہ شروع کردیا،  بھارتی میڈیا پر دکھایا جا رہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی پنجاب میں میزائیل فائر کیا گیا ہے، حقیقت یہ ہے کہ میزائل حملے کا ڈرامہ بھی پہلگام فالس فلیگ کی طرح ہے، میزائل پروجیکٹائل زمین پر موجود گھاس پر پڑاہے اور اس کے گرنے سے گھاس خراب نہیں ہوئی ہے، پہلے ہی یہ خبریں گردش میں ہیں کہ مودی بھارتی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستان کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے۔برطانوی خبرایجنسی سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی اور پاک بھارت تنازع بند گلی میں داخل ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے، بھارتی ڈرونز سے پاکستانی فوجی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔وزیردفاع نے بھارتی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ڈرونز سے لاہور کے دفاعی نظام کو کوئی نقصان نہیں ہوا، پاکستان جوابی کارروائی میں بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔ان کا کہنا تھاکہ امریکا پاکستان...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے واضح کیا ہے کہ بھارتی ڈرونز سے لاہور میں کسی فوجی تنصیب کو نقصان نہیں پہنچا، بھارتی ڈرونز کی دراندازی سے پاکستان کا بھارت پر حملہ کرنا یقینی ہوگیا، ہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے دشمن پر واضح کردیا کہ بھارتی حملوں کے جواب میں انڈیا کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی ڈرونز کی دراندازی کے بعد بھارت پر پاکستان کی ممکنہ جوابی کارروائی کا امکان بڑھ گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈرونز سے لاہور میں کسی فوجی تنصیب کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، بھارتی حملوں کے بعد تناؤ...
    رافیل کے بعد اسرائیلی ڈرون بھی زمین بوس،بھارتی فضائیہ کی تاریخی شکست کے بعد بری فوج کو سامنے لانے کا ایک اور ناکام فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام اباد (آئی پی ایس )بھارتی فضائیہ کی تاریخی شکست کے بعد مودی کا بھارتی بری فوج کو سامنے لانے کا ایک اور ناکام فیصلہ ،بھارتی فضائیہ کے بعد بھارتی فوج بھی پٹ گئی ۔پاکستان نے بھارت اور اسرائیل کی جدید ٹیکنالوجی کو دو گھنٹے کے اندر اندر زمین بوس کر دیا ۔فرانس کے رافیل تیاروں کی تاریخی شکست کے بعد اسرائیلی ڈرون بھی مودی سرکار کو ذلت سے نہ بچا سکیپاکستان کی مستعد دفاعی حکمت عملی کی بدولت جدید اسرائیلی ڈرون ایک گھنٹے کے اندر پاکستانی بچوں...
    سٹی 42 : کوئٹہ شہر، سریاب روڈ کوئٹہ، چمن اور جعفرآباد میں پاکستان کی مسلح افواج کی غیر متزلزل حمایت اور بھارتی جارحیت کی شدید مذمت میں بڑے پیمانے پر ریلیاں نکالی گئیں۔ ان ریلیوں میں بلوچستان کے مختلف طبقات کی پرجوش شرکت دیکھی گئی، جن میں سول سوسائٹی کی تنظیموں کے سرکردہ اراکین، معزز قبائلی عمائدین، بااثر سیاسی رہنما، اور صوبائی اسمبلی کے اراکین شامل ہیں۔  ان ریلیوں میں قومی فخر اور یکجہتی کے احساس سے سرشار ہو کر، شرکاء نے ملک کے محافظوں کے لیے اپنی واضح حمایت کا اظہار کیا اور پاکستان کی خودمختاری کے خلاف جارحیت سمجھے جانے والے کسی بھی اقدام کی بھرپور مذمت کی۔ کوئٹہ شہر میں ایک اہم اجتماع نے مسلح افواج کے...
    پاکستان سے منہ کی کھانے پر بھارت کو کتنے روپے مالیت کے جنگی طیاروں کا نقصان ہوا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )بھارت کو پاکستان پر کیے گئے حالیہ جارحانہ آپریشن سندور کے دوران بدترین فضائی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس نقصان میں مجموعی طور پر 956 ملین امریکی ڈالر (تقریبا 267 ارب روپے) کے جنگی طیارے تباہ ہو گئے، پاکستان ائیر فورس نے 3 رافیل، ایک Su-30MKI اور ایک MiG-29 طیارہ تباہ کر ڈالا۔ دستیاب معلومات کے مطابق بھارت کے 3 جدید رافیل طیارے تباہ ہوئے جن کی فی طیارہ قیمت 288 ملین ڈالر (تقریبا 80.6 ارب پاکستانی روپے) تھی۔ اس کے علاوہ ایک Su-30MKI طیارہ بھی تباہ ہوا جس کی...
    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے نیا نوٹم جاری کیا ہے، جس کے مطابق لاہور کی فضائی حدود کو ایک بار پھر بند کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن بحال پی اے اے کے مطابق لاہور کی فضائی حدود کو کل صبح 6 بجے تک بند کردیا گیا۔ اس کے علاوہ گلگت اسکردو ایئرپورٹس کے لیےبھی نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں گلگت اور اسکردو ایئرپورٹس کےلیےفلائٹس سےقبل ایئرٹریفک کنٹرول سے کوآرڈینیشن کرنا ہوگا۔ پی اے اے  کے مطابق کلیئرنس کے بغیر اسکردو، گلگت ایئرپورٹس پر فلائٹ پر پابندی ہوگی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ...
    سندھ حکومت نے شہریوں سے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی نہ لینے والے ریسٹورنٹ، شاپنگ مالز، کافی شاپس اور بریانی سینٹرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔محکمہ بیورو آف سپلائی پرائسز کی سندھ کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی نے شہریوں سے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی نہ لینے پر کلفٹن کے کراچی بروسٹ، فرنٹیئر، بیٹھک، نہاری ان اور دیسی ڈیرا کو نوٹس جاری کیے۔ ڈی جی زاہد حسین شر کے مطابق سندھ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2014 کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ان کاروباری اداروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ کراچی سمیت صوبہ بھر میں جو ریسٹورانٹس صارفین کو ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کی سہولت فراہم نہیں کر رہے انکے خلاف...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ کی جانب سے بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس سپریم کورٹ میں ہوا، جس میں بھارتی جارحیت پر افسوس کا اظہار اور معصوم شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔سپریم کورٹ کے معزز ججز نے بھارتی فوج کے بلااشتعال حملے کی شدید مذمت کی، اجلاس کے دوران ججز نے شہداءکے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔سپریم کورٹ کے ججز نے معصوم جانوں کے تحفظ کے عزم کا اعادہ اور قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ پاکستانی بندرگاہوں پر میری...
    مودی کی بھارتی پنجاب پر حملہ کرکے پاکستان پر الزام لگانے کی سازش ،مقصد سکھوں کو پاکستان مخالف کرنا ہے:ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پاکستان کے خلاف ایک اور خطرناک سازش بے نقاب ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مودی حکومت نے خود بھارتی پنجاب پر حملہ کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے تاکہ اس کا الزام پاکستان پر لگا کر عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کیا جا سکے۔ اس مجوزہ فالس فلیگ آپریشن (مودی سرکار کی سازش) کا مقصد بھارتی سکھوں کی ہمدردی اور حمایت حاصل کرنا ہے، جو پہلے ہی پاکستان کے حق میں بیانات دے چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی پنجاب...
    ویب دیسک : پاک بھارت کشیدگی میں آذربائیجان نے پاکستان کی مکمل حمایت کا فیصلہ کرتے ہوئے بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔ آذربائیجان کی حکومت نے وزیراعظم پاکستان کےنام خط لکھا جس میں پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش کیا گیا ہے۔  اسی حوالے سے پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے پاکستانی حکومت کیلئے خصوصی پیغام دیا  جس میں آذربائیجان نے حکومت پاکستان سے بھارتی فوج کی کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔  پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان  اعلامیے کے مطابق آذربائیجان کی حکومت نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھرپور حمایت اور ساتھ ہی متاثرین کی فیملیز سے اظہار تعزیت، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔ اس کے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کے بھارت کے حالیہ اعلان نے علاقائی سلامتی کے تجزیہ کاروں میں بڑے پیمانے پر خدشات کو جنم دیا ہے انہوں نے اس اقدام کو بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا جس سے نہ صرف دوطرفہ تعلقات بلکہ جنوبی ایشیا میں وسیع تر علاقائی استحکام کو بھی خطرہ ہے.(جاری ہے) ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز کے سینئر پالیسی تجزیہ کار ڈاکٹر حسن اختر نے کہا کہ بھارت کی طرف سے معاہدے کی یکطرفہ معطلی ایک خطرناک مثال قائم کرتی ہے سندھ آبی معاہدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چند عملی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آئینی بنچ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس ریگولر بنچ کو بھجوا دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین کی زیرسربراہی پانچ رکنی آئینی بنچ نےکیس کی سماعت کی۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا یہ کیس ریگولر بنچ کا نہیں؟ جس پر پی ٹی آئی وکیل سلمان اکرم راجا نے جواب دیا کہ اس کیس میں کوئی آئینی مسئلہ نہیں ریگولر بنچ کو بھجوا دیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ مخصوص نشستوں میں بھی عدالت نے توہین عدالت کا کیس ریگولر بینچ کو بھیجا،یہ بھی ریگولر بنچ کو بھجوا دیں، عدالت نے فریقین کا مؤقف سننے کے بعد...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ 9 مئی کو ملک بھر میں ’’یوم عزم‘‘ منایا جائے گا جس میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی اور بھارت کی جارحیت کے خلاف بھرپور آواز بلند کی جائے گی۔ منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بھارت کے حملے میں 30 سے زائد پاکستانی شہید ہوئے جن کی شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی قابل تحسین ہے، تاہم موجودہ حالات میں مزید ٹھوس اور واضح اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کر کے جو اشتعال انگیزی کی، اس کا منہ توڑ جواب دیا...
    پاکستان کے معروف پاپ گلوکار حسن رحیم نے پاکستان میں بھارتی حملے کے باعث معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بھارتیوں پر شدید تنقید کی ہے۔ گلوکار حسن رحیم نے حالیہ واقعات کے تناظر میں سوشل میڈیا کا رخ کرتے ہوئے اپنے بھارتی مداحوں سے ویڈیو پیغام کے زریعے گفتگو میں کہا کہ انہیں افسوس ہوا کہ ان کے بھارتی فالوورز میں سے ایک بڑی تعداد نے "آپریشن سندور" کا جشن منایا، جو کہ شہری آبادی والے علاقے میں رات کی تاریکی میں کیا گیا ایک حملہ تھا۔ اس حملے میں کئی معصوم جانیں ضائع ہوئیں، جن میں ایک کم سن بچہ بھی شامل تھا۔ https://www.instagram.com/reel/DJYTVvGAcwN/ حسن رحیم نے واضح کیا کہ پاکستانی عوام نے نہ صرف پہلے...
    ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوتن اور چینی صدر شی جن پنگ نے جمعرات کو ماسکو میں ہونے والی ایک اہم تقریب میں شرکت کی جس میں دوسری جنگِ عظیم میں نازی جرمنی کی شکست کی 80ویں سالگرہ منائی گئی۔ پیوتن نے اس موقع پر یوکرین جنگ کو ’نیو ناززم‘ کے خلاف ایک نئی جدوجہد قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس اور چین تاریخی سچائی کی حفاظت کے لیے متحد ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ دونوں ممالک جدید دور کے ناززم اور عسکریت پسندی کے خلاف کھڑے ہیں۔ چینی صدر شی جن پنگ نے روسی صدر کو اپنا "عزیز دوست" قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین اور روس یکطرفہ اقدامات اور عالمی غنڈہ گردی کے خلاف کھڑے ہیں، اور ایک کثیر...
    اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور سپریم کورٹ کے تمام ججز نے ایک رسمی تعزیتی اجلاس منعقد  کیا۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں بھارتی فوج کے وحشیانہ اور بلا اشتعال حملوں  میں بے گناہ پاکستانی شہریوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔ ججز نے شہدا کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ شرکا نے بھارتی  جارحیت کی مذمت بھی کی۔  اجلاس میں شہدا کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے صبر کی دعا کی گئی۔ دریں اثنا سپریم کورٹ بار کی جانب سے بھارتی جارحیت کےخلاف پاک فوج کے حق میں ریلی  نکالی گئی،...
    دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )نئی دہلی میں آل پارٹیز اجلاس میں بھارت کی حزب اختلاف کی جماعتوں نے حکومت کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے پارلیمانی امور کے وزیر کرن ریجیجو کے مطابق وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان اورآزادکشمیر پر کیے گئے فضائی حملوں سے متعلق اپوزیشن جماعتوں کو بریفنگ دی اس اہم اجلاس میں حزب اختلاف کے راہنماﺅں نے اپنی تجاویز بھی پیش کیں. بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بتایا کہ حکومت نے اس اجلاس کے بعض فیصلوں کو قومی سلامتی کے مفاد میں خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا اس لیے وہ شیئر نہیں کی جا سکتیں تاہم تمام جماعتوں نے کہا ہے کہ ہم...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کے بنیادی نرخوں میں نظر ثانی کی درخواست کی ہے جس میں 7 مختلف حالات میں صارفین کے نرخوں میں صرف 30 پیسے سے زیادہ سے زیادہ 2.25 روپے فی یونٹ کمی کی تجویز دی گئی ہے. رپورٹ کے مطابق عام حالات اور 280 روپے پر مستحکم شرح تبادلہ کی صورت میں مالی سال 26-2025 میں اوسط بنیادی ٹیرف 2.25 روپے فی یونٹ کم ہو کر 24.75 روپے فی یونٹ ہو جائے گا جو موجودہ شرح میں 27 روپے فی یونٹ ہے مقامی کرنسی کی قدر میں 300 روپے تک کمی کی صورت میں بیس ٹیرف میں 30 پیسے فی یونٹ کمی کی...