2025-12-14@16:18:48 GMT
تلاش کی گنتی: 105

«کہ ڈالر»:

(نئی خبر)
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے دو بینکوں سے ایک ارب ڈالر کا قرض ملے گا۔ خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ کے دو بینکوں سے معاہدے پر تیار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ معاہدے کے تحت پاکستان کو ایک ارب ڈالر کا قرض ملے گا، قرض کی رقم 6 سے 7 فیصد شرح سود پر ملے گی۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا وفد فروری میں پاکستان آئے گا۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ معیشت کی کمزوریاں دور کرنے کا یہی وقت ہے۔
    کراچی(کامرس رپورٹر)سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر نے مالی سال 25-2024 کی پہلی ششماہی میں ملک کی برآمدات کی آمدنی کو پیچھے چھوڑ دیا، حالانکہ وزیرِاعظم برآمدات کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق موجودہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں ترسیلات زر کا مجموعہ 17.645 بلین ڈالر رہا، جبکہ برآمدات کا حجم 16.561 بلین ڈالر تھا، جس میں 1.084 بلین ڈالر کا فرق پایا گیا۔جولائی 2024 میں برآمدات 2.307 بلین ڈالر تھیں جبکہ ترسیلات زر 2.994 بلین ڈالر تھیں؛ اگست میں برآمدات 2.762 بلین ڈالر اور ترسیلات زر 2.9428 بلین ڈالر؛ ستمبر میں برآمدات 2.840 بلین ڈالر اور ترسیلات زر 2.8595 بلین ڈالر؛ اکتوبر میں برآمدات 2.984 بلین ڈالر اور ترسیلات زر...
    فوٹو: فائل وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی مشترکہ کوششیں رنگ لانے لگیں، ورلڈ بینک نے پاکستان کو 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق فریم ورک کی منظوری کیلئے 24 میں سے 19 ڈائریکٹرز نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیا۔ ورلڈ بینک 20 ارب ڈالر کا تقریباً تین چوتھائی حصہ آئی ڈی اے کے ذریعے فراہم کرے گا۔ذرائع نے بتایا کہ باقی رقم انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کے تحت فراہم کی جائے گی۔ توسیعی فریم ورک 6 کلیدی ترقیاتی شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گا۔ عالمی بینک 20 ارب ڈالر کیساتھ چھ شعبوں پر توجہ مرکوز کریگااسلام آباد ملک کی تاریخ...
    ڈاکو پولیس وردی میں تھے اور تبلیغی جماعت کے ارکان کو تلاشی دینے کا کہنا۔ اس دوران ملزمان نے جماعت کے ارکان سے 6 ہزار امریکی ڈالر اور ہزاروں پاکستانی روپے چھین لئے۔ متاثرہ ارکان نے اچھرہ پولیس کو واردات پر اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تبلیغی جماعت کے ارکان فیروز پور روڈ پر شمع سٹاپ سے شادمان گول چکر کی طرف آ رہے تھے، کہ کار سوار تین ڈاکووں نے انہیں اتوار بازار کی جگہ پر روک لیا۔ ڈاکو پولیس وردی میں تھے اور تبلیغی جماعت کے ارکان کو تلاشی دینے کا کہنا۔ اس دوران ملزمان نے جماعت کے ارکان سے 6 ہزار امریکی ڈالر اور ہزاروں پاکستانی روپے چھین لئے۔ متاثرہ ارکان نے اچھرہ پولیس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہا ہے کہ میں مذاکرات کےحق میں ہوں اور چاہتا ہوں کہ مذاکرات کامیاب ہوں پی ٹی آئی مذاکرات کوسبوتاژکررہی ہےملبہ مجھ پر ڈال رہے ہیں   میں مسجد میں قسم دینے کو تیارہوں۔ سماء نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ  تحریک انصاف والے مذاکرات کو سبوتاژ کر رہے ہیں، ملبہ میرے اوپر ڈال رہے ہیں، مجھے کسی مسجد میں  لے جائیں میں قسم دینے کو تیار ہوں، میں مذاکرات کے حق میں ہوں اور چاہتا ہوں کہ مذاکرات کامیاب ہوں۔ وفاقی وزیربرائے دفاع و ہوا بازی خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ اسی مسجد میں جا کر کہوں گا پی ٹی آئی والے بالکل مذاکرات کے حق میں نہیں...