2025-11-04@18:28:35 GMT
تلاش کی گنتی: 215
«اجلاس سے نکال دیا»:
(نئی خبر)
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )امریکہ میں طیارہ حادثے کے ریکوری آپریشن سے منسلک ایک قانون نافذ کرنے والے اہلکار کا کہنا ہے کہ 41سے زیادہ لاشیں نکال لی گئی ہیں امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط سرکاری عہدیدار نے پر بتایا کہ دریائے پوٹومک سے 41 سے زیادہ لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ ریکوری آپریشن جاری ہے.(جاری ہے) بدھ کی رات امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میںمسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان فضا میں تصادم کے بعد سے دریائے پوٹومک میں سرچ آپریشن جاری ہے ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ”ٹروتھ سوشل“پر ایک بیان میں کہا ہے کہ دریائے پوٹومک کے ا±وپر امیریکن ایئر لائنز کے...
لاہور: خاتون کو نوکری کا جھانسا دے کر لاہور بلانے اور زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق نوکری کا جھانسا دے کر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ لاہور نیازی اڈا کے قریب سے خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کی اور بتایا کہ وہ قصور کی رہائشی ہے اور نوکری کی تلاش میں لاہور آئی تھی۔ خاتون کے مطابق عمران نامی شخص نے نوکری کا جھانسا دے کراپنے دفتر بلایا اور زبردستی کی ۔ کال کے بعد ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو موقع پر بھجوایا جہاں سیف سٹی کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کی...
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) واشنگٹن میں مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر دریا میں گرگیا، طیارے میں سوار64 افراد اور فوجی کاپٹر میں موجود 3فوجی ہلاک ہوگئے، تمام 67 لاشیں دریا سے نکال لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق واشنگٹن ائرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 67 افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ائرلائن کی پرواز کینساس کے شہر وکیٹا سے واشنگٹن پہنچی تھی جہاں طیارے کو دریائے پوٹومیک کے اورپر رن وے کے قریب حادثہ پیش آیا۔ فلائٹ ریڈار کے مطابق طیارے کو حادثہ مقامی وقت کے مطا ق شام 8 بجکر 48 منٹ پر پیش آیا، اس وقت طیارے کی رفتار 166 کلو میٹر فی...
ملبے سے 28 لاشیں نکال لی گئیں امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ بدھ کی شب ایک مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان ہونے والے تصادم میں کسی شخص کے زندہ بچنے کا امکان نہیں رہا۔ جمعرات کی صبح ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر پریس کانفرنس میں واشنگٹن ڈی سی کے ایمرجنسی سروسز کے سربراہ جان ڈونیلی نے بتایا کہ حکام کو ہیلی کاپٹر اور جہاز کا ملبہ مل گیا ہے اور جہاز کے ملبے سے اب تک 27 لاشیں جب کہ ہیلی کاپٹر سے ایک شخص کی لاش نکالی جا چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کسی بھی شخص کے زندہ بچنے کے امکانات ختم ہونے کے بعد ریسکیو آپریشن، ریکوری آپریشن میں تبدیل ہو...
واشنگٹن،مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر دریا میں جاگرا، 30 لاشیں نکال لی گئیں، امدادی آپریشن جاری
واشنگٹن : واشنگٹن ائرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ائیرلائن کی پرواز کینساس کے شہر وکیٹا سے واشنگٹن پہنچی تھی جہاں طیارے کو دریائے پوٹومیک کے اورپر رن وے کے قریب حادثہ پیش آیا۔ عالمی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ تصادم کے بعد جہاز کے کئی ٹکڑے ہو گئے جو ہیلی کاپٹر سمیت دریائے پوٹومیک میں جا گرے۔ اس تصادم میں ہیلی کاپٹر کا بیشتر حصہ سلامت رہا، حادثے کے بعد دریائے پوٹومیک میں غوطہ خوروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔ فلائٹ ریڈار کے مطابق طیارے کو حادثہ مقامی وقت کے مطا ق شام 8 بجکر 48 منٹ پر پیش آیا،...
امریکا: مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر ٹکرا کر دریا میں گر گئے، 18 لاشیں نکال لی گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز امریکی ایئر لائنز کا ایک مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر ریگن نیشنل ایئرپورٹ واشنگٹن کے قریب فضا میں ٹکراکر دریائے پوٹومیک میں گر کر تباہ ہوگئے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ’واشنگٹن پوسٹ‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دریا کے پانی سے اب تک 18 لاشیں نکال لی گئی ہیں، تاہم تاحال کسی زندہ شخص کو نہیں نکالا گیا۔ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ٹیڈ کروز نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ’ہم جانتے ہیں کہ ہلاکتیں ہوئی ہیں‘، تاہم...
سندھ بھر کے تمام سرکاری اور نجی کالجز میں 28 جنوری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ۔ حکومت سندھ نے شب معراج کے موقع پرسندھ بھر کے تمام سرکاری اور نجی کالجز میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ۔ محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کے مطابق شب معراج کے سلسلے میں 28 جنوری کو سندھ بھرمیں کالجز بند رہیں گے ۔ انٹرنیشنل ایکٹو سمز سے ملک میں بھتہ خوری اور بلیک میلنگ کا انکشاف
کراچی : صوبہ سندھ میں تمام سرکاری اور نجیکالجز میں شب معراج پر عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کے مطابق صوبے کےتمام سرکاری اور نجی کالجز 28 جنور ی بروز منگل کو بند رہیں گے۔ شب معراج کے موقع پر تعطیل کے لئے محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مرکزی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ نہریں نکالنے کے معاملے پر غلط بیانی نہ کی جائے۔سینیٹ اجلاس سے خطاب میں شیر ی رحمان نے کہا کہ منصوبے سے سندھ کی زمینیں بنجر ہو جائیں گی، پانی کی تقسیم پہلے ہی 1991ء کے معاہدے کے تحت نہیں ہورہی۔انہوں نے کہا کہ کسی صوبے نے نئی نہروں کی منظوری نہیں دی، معاملہ کمیٹی کے سپرد کیا جائے، غلط بیانی نہ کی جائے، نہریں نکالنے کے معاملے پر کسی نے رضا مندی نہیں دی ہے۔پی پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ اگر کوئی مجبوری ہے، کوئی معاہدہ کر لیا ہے، تو کم از کم ہمیں بتایا تو جائے، ہم بھی پاکستانی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اوکاڑہ میں میڈیکل کالج کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں ہونہار اسکالرشپ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ وہ اسکالر شپ حاصل کرنے والے طلبا اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتی ہیں۔ ’اسکالرشپ حاصل کرنے پر جتنے طلبا اور ان کے والدین خوش ہیں، ان سے زیادہ دل کی گہرائیوں سے میں خوش ہوں۔‘ یہ بھی پڑھیں: حکومت پنجاب چھوٹی فیکٹریاں لگانے کے لیے لوگوں کو زمین رعایت پر دے گی، مریم نواز مریم نواز نے کہا کہ مجھے پتا تھا کہ پنجاب میں ہونہار بچوں کی کمی نہیں ہے، اوکاڑہ میرے اور نواز شریف کے دل کے بہت قریب شہر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میں روزانہ کے شوکاز نوٹسز سے بہت تنگ آگیا ہوں، بانی نے نکالنا ہے تو بےشک نکال دیں میں نے کوئی گناہ نہیں کیا۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ہر چھ ماہ بعد کوئی شوکاز آجاتا ہے کہ آپ نے یہ بیان دیا ہے۔ میں نے کوئی بیان نہیں بلکہ جواب دیا ہوتا ہے۔ اگر مجھے پارٹی میں رکھتے بھی ہیں تو میں جواب دیتا رہوں گا۔شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ کوئی سمجھتا ہے کہ وہ میرے خلاف بات کرے گا اور میں خاموش رہوں گا یہ ممکن نہیں۔ میں جس قبیلے...
اسلام آباد (صباح نیوز)چیئرمین پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل (پی اے آر سی)کی تعیناتی کالعدم قرار دے دی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی اے آر سی کو چارج چھوڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانونی تقاضے پورے کر کے نیا چیئرمین تعینات کیا جائے۔جسٹس بابر ستار نے 15مارچ 2024ء کا آفس میمورنڈم کالعدم قرار دیا۔
’طلبہ کے لیے ماں بن کر سوچتی ہوں‘، مریم نواز کا 65 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والوں کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 65 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والے طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کردیا۔ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں ہونہار اسکالر شپ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے نئے بجٹ میں ہونہار اسکالر شپ 50 ہزار تک بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اب سیکنڈ اور تھرڈ ایئر کے طلبا و طالبات کو بھی ہونہار اسکالر شپس دی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں طلبہ ڈی چوک پر نہیں یونیورسٹی میں اچھے لگتے ہیں، لیپ ٹاپ دیں گے، مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ 30 ہزار اسکالر شپس کم ہیں، حکومت میرا ذاتی کاروبار نہیں، عوام کو جواب دہ ہوں۔ انہوں نے کہاکہ برے وقت میں ساتھ دینے ارکان...
متاثرہ کانکنوں کی لاشیں نکالنے کے بعد مائنز ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کیجانب سے کوئلہ کان کو سیل کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی کے کوئلہ کان میں حادثے کے نتیجے میں مارے جانے والے 12 مزدوروں کی لاشیں نکالنے کے بعد کوئلہ کان کو سیل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پانچ روز قبل سنجدی کے مقام پر واقع کوئلہ کان میں حادثے کے باعث 12 کانکن کوئلہ کان کے اندر پھنس گئے تھے۔ انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا گیا، جو پانچ روز تک جاری رہا۔ تاہم کسی بھی کانکن کو زندہ نہیں بچایا جا سکا۔ متاثرہ کانکنوں کی لاشیں نکالنے کے بعد مائنز ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی جانب سے کوئلہ کان کو سیل...
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے پاکستان بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول 25-2024 کے داخلے شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پی ایم ڈی سی کی رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ کی جانب سے لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز جامشورو، بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ، خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور اور شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلرز سے کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ گلگت، بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے لیے کارآمد ہے۔لہٰذا ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول کے داخلوں کا عمل...