مریم نواز کا اوکاڑہ میں میڈیکل کالج کے قیام کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اوکاڑہ میں میڈیکل کالج کے قیام کا اعلان کیا ہے۔
یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں ہونہار اسکالرشپ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ وہ اسکالر شپ حاصل کرنے والے طلبا اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتی ہیں۔ ’اسکالرشپ حاصل کرنے پر جتنے طلبا اور ان کے والدین خوش ہیں، ان سے زیادہ دل کی گہرائیوں سے میں خوش ہوں۔‘
یہ بھی پڑھیں: حکومت پنجاب چھوٹی فیکٹریاں لگانے کے لیے لوگوں کو زمین رعایت پر دے گی، مریم نواز
مریم نواز نے کہا کہ مجھے پتا تھا کہ پنجاب میں ہونہار بچوں کی کمی نہیں ہے، اوکاڑہ میرے اور نواز شریف کے دل کے بہت قریب شہر ہے، کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، سب برابر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے تین بچے ہیں، جتنا میں ان کے لیے سوچتی ہوں، جتنا ان کی ایچیومنٹ پہ خوش ہوتی ہیں، اس سے زیادہ ان طلبا کی ایچیومنٹ پر خوشی ہوتی ہوں، جو یہاں بیٹھے ہیں، میرا اور طلبا کے دلوں کے درمیان جو رشتہ بن گیا ہے، ایمانداری سے کہتی ہوں کہ یہ میری زندگی کا قیمتی ترین سرمایہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’حادثات میں اضافہ ہوگا‘ مریم نواز کی جانب سے بائیکرز کی الگ لین بنانے پر صارفین کے تبصرے
ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت ساری جگہوں پر گئیں، ڈی جی خان میں اس سال اسکالرشپ کا پیرکو آخری تقریب ہوگی، میں پریشان ہوگئی تھی کہ اب میں طلبا سے کیسے ملاقات کروں گی، میں نے جنوری کا مہینہ طلبا کے لیے وقف کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اب وہ لیپ ٹاپ لے کے طلبا کے پاس آئیں گی، انہوں نے ذاتی طور پر طلبا کے لیے لیپ ٹاپ پسند کیے ہیں، لیپ ٹاپ کی پہلی کھیپ آگئی ہے، یہ لیپ ٹاپ بغیر کسی تفریق کے طلبا کو دیے جائیں گے، طلبا کو جدید ترین کور آئی سیون لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: حسان نیازی کا مستقبل تباہ ہوگیا، مریم نواز نے ایسا کیوں کہا؟
انہوں نے کہا کہ جہاں طلبا کو اسکلولز، کالجز جانے کے لے ای بائیکس کی ضرورت ہے تو وہاں طلبا کو ای بائیکس بالکل مفت دی جائیں گی۔
مریم نواز نے اوکاڑہ یونیورسٹی میں بورڈنگ فیسلٹی کا اعلان بھی کیا اور یونیورسٹی سے متصل انڈر پاس کی تعمیر کا وعدہ بھی کیا، انہوں نے اسی سال اوکاڑہ میں میڈیکل کالج کے قیام کا وعدہ بھی کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسکالرشپ اوکاڑہ لیپ ٹاپ مریم نواز میڈیکل کالج وزیراعلٰی پنجاب یونیورسٹی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسکالرشپ لیپ ٹاپ مریم نواز میڈیکل کالج یونیورسٹی میڈیکل کالج مریم نواز نے کہا کہ انہوں نے طلبا کے طلبا کو کے لیے
پڑھیں:
اہل فلسطین کیلئے مزید امدادی سامان غزہ روانہ، مریم نواز کی تقریب میں شرکت
سامان روانگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، غزہ کے بے گناہ مسلمانوں پر مظالم سے ہر حساس دل مضطرب ہے، امدادی سامان اہل پاکستان کی طرف سے غزہ کے عوام کے لیے پیغام محبت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے این ڈی ایم اے کی زیر سرپرستی اہل فلسطین کے لیے مزید امدادی سامان غزہ روانہ کردیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تقریب میں شرکت کی۔ حکومت پاکستان نے این ڈی ایم اے کے تحت غزہ کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کردیا، اہل فلسطین کے لیے امداد کی یہ نئی کھیپ الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے لاہور سے غزہ کے لیے روانہ کی گئی ہے۔
علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پور ٹ لاہور سے 100 ٹن سامان پر مشتمل مجموعی طور پر 22ویں کھیپ بذریعہ خصوصی پرواز روانہ کی گئی جس میں راشن بیگز بشمول آٹا، چاول، کوکنگ آئل، چنے، تیار کھانا اور ڈبہ بند فروٹ شامل ہیں۔ اب تک 22 امدادی کھیپوں کے ذریعے بھیجی گئی امداد کا مجموعی وزن 2127 ٹن ہے۔
سامان روانگی کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر حکومتی نمائندے اور این ڈی ایم اے کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، غزہ کے بے گناہ مسلمانوں پر مظالم سے ہر حساس دل مضطرب ہے، امدادی سامان اہل پاکستان کی طرف سے غزہ کے عوام کے لیے پیغام محبت ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے سامان کی فوری روانگی یقینی بنانے پر این ڈی ایم اے اور دیگر فلاحی اداورں کی کوششوں کو سراہا اوران کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔