واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )امریکہ میں طیارہ حادثے کے ریکوری آپریشن سے منسلک ایک قانون نافذ کرنے والے اہلکار کا کہنا ہے کہ 41سے زیادہ لاشیں نکال لی گئی ہیں امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط سرکاری عہدیدار نے پر بتایا کہ دریائے پوٹومک سے 41 سے زیادہ لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ ریکوری آپریشن جاری ہے.

(جاری ہے)

بدھ کی رات امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میںمسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان فضا میں تصادم کے بعد سے دریائے پوٹومک میں سرچ آپریشن جاری ہے ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ”ٹروتھ سوشل“پر ایک بیان میں کہا ہے کہ دریائے پوٹومک کے ا±وپر امیریکن ایئر لائنز کے طیارے سے ٹکرانے والا ملٹری ہیلی کاپٹر مقررہ حد سے زیادہ بلندی پر پرواز کر رہا تھا صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر بہت زیادہ اونچی پرواز کر رہا تھا یہ 200 فٹ کی حد سے بہت اوپر تھا یہ سمجھنا واقعی اتنا پیچیدہ نہیں ہے.

امریکی فوجی ہیلی کاپٹر رونلڈ ریگن ایئر پورٹ کے قریب پوٹومک دریا کے اوپر سے ایک مخصوص روٹ پر باقاعدگی سے پرواز کرتے ہیں جسے”روٹ 4 “کہا جاتا ہے کمرشل پروازوں کی ا?مدورفت اور حفاظت کے پیشِ نظر ان ہیلی کاپٹرز کو ایئرپورٹ کی حدود میں 200 فٹ سے ا±وپر جانے کی اجازت نہیں ہوتی. امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ بظاہر بلیک ہاک کا ایشو بلندی تھا فوج کے تفتیش کار اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں پیٹ ہیگسیتھ اور امریکی فوج کے مطابق بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کا عملہ تجربہ کار تھا انسٹرکٹر پائلٹ کے پاس ایک ہزار گھنٹے اور معاون پائلٹ 500 گھنٹے تک پرواز کا تجربہ رکھتے تھے تیسرا اہلکار عملے کا سربراہ تھا جو عام طور پر ہیلی کاپٹر کے پچھلے حصے میں ہوتا ہے.

دوسری جانب چین کی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ امریکہ میں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد میں دو چینی باشندے بھی تھے ایک بیان میں چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ واقعے سے متعلق ہونے والی ابتدائی تصدیق سے معلوم ہوا ہے کہ دو چینی شہری بھی حادثے میں ہلاک ہوئے ہیں تاہم ترجمان چینی وزارت خارجہ نے ان کی تفصیلات نہیں بتائیں ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق چین متاثرہ خاندانوں کے ساتھ گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہے چین نے امریکہ سے درخواست کی ہے کہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے بارے میں آنے والی والی تازہ ترین تفصیلات سے آگاہ کیا جائے.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے دریائے پوٹومک ہیلی کاپٹر جاری ہے

پڑھیں:

دریائے چناب میں سیلاب سے بندبوسن کے حالات سنگین، کئی بستیاں پانی میں ڈوب گئیں

دریائے چناب میں خزان پور کے مقام پر بندبوسن میں سیلاب سے بدستور شدید زمینی کٹاؤ جاری ہے جس کے باعث لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

زمینی کٹاؤ سے درجنوں مکانات ملیامیٹ ہوگئے، متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت مکانوں سے ملبہ نکال رہے ہیں جبکہ لاکھوں کا نقصان ہوچکا۔

زرعی زمینیں اور آم کے باغات دریا برد ہونے لگے جبکہ اروی اور تلی کی فصلیں دریا کی نذر ہوگئیں۔

سیلاب کے باعث بستی کھوکھر اور بستی کھیڑا صفحہ ہستی سے مٹ گئیں جبکہ شدید زمینی کٹاؤ سے بجلی کے پول دریائے چناب کی نذر ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب، پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہو رہا ہے اور سیلابی علاقوں میں بھی پانی کی سطح تیزی سے کم ہو رہی ہے۔

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ سلیمانکی اور اسلام ہیڈ ورکس پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر انتظامیہ الرٹ ہے اور سیلابی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ شہری ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • دریائے چناب میں سیلاب سے بندبوسن کے حالات سنگین، کئی بستیاں پانی میں ڈوب گئیں
  • پشاور، نادرن بائی پاس پر گیس ٹینکر کا حادثہ، ریسکیو 1122 کا بروقت آپریشن
  • عراق: مقدس مقامات کی زیارت اب صرف مخصوص عمر کے افراد کیلئے
  • عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے عمر کی حد مقرر
  • سیکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک
  • سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ 10 روز میں ہو گا، احسن اقبال: امریکی ناظم الامور کا دورہ قصور
  • امریکی کانگریس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ذمہ دار پاکستانی حکام پر پابندیوں کا بل
  • لوگوں چیٹ جی پی ٹی پر کیاکیا سرچ کرتے ہیں؟ کمپنی نے تفصیلات جاری کر دیں
  • مظفرگڑھ میں سیلاب سے اموات کی تعداد 9 ہو گئی
  • نیتن یاہو نے دوحہ پر حملے سے 50 منٹ پہلے ٹرمپ کو آگاہ کردیا تھا، امریکی میڈیا کا انکشاف