لاہور:

خاتون کو نوکری کا جھانسا دے کر لاہور بلانے اور زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق نوکری کا جھانسا دے کر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ لاہور نیازی اڈا کے قریب سے خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کی اور بتایا کہ وہ قصور کی رہائشی ہے اور نوکری کی تلاش میں لاہور آئی تھی۔

خاتون کے مطابق عمران نامی شخص نے نوکری کا جھانسا دے کراپنے دفتر بلایا اور زبردستی کی ۔

کال کے بعد  ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو موقع پر بھجوایا  جہاں سیف سٹی کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کی تلاش اور نشاندہی کی گئی ۔ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے  پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کوگرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق  خواتین جاب انٹرویو پر جاتے وقت کسی مرد سرپرست کو ساتھ لے کرجائیں۔ خواتین غیر محفوظ محسوس کریں تو فوری طور پر 15 پر کال کرکے 2 دبائیں۔ خواتین ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے  بھی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کر سکتی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نوکری کا جھانسا دے کر

پڑھیں:

لاہور: ڈیفنس میں دوست نے گھر میں گھس کر دوست کو قتل کر دیا

علامتی تصویر۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دوست نے گھر میں گھس کر اپنے دوست کو قتل کر دیا۔ 

پولیس کے مطابق ملزم گھر میں داخل ہوا اور اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر مقتول کے سر پر ہتھوڑے مارے اور پھر چاقو مار کر قتل کیا۔ 

پولیس کے مطابق ملزم نے لاش کپڑوں میں لپیٹی اور کمرہ اندر سے لاک کیا تھا۔ 

پولیس کے مطابق دروازہ توڑ کر ملزم کو گرفتار کیا اور لاش برآمد کی گئی، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور؛ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور: ڈیفنس میں دوست نے گھر میں گھس کر دوست کو قتل کر دیا
  • کراچی؛ اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور ،10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی، 70 بچوں، بچیوں سے زیادتی کرنیوالے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہہ
  • جعلی فٹبال ٹیم بنا کر 17 افراد کو جاپان بھجوانے والا ایجنٹ گرفتار
  • ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار
  • لاہور: سوتیلی بیٹی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی؛ 70 بچوں، بچیوں سے زیادتی  کرنیوالے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہہ
  •  ڈیفنس سے بچوں سے زیادتی کا عادی ملزم گرفتار