2025-10-18@17:36:06 GMT
تلاش کی گنتی: 213
«اسرائیل کے حوالے کر»:
(نئی خبر)
امریکی ریاست کیلی فورنیا کی جیل سے 16 برس بعد ایک افغان طالبان کو قید سے رہائی مل گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان جنگجو خان محمد کو 2006 میں مشرقی افغانستان سے گرفتار کیا گیا تھا اور اگلے برس امریکا کے حوالے کیا گیا۔ امریکی عدالت نے 2008 میں دہشت گردی اور منشیات فروشی کے الزام میں محد خان کو عمر قید کی سزا سنائی گئی اور وہ کیلی فورنیا کی جیل میں سزا کاٹ رہے تھے۔ عمر قید کی سزا کاٹنے والے طالبان قیدی کو دو امریکی قیدیوں کے بدلے رہائی مل گئی اور جلال آباد پہنچ گئے جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ محمد خان نے اپنی رہائی کو خوش قسمتی اور ناقابل یقین بتایا تاہم ان کا کہنا تھا کہ...
ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی سے فیملی کی ملاقات ختم ،فیملی ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ان کی فیملی نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی جو تقریبا ایک گھنٹہ جاری رہی۔ ملاقات میں 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کے حوالے سےبات چیت کی گئی۔ ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ ملاقات میں دیگر زیر سماعت مقدمات کے قانونی دفاع کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
حیدرآباد: سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق ‘ڈاکٹرمعراج الہدیٰ‘ نصراللہ چنا اور جمعیت طلبہ عربیہ کے منتظم اعلیٰ ریاض العلوم میں تقریب ختم بخاری سے خطاب کررہے ہیں کراچی/حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر/نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی/نمائندہ جسارت) کے مرکزی رہنما وسابق امیر سراج الحق نے کہا ہیکہ دنیا نے دیکھا کہ غزہ 470دن اسرائیل کے محاصرے میں رہا اسرائیل نے دنیا کا جدید ترین گولہ بارود غزہ کے نہتے لوگوں پر برسایا اتنا برسایا جتنا امریکہ نے 15سال میں افغانستان میں بھی نہیں برسایا تھااسکے باوجود اسرائیل کوغزہ میںبدترین شکست ہوئی۔اسرائیل نے غزہ میں صرف اٹیم بم استعمال نہیں کیا آج اسرائیل میں ماتم برپا ہے اور غزہ میں ہزاروں شہادتوں کے باوجود آج جشن منایاجارہا ہے کیونکہ مسلمان شہادتوں سے...
غزہ: حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 3 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا۔ اس سے قبل حماس کی جانب سےآج رہا کیے جانے والی 3 اسرائیلی خواتین قیدیوں کے نام جاری کیے گئے تھے۔ ریڈ کراس کی ٹیم اسرائیلی خواتین کو غزہ میں اسرائیل کے خصوصی فوجی یونٹ پہنچائےگی جہاں سے انہیں اسرائیلی فوجی اسپتال لے جایا جائےگا۔ فوجی اسپتال میں ان کا ابتدائی طبی معائنہ ہوگاجس کے بعد ہونے والی اسرائیلی خواتین کو اسپتال پہنچا دیا جائے گا، یہ خواتین اسپتال میں ہی اپنے اہلخانہ سے ملاقات کریں گی۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے سے معاہدے کے تحت آج رہا کیے جانے والے 90 فلسطینی قیدیوں کے نام جاری کردیے گئے ہیں۔...
جماعت اسلامی ہند کے امیر نے کہا کہ عرب سر زمین سے اسرائیلی افواج کا مکمل انخلاء کا فیصلہ جلد کیا جانا چاہیئے تاکہ ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام اور اس میں فلسطینی عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے حماس اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ میڈیا کو جاری کے گئے بیان میں جماعت اسلامی ہند کے امیر نے کہا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ خطے میں جاری تشدد اور خوں ریزی کو روکنے میں اہم کردار ادا کرے گا اور غزہ کے عوام کے لئے راحت کا سبب...
اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا ہونے والے 95 فلسطینی قیدیوں کی فہرست جاری کردی ہے جن میں اکثریت خواتین کی ہے۔ فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق فہرست میں 69 خواتین، 16 مرد اور 10 نابالغ شامل ہیں۔ وزارت کے مطابق فہرست میں سب سے کم عمر قیدی 16 سال کا ہے، ان قیدیوں کو اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے اتوار سے رہا کیا جائے گا۔ اسرائیلی روزنامہ ہاریٹز کی رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں فلسطینی پارلیمنٹ کی رکن اور قانون ساز خالدہ جرار بھی شامل ہیں، جنہیں جنگ کے آغاز میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے وہ بغیر کسی مقدمے کے حراست میں ہیں۔ اس سے قبل اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ اور حکومت...
پیانگ یانگ (مانیٹرنگ ڈیسک ) شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل فائر کرکے چند دنوں بعد امریکی صدر کے عہدے کا حلف اْٹھانے والے ٹرمپ کو پیغام دیدیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے سمندر میں مختصر فاصلے تک مار کرنے والے متعدد بیلسٹک میزائل فائر کیے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ امریکی نو منتخب ڈونلڈ ٹرمپ کی آنے والی انتظامیہ کے لیے ایک پیغام ہو سکتا ہے۔بیلسٹک میزائل کا یہ تجربہ اس وقت ہوا جب جاپانی وزیرخارجہ تاکیشی ایویا جنوبی کوریا کے دورے پر ہیں۔جنوبی کوریا اور امریکا کے انٹیلی جنس حکام نے شمالی کوریا کی میزائل لانچنگ کی تیاریوں کا پہلے سے پتا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 جنوری 2025ء) قطر کے دارالحکومت دوحہ اور مصری دارالحکومت قاہرہ سے پیر 13 جنوری کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ ایک سال سے بھی زیادہ عرصے سے غزہ کی جنگ کے خاتمے کے لیے مشترکہ طور پر کوششیں کرنے والے ممالک امریکہ، قطر اور مصر کے ثالثوں نے گزشتہ رات گئے اپنے مذاکرات میں ایک بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ ان مذاکرات میں امریکہ کی طرف سے عنقریب اپنے عہدے سے رخصت ہونے والے صدر جو بائیڈن اور نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ دونوں کے بھیجے ہوئے مندوب شامل ہوئے۔ سیزفائر مذاکرات میں یہ بڑی پیش رفت اتوار اور پیر کی درمیانی رات نصف شب کے بعد ممکن ہوئی، جس کے...
دبئی(شوبز ڈیسک)دبئی میں مقیم پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے شوہرمحمد راشد پاکستان کے شہرمیانوالی سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس سال کے آغاز پر پاکستان کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے دبئی میں اپنی شادی کی تصاویر شیئر کر کے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی۔ ان کی یہ تصاویر خوب وائرل ہوئی تھیں۔ تاہم نیلم منیر کے شوہر کون ہیں اور کیا کرتے ہیں دونوں جانب سے اب تک کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی تھی۔ اب ایک نجی چینل سے گفتگو میں نیلم منیر کے دیور ثمر رانجھا نے نیلم منیر کے شوہر اور ان کی ملاقات کے حوالے سے تفصیلات بیان کی ہیں۔ ان کے دیور نے بتایا کہ ہم 4 بھائی اور دوبہنیں ہیں۔ میرے بھائی کااصل نام...
سنجے بنگر کے بیٹے آریان بنگر نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی تبدیلی کی داستان شیئر کی، جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔ معروف کرکٹ کوچ سنجے بنگر کے 23 سالہ بیٹے آریان بنگر نے حال ہی میں اپنی زندگی کی جذباتی تبدیلی کی کہانی شیئر کی، جہاں وہ آریان سے عنایہ بنگر بننے کے سفر پر روانہ ہوئے۔ انسٹاگرام پر ایک ریل کے ذریعے، عنایہ نے 10 ماہ کے ہارمونی علاج اور اس کے اثرات پر بات کی، جس نے ان کے مداحوں اور کرکٹ کمیونٹی کو حیران کردیا۔ عنایہ بنگر نے بتایا کہ بچپن سے انہیں کرکٹ سے محبت تھی، لیکن وہ ہمیشہ یہ سوال کرتی تھیں کہ وہ لڑکی کیوں پیدا نہیں ہوئیں۔...
کراچی : گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مہنگائی کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی اور کہا جنوری کے بعد جون تک مہنگائی بڑھنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف پی سی سی آئی میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ مہنگائی میں مسلسل کمی ہورہی ہے جنوری میں بھی یہ مزید کم ہوگئی تاہم جنوری کے بعد مہنگائی میں اضافہ ہوگا جو جون تک جاری رہ سکتا ہے اور سال کے اخر تک مہنگائی کی شرح پانچ سے سات فیصد رہنے کا امکان ہے۔ جمیل احمد کا کہنا تھا کہ مالی سال 25ء میں ترسیلات زر 35 ارب ڈالر تک بڑھنے کا تخمینہ ہے، جون 2022ء میں ملک کا بیرونی...