کراچی : گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مہنگائی کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی اور کہا جنوری کے بعد جون تک مہنگائی بڑھنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف پی سی سی آئی میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ مہنگائی میں مسلسل کمی ہورہی ہے جنوری میں بھی یہ مزید کم ہوگئی تاہم جنوری کے بعد مہنگائی میں اضافہ ہوگا جو جون تک جاری رہ سکتا ہے اور سال کے اخر تک مہنگائی کی شرح پانچ سے سات فیصد رہنے کا امکان ہے۔

جمیل احمد کا کہنا تھا کہ مالی سال 25ء میں ترسیلات زر 35 ارب ڈالر تک بڑھنے کا تخمینہ ہے، جون 2022ء میں ملک کا بیرونی قرضہ 100 ارب ڈالر تھا، ستمبر 2024ء میں حکومتی قرضے 100.

08 ارب ڈالر تھے تاہم مجموعی طور پر قرضوں کی ادائیگی میں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں تہتر فیصد بینکاری برانچوں کے ذریعے ہورہی ہے، جون دو ہزار بائیس سے پاکستان کے بیرونی قرضے میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔اسٹیٹ بینک کے گورنر نے بتایا کہ ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافے کے درمیان ملک کا کرنٹ اکاوٴنٹ بہت اچھی حالت میں ہے۔ایف پی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے مہنگائی میں کمی کے بعد شرح سود میں فوری طور پر کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے سنگل ڈیجٹ میں لانے کا مطالبہ کردیا۔

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

برطانوی ہائی کمشنر کی گورنر سندھ سے ملاقات، تعلیم، صحت اور غزہ کی صورتحال پر گفتگو

— فائل فوٹو 

گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ہوئی۔

دورانِ ملاقات تعلیم، صحت، خواتین کی فلاح و بہبود اور غزہ کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

کامران ٹیسوری نے برطانیہ کے غزہ سے متعلق مؤقف کو سراہا اور قومی ایئر لائن کی پرواز وں کی بحالی پر شکریہ ادا کیا۔

گورنر سندھ نے بتایا کہ 50 ہزار نوجوان آئی ٹی کورسز کر رہے ہیں اور ہزاروں ڈالرز ماہانہ کمانے کے قابل ہو چکے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اُمید کی گھنٹی پر آنے والے سائل کی فوری داد رسی کی جا رہی ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ گورنر اینیشیٹیوز عوام کے فلاح و بہبود کے لیے اہم منصوبے ہیں۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق اس ملاقات میں گورنر سندھ کی اہلیہ اور برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے بھی شرکت کی۔

ترجمان گورنر ہاؤس نے بتایا کہ برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے پرچم کشائی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی تحریر کیے۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق وفد نے قائد اعظم کے تاریخی کمرے کا دورہ کیا اور شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔

متعلقہ مضامین

  • فیڈرل ریزرو کی گورنر ایڈریانا کوگلر مستعفی، ٹرمپ خوش کیوں ہیں؟
  • نئے مالی سال کے آغاز کے بعد مہنگائی کی اونچی اڑان پھر سے شروع
  • پاکستان میں مہنگائی کی شرح  7 ماہ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی، اسٹیٹ بینک
  • عتیقہ اوڈھو کی شادی خطرے میں ، وجہ کیا؟
  • حکومتی دعووں کے باوجود مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا
  •  مہنگائی سے متعلق اعدادوشمار ، کیاچیزسستی ہوئی اورکیامہنگی؟ 
  • برطانوی ہائی کمشنر کی گورنر سندھ سے ملاقات، تعلیم، صحت اور غزہ کی صورتحال پر گفتگو
  • ہائے چینی ۔۔ ہائے مہنگائی
  • صدر مملکت نے خاتون ملازمہ کو نازیبا میسج بھیجنے والے اسٹیٹ لائف کے افسر کی معافی کی اپیل مسترد کردی
  • زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 60 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے