2 امریکی قیدیوں کے بدلے کیلیفورنیا کی جیل سے رہائی پانے والے طالبان جنگجو کون ہیں ؟
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
امریکی ریاست کیلی فورنیا کی جیل سے 16 برس بعد ایک افغان طالبان کو قید سے رہائی مل گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان جنگجو خان محمد کو 2006 میں مشرقی افغانستان سے گرفتار کیا گیا تھا اور اگلے برس امریکا کے حوالے کیا گیا۔
امریکی عدالت نے 2008 میں دہشت گردی اور منشیات فروشی کے الزام میں محد خان کو عمر قید کی سزا سنائی گئی اور وہ کیلی فورنیا کی جیل میں سزا کاٹ رہے تھے۔
عمر قید کی سزا کاٹنے والے طالبان قیدی کو دو امریکی قیدیوں کے بدلے رہائی مل گئی اور جلال آباد پہنچ گئے جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔
محمد خان نے اپنی رہائی کو خوش قسمتی اور ناقابل یقین بتایا تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ قید میں کسی بھی لمحے اپنے رب کی رحمت سے مایوس نہیں ہوئے تھے۔
ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے محمد خان کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بدلے دو امریکیوں کو رہا کیا گیا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کیا گیا
پڑھیں:
ٹی ٹی پی اور ’’را‘‘ کی افغانستان میں موجودگی، پاکستان کا طالبان حکومت کو سخت پیغام
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے افغان سفیر کو طلب کر کے طالبان حکومت سے تحریک طالبان پاکستان سے دوری کا مطالبہ کیا ہے اور ٹی ٹی پی اور’’ را‘‘ کی افغانستان میں موجودگی کے خلاف سخت پیغام دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغان طالبان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے دوری اختیار کرے اور اپنی سرزمین سے انہیں ختم کرنے کے اپنے وعدوں کو پورا کرے۔
اسلام آباد نے یہ پیغام پاکستان میں تعینات افغان عبوری سفیر سردار احمد شکیب کے ذریعے پہنچایا، جنہیں حال ہی میں دفتر خارجہ طلب کیا گیا تھا، انہیں واضح اور دو ٹوک الفاظ میں آگاہ کر دیا گیا ہے کہ افغان طالبان حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ ان کی سرزمین دہشت گردی کی مذموم سرگرمیوں کے لیے استعمال نہ ہو۔
پاکستانی دفتر خارجہ نے سفیر کو فتنہ الخوارج دہشت گردوں کی حالیہ سرگرمیوں میں اضافے کے پیش نظر طلب کیا، یہ دہشت گرد افغانستان کی سرزمین پر پناہ لیے ہوئے ہیں اور انہیں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے مکمل مالی امداد اور سرپرستی حاصل ہے۔
اعلیٰ سفارتی ذرائع نے جنگ کو بتایا کہ افغان عبوری سفیر سردار احمد شکیب کو دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا تھا، ایڈیشنل فارن سیکرٹری سید علی اسد گیلانی نے طالبان کے نمائندے کو پاکستان کا انتباہ پہنچایا۔
دریں اثنا، افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے، محمد صادق خان متحدہ عرب امارات سے واپس آ گئے ہیں، جہاں وہ افغانستان سے متعلق ایک غیر اعلانیہ مشن پر گئے تھے، وہ اپنی کارروائی کے بارے میں ایک تفصیلی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کریں گے، امکان ہے کہ وہ اسی ہفتے سینئر حکام کے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے کابل جائیں گے۔
Post Views: 3