2025-11-05@00:26:33 GMT
تلاش کی گنتی: 226
«مجالس عزاء کا»:
(نئی خبر)
پشاور: پاک فوج کے زیر اہتمام پشاور میں خیبر پختونخوا کی مختلف جامعات کے طلباء و طالبات کے لیے اسپورٹس گالا کا انعقاد ہوا جس میں طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ طلباء و طالبات نے کھیلوں کے مختلف مقابلوں بشمول تیر اندازی، رسہ کشی، بیڈ منٹن، کرکٹ، فٹبال، 100 اور 400 میٹر ریس، 9 ایم ایم فائر، ائیر گن اور میوزیکل چیئر میں حصہ لیا۔ مقامی برگیڈ کمانڈر نے بطور مہمان خصوصی طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج کے شکر گزار ہیں کہ ہمارے لیے ایک بہترین ماحول میں اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا، پاک فوج کی جانب سے اسپورٹس گالا ایونٹ کا کامیاب...
حکومت کا ایک سال پورا ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے ایک ہدایت نامہ تمام وزارتوں کو جاری کیا گیا۔ وزیر اعظم نے ایک سال میں ہونے والی اصلاحات پر عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔ شہباز شریف نے ایک سال میں مختلف وزارتوں، محکموں میں دی گئی نوکریوں کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم وزارتوں، محکموں کی کارکردگی رپورٹ خود جانچیں گے۔ وزارتوں سے جواب طلب کیا گیا ہے کہ سرکاری اداروں میں اصلاحات لانے میں کتنی کامیابی ملی۔
ایم بی بی ایس کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کی جائے، میڈیکل کالج میں داخلہ کے خواہشمند طلباء و طالبات کا مطالبہ
ایم بی بی ایس کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کی جائے، میڈیکل کالج میں داخلہ کے خواہشمند طلباء و طالبات کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سٹی رپورٹر)میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہشمند راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک بھر کے طلباء و طالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پنجاب اور دیگر میڈیکل یونیورسٹیوں میں ایم بی بی ایس کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کی جائے کیونکہ ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں توسیع نمبروں اور اضافی نمبروں کے جھگڑوں کی وجہ سے بہت سے طلباء و طالبات یونیورسٹی پورٹل پربروقت درخواست نہیں دے سکے تھے، طلباء و طالبات اور انکے والدین کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں داخلوں کیلئے...
پنجاب حکومت نے چند ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ قابل طلباء کو وزیر اعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کے تحت مفت لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے اور اس حوالے سے اب مزید معلومات سامنے آ گئیں ہیں ۔ پروگرام کی تفصیلات اس اسکیم کے تحت حکومت نے 50,000 جدید لیپ ٹاپ ذہین طلباء میں تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ سالانہ بنیاد پر 2,000 لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔ درخواست کا طریقہ کار وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کے لیے طلباء کو آن لائن درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ تعلیمی ادارے خود اہل طلباء کا ڈیٹا مرتب کریں گے۔تصدیق شدہ ڈیٹا پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کو بھیجا جائے گا، جو منتخب طلباء کی حتمی...
علما اور عوام نے عاملوں پر شکنجہ کسنے کا مطالبہ کردیا، قائمہ کمیٹی میں جادو ٹونے پر قانون سازی کی بات ہوئی، بحث کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا۔عاملوں میں کچھ 50 ہزار روپے لے کر قرض واپس مانگنے والوں کو خاموش کروانے کو تیار ہیں تو کچھ عامل بابا دشمن کو راستے سے ہٹانے کے دعویدار ہیں۔ملک بھر میں عملیات کی آڑ میں پیسہ چھاپنے والوں کی کمی نہیں، علما اور عوام مطالبہ کیا کہ جادو ٹونے کے نام پر لوگوں کی جان اور مال سے کھیلنے والوں پر شکنجہ کسا جانا چاہیے۔ قائمہ کمیٹی میں جادو ٹونے پر قانون سازی سے متعلق بات ہوئی، مگر بحث کا نتیجہ نہ نکلا۔
سکھر (نمائندہ جسارت) ایوب گیٹ کے رہائشی ریلوے پولیس اہلکار زاہد حسین منگریو نے اپنے دیگر عزیزوں مقدم حسیب منگریو، محمد اعظم منگریو، محمد علی، علی احمد و دیگر کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے 479 ویں روز بھی اپنے مغوی بیٹے علی اصغر منگریو کی عدم بازیابی کے خلاف علامتی بھوک ہڑتال جاری رکھتے ہوئے نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مغوی بچے علی اصغر منگریو کے ورثاء زاہد منگریو، اعظم منگریو و دیگر نے بتایا کہ 8 سال قبل مغوی علی اصغر منگریو کو تھانہ بی سیکشن کی حدود سے اغواء کیا گیا تھا، اغواء میں جوابدار سعید منگریو، خالد منگریو، مسعود منگریو، جنید منگریو و دیگر شامل ہیں، سندھ ہائیکورٹ کے احکامات پر جے آئی ٹی کی...
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو زندگی کے آغاز سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یونی ورسٹی آف لندن کے المنائی سے خطاب میں وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن کے المنائی سے ملاقات اُن کے لیے باعث مسرت ہے۔ عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں قانون کی تعلیم کا معیار بلند کرنے میں یونیورسٹی آف لندن نے اہم کردار ادا کیا، یونیورسٹی آف لندن کے المنائی نیٹ ورک نے گزشتہ کئی دہائیوں میں مسلسل ترقی کی ہے اور توقع ہے کہ یہ مستقبل میں بھی مزید کامیاب مراحل طے کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن سے بطور ٹیوٹر اپنے کیریئر...
مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (شہید زوالفقار علی بھٹو) خیرپور کیمپس کے طلبہ نے پاکستان کی دفاعی خود انحصاری کو مضبوط بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت سے چلنے والا روبوٹ وہیکل تیار کرلیا، جس پر نصب لیزر گن سیکنڈوں میں اپنے ہدف کو جلاکر بھسم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ تخلیقی آئیڈیا عملی شکل اختیار کرنے کی صورت میں سیکیورٹی اہلکاروں اور افواج کے جانی نقصان کو کم کرتے ہوئے روایتی گولہ بارود کے خرچ کو کم کرے گا۔ مصنوعی ذہانت کے ذریعے دوست اور دشمن کی شناخت کرتے ہوئے متحرک اور غیرمتحرک اہداف کو زمین سے زمین، فضاء سے زمین یا زمین سے فضاء میں انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔ مہران...
چینی نئے سال کے استقبال کے لئے ایف اے او ہیڈکوارٹر میں خصوصی تقریب کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ () اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن نے اٹلی کے شہر روم میں اپنے صدر دفتر میں چینی نئے سال کی استقبالیہ تقریب منعقد کی۔ تقریب میں 500 سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں ایف اے او کے رکن ممالک کے نمائندے، مبصرین کے نمائندہ دفتر کے سفراء، اٹلی میں مختلف ممالک کے سفراء، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان، ایف اے او کے ایگزیکٹوز اور دیگر افراد شامل تھے۔ استقبالیہ میں اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کے عملے نے چانیز نیو ایئر کے نغمے...
عصری علوم کے حاملین کو ملازمتیں نہ دے سکنے والے علماء کو روزگار کا جھانسہ دے رہے ہیں:مولانا فضل الرحمان
عصری علوم کے حاملین کو ملازمتیں نہ دے سکنے والے علماء کو روزگار کا جھانسہ دے رہے ہیں:مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان( محمد ریحان )جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عصری علوم کے حاملین کو ملازمتیں نہ دے سکنے والے علمائے دین کو قومی دھارے میں لانے کے نام پر انہیں روزگار کا جھانسہ دے رہے ہیں،یہی حربہ ہندوستان پر قابض انگریزوں نے استعمال کیا تھا جس کی مخالفت و مقابلہ علما نے ہی کیا تھا،انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان اسلاف کی امانت ہے راہ حق پر گامزن اس جماعت سے وابستہ رہیں،وہ اجتہادی غلطی بھی کرے تو نقصان کی...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اتحاد المدارس الاسلامیہ پاکستان کے تحت ملک بھر میں منعقد ہونے والے سال 1446ھ بمطابق 2025 ء کے سالانہ امتحانات کے لیے تمام جامعات و مدارس کے طلباء و طالبات کے ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیے گئے ہیں۔ سالانہ امتحانات کا انعقاد 8 فروری تا 13 فروری تک ہوگا۔اس حوالے سے ناظم امتحان مفتی حافظ اکرام اللہ واحدی کا کہنا تھا کہ اس سال اتحاد المدارس الاسلامیہ پاکستان کے تحت بیرون ممالک سے طلباء بھی امتحان میں شریک ہوں گے۔ملک بھر کے مختلف شہروں میں سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے اور ان سینٹرز پر نگران بھی مقرر کر دیے گئے ہیں۔
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس سپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں ہوا۔ پی ٹی آئی کے مطالبات پر مشاورت کی گئی۔ سینیٹر مسلم لیگ (ن) عرفان صدیقی نے سپیکر آفس میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوڈیشل کمشن کے قیام سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ میٹنگ بہت اچھی رہی اور میٹنگز چلتی رہیں گی۔ آج بھی ہماری اس حوالے سے میٹنگ ہے۔ گزشتہ روز کمیٹی اجلاس میں ساتوں جماعتوں کے نمائندے موجود تھے۔ اجلاس میں بڑی سیرحاصل گفتگو ہوئی ہے۔ سات ورکنگ ڈیز پورے ہوں گے تو ہم ان شاء اللہ ان کو جواب...
اسکول بوائز کرکٹ ٹیم کا شاہد آفریدی کے ساتھ اسکول گرلز کرکٹ ٹیم کا شاہد آفریدی کے ساتھ سعودی عرب کے ساحلی شہرجدہ میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ کرکٹ آل راؤنڈر اورقومی ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم آفریدی، قونصل جنرل پاکستان خالد مجید، ڈپٹی قونصل جنرل عدنان جاوید اور اسکول کے پرنسپل عدنان ناصر کے ساتھ طلباء و طالبات سے ملنے اسکول کے شہید بےنظیربھٹو میموریل آڈیوٹوریم پہنچے توان کا زبردست استقبال ہوا، ہال تالیوں سے گونج اٹھا اور شرکاء نے ویلکم ویلکم کے نعرے بلند کئے۔ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے قونصل جنرل خالد مجید، اسکول پرنسپل عدنان ناصر، طلباء طالبات اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سکول کے طلبا اور...
گورنرسندھ کاگورنر انیشیٹیوز کے تحت آئی ٹی کے ایڈونس کورسز جامعہ بنوریہ عالمیہ میں جلد آغاز کرنے کا اعلان
کراچی: گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر انیشیٹیوز کے تحت آئی ٹی کے ایڈونس کورسز جامعہ بنوریہ عالمیہ میں جلد آغاز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ بنوریہ عالمیہ سے فارغ التحصیل طالب علموں سے مجھے بڑی توقعات ہیں ـ زرائع کے مطابق اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ملک وقوم کے مستقبل کو روشن کریں گے۔ان خیالات کا اظہار گورنرسندھ نے جامعہ ، بنوریہ عالمیہ کے کانووکیشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر سندھ نے فارغ التحصیل طالب علموں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ بنوریہ کی علمی خدمات لائق تحسین ہیں، جامعہ دینی اور عصری علوم کو یکجا کرتے ہوئے طلباء کو تعلیم فراہم کر رہی ہے۔ گورنر سندھ نے مزید...
ضلعی صدر حسن رضا نے ولادت امیر المومنین علیہ السلام کی مناسبت سے اراکین آئی ایس او سے گفتگو کی، جشن میں طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن ضلع کوہاٹ و ہنگو کے زیر اہتمام المصطفیٰ یونٹ کسٹ میں 13 رجب المرجب ولادت باسعادت امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے موقع پر جشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ضلعی صدر حسن رضا نے ولادت امیر المومنین علیہ السلام کی مناسبت سے اراکین آئی ایس او سے گفتگو کی، جشن میں طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ڈی سی چوک جیکب آباد میں منعقدہ جشن کی تقریب میں مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں اور مختلف مکاتب فکر و مذاہب سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ ملت جعفریہ عزاداری کونسل ضلع جیکب آباد کے زیر اہتمام مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد، انجمن سپاہ علی اکبر (ع)، جعفریہ الائنس اور مقامی مومنین کے تعاون سے علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت ڈی سی چوک پر عظیم الشان جشن مولود کعبہ منعقد کیا گیا۔ جشن مولود کعبہ کی تقریب سے ضلع جیکب آباد کے تمام مکاتب فکر کے سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے مولود کعبہ امام علی علیہ السلام کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ جشن مولود کعبہ سے تحریک...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومتی ارکان نے شبلی فراز کی جانب سے پاکستان کیلیے نامناسب لفظ استعمال کرنے پر سینیٹ میں احتجاج کیا اور چیئرمین سینیٹ سے وہ لفظ حذف کرنے کا مطالبہ کیا۔ سینیٹ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر احسن اقبال اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ یہ اپنی چوری کو چھپانے کیلیے سیرت کا نام لے رہے ہیں، پی ٹی آئی کے لوگ اپنے لیڈر کی کرپشن کو بچانے کیلیے احتجاج کررہے ہیں، ہمیں عدالتی معاملات میں سیرت النبیؐ کو سامنے نہیں لانا چاہیے۔ آپ ہم سے رسیدیں مانگتے تھے اور آپ کی اپنی ساری رسیدیں جعلی نکلیں، بتایا جائے 64 ارب روپے پاکستان کے خزانے میں کیوں نہیں آئے؟ اگر چوری کے پیسے...
شان علی مرتضیٰؑ کانفرنس سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ حضرت علی ؑ عظیم سپہ سالار، جرات و شجاعت کے پیکر، علم و حکمت کا بحر بیکراں، خلیفۃ المسلمین تھے، حضرت علیؑ کی پوری زندگی صبر و استقامت کا مظہر تھی، مولا علی ؑ کے افکار اور عمل کو اپنانے سے معاشرہ امن و سکون کا گہوارہ بن سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن علماء کونسل لاہور کے زیراہتمام یوم ولادت سیدنا علی المرتضیٰ وجہہ الکریم کی مناسبت سے’’ شان علی المرتضیٰ ؑ کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت مرکزی صدر منہاج القرآن علماء کونسل مفتی غلام اصغر صدیقی نے کی۔ ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان علامہ ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری سمیت منہاج القرآن علماء...
سیکریٹری تعلیم آئی ایس او کراچی کے مطابق کراچی میں گذشتہ ساڑھے تین دہائیوں سے پری بورڈ امتحانات کا انعقاد کرواتے آرہے ہیں، ان امتحانات کے انعقاد کا مقصد طلبہ کو بورڈ امتحانات سے قبل امتحانی تیاری کو جانچنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہر سال کی طرح امسال بھی باڈی آف لٹریسی ڈیویلپمنٹ کے زیر اہتمام میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء و طالبات کیلئے پری بورڈ امتحانات کا آغاز یکم فروری 2025ء سے ہوگا، طلباء و طالبات کی سہولت کیلئے آنلائن رجسٹریشن کا اہتمام کیا گیا ہے، جہاں سے خواہشمند طلباء و طالبات رجسٹریشن فارم 12 تا 23 جنوری تک جمع کروا سکے گئیں، پری بورڈ امتحانات یکم تا 15 فروری تک جاری رہیں گے جبکہ امتحانی...
پشاور (خبر ایجنسیاں) خیبر پختونخوا حکومت نے عوام دوست اقدامات کرتے ہوئے خاندان کے سربراہ کے انتقال پر ورثا کی مالی مدد کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے مطابق خاندان کے سربراہ کے انتقال کی صورت میں ورثا کی مالی معاونت کی جائے گی‘ 60 سال سے کم عمر خاندان کا سربراہ انتقال کرے گا تو اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ 60 سال سے زاید عمر کے سربراہ کے انتقال پر اہل خانہ کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا حقیقی معنوں میں ریاست مدینہ بن رہا ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے عوام دوست اقدامات کرتے ہوئے خاندان کے سربراہ کے انتقال پر ورثاء کی مالی مدد کا اعلان کر دیا،علی امین گندا پور
پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے عوام دوست اقدامات کرتے ہوئے خاندان کے سربراہ کے انتقال پر ورثاء کی مالی مدد کا اعلان کر دیا۔ زرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گندا پور کے مطابق خاندان کے سربراہ کے انتقال کی صورت میں ورثاء کی مالی معاونت کی جائے گی۔ علی امین گنڈاپور کے مطابق 60 سال سے کم عمر خاندان کا سربراہ انتقال کر جائے تو اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ 60 سال سے زائد عمر کے سربراہ کے انتقال پر اہلخانہ کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا حقیقی معنوں میں ریاست مدینہ بن رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کرنے والے اور عوامی مقامات پر چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں انصاف اور مساوات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں طلباء نے بھارتی پارلیمنٹ کی جانب سے ریزرویشن پالیسی میں حالیہ تبدیلیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گھر گھر پوسٹر مہم شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کرنے والے اور عوامی مقامات پر چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں انصاف اور مساوات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔پوسٹروں میں ریزرویشن پالیسی پر معقول اور منصفانہ نظرثانی پر زور دیا گیا ہے جس میں میرٹ کے طلباء کے لیے تعلیم اور ملازمت کے مواقع...
پولیس پارٹی پر فائرنگ کیس میں نامزد پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کے مقدمے کی سماعت ہوئی، سماعت اے ٹی سی جج اسد اللہ نے کی۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی عدالت نے پولیس پر فائرنگ کرنے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما کامران بنگش پر فرد جرم عائد کر دی۔ پولیس پارٹی پر فائرنگ کیس میں نامزد پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کے مقدمے کی سماعت ہوئی، سماعت اے ٹی سی جج اسد اللہ نے کی۔ پراسیکیوشن نے کہا کہ تھانہ چمکنی پولیس نے پی ٹی آئی کے روپوش رہنماء مراد سعید کی گرفتاری کے لیے کامران بنگش کے حجرے پر چھاپہ مارا تھا، چھاپے کے...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک کے تمام شہروں میں پاسپورٹس ڈیلیوری کاؤنٹرز 24 گھنٹے فعال رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے تمام زونل ہیڈز کو پاسپورٹس ڈیلیوری کاؤنٹرز 24 گھنٹے فعال رکھنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے کہا ہے شہری اب ملک بھر کے 227 پاسپورٹس دفاتر میں کسی بھی وقت پاسپورٹ وصول کرسکتے ہیں اور یہ فیصلہ شہریوں کو پاسپورٹس کا بر وقت اجراء یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔ ڈی جی پارسپورٹس کے مطابق اس وقت ملک بھر میں پاسپورٹ کا بیک لاگ مکمل طورپرختم کردیا گیا ہے اور شہری اپنے پاسپورٹس وصول کرنے کے لیے متعلقہ آر پی او کا رخ...