اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس سپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں ہوا۔ پی ٹی آئی کے مطالبات پر مشاورت کی گئی۔ سینیٹر مسلم لیگ (ن) عرفان صدیقی نے سپیکر آفس میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوڈیشل کمشن کے قیام سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ میٹنگ بہت اچھی رہی اور میٹنگز چلتی رہیں گی۔ آج بھی ہماری اس حوالے سے میٹنگ ہے۔ گزشتہ روز کمیٹی اجلاس میں ساتوں جماعتوں کے نمائندے موجود تھے۔ اجلاس میں بڑی سیرحاصل گفتگو  ہوئی ہے۔ سات ورکنگ ڈیز پورے ہوں گے تو ہم ان شاء اللہ ان کو جواب دیں گے۔ ہمارے نزدیک جب تیسرا اجلاس ختم ہوا چوتھا اجلاس طے ہو گیا تھا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا ایک سب کمیٹی بنائی ہے جو پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کا جائزہ لے رہی ہے، سب کمیٹی پی ٹی آئی کے مطالبات کا جواب تیار کرے گی۔ اپوزیشن سے آئندہ مذاکرات میں اہم مطالبات پر حکومتی مؤقف دیں گے۔ جوڈیشل کمشن تشکیل نہ دیئے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے وہ جو کہتے ہیں کریں، ہم جواب تحریری طور پر انہیں دیں گے۔ حکومت جوڈیشل کمشن تشکیل دے گی یا نہیں یہ ہمارے جواب سے معلوم ہوگا۔سردار ایاز صادق کی زیر صدارت حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس سپیکر چیمبر میں ہوا۔ اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر حکومتی رہنمائوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے مطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ رانا ثناء اللہ نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا جوڈیشل کمشن کے قیام سے متعلق حتمی فیصلہ تحریری جواب کی تیاری کے بعد ہو گا۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی میں تحریک انصاف کے مطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔ کمیٹی کا چوتھا اجلاس طے شدہ منصوبے کے مطابق ہوا تاہم ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ تحریک انصاف کے مسودے کا مطالعہ کیا جا رہا ہے، لیکن اس پر کوئی رائے قائم نہیں کی گئی۔ حکومتی ٹیم نے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا اور آئندہ مذاکرات کے لیے حکمت عملی تیار کرنے پر زور دیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: حکومتی مذاکراتی کمیٹی جوڈیشل کمشن کے مطالبات مطالبات کا اجلاس میں کمیٹی کا

پڑھیں:

پاکستان چین کے تعاون سے پی اے آر سی میں جامع اصلاحات کرے گا: رانا تنویر

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے تعاون سے پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) میں اسٹریٹیجک ریفارم اینڈ کوآپریشن پلان کے تحت جامع اصلاحات متعارف کرائے گا۔جمعہ کو اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت پی اے آر سی کو ایک جدید، مؤثر اور جدت پر مبنی ادارے میں تبدیل کرنے کے لیے پُرعزم ہے جو ملک کے غذائی تحفظ کے ایجنڈے کی قیادت کر سکے۔

وفاقی وزیر نے چینی وزارت زراعت و دیہی امور اور چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کی کوششوں کو سراہا جنہوں نے پاکستان کے زرعی تحقیقاتی شعبے کے لیے ایک جامع اور مستقبل پر نظر رکھنے والا اصلاحاتی روڈمیپ تیار کرنے میں بھرپور معاونت فراہم کی۔رانا تنویر حسین نے ہدایت کی کہ اصلاحاتی منصوبے پر بروقت عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی نفاذی کمیٹی تشکیل دی جائے جو واضح اہداف اور جوابدہی کے نظام کے تحت کام کرے۔

متعلقہ مضامین

  • پنشن کٹوتی کے خلاف ریونیو سندھ ایمپلائز کی جدوجہد قابل تحسین ہے
  • گرائونڈ طیاروں کی بحالی،قائمہ کمیٹی دفاع نے پی آئی اے حکام کو طلب کرلیا
  • قائمہ کمیٹی دفاع کی قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت
  • اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت بین الوزارتی اجلاس، بیرونِ ملک مشنز کی کارکردگی کا جائزہ
  • اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس، سفارتی کارکردگی کا جائزہ
  • کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ گھوٹکی کندھکوٹ پل منصوبے پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • کوئٹہ ،نیشنل پارٹی ہزارہ ٹائون کے تحت مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کیا جارہاہے
  • پاکستان چین کے تعاون سے پی اے آر سی میں جامع اصلاحات کرے گا: رانا تنویر
  • روس کے یوکرین سے سخت مطالبات، پیوٹن ،ٹرمپ ملاقات منسوخ کردی گئی
  • اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس؛ بندرگاہوں پر سہولیات کا جائزہ لیا گیا