پنجاب حکومت نے چند ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ قابل طلباء کو وزیر اعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کے تحت مفت لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے اور اس حوالے سے اب مزید معلومات سامنے آ گئیں ہیں ۔

پروگرام کی تفصیلات

اس اسکیم کے تحت حکومت نے 50,000 جدید لیپ ٹاپ ذہین طلباء میں تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ سالانہ بنیاد پر 2,000 لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔

درخواست کا طریقہ کار

وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کے لیے طلباء کو آن لائن درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ تعلیمی ادارے خود اہل طلباء کا ڈیٹا مرتب کریں گے۔تصدیق شدہ ڈیٹا پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کو بھیجا جائے گا، جو منتخب طلباء کی حتمی فہرست جاری کرے گا۔

لیپ ٹاپ تقسیم کا ٹائم لائن
رجسٹریشن: فروری 2025 سے شروع ہوگی
تقسیم: رمضان کے بعد اپریل یا مئی 2025 میں متوقع

اس ماہ کے آغاز میں پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے تصدیق کی کہ لیپ ٹاپ کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ چکی ہے۔

چیف منسٹر لیپ ٹاپ پروگرام کے تحت طلباء کو 13ویں جنریشن کور آئی 7 لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔ اقلیتی طلباء اور سیکنڈری و ہائیر سیکنڈری اسکول امتحانات میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو بھی لیپ ٹاپ دیے جائیں گے تاکہ تحقیق اور تعلیم کو فروغ دیا جا سکے۔

لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تفصیلات

20,000 لیپ ٹاپ یونیورسٹی طلباء کے لیے
14,000 لیپ ٹاپ کالج طلباء کے لیے
4,000 لیپ ٹاپ ٹیکنیکل اور زرعی کالج کے طلباء کے لیے
2,000 لیپ ٹاپ میڈیکل اور ڈینٹل کالج کے طلباء کے لیے
جنوبی پنجاب کے طلباء کو کل لیپ ٹاپ کا 32% حصہ دیا جائے گا۔

اہل شعبے:

کمپیوٹر سائنس، میڈیسن، انجینئرنگ، سائنس، سوشل سائنسز، بزنس، زبانیں، ویٹرنری میڈیسن، اور زراعت کے شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء اس اسکیم کے اہل ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: طلباء کے لیے 000 لیپ ٹاپ جائیں گے طلباء کو

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن