اتحاد المدارس الاسلامیہ کے تحت امتحانات کیلیے ایڈمٹ کارڈ جاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اتحاد المدارس الاسلامیہ پاکستان کے تحت ملک بھر میں منعقد ہونے والے سال 1446ھ بمطابق 2025 ء کے سالانہ امتحانات کے لیے تمام جامعات و مدارس کے طلباء و طالبات کے ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیے گئے ہیں۔ سالانہ امتحانات کا انعقاد 8 فروری تا 13 فروری تک ہوگا۔اس حوالے سے ناظم امتحان مفتی حافظ اکرام اللہ واحدی کا کہنا تھا کہ اس سال اتحاد المدارس الاسلامیہ پاکستان کے تحت بیرون ممالک سے طلباء بھی امتحان میں شریک ہوں گے۔ملک بھر کے مختلف شہروں میں سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے اور ان سینٹرز پر نگران بھی مقرر کر دیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ڈی جی آئی ایس پی آر کی آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کیساتھ نشست
میرپور، آزاد کشمیر:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔
خصوصی نشست میں خان محمد خان پوسٹ گریجویٹ کالج، میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور گورنمٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار گرلز کے طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی۔
طلباء کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر طلبہ اور اہل کشمیر کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور جانوں کا نظرانہ دینے سے گریز نہیں کریں گے۔ پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔
اساتذہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔