2025-07-04@20:50:30 GMT
تلاش کی گنتی: 24872
«پرزہ جات»:
(نئی خبر)
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، اسلام آباد کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمدو دیگر اقدامات بارے تبادلہ خیال
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، اسلام آباد کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمدو دیگر اقدامات بارے تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبران، سی او ایم سی آئی، ڈی جی انوائرمنٹ، ڈی جی بلڈنگ اینڈ ہاسنگ کنڑول، ڈی جی ورکس، ڈائریکٹر ڈی ایم اے، ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمد، بلیو...
مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف ایک بار پھر ملک میں سیاسی کشیدگی کے خاتمے اور جمہوری عمل کے استحکام کے لئے بین الجماعتی مذاکرات کے حامی نظر آتے ہیں۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف نے حالیہ دنوں میں پارٹی رہنماؤں کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ مذاکرات کے دروازے بند کرنے کے قائل نہیں، اور اگر جمہوریت کو آگے بڑھانا ہے تو تمام سیاسی قوتوں کو ڈائیلاگ کا راستہ اپنانا ہوگا۔ ن لیگی رہنما کے مطابق نواز شریف کی سوچ یہ ہے کہ اگر سیاسی جماعتیں ایک صفحے پر آ جائیں تو ریاستی ادارے مداخلت کا جواز تلاش نہیں کر سکیں گے۔ نواز شریف...
امام بارگاہ کلاں سے برآمد ہونے والے ماتمی جلوس میں سات ماتمی دستے موجود تھے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ساتویں محرام الحرام کا مرکزی جلوس اور شبیہ ذوالجناح بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں برآمد ہوا۔ جس میں ماتمی دستوں اور عزاداروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ پر واقع امام بارگاہ کلاں سے برآمد ہونے والے ماتمی جلوس میں سات ماتمی دستے موجود تھے۔ جلوس کی سربراہی بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین ہزارہ کر رہے تھے، جبکہ انتظامیہ، پولیس اور انجمن تاجران کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جلوس عزاء اپنے روایتی راستے سے ہوتا ہوا پرنس روڈ، آرٹ اسکول روڈ، آرچر روڈ، اور لیاقت...

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی سیویل کانفرنس کے موقع پر اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، سٹریٹجک شراکت داریوں کو فروغ دینے پر زو
سیویل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے سپین کے شہر سیویل میں جاری چوتھی بین الاقوامی کانفرنس برائے فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ (ایف ایف ڈی فور) کے موقع پر مختلف ممالک اور عالمی اداروں کے ساتھ اعلیٰ سطحی دوطرفہ ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں کا مقصد ترقیاتی مالیات، تجارت، ماحولیاتی استحکام اور ادارہ جاتی اصلاحات جیسے شعبوں میں پاکستان کی شراکت داریوں کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ وزیر خزانہ نہ صرف کانفرنس کے مرکزی اجلاسوں بلکہ مختلف ضمنی نشستوں، پالیسی مکالموں اور شراکتی گول میز مباحثوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔دو طرفہ ملاقاتوں کے سلسلہ میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نیدرلینڈز کے وزیر خزانہ ایلکو ہائینن سے تفصیلی ملاقات کی...
غزہ جنگ بندی پر اسرائیل اور ثالثوں سے مذاکرات کے لیے موجود حماس کی سینیئر قیادت کو اپنا ذاتی اسلحہ ساتھ لانے سے روک دیا گیا۔ اس بات کا دعویٰ برطانوی اخبار The Times نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کیا۔ حماس کے جن رہنماؤں کو ہتھیار رکھنے سے منع کیا گیا ان میں خلیل الحیہ (مذاکراتی وفد کے سربراہ)، ظاہر جبارین (مالی امور کے انچارج) اور محمد اسماعیل درویش (مذہبی کونسل کے سربراہ) شامل ہیں۔ اپنی حفاظت کے لیے ذاتی اسلحہ رکھنے سے روکنے کا فیصلہ امریکی دباؤ کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے تاکہ غزہ میں جنگ بندی معاہدہ طے پاسکے۔ یاد رہے کہ حماس خالد الحیہ کو اسرائیلی وزیر دفاع نے قتل کرنے کی دھمکی بھی تھی اور اب بھی ان...
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین پولین بلوچ نے وزارت کی طرف سے درست اعداد و شمار نہ دئیے جانے اور کمیٹی کی ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایٹمی مواد کے بارے میں نہیں پوچھ رہے ہیں۔ پولین بلوچ کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس ہوا، اراکین نے سرکاری ٹیلی ویژن کے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ اٹھا دیا۔ رکن کمیٹی سحر کامران نے کہا کہ وزارت کی طرف سے درست اعدادوشمار نہ دئیے جانے اور کمیٹی کی ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے پر شدید احتجاج کرتے ہیں۔ چئیرمین کمیٹی نے کمیٹی کی ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے کے...
لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی جانب سے 9 مئی کے پُرتشدد واقعات سے متعلق آٹھ مقدمات میں دائر ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ فیصلے میں عدالت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان کے مبینہ سازشی بیانات کے باعث ریاستی املاک، عوامی جان و مال اور جناح ہاؤس کو شدید نقصان پہنچا۔ عدالت کے مطابق یہ کارروائیاں ایک منظم سازش کے تحت کی گئیں جن کا مقصد ریاستی اداروں اور حکومت پر دباؤ ڈالنا تھا۔ مزید برآں، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایک پولیس اہلکار نے 4 مئی 2023 کو چکری میں عمران خان کی مبینہ سازش سنی، اور صرف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد :پاکستان اور جاپان کے درمیان 2019 میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے تحت ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جاپانی حکومت نے پہلی بار پاکستانی سرزمین پر ہنر مند افرادی قوت کے لیے مہارت جانچنے کے امتحانات (اسکل ایویلیوایشن ٹیسٹ) منعقد کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے، اس پیش رفت کا مقصد جاپان کے “اسپیسفائیڈ اسکلڈ ورکرز (SSW)” پروگرام کے تحت پاکستانی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق ٹوکیو میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کامیابی سفارت خانے کی مسلسل سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے، جس کے باعث پاکستانی نوجوانوں کے لیے جاپان کی لیبر مارکیٹ تک براہ راست اور...
پاکستان دہشت گردوں کیخلاف برسرپیکار ہے،عالمی برادری تعاون کرے،چیئرمین پیپلزپارٹی دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ، ڈیجیٹل پروپیگنڈا ایک پیچیدہ چیلنج ہے ،عالمی کانفرنس سے خطاب چیٔرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، سرنڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں شامل نہیں، عالمی برادری دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان سے تعاون کرے، بھارت خطے میں قیام امن کیلئے مذاکرات کرے۔ڈیجیٹل پروپیگنڈا ایک پیچیدہ چیلنج ہے ۔دنیا کیلئے پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ کے عنوان پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے، پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں اور...

تحریک انصاف خیبرپختونخوا ہ حکومت بچانے کیلئے متحرک(جے یوآئی عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنے گی، فضل الرحمان کا عمران خان کو پیغام)
سربراہ جے یو آئی کی پی ٹی آئی وفدسے ملاقات ،عدم اعتماد کاحصہ نہ بننے کی یقین دہانی کروادی، اپوزیشن کی کسی کوشش کاحصہ نہیں بنیں گے، حکومت گرانے یا بچانے میں دلچسپی نہیں بانی پی ٹی آئی کو پیغام دیا گیا مولانا سے خیبر پختونخوا میں اِن ہاؤس تبدیلی کیلئے رابطہ کیا گیاتو انہوں نے منع کردیا، جیل میں ملاقات کرنیوالی بہنوں نے ان تک پیغام پہنچایا، ذرائع جمعیت علمائے اسلام نے پاکستان تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کا یقین دلا دیا۔اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان کا پیغام اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان تک پہنچایا گیا۔ یہ پیغام گزشتہ روز جیل میں ملاقات کرنے والی...
اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے رہائشی پلاٹ 19/1اور19/2 پر کمرشل تعمیرات کی چھوٹ دے دی کھوڑو سسٹم کے آلہ کار کو خطیر رقم وصولی کا انکشاف ، سرکاری خزانے کو محصولات کی مد میںنقصان سندھ بلڈنگ ڈی جی اسحاق کھوڑو افسران کی کرپشن پر پردہ ڈالنے میں ناکام خلاف ضابطہ بننے والی عمارتیں زمین پر موجود ملکی محصولات کو بھاری نقصان ماڈل کالونی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی بے قابورہائشی پلاٹ نمبر 19/1+19/2 پر تجارتی مقاصد کے لئے تعمیرات سے ڈی جی کے نام پر خطیر رقم اینٹھ لی جرآت سروے ٹیم کی ماڈل کالونی میں جاری غیر قانونی دھندوں پر ڈی جی سے موقف لینے کی کوشش ناکام۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں قابض بدنام زمانہ ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو بلڈنگ...
ذرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی الیکشن کمیشن پہنچ گئے، انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے ارکان صوبائی اسمبلی پنجاب کے خلاف نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن میں دائر کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان الیکشن کمیشن پہنچ گئے، انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے ارکان صوبائی اسمبلی پنجاب کے خلاف نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن میں دائر کر دیا۔ ملک احمد نے سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان صوبائی اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کیا۔ 27 جون کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی کے...
آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی افریقہ کے ایئر چیف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون اور فوجی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں معزز شخصیات نے افواج کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے عملی اقدامات پر گفتگو کی، جبکہ عالمی و علاقائی جغرافیائی سیاسی منظرنامے پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچے جہاں معزز مہمان کو...
اسرائیلی فوج کا غزہ میں امدادی کیمپ پر حملہ، 82فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز گزہ (سب نیوز)غزہ میں امدادی کیمپ پر اسرائیلی فوج کے حملے میں مزید 82 فلسطینی شہید ہوگئے۔حماس کے زیر انتظام وزارت صحت اور مقامی ہسپتالوں کے مطابق بدھ کے دن سے لے کر جمعرات کی صبح تک اسرائیلی حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں کم از کم 82 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں سے 38 افراد امدادی سامان حاصل کرنے کی کوشش کے دوران نشانہ بنے۔ رپورٹس کے مطابق حال ہی میں قائم کی گئی متنازعہ تنظیم غزہ ہیومینیٹیرین فنڈ سے منسلک مقامات پر حملوں میں بھی پانچ افراد شہید ہوگئے۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں واقع انڈونیشی...
عمران خان نے کہا انسے بات کی جائے جن سے ٹرمپ بات کررہے ہیں، علیمہ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے کہا ہے کہ ان لوگوں سے بات کی جائے جن کے پاس اصل طاقت ہے اور جن سے امریکی صدر ٹرمپ بھی بات کررہے ہیں۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ حکومت میں ڈرے ہوئے اور خوفزدہ لوگ بیٹھے ہیں، بانی نے کہا ہے کہ ان لوگوں سے بات کی جائے جن کے پاس اصل طاقت ہے اور جن سے امریکی صدر ٹرمپ بھی بات کررہے ہیں۔انہوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف میاں محمد نے کہا ہے کہ حکومت پولیو کے خلاف جنگ میں پرعزم ہے اور تمام تر چیلنجز کے باوجود پاکستان کو جلد پولیو فری ملک بنانے کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف میاں محمد کی زیر صدارت انسداد پولیو ٹاسک فورس کا اہم اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں جاری پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم نے متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ پولیو کے خاتمے کے لیے یکجہتی کے ساتھ مزید تیز رفتاری سے کام کریں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہر بچے کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھنے کا ہمارا عہد غیر متزلزل ہے، یقینی بنانا...
آئیسکو کے محرم الحرام خصوصا یوم عاشورہ کے دوران بلا تعطل بجلی فراہمی کے انتظامات مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)آئیسکو کے محرم الحرام خصوصا یوم عاشورہ کے دوران بلا تعطل بجلی فراہمی کے انتظامات مکمل، فیلڈ افسران ضلعی انتظامیہ اور مجالس منتظمین کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں گئے ۔ آئیسکو چیف محمد نعیم جان کے مطابق فیڈرز فالٹز اور ٹرپینگ کے پیش نظر ریجن میں 11 کے وی فیڈرز کی مکمل پیٹرولنگ ممکن بنائی گئی ہے ، ماتمی جلوسوں کے روٹس میں آنے والی بجلی کی تاروں کو منظم اور ٹرانسفارمرز کو آپ گریڈ کر دیا گیا ہے ، کسی بھی صورتحال کے پیش نظر فیلڈ دفاتر کو اضافی ٹرانسفارمرز...
چیئرمین جوائنٹ چیفس ساحر شمشاد سے جنوبی افریقا کی فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جنوبی افریقا کی فضائیہ کے سربراہ نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور دوطرفہ تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان روابط کو مزید وسعت دینے،تعاون کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے عملی اقدامات پر بات چیت کی گئی اور وسیع تر جیو اسٹریٹیجک صورتحال پر بھی خیالات کا تبادلہ ہوا۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے خطے میں بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر پاکستان...
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس دائرکردیا گیا۔ ذرائع کےمطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد نے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کیا،27 جون کو اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ،توڑ پھوڑ کی تھی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نےاپوزیشن کے 26 ارکان کی رکنیت معطل کی تھی،28 جون کو اسپیکر نے اپوزیشن ارکان کی نااہلی کے لیے ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجنے کا اعلان کیا مزیدپڑھیں:پنجاب بھر میں موٹر وہیکل رجسٹریشن سسٹم خراب ہوگیا، شہری پریشان
رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے سعودی سفارت خانے میں ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک مذہب، اخوت اور تاریخ کے لازوال...
غزہ میں تازہ اسرائیلی حملوں میں کم از کم 59 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جبکہ حماس کی جانب سے امریکا کی نئی جنگ بندی تجویز پر اس شرط کے ساتھ آمادگی ظاہر کی گئی ہے کہ اس کے ذریعے جنگ کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔ عرب خبر رساں ادارے نے ایک ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ بتایا ہے کہ حماس اس بات کی ضمانت چاہتی ہے کہ مجوزہ 60 روزہ سیزفائر کا اختتام جنگ کے خاتمے پر ہوگا، نہ کہ محض ایک عارضی وقفہ۔ یہ شرط ماضی کی متعدد ناکام مذاکراتی کوششوں میں سب سے بڑی رکاوٹ رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل غزہ سے نکل جائے، جنگ کے مکمل خاتمے کے لیے معاہدے پر تیار ہیں،...
پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس ،سنی اتحاد کونسل کے 26ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنس دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز لاہور /اسلام آباد (سب نیوز)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے سنی اتحاد کونسل کے 26ارکان کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا۔تفصیلات کے کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان الیکشن کمیشن پہنچ گئے، جہاں انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے ارکان صوبائی اسمبلی پنجاب کیخلاف نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن میں دائر کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ملک احمد نے سنی اتحاد کونسل کے 26ارکان صوبائی اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کیا۔27جون کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی کے ساتھ ساتھ توڑ پھوڑ کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: بانئ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ان عناصر سے بات چیت کی جائے جن کے پاس اصل طاقت ہے اور جن سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی مذاکرات کر رہے ہیں۔اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ حکومت میں ایسے لوگ بیٹھے ہیں جو خوفزدہ اور غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔ عمران خان نے کہا ہے کہ اصل طاقتوروں سے بات کی جائے، وہی فیصلہ کن ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران...

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے رشین وزیر ٹرانسپورٹ کی ملاقات، گرم پانیوں تک رسائی، سینٹرل ایشیا اور روس تک پاکستان سے ریل وروڈ نیٹ ورک پر اتفاق
تیانجن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور رشین فیڈریشن کے ڈپٹی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈری سرجیوچ نکیتن کی ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان سے ریل و روڈ نیٹ ورک اور تجارتی راہداریوں کے ذریعے وسط ایشیائی ریاستوں اور روس تک زمینی رابطوں کو فروغ دیا جائے جس کے لئے خطے میں مختلف ممالک کے مابین شاہرات کی تعمیر میں تیزی لائی جائے۔ اسی طرح سینٹرل ایشیا کو پاکستان کے راستے گرم پانیوں تک رسائی سے تجارتی سرگرمیوں کو بڑے پیمانے پر فروغ مل سکتا ہے۔ چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کی تین روزہ وزارتی کانفرنس کے موقع پر دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے...

چین کے مفادات کی قیمت پر کسی بھی تجارتی معاہدے کے خلاف جوابی اقدامات اٹھائے جائیں گے، چینی وزارت تجارت
بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یونگ چیئن نے ایک پریس کانفرنس میں امریکہ اور ویتنام کے درمیان طے پانے والے تجارتی معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ چین نے متعلقہ صورتحال کو نوٹ کیا ہے اور اس کا جائزہ لے رہا ہے۔یہ چین کے لئے باعث مسرت ہے کہ تمام فریق امریکہ کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی اختلافات کو مساوی مشاورت کے ذریعے حل کر رہےہیں، لیکن چین اپنے مفادات کی قیمت پر کسی بھی نقصان پہنچانے والے معاہدے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ اگر ایسی صورت حال پیدا ہوئی تو چین اس کا بھرپور طریقے سے جوابی اقدامات اٹھائےگا۔امریکی صدر کا تجارتی وفد کے ہمراہ چین کا دورہ کرنے کی...
لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کے پُرتشدد واقعات سے متعلق 8 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ضمانتیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 9 مئی سے متعلق 8 مقدمات میں ضمانتیں مسترد کرنے کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے دیے گئے سازشی بیانات کے نتیجے میں ریاستی املاک، جان و مال اور جناح ہاؤس کو شدید نقصان پہنچا۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی جناح ہاؤس سمیت 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد تحریری فیصلے کے مطابق ان مقدمات میں ریاستی اداروں اور حکومت کو دباؤ میں لانے کے لیے...
سٹی 42 : باجوڑ میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے سے متعلق سی ٹی ڈی نے رپورٹ تیار کرلی ۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دھماکے کی جگہ سے موٹر سائیکل کے پرخچے، بارودی مواد اور خون کے نمونے ملے، اس کے علاوہ جائے وقوعہ سے آئی ای ڈی کے ٹکڑے بھی ملے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ داعش کے میڈیا ادارے اعماق نیوز ایجنسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی، اس کے علاوہ تحریک طالبان پاکستان سے منسلک اکاؤنٹس نے بھی حملے میں ملوث ہونے کا دعویٰ کیا ۔ معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار واقعہ میں داعش اور ٹی ٹی پی کے ممکنہ گٹھ جوڑ یا...
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کونسلر کی سیٹ تک نہیں جیت سکتا ہماری حکومت کیسے گرائے گا۔ پشاور ہائیکورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سوات میں تجاوزات کے خلاف کارروائی بلاامتیاز ہوگی، چاہے کوئی کتنا بھی طاقتور ہو اگر اس نے تجاوزات قائم کی ہو تو کارروائی ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی عمران خان سے ملاقات پر پابندی کیخلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر انہوں نے واضح کیا کہ تجاوزات کے خلاف سوات میں ہی نہیں بلکہ جہاں جہاں دریا بہتا ہے وہاں کارروائی ہوگی۔ دوسری طرف پشاور...
---فائل فوٹو تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے سعودی سفارتخانے میں ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے، دونوں برادر ممالک مذہب، اخوت اور تاریخ کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ سعودی شوریٰ کا پارلیمانی وفد اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریگا اسلام آباد سعودی شوریٰ کا پارلیمانی وفد 20سے... انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی تیز رفتار ترقی...
فائل فوٹو لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے 7صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے۔عدالت کے مطابق تمام مقدمات ضابطہ فوجداری کے سیکشن 497 کے زمرے میں آتے ہیں، کیسز میں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔ ٹرائل کورٹ نے پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کروانے کی اجازت دی۔ بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مستردجسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ بظاہر بانی پی ٹی آئی نے تفتیشی عمل...
فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر فیس بُک اکاؤنٹ جنوبی افریقا کے چیف آف ایئر فورس نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کی۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق جے ایس ہیڈ کوارٹرز آمد پر جنوبی افریقا کے ایئر چیف کو تینوں افواج کے چاک و چوبند دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔جنوبی افریقا کے چیف آف ایئر فورس نے جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی، دوطرفہ تعاون اور وسیع تر جیو اسٹریٹیجک صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان رابطوں کو بڑھانے کے عملی اقدامات پر بات چیت بھی ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جولائی ۔2025 )تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے سعودی سفارت خانے میں ملاقات کی ہے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.(جاری ہے) سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک مذہب، اخوت اور تاریخ کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، سابق اسپیکر نے حجاج کرام کے لیے سعودی حکومت کی جانب...
لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے 7صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔لاہور ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے کے مطابق تمام مقدمات ضابطہ فوجداری کے سیکشن 497 کے زمرے میں آتے ہیں ، کیسز میں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے پولی گراف، فوٹوگرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرانےکی اجازت دی ، بظاہربانی پی ٹی آئی نےتفتیشی عمل میں تعاون نہ کیا۔عدالتی فیصلے کے مطابق تمام کیسز میں مزید تفتیش کی ضرورت ہے اور بانی پی ٹی آئی کی تمام درخواستیں مسترد کی...
لاہور ہائیکورٹ نے نو مئی کے آٹھ مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ یہ دلیل قابل قبول نہیں کہ نو مئی کو بانی پی ٹی آئی جیل میں تھے۔ عدالت نے پولیس اہلکاروں کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کے مطابق نو مئی واقعات کا منصوبہ 4 مئی کو تیار کیا گیا اور پلان بانی پی ٹی آئی نے ہی بنایا تھا۔ عدالت کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے کیس کی نوعیت شریک ملزمان سے مختلف ہے کیونکہ وہ ایک لیڈر تھے اور ان کے الفاظ اور بیانات سے ریاستی املاک کو نقصان پہنچا۔...
جمعرات 3 جولائی 2025 author image عارف ملک icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف ایک بار پھر ملک میں سیاسی کشیدگی کے خاتمے اور جمہوری عمل کے استحکام کے لیے بین الجماعتی مذاکرات کے حامی نظر آتے ہیں۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف نے حالیہ دنوں میں پارٹی رہنماؤں کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ مذاکرات کے دروازے بند کرنے کے قائل نہیں، اور اگر جمہوریت کو آگے بڑھانا ہے تو تمام سیاسی قوتوں کو ڈائیلاگ کا راستہ اپنانا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق، تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی سمیت پارٹی کے 5 رہنماؤں نے جیل سے ایک خط لکھا...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا کی میری حکومت گرانے کی حیثیت نہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کونسلر کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتے۔انہوں نے کہا کہ سوات واقعہ کی انکوائری چل رہی ہے جہاں جہاں جس کی غفلت پائی گئی کارروائی کریں گے، سانحہ سوات کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی، دریائوں کی تعمیرات کو ختم کیا جائے گا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کے زیر صدارت انسداد پولیو کی قومی ٹاسک فورس کا اہم اجلاس وزیراعظم آفس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے اعلیٰ حکام اور عالمی شراکت دار اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کے ہر بچے کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ حکومت تمام تر چیلنجز کے باوجود، قومی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے انسداد پولیو کے ہدف کے قریب پہنچ چکی ہے۔ وزیراعظم نے پولیو کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز کی قربانیوں، وفاقی و صوبائی حکومتوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شراکت دار تنظیموں کی کوششوں کو سراہا۔ اُنہوں...

وزیر خزانہ کی سیویل میں عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، پاکستان کی اقتصادی شراکت داریوں کو فروغ دینے پر زور
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اسپین کے شہر سیویل میں جاری چوتھی بین الاقوامی کانفرنس برائے فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ (FFDIV) کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرا اور عالمی مالیاتی اداروں کے اعلیٰ حکام سے دوطرفہ ملاقاتیں کیں، جن میں پاکستان کی ترقیاتی مالیات، ماحولیاتی استحکام، تجارتی تعاون اور ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ نے کانفرنس کے مرکزی اجلاسوں، پالیسی مکالموں اور گول میز مباحثوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور ترقی پذیر ممالک کو درپیش مالی مشکلات، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور پائیدار ترقی کے اہداف پر اپنا مؤقف پیش کیا۔ نیدرلینڈز کے وزیر خزانہ سے ملاقات وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نیدرلینڈز کے...
ویب ڈیسک :وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ حکومت پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے،چیلنجز کے باوجود پولیو فری پاکستان کا ہدف جلد حاصل کر لیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انسداد پولیوٹاسک فورس کا اجلاس ہوا،اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نےکہاہربچےکو اس موذی مرض سے بچانے کا عزم کرتے ہیں،یقینی بنانا چاہیئے ہر بچے کو ویکسین کی متعدد خوراکیں ملیں اور وہ پولیو سے محفوظ رہے،پاکستان نے پولیو کےخلاف اہم پیشرفت کی ہے۔ جنگلا ت کا ہر قیمت پر تحفظ کیاجائے گا : مریم اورنگزیب انسدادپولیو کیلئےصوبائی حکومتوں ،اداروں کی کوششیں اور تعاون لائق تحسین ہیں،پولیو ورکرز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے،اسٹیک ہولڈرزکو پولیو کےخاتمے کے لئے یکجان ہو کر مزید تیزی سے کام کرنا ہو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، سینٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ایک طرف پی ٹی آئی والے مذاکرات کی بات کرتے ہیں تو کبھی جارحیت، تحریک اور گولی کا جواب گولی سے دینے کی بات کی جاتی ہے۔ پی ٹی ائی کی جانب سے کل ہونے والی پریس کانفرنس میں ان کی تمام لیڈرشپ شامل تھی لیکن مذاکرات کے حوالے سے کوئی بھی ٹھوس چیز سامنے نہ آ سکی۔ پی ٹی ائی کے اسیر رہنماؤں کے خط کا ذکر تو کیا گیا لیکن آئندہ کے لائحہ عمل اور پارٹی کے رد عمل کے بارے میں کوئی بات نہیں کی گئی۔ پی ٹی آئی...
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو پولیو فری بنانے اور ہر بچے کو موذی مرض سے بچانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ انسداد پولیو کی ٹاسک فورس کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہوا، جس میں انسداد پولیو اوور سائیٹ بورڈ کے صدر و صدر گلوبل ڈیویلپمنٹ ، گیٹس فاؤنڈیشن ڈاکٹر کرسٹوفر ایلیاس کی زیر قیادت پولیو اوور سائیٹ بورڈ کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ۔ انہوں نے انسداد پولیو کی بھرپور کوششیں مزید تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام تر مشکلات اور چیلنجز کے باوجود حکومت اپنے بین الاقوامی، صوبائی و...
پاکستان تحریک انصاف کے اسیر رہنماؤں نے پارٹی قیادت کو حکومت سے مذاکرات کی تجویز پیش کی ہے، پابند سلاسل رہنماؤں کی جانب سے پارٹی قیادت کو لکھے گئے خط میں حکومت سے مذاکرات پر زور دیا گیا ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی، سابق وزرا میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے تحریر کردہ خط میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ملک اس وقت تاریخ کے بدترین بحران سے گزر رہا ہے اور اس سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات ہی ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا خط سامنے آنے کے بعد امکان یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاید ایک مرتبہ پھر سے حکومت...
— فائل فوٹو قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) و دیگر کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ نیب نے چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن سے سابق چیئرمین نور محمد سمیت 16 افسران کا ریکارڈ طلب کرلیا۔نیب کی جانب سے چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن کو ایک ہفتے میں ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نیب نے درخواست کی کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف عدالتوں میں دائر درخواستوں کا ریکارڈ دیا جائے۔
اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہےکہ بھارت سے جنگ کے دوران پاکستان کو غیبی مدد ملی تھی۔ اسلام آباد میں علمائے کرام کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کے حملوں کے دوران پاکستان کو غیبی مدد ملی، بھارت نے ایک بیس پر 11 میزائل فائرکیے، وہاں ہمارے 9 یا11 طیارے تھے مگر تمام میزائل بیس سے باہر گرے اور ہمارے کسی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے تھے بھارت کی شہری آبادی پرحملہ کریں مگر پاکستان نے جب بھارت کی طرف میزائل فائر کیے ان میں ایک میزائل میں فائرکرتے وقت فرق آگیا، ہمیں پریشانی ہوئی کہ یہ میزائل تو آبادی پر گرجائےگا لیکن اللہ...

صدر آزاد جموں و کشمیر سے سردار ضیاء قمر اور شجاع راٹھور کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
سٹی 42 : صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار ضیاء قمر اور ممبر آزادجموں وکشمیر کونسل شجاع راٹھور کی ملاقات ہوئی ۔ ملاقات ایوانِ صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی۔ اس موقع پر آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ علاوہ ازیں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار ضیاء قمر، ممبر آزادجموں وکشمیر کونسل شجاع راٹھور کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے سعودی سفارت خانے میں ملاقات کی۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک مذہب، اخوت اور تاریخ کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔سابق اسپیکر نے حجاج کرام کے لیے سعودی حکومت کی جانب سے کیے گئے بہترین انتظامات پر خراج...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے خیبر پختونخوا حکومت کو گرانے کے کسی بھی منصوبے کا حصہ بننے سے صاف انکار کر دیا ہے۔اے این پی کے مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان نے بیان میں کہا کہ پارٹی نہ تو خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف کسی اقدام میں شریک ہوگی اور نہ ہی کسی قسم کی ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہوگی۔انہوں نے واضح کیا کہ بعض جماعتیں خیبر پختونخوا میں اپوزیشن کی مخلوط حکومت لانے کی خواہش رکھتی ہیں، مگر اے این پی جمہوری اصولوں کی پابند ہے اور غیرجمہوری اقدامات کو اپنی روایت کا حصہ نہیں بناتی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان اور وزیراعظم...
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے ترکیہ کے سفارتخانے میں تعینات قونصلر برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبدالرحمان آق کوش نے ملاقات کی، جس میں دینی علوم، مذہبی ہم آہنگی، رفاحی منصوبوں اور باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران سردار محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اسلامی اخوت اور بھائی چارے پر مبنی تعلقات قائم ہیں، جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی حکومتیں سیاسی، اقتصادی، دینی اور ثقافتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دے رہی ہیں، جو خوش آئند ہے۔ وزیر مذہبی امور نے ترکیہ کی جانب سے اسلامو فوبیا کے خلاف دو ٹوک مؤقف، کشمیر...
لاہور سے معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کاشف ضمیر کی چند روز سے باوردی مسلح گارڈز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھیں جس پر ایکشن لیتے ہوئے کاشف ضمیر اور اس کے سیکیورٹی گارڈز کے خلاف تھانہ سی سی ڈی میں مقدمات درج کیے گئے۔ کاشف ضمیر کے خلاف اسلحہ کی نمائش سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔ کاشف ضمیر کو سی سی ڈی اقبال ٹاون نے گرفتار کیا۔ ٹک ٹاکر کے ساتھ سی سی ڈی نے اس کے 13 گارڈز کو بھی گرفتار کیا۔ کاشف ضمیر کے گارڈز سے اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔ جس کے بعد کاشف ضمیر کا اعتراف جرم اور معافی مانگنے...
معروف امریکی گلوکار شان "ڈِڈی” کومبس پر انسانی اسمگلنگ اور ریکیٹرنگ سمیت جسم فروشی کے لیے خواتین کی نقل و حمل کے الزامات تھے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکار شان "ڈِڈی” کومبس کو ستمبر 2024 میں گرفتار کیا گیا تھا اور تب سے وہ جیل میں زیر حراست ہیں۔ ان کے خلاف جنسی استحصال، طاقت کے استعمال، اور ناجائز کاروباری سرگرمیوں کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ امریکی میوزک انڈسٹری کے مشہور شخصیت اور ہپ ہاپ اسٹار شان "ڈِڈی” کومبس پر یہ سنگین الزامات ان کی سابق پارٹنر اور ایک اور خاتون نے لگائے تھے جن کی شناخت ’’جین‘‘ کے نام سے ظاہر کی گئی۔ عدالت نے امریکی ہپ ہاپ اسٹار کو منظم جرائم کا نیٹ ورک چلانے اور انسانی اسمگلنگ...
اسلام آباد(اوصاف نیوز) ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے دو سال مکمل ،معدنی شعبے میں شفاف پالیسیوں، سرمایہ کار دوست اقدامات اور تیز تر فریم ورک نے نئی جان ڈال دی جس کے نتیجے میں ملک میں قدرتی وسائل کے بہتر استعمال، مقامی و عالمی سرمایہ کاری اور خودکفالت کی راہ ہموار ہوئی. ریکوڈک، سینڈک اور دیگر معدنی منصوبوں میں پیش رفت صنعتی خود انحصاری کی جانب بڑا قدم ہے، جسے سعودی عرب، چین، امریکہ اور کویت جیسے عالمی شراکت داروں کے تعاون سے مزید تقویت ملی.نیشنل مائننگ فنڈ کا قیام، یکساں قوانین اور جدید لائسنسنگ فریم ورک کا قیام عمل میں آیا مائننگ میں جدید ٹیکنالوجی، ریموٹ سینسنگ، اور شفاف ڈیجیٹل رجسٹریشن کے جدید طریقے متعارف کرائے...
کراچی(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں معروف برانڈ کے آؤٹ لیٹ میں ایک خاتون سیلز مین پر تشدد کر رہی ہیں اور اسے دھمکیاں دے رہی ہیں۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برانڈ کے کپڑے زمین پر بکھرے ہوئے ہیں اور خاتون سیلز مین کو تھپڑوں، مکوں اور لاتوں سے مار رہی ہیں جبکہ لوگ ارد گرد کھڑے تماشا دیکھ رہے ہیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین خاتون پر شدید تنقید کرتے نظر آئے اور ان کے خلاف فوری ایکشن کا مطالبہ کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ اگر سیلز مین اس کا ری ایکشن دیتا تو وہ بدتمیز کہلاتا کہ ایک مرد عورت پر ہاتھ اٹھا رہا...
راولپنڈی: جنوبی افریقا کی ایئر فورس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمو مبامبو کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات ہوئی۔ جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے دونوں افواج کے درمیان روابط کو مزید وسعت دینے اور عملی تعاون بڑھانے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات پر غور کیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان کے علاقائی سلامتی سے متعلق مؤقف اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا۔ مہمان شخصیت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ...
جی ایچ کیو حملہ اور سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت آج پھر ملتوی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) جی ایچ کیو حملہ اور سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت آج پھر ملتوی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطاق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات اور جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں شیخ رشید، سابق صوبائی وزیر قانون راجا بشارت، شاندانہ گلزار و دیگر عدالت پہنچے۔ کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس اور سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی۔ دورانِ سماعت 11 کیسز میں 27...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جولائی ۔2025 )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات اور وزارت اطلاعات کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہو گئے، جس کے نتیجے میں چیئرمین کمیٹی پولین بلوچ نے وزارت کے رویے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اجلاس برخاست کر دیا. پولین بلوچ کی صدارت میں ہونے والا قائمہ کمیٹی اجلاس اس وقت ہنگامہ خیز صورت اختیار کر گیا جب اراکین نے شکایت کی کہ اجلاس کا ایجنڈا تاخیر سے بھیجا گیا اور بریفنگ بھی فراہم نہیں کی گئی اراکین کمیٹی نے متفقہ طور پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں بلکہ مسلسل شکایات کے باوجود وزارت کی جانب سے سنجیدگی نہیں دکھائی جا رہی.(جاری ہے) سینیٹر سحر...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جولائی ۔2025 )پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کریں گے ،اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے ہم کچھ نہیں کریں گے، یہ کام ان کو کرنا ہے سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کی جائے گی. اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے بھی پی ٹی آئی کوئی قدم نہیں اٹھائے گی یہ ذمہ داری ان کی ہے، ہماری نہیں موجودہ نطام میں رعونت، کوئی گوشہ آئین اور جمہوری آزادی کے لیے نہیں چھوڑا گیا پاکستانی عوام کو دھتکارا گیا، بھیڑ بکری سمجھا گیا.(جاری ہے) سلمان اکرم راجہ نے...
جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل وائزمین سیمو مبامبو نے آج چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (CJCSC) جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور دوطرفہ عسکری تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں فریقین نے دو طرفہ دفاعی روابط کو مزید وسعت دینے کے عملی اقدامات پر گفتگو کی اور موجودہ جیو اسٹریٹیجک حالات پر خیالات کا تبادلہ کیا۔ مزید پڑھیں: پاکستان نے 96 گھنٹے مکمل طور پر اپنے وسائل پر انحصار کیا، جنرل ساحر شمشاد مرزا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے خطے میں سیکیورٹی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا اور علاقائی امن...
ملک اشرف : لاہور ہائیکورث نے بانی پی ٹی آئی کی سانحہ نو مئی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانتیں خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ، عدالت نے قرار دیا ہے کہ9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی پر عائد الزامات مزید تحقیقات کی متقاضی ہیں. جسٹس شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل ث رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتیں مسترد کرنے کے متعلق 7 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا، فیصلہ کے متن کے مطابقبانی پی ٹی آئی نے پولی گرافک، وائس میچ اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹوں سے انکار کر کے تفتیش میں رکاوٹ ڈالی، بانی پی ٹی آئی کی سازش مجرمانہ اور الفاظ کی وجہ سے انسانی جانوں اور...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہےکہ بھارت سے جنگ کے دوران پاکستان کو غیبی مدد ملی تھی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں علمائے کرام کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کے حملوں کے دوران پاکستان کو غیبی مدد ملی، بھارت نے ایک بیس پر 11 میزائل فائرکیے، وہاں ہمارے 9 یا11 طیارے تھے مگر تمام میزائل بیس سے باہر گرے اور ہمارے کسی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے تھے بھارت کی شہری آبادی پرحملہ کریں مگر پاکستان نے جب بھارت کی طرف میزائل فائر کیے ان میں ایک میزائل میں فائرکرتے وقت فرق آگیا، ہمیں پریشانی...
عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں کو مسترد کرنے کا 7صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، جس کے مطابق 2 رکنی بینچ نے ضانت کی 8 درخواستیں مسترد کردیں۔ فیصلے کے مطابق تمام مقدمات ممنوع جرائم اور ضابطہ فوجداری کے سیکشن 497 کے زمرے میں آتے ہین۔ کیسز میں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔ ٹرائل کورٹ...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف اور سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہن اہے کہ عمران خان کو کہا جا رہا ہے نو مئی قبول کرلیں تو تھوڑی سی سزائیں دیکر چھوڑ دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق آج علیمہ خان اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچیں اور القادر ٹرسٹ کیس میں تاریخ لینے کے لیے سیکڑری کے دفتر کے باہر موجود رہیں، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کہا جا رہا ہے کہ 9 مئی قبول کرلیں تو تھوڑی سی سزائیں دیں گے اور آپ کو چھوڑ دیں گے، آپ سی سی ٹی وی بھول جائیں اور یہ حکومت چلنے...
لاہور: پاکستان ریلویز اپنے تمام تر اقدامات کے باوجود ملک بھر کے لیے چلنے والی مسافر اور مال بردار ٹرینوں کو ڈی ریل ہونے اور دوران سفر ایئر کنڈشنرز خراب ہونے کے باعث مسافروں کو باحفاظت منزل مقصود پر پہنچانے میں ناکام ہے۔ ریل گاڑی پاکستان ریلویز کی ہو یا نجی شعبے کے تعاون سے چلائی جانے والی ٹرین، اسکا ڈی ریل ہونا وار تاخیر کا شکار ہونا معمول بن چکا ہے جبکہ مسافر شدید گرمی میں سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ پاکستان ریلویز سے ملنے والے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں دس سے زائد ریل گاڑیاں پٹڑی سے اترنے کے باعث حادثات کا شکار ہوئیں۔ خوشحال خان خٹک ٹرین کندھ کوٹ کے مقام پر پٹڑی...
دوحہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جولائی ۔2025 )عرب ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کے سرکاری اسرائیلی مطالبات کو بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے عرب نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو 14 اسرائیلی وزرا اور کنیسٹ کے اسپیکر عامر اوحانا کے دستخطوں کے ساتھ ارسال کردہ خط میں مطالبہ کیا گیا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کو فوری طور پر اسرائیل میں ضم کر دیا جائے.(جاری ہے) اسرائیلی وزیر انصاف یاریو لیوین نے بھی اسی مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنی خودمختاری نافذ کریںفلسطینی اتھارٹی نے ایک بیان میں ان مطالبات کو...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی ماہِ جون کی کارکردگی رپورٹ جاری, جسٹس انعام امین منہاس 313 مقدمات نمٹا کر پہلے نمبر پر
اسلام آباد ہائیکورٹ کی ماہِ جون کی کارکردگی رپورٹ جاری, جسٹس انعام امین منہاس 313 مقدمات نمٹا کر پہلے نمبر پر
دنیاکے سیاسی افق پرکچھ خطے ایسے ہوتے ہیں جوتاریخ کے ہرموڑپرآزمائش کی بھٹی میں تپتے ہیں۔ جنوبی ایشیاء انہی سرزمینوں میں سے ایک ہے، جہاں سرحدیں فقط جغرافیے کی لکیرنہیں بلکہ نظریات، عقائد اوراحساسات کی خونچکاں تاریخ کااستعارہ بن چکی ہیں۔ایسے میں جب ایک ریاست کامتعصب اور شدت پسندسربراہ،جس کے ہاتھ میں ایٹمی بٹن بھی ہے اور اقتدار کا زعم بھی،اپنے سیاسی جلسے میں کروڑوں پاکستانیوں کے ’’گولی سے اڑادینے‘‘کی کھلی دھمکی دے، توسوال صرف اخلاقیات یاسفارت کانہیں رہتا بلکہ یہ انسانی تہذیب کے اجتماعی شعور،بین الاقوامی قوانین اورعالمی اداروں کی بقاکاسوال بن جاتاہے۔ مودی کایہ حالیہ بیان،جوگجرات کی زمین پرگونجا،محض ایک انتخابی نعرہ نہیں بلکہ ایک نظریاتی جنون کااظہارہے ایک ایسا جنون جواپنی ہی تاریخ کے آئینے میں شرمندہ...
راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ اور سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت آج پھر ملتوی ہو گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطاق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات اور جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں شیخ رشید، سابق صوبائی وزیر قانون راجا بشارت، شاندانہ گلزار و دیگر عدالت پہنچے۔ کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس اور سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی۔ دورانِ سماعت 11 کیسز میں 27 ملزمان میں چالان نقول تقسیم کی گئیں۔ عدالت نے کہا کہ آئندہ تاریخ پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں...
وفاقی تعلیمی بورڈ میں طلباء اور اداروں کی فلاح وبہبود کے لیے مزید اصلاحات لارہے ہیں،ڈاکٹر اکرام علی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد: چیئرمین فیڈرل بورڈ ڈاکٹر اکرام علی ملک نے کہا ہے کہ طلباء اور اداروں کی فلاح وبہبود کے لیے مزید اصلاحات لانے جا رہے ہیں،نادار بچوں کے لیے خصوصی فنڈز مختص کرنے کے لیے سفارشات تیار کر لی ہیں جو بورڈ آف گورنرز میں پیش کی جائیں گی،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کی 2 سیٹوں پر کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیاجس کی نمائندگی آل پاکستان پرائیویٹ...
—فائل فوٹو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے سانحہ سوات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سوال کیا کہ کیا سانحہ سوات کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہے؟ ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ تحقیقات چیئرمین صوبائی انسپکشن ٹیم کر رہی ہے۔چیف جسٹس نے حکم دیا کہ چیئرمین صوبائی انسپکشن ٹیم کو بلائیں، پھر کیس کو سنتے ہیں۔دوران سماعت چیئرمین انسپکشن ٹیم نے کہا کہ سوات کا دورہ کیا ہے، تحقیقات جاری ہیں، مختلف محکموں کی کوتاہی سامنے آئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے سانحہ دریائے سوات، ڈی جی ریسکیو خیبرپختونخوا انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش سوات واقعہ، سیلاب سے متعلق اداروں کو پیشگی وارننگ جاری کردی تھی، محکمہ آبپاشی چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ غفلت برتنے والوں کا تعین...
—فائل فوٹو جنوبی وزیرستان لوئر اور اپر کے دونوں اضلاع میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صبح 6 بجے سے شام7 بجے تک کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرز نے دونوں اضلاع میں نقل و حرکت اور کاروباری سرگرمیوں پر پابندی عائد کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر ناصر خان کے مطابق وانا شہر اور مضافاتی علاقوں میں کرفیو نافذ کرنے کا مقصد سیکیورٹی خدشات سے نمٹنا اور امن برقرار رکھنا ہے۔ شمالی وزیرستان: کل صبح 5 سے شام 7 بجے تک کرفیو، 1 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذشمالی وزیرستان میں کل صبح 5 سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔ اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جولائی 2025ء) پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق پاکستانی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، نے امریکہ کا سرکاری دورہ کیا، جس کا مقصد دو طرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانا اور باہمی مفادات کو آگے بڑھانا ہے۔ شہباز، روبیو گفتگو: پاک امریکہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق ایک دہائی سے زائد عرصے میں پاکستانی فضائیہ کے کسی حاضر سروس سربراہ کا یہ امریکہ کا پہلا دورہ تھا۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ''ہائی پروفائل دورہ پاکستان اور...
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف سازش کے لیے ان کے اپنے لوگ ہی کافی ہیں۔ جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل کنڈی نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو خیبرپختونخوا حکومت تبدیل کرنا اس کا حق ہے، اس میں سازش کی کوئی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کی بحالی کے بعد نئی صورت حال پر بھی وزیراعظم سے بات ہوئی، سوات واقعے پر بھی بات ہوئی۔ واضح رہے کہ کے پی حکومت کا تختہ الٹنے کی خبروں کے درمیان وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر فیصل کریم کنڈی اور ایمل ولی سے اہم ترین ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم ہاؤس کے مطابق...
جنوبی وزیرستان اپر میں سکیورٹی خدشات کے باعث ا صبح 6 بجے سے کرفیو نافذ کر دیا گیا ، جس کے تحت تمام تحصیلوں میں نقل و حرکت پر پابندی عائد کی گئی ۔تودہ چینہ تا مکین، سراروغہ، کوٹکئی اور سپینکئی روٹس مکمل بند کر دیئے گئے ، مکین تا کانی گرم اور شیروانگی تک آمدورفت نہیں ہو سکی۔ اس کے علاوہ عزیز آباد چوک سے شین وارسک، مولا خان سرائے اور چگملائی کو بھی بند کر دیا گیا ۔نوٹیفکیشن میں شہریوں سے کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھ کر گاڑی کو 100 میٹر دور کھڑی کیا جائے، عوام امن و امان کے لیے تعاون کریں۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف سازش کے لیے ان کے اپنے لوگ ہی کافی ہیں۔ فیصل کنڈی نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو خیبرپختونخوا حکومت تبدیل کرنا اس کا حق ہے، اس میں سازش کی کوئی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کی بحالی کے بعد نئی صورت حال پر بھی وزیراعظم سے بات ہوئی، سوات واقعہ پر بھی بات ہوئی۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ادویات کی ایکسپورٹ کو بڑھانے کیلئے پر عزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اجلاس میں کیا۔وزیرِ صحت کوایکٹو فارماسیوٹیکل انگریڈیئنٹ ( API )پالیسی اور نفتھا کریکر منصوبے اور ادویات کی قیمتوں کے موجودہ طریقہ کار اور کنزیومر پرائس انڈیکس کے اثرات بارے بریفنگ دی گئی۔(جاری ہے) وزیر صحت نے کہا ہے۔نفتھا کریکر منصوبے پر ایک جامع رپورٹ پیش کی جایے ۔انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے نظام اور مہنگائی کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کے اثرات پر ایک جامع رپورٹ تیار کی جائے ۔پاکستان کی دوا...
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر کسی کو بھی اشتعال انگیزی اور مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایسے عناصر کی مانیٹرنگ مسلسل کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سوشل میڈیا پر شرانگیز اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، اور اس سلسلے میں سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر کسی کو بھی اشتعال انگیزی اور مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔...
دورے کے دوران متعلقہ حکام نے جلوسوں کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے انتظامات سے وفد کو آگاہ کیا۔ مرکزی انجمن امامیہ نے ضلعی انتظامیہ کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ محرم کے ایام میں امن و امان کی فضا برقرار رکھی جائے گی۔ اسلام ٹائمز مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے وفد نے الفا کنٹرول روم تحصیل آفس گلگت کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ وفد نے چھ محرم تا روزِ عاشورہ (10 محرم) تک نکلنے والے جلوسوں کے روٹس کے نقشے اور سکیورٹی اقدامات کا بغور معائنہ کیا۔ دورے کے دوران متعلقہ حکام نے جلوسوں کے پرامن...
پاکستان میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں خدمات انجام دینے والے ماہرین کی حوصلہ افزائی کےلیے صدارتی ایوارڈز اور قومی اعزازات دینے کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں نامزدگیوں پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور تعلیم کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے ماہرین کے نام زیر غور لائے گئے۔ خالد حسین مگسی نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت سائنسدان اور ماہرین عالمی معیار پر پورا اترتے ہیں اور حکومت ان کی حوصلہ افزائی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی باصلاحیت پاکستانیوں کو نمایاں کرنے کے لیے شفاف اور میرٹ پر...
وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی متعدد بار پیشکش کی ہے۔ وزیراعظم نے ایک ماہ میں 3 مرتبہ پی ٹی آئی کو کہا کہ ہمیں بیٹھ کر بات کرنی چاہیے، تاہم پی ٹی آئی مسلسل مذاکرات سے انکاری رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی صوبائی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد زیر غور نہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت گرانے کے بارے میں قطعی طور پر غور نہیں ہو رہا۔ پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے آنے والے دنوں میں احتجاج کی...
— فائل فوٹو کراچی میں آج صبح اور رات میں کہیں کہیں بوندا باندی یا بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں 8 سے 11جولائی کے دوران بارش کا امکانشہرِ قائد کراچی میں 8 سے11جولائی کے دوران معتدل شدت کی بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
---فائل فوٹو بلوچستان حکومت کی جانب سے صوبے کی 4 جامعات کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 1 ارب روپے سے زائد کی رقم جاری کردی گئی۔محکمۂ خزانہ بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق جامعہ بلوچستان کو 52 کروڑ روپے، بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کو 18 کروڑ روپے، سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کو 20 کروڑ اور لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگری کلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز کو 10 کروڑ جاری کیے گئے ہیں۔محکمۂ خزانہ نے یہ رقم جامعات کے ملازمین کی جون تک کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کی مد میں جاری کی ہے۔یاد رہے کہ جامعہ بلوچستان کے ملازمین پچھلے 1 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کر رہے ہیں۔
امریکی حملوں سے ایران کا ایٹمی پروگرام 2 سال پیچھے چلا گیا: پینٹاگون WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکا کے دفاعی ادارے پینٹاگون نے کہاہے کہ امریکی حملوں سے ایران کا ایٹمی پروگرام سال 2 سال پیچھے چلا گیا۔ ترجمان پینٹاگون نے کہا کہ امریکی حملوں سے 3 ایرانی ایٹمی تنصیبات تباہ ہوئیں اور حملوں کے بعد ہونے والے نقصان سے ایران کا ایٹمی پروگرام ایک سے 2 سال پیچھے چلا گیا ہے۔امریکا نے 22 جون کو ایران کے فردو، نطنز اوراصفہان میں موجود جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تھا اور امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی 3 نیوکلیئر سائٹس پر کامیاب حملہ کیا گیا ہے اور فردو ایٹمی تنصیب...
راولپنڈی:9 مئی کے واقعات سے متعلق 12 اہم مقدمات کی سماعت آج انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوگی۔ ان مقدمات میں جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) پر حملہ کیس بھی شامل ہے، تاہم یہ کیس کچہری سماعت کی بجائے عدالت میں سنا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق تمام مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کریں گے اور یہ سماعتیں راولپنڈی کی ضلع کچہری میں واقع انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوں گی۔ عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ آج کی سماعت میں 9 مئی کے 11 مقدمات میں باقی رہ جانے والے ملزمان کو چالان کی نقول...

ائیر چیف مارشل کا اسپیکر قومی اسمبلی کے نام اظہار تشکرکاخط، قومی اتحاد و یکجہتی کو دشمن کے خلاف بڑی طاقت قرار دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے نام خط میں بھارتی جارحیت کے خلاف قومی اتحاد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اسپیکر کے پارلیمانی کردار کو سراہا ہے۔ خط میں ائیر چیف مارشل نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف قومی یکجہتی قائم کرنے میں اسپیکر سردار ایاز صادق کا کردار قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی قیادت کی جانب سے قومی اتحاد کے مظاہرے پر پاک فضائیہ شکر گزار ہے۔ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے قومی اسمبلی کے ارکان کی جانب سے پاک فضائیہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کو قابلِ فخر قرار دیا اور کہا کہ دشمن کی جارحیت کے مؤثر جواب پر...
اسلام آباد: ہائی کورٹ کی ماہِ جُون کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ہے، جس کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس مقدمات نمٹانے کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ جُون 2025ء کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے مجموعی طور پر 985 مقدمات نمٹائے۔ اس حوالے سے عدالت کی ماہ جون کی ججز کارکردگی رپورٹ یکم سے 30 جون 2025 کے عرصے پر مشتمل ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس انعام امین منہاس 313 مقدمات نمٹا کر دیگر تمام ججز میں سرفہرست رہے۔ رپورٹ کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس محمد اعظم خان نے بالترتیب 125، 125 مقدمات کے فیصلے سنائے اور دوسرے نمبر پر رہے جب کہ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر...
اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر کو پولیس حکام نے مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری کی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری مظفرآباد کا رات گئے اچانک دورہ کیا، وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا، اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ موسٹ سینئیر وزیر، وزیر داخلہ کرنل (ریٹائرڈ) وقار احمد نور، وزرائے حکومت سید بازل نقوی، چوہدری اظہر صادق اور نثار انصر ابدالی بھی موجود تھے، وزیراعظم آزاد کشمیر نے مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی کے...
ویب ڈیسک :جنوبی وزیرستان اپر میں سکیورٹی خدشات کے باعث آج صبح 6 سے شام 7 بجے تک مکمل کرفیو نافذ کر دیا گیا ، جس کے تحت تمام تحصیلوں میں نقل و حرکت پر پابندی عائد ہو گی۔ تودہ چینہ تا مکین، سراروغہ، کوٹکئی اور سپینکئی روٹس مکمل بند کر دیئے گئے ہیں، مکین تا کانی گرم اور شیروانگی تک آمدورفت نہیں ہو سکے گی۔ اس کے علاوہ عزیز آباد چوک سے شین وارسک، مولا خان سرائے اور چگملائی کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ ایمرجنسی کی صورت میں شناختی کارڈ اور دستاویزات کے ساتھ سفر ممکن ہو گا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری نوٹیفکیشن میں شہریوں سے کہا گیا...
لندن (اوصاف نیوز)برطانوی حکومتی اعداد و شمار کے مطابق موجودہ گرمی کی لہر کی وجہ سے ویلز اور انگلینڈ میں تقریباً 6 سو افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونیوالوں کی عمریں 60 سال سے زائد ہیں، ہلاک ہونے والوں میں خواتین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ برطانیہ میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث 2020 سے لیکر جون 2025 تک 10ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ رواں سال سب سے زیادہ گرمی لندن اور ویسٹ مڈلینڈ میں پڑی،محکمہ موسمیات کی طرف سے گرمی کی دوسری لہر کے بعد مزید گرمی پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ صومالیہ میں ملٹری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ 5 اہلکار ہلاک،3 زخمی موجودہ گرمی کی لہر کے باعث برطانوی شہریوں...
چیئرمین واپڈا نوید اصغر چوہدری نے وزیر اعلیٰ کو یقین دلایا کہ متاثرین ڈیم اور واپڈا کے مابین طے پانے والے معاہدے پر تیزی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے اور متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کی محرومیوں کو دور کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے چیئرمین واپڈا نوید اصغر چوہدری سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے نوید اصغر چوہدری کو چیئرمین واپڈا کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دیامر کے عوام نے ملک کے وسیع تر مفاد میں قربانیاں دی ہیں۔ متاثرین ڈیم کے جائز تحفظات کے ازالے کیلئے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے...
سٹی42: آج 7 محرم الحرام کے موقع پر شہر بھر میں 424 مجالس اور 99 جلوس برآمد ہوں گے۔ لاہور پولیس کے ترجمان کے مطابق ان تمام مجالس و جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 6800 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے پُرامن انعقاد کے لیے بھرپور اور مربوط سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مجالس اور جلوسوں کی حفاظت کے لیے سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، سنیپ چیکنگ اور داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی جاری ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری مزید بتایا گیا ہے کہ تمام جلوسوں کی پنجاب سیف سٹیز...