2025-11-04@13:35:13 GMT
تلاش کی گنتی: 223

«کہ گرفتار»:

(نئی خبر)
    ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آتے ہی غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کریک ڈائون کا آغازکردیا گیا ،گزشتہ ہفتے کے دوران 7 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین کو امریکا بدر جبکہ اڑھائی ہزار کے قریب تارکین کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق، زیر حراست افراد کا تعلق میکسیکو، سینیگال، وینزویلا، افغانستان، بولیویا، برازیل، ایکواڈور، ایل سلواڈور، گوئٹے مالا اور کولمبیا سے ہے۔ دوسری جانب، امریکا میں تارکین وطن کے خلاف کارروائی کے بعد لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں نے اس مسئلے پر غور کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، جبکہ کولمبیا نے صدر ٹرمپ کی تمام شرائط تسلیم کر لی ہیں۔ میں نے نہیں بلکہ متھیرا نےمجھے۔۔۔!!! چاہت فتح اپنے دفاع کیلئےمیدان...
    کراچی: سرجانی ٹاؤن پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ڈکیت گینگ سے تعلق رکھنے والے 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا،  گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے 5 پستول ، گولیاں ، چھینی گئی 6 موٹر سائیکلیں ، 15 موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔  تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر واحد بخش گبول گوٹھ میں قائم ایک مکان پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی تاہم پولیس نے گلی کا گھیراؤ کرتے ہوئے 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جبکہ ان دیگر 3 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت انصار علی عرف سیکیورٹی گارڈ عرف...
    بلال کالونی پولیس نے مبینہ مقابلے میں دو زخمی سمیت تین ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ بلال کالونی پولیس نے نیو کراچی عیدگاہ گراؤنڈ سیکٹر فائیو ڈی میں مبینہ مقابلے کے دوران دو زخمی سمیت تین ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق زخمی دو ڈاکوؤں کو عبدالرحمٰن اور سید علی وقار جبکہ تیسرے ساتھی کو شاہ زیب کے نام سے شناخت کیا گیا۔ پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضے سے دو  پستول، دو موٹر سائیکلیں 125 اور 70 برآمد کرلی جبکہ پولیس نے دونوں زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جبکہ تیسرے ڈکیت کو تھانے منتقل کر دیا جس سے پوگچھ کا عمل جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کرایا...
    فوٹو: فائل سرگودھا میں چند روز قبل طالب علم کی لاش ملنے کے کیس میں پیشرفت ہوئی ہے، ملزم نے 30 ہزار روپے ادھار واپس کرنے کے بجائے دوست کو قتل کردیا۔اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) سٹی انعم شیر نے طالب علم صائم کے قتل کیس سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ طالب علم صائم کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔اے ایس پی سٹی انعم شیر کا کہنا ہے کہ ملزم نے 30 ہزار روپے ادھار کی رقم پر طالب علم صائم کو قتل کیا، گرفتار ملزم صائم کا دوست تھا، 23 جنوری کی رات گھر سے ساتھ لے کر گیا تھا۔انعم شیر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کالج کا طالب...
    فوٹو: فائل لاہور پولیس کا پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں ماہ کے پہلے 25 دنوں میں 179 مقدمات درج اور 179 گرفتاریاں ہوئیں۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق 25 دنوں کی کارروائی کے  دوران سیکڑوں پتنگیں اور 167 چرخیاں برآمد کی گئیں۔ آن لائن پتنگیں بیچنے والے گروہ سمیت بڑے سپلائر پکڑے گئے، گلشن راوی میں ایک فیکٹری بھی پکڑی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ پتنگ بنانا، بیچنا، اڑانا یا ڈیلیور کرنا ناقابل ضمانت جرم ہے، یہ خونی کھیل ہے اور علماء بھی اسے غیر شرعی قرار دے چکے ہیں، والدین سے اپیل ہے کہ بچوں کو اس جرم سے بچائیں۔ لاہور: آن لائن اندرون و بیرون ملک پتنگیں فروخت کرنے والا...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایف آئی اے سائبرکرائم رپورٹنگ سینٹر نے احسن آباد میں کارروائی کرتے ہوئے آن لائن لاٹری کے نام پر ملکی وغیر ملکیوں کو لوٹنے والے گروہ کے 4کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان میں فیاض رضا، محمداشرف، محمدعمران اور ظفر راجپوت شامل ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان موبائل ایپلی کیشنز سے ملکی وغیرملکی کرنسی میں کروڑوں کی ادائیگی کا جھانسہ دیتے ہیں۔
    اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کسی قیدی کی رہائی اور پکڑنے کے بجائے حکومت کی توجہ مسائل کی طرف ہو۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی مزدوروں کے ساتھ 3 نسلوں کی جدوجہد ہے، پیپلز پارٹی، محنت کشوں اور مزدوروں نے سرزمین کو آئین دلوایا جبکہ قائد عوام ( سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو ) کے ساتھ مزدوروں نے جدوجہد کر کے اپنا حق چھینا، مزدوروں نے بی بی شہید ( سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو ) کے ساتھ بھی مل کر جدوجہد کی اور آمروں کے مقابلے میں نہتی لڑکی اس لیے کھڑی تھی کہ اس...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی سے اغوا اور زیادتی کے بعد قتل ہونے والے 7 سالہ صارم کے ورثا نے ملزمان کی عدم گرفتاری پر احتجاج کیا ہے۔ صارم قتل میں ملزمان کی عدم گرفتاری پر ورثا نے سڑک بلاک کر کے احتجاج کیا جبکہ پولیس افسران کی جانب سے ورثا کو یقین دہانی کرائی گئی کہ غفلت و لاپرواوہی برتنے والے پولیس افسران کے خلاف قانون ک مطابق کارروائی کی جائے گی اور اغوا اور قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے جس کے بعد ورثا نے احتجاج موخر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بلال کالونی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر فائیو کے بیت العنم کے مکینوں نے کمسن...
    اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف 4 کارروائیوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اے این ایف کے ترجمان کے مطابق کارروائیوں میں 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 112 کلو گرام منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پشاور ایئر پورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 11.12 کلو گرام آئس برآمد کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شیخوپورہ ہرن مینار انٹرچینج ایم 2 پر گاڑی سے 24 کلو افیون، 70.8 کلو چرس اور 1.2 کلو آئس برآمد ہوئی ہے، منشیات اسمگلنگ کے الزام میں کار سوار کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر...
    وزیرِ قانون خیبر پختون خوا آفتاب عالم—فائل فوٹو وزیرِ قانون خیبر پختون خوا آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ میں پہلے دن سے مذاکرات کے خلاف ہوں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن سے مذاکرات کر رہے ہیں وہ مذاکرات والے نہیں، جعلی ووٹوں سے آئے ہیں۔آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، ضم اضلاع سے متعلق حکومت بہت زیادتی کر رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے 7 دن میں کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہو گی: بیرسٹر گوہرچیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہماری شرط ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، بانی پی ٹی آئی نے کہا...
    بن قاسم کے علاقے پورٹ قاسم تھرمل پاور پلانٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں 4 افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں چھیپا کے رضا کار فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر رہے تھے کہ ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اسپتال میں متوفی کی شناخت 45 سالہ علی رضا ولد محمد سرور کے نام کی گئی جبکہ تینوں زخمیوں کو 40 سالہ عابد، 38 سالہ شاہ میر اور 30 سالہ عمر حیات کے نام سے شناخت کیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کا شکار چاروں افراد سیکیورٹی گارڈ ہیں جو اپنی ڈیوٹی پر آئے تھے اور سڑک کنارے کھڑے ہوئے تھے کہ اس دوران تیز رفتار بس نے انھیں روند...
    کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں زیرزمین پانی کے ٹینک کے سے کسمن بچے صارم کی لاش ملنے کے معاملے پر 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ بلال کالونی تھانے کے علاقے نارتھ کراچی میں واقع بیت النعم نامی رہائشی اپارٹمنٹ کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے مغوی کمسن صارم کی لاش ملنے کےواقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔  رات گئےاینٹی وائلنٹ کرائم سیل کی جانب سےرہائشی اپارٹمنٹ بیت النعم میں دوبارہ سرچ آپریشن کیا گیا جوصبح 6 بجے تک جاری رہا۔ سرچ آپریشن کےدوران2مشکوک افراد کوپوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیے گئے افراد کے پاس بند فلیٹ کی چابی تھی۔ سرچ آپریشن میں...
    کورنگی اور کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 2 زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کورنگی ایک نمبر الفتح گراؤنڈ کے قریب پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس نے زخمی ڈاکو فیضان کو اس کے ساتھی دانیال سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 پستول ، گولیاں ، موبائل فونز ، نقدی او موٹر سائیکل برآمد کی ہے جبکہ کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے کورنگی کراسنگ اللہ والا ٹاؤن کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو عطااللہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار زخمی ڈاکو...
    سکھن پولیس نے مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ڈکیت کو امیر علی جبکہ ساتھی کو عادل کے نام سے شناخت کیا گیا جبکہ ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے زخمی ڈاکو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ پولیس دونوں ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے۔
    مکہ مکرمہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری 2025ء ) سعودی عرب میں جعلی سونا بیچ کر 28 لاکھ ریال کا فراڈ کرنے والا 10 رکنی پاکستانی گروہ پکڑا گیا۔ سعودی گزٹ کے مطابق مکہ ریجن کی پولیس نے 10 پاکستانی باشندوں کو مالی فراڈ کے تقریباً 31 جرائم میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا، اس گینگ نے جعلی سونے کی اینٹیں فروخت کرنے کی دھوکہ دہی کے ذریعے 28 لاکھ سعودی ریال ( تقریباً 20 کروڑ 78 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) کی رقم ہتھیائی۔ اس حوالے سے مکہ پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ دھوکہ بازوں نے سونے کی اینٹوں کی نمائش کرکے مجرمانہ رویہ اپنایا اور اپنے متاثرین کو غیر قانونی طریقے سے یہ سونا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 جنوری 2025ء) کیرالہ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ اسکول کی سطح کی ایتھلیٹک ٹریننگ میں حصہ لینے والی اس دلت لڑکی کا اس کے ہم جماعت، اس کے اسپورٹس ٹرینر، ساتھی ایتھلیٹ، پڑوسی، والد کے دوست اور دیگر لوگوں نے جنسی استحصال کیا۔ بھارت میں دلت خواتین کے خلاف جنسی جرائم کبھی رکیں گے بھی؟ یہ تفصیلات اس وقت سامنے آئیں، جب کیرالہ مہیلا سماکھیا سوسائٹی کے رضاکاروں نے معمول کے دورے کے دوران لڑکی سے ملاقات کی اور اس طرح انہیں جنسی زیادتی کے ان واقعات کا علم ہوا۔ دلت ہندو ذات کے درجہ بندی کے نچلے حصے میں آتے ہیں اور انہیں تحفظ فراہم کرنے...
    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دو علیحدہ علیحدہ آپریشنز کے دوران 9 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گیارہ جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی انٹیلی جنس بنیاد پر ملنے والی اطلاع کے بعد دوسالی کے علاقے میں آپریشن کیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن عام علاقے ایشام میں کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مارکیٹ پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 2انڈین گٹکا سپلائرز گرفتار، بھاری مقدار میں انڈیا گٹکا برآمدکرکے مقدمات درج کرلیے۔ تفصیلات کےمطابق مارکیٹ پولیس نے دوران پیٹرولنگ مختلف مقامات سے چھاپامار کارروائیاں کرتے ہوئےانڈین گٹکے کی سپلائی ناکام بنادی ۔مارکیٹ پولیس نے جانوروں کے اسپتال ہیرآباد کے قریب سے انڈین گٹکا سپلائر بنام جاوید کو گرفتار کرلیا،دوسری کارروائی کے نتیجے میں انڈین گٹکا سپلائر ارباب کو گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا گرفتار سپلائرز کے قبضے سے برآمد 30,000 انڈین گٹکے پولیس تحویل میں لیے گئے گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ ملزمان تھانہ مارکیٹ سمیت مختلف علاقوں میں انڈین گٹکا و مین...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ڈی چوک احتجاج کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے 153 کارکنوں کی ضمانتیں منظور جبکہ 24 کی مسترد کر دیں۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ڈی چوک کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے 177 کارکنان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے 153 کارکنان کی ضمانتیں منظور کر لیں جبکہ 24 کارکنان کی ضمانتیں مسترد کر دی گئیں۔اے ٹی سی نے 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔عدالت نے تھانہ کراچی کمپنی کے 48 ملزمان میں سے 43 کی ضمانتیں منظور جبکہ 5 کی خارج کر دی، تھانہ...
    ---فائل فوتو  اسلام آباد کی انسداد دِہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے کیسز میں پاکستان تحریکِ انصاف کے177 کارکنان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے گرفتار مظاہرین کی درخواستوں پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے 200 گرفتار مظاہرین کی ضمانت کی استدعاانصر کیانی نے عدالت سے استدعا کی کہ بے گناہ کارکنوں کو اٹھایا گیا ہے، ضمانتیں منظور کی جائیں۔ عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف کے 153 کارکنان کی ضمانتیں منظور جبکہ 24 کارکنان کی درخواستیں مسترد کر دیں۔عدالت کی جانب سے تھانہ کراچی کمپنی کے 48 ملزمان میں سے 43 کی درخواستِ ضمانت منظور جبکہ 5 کی مسترد کر دی گئی ہیں۔