کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں زیرزمین پانی کے ٹینک کے سے کسمن بچے صارم کی لاش ملنے کے معاملے پر 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

بلال کالونی تھانے کے علاقے نارتھ کراچی میں واقع بیت النعم نامی رہائشی اپارٹمنٹ کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے مغوی کمسن صارم کی لاش ملنے کےواقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔  رات گئےاینٹی وائلنٹ کرائم سیل کی جانب سےرہائشی اپارٹمنٹ بیت النعم میں دوبارہ سرچ آپریشن کیا گیا جوصبح 6 بجے تک جاری رہا۔ سرچ آپریشن کےدوران2مشکوک افراد کوپوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیے گئے افراد کے پاس بند فلیٹ کی چابی تھی۔ سرچ آپریشن میں پولیس حکام کے ہمراہ سی پی ایل سی اوردیگرحکام بھی وجود تھے۔ سرچ آپریشن کے دوران سراغ رساں کتوں سے بھی مدد لی گئی آپریشن کے دوران رہائشی پروجیٹ کے  بند فلیٹوں کودوبارہ سرچ کیا گیا۔

سرچ آپریشن کے دوران ایک بند فیلٹ سے ایک چادربھی اٹھائی گئی ہے جسے فارنزک لیبارٹری بھجوایا جائے گا۔ بند فلیٹ سے دیگرنمونے بھی حاصل کیے گئے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا لے کہ پولیس کو مغوی صارم کی  حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حتمی پوسٹ مارٹم ملنے کے بعد تفتیش کا رخ مکمل واضح ہو جائےگا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے مشکوک افراد کے ڈی این اے اور مفوی  کمسن صارم کے نمونے کیمیائی تجزیے کے لیے آج جامعہ کراچی کی فارنزک لیباٹری بھجوائے جائیں گے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے پولیس جلد کسی نتیجے پر پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پولیس حکام ا پریشن کے کا کہنا

پڑھیں:

انٹرپول کے ہاتھوں عراق میں گرفتار ہونے والا قتل کا ملزم پاکستان منتقل

ایف آئی اے این سی بی اور انٹرپول کی بڑی کارروائی میں قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم داود سرور کو عراق سے گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار

ملزم کو گرفتاری کے بعد کراچی ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، جہاں ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے اسے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔

داود سرور گزشتہ 5 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا اور اس کے خلاف تھانہ قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا۔

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے اس کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد اور انٹرپول بغداد کے درمیان قریبی رابطہ کاری کی بدولت ممکن ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انٹرپول ایف آئی اے پاکستان عراق

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ٹریلر نے راہ گیر خاتون کو کچل دیا
  • بنوں، پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 6 دہشتگرد ہلاک
  • انٹرپول کے ہاتھوں عراق میں گرفتار ہونے والا قتل کا ملزم پاکستان منتقل
  • کراچی: مرد اور عورت کی لاشیں ملنے کے کیس کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں
  • کراچی، پاپوش نگر تھانے سے ملزم کا دوران فرار ہلاکت کا معاملہ، دو اہلکاروں پر مقدمہ درج
  • کراچی: خاتون نے جوان بیٹے کے گردے عطیہ کردیے، میت خود لیکر اسپتال پہنچی
  • کراچی میں 16 سالہ لڑکی کی لاش ملنے کا کیس حل، زیادتی کے بعد قتل کرنے والا پڑوسی گرفتار
  • کراچی: پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کئی سال بعد بچے سمیت قتل
  • راولپنڈی: خاتون کا قتل: لاش قبرستان لے جانے کی ویڈیو پولیس نے حاصل کرلی
  • کراچی میں جوڑے کا قتل: گوجرانوالہ سے 11 افراد کو حراست میں لے لیا گیا