کراچی؛ سرجانی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 5 ڈاکو گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کراچی:
سرجانی ٹاؤن پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ڈکیت گینگ سے تعلق رکھنے والے 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے 5 پستول ، گولیاں ، چھینی گئی 6 موٹر سائیکلیں ، 15 موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر واحد بخش گبول گوٹھ میں قائم ایک مکان پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی تاہم پولیس نے گلی کا گھیراؤ کرتے ہوئے 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جبکہ ان دیگر 3 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔
ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت انصار علی عرف سیکیورٹی گارڈ عرف پولیس والا (جعلی) ولد امام دین ، محمد فیضان عرف شانی عرف بابا ولد صلاح الدین ، راشد ولد حاجی ناتھا خان ، غلام سرور ولد پیر محمد اور وسیم ولد عبدالرزاق کے نام سے کی گئی۔
گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے 5 پستول ، گولیاں ، چھینی گئی 6 موٹر سائیکلیں ، 15 موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے جبکہ برآمد کی جانے والی 4 موٹر سائیکلوں کا ریکارڈ سامنے آیا ہے جس میں وہ سچل ، فیروز آباد ، کورنگی صنعتی ایریا اور سرجانی ٹاؤن کے علاقے سے چوری کی گئی تھیں اور ان کے مقدمات درج ہیں جبکہ 2 ، 125موٹرسائیکلوں نمبرٹیمپر نکلے جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ڈاکوشہر کے مخلتف علاقوں سے موٹر سائیکلیں اور موبائل فون چوری اور چھین کر انھیں سرجانی نادرن بائی پاس کے قریب جمع کرتے تھے اور بعدازاں دیگر ساتھیوں کی مدد سے انھیں بلوچستان منتقل کر کے فروخت کر دیا کرتے تھے، جبکہ ڈاکوؤں سے برآمد کیے جانے والے موبائل فونز شہر کے مختلف علاقوں سے چھینے گئے تھے۔
ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں کا نیٹ ورک کراچی سے بلوچستان تک سرگرم ہے اور گروہ میں شامل دیگر ساتھیوں کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے، تاہم پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل گرفتار ڈاکوو ں سرجانی ٹاو ن پولیس نے کے مطابق
پڑھیں:
کراچی، حساس ادارے اور پولیس نے 3 کروڑ بھتہ طلبی کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم گرفتار
کراچی:ڈیفنس پولیس اور وفاقی حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی کے دوران ڈی ایچ اے میں معروف بلڈر اور پراپرٹی ڈیلر سے بھتہ طلب کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم احتشام، متاثرہ شخص امین الدین کے بیٹے کا قریبی دوست نکلا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم نے 16 اپریل 2025 کو انٹرنیشنل نمبر سے واٹس ایپ کال کے ذریعے معروف بلڈر امین الدین سے 3 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا۔
مزید پڑھیں: کراچی بھتہ خوروں سمیت مزید 51 مشتبہ افراد گرفتار میٹرول میں بیگ سے 3 دستی بم برآمد
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ متاثرہ شخص امین الدین کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم نے 12 اپریل کو امین الدین کے دفتر ایک لفافہ بھجوایا تھا جس میں ایک گولی اور ایک پرچی شامل تھی۔ اس پرچی میں بھتہ کی رقم اور سنگین نتائج کی دھمکی درج تھی۔
پولیس کے مطابق ملزم نے لفافہ پہنچاتے وقت اپنا چہرہ چھپانے کے لیے ماسک، چشمہ اور ٹوپی پہن رکھی تھی تاکہ سی سی ٹی وی کیمروں میں شناخت نہ ہو سکے۔
مزید انکشافات کے مطابق ملزم نے 22 اپریل کو امین الدین کے کاروباری پارٹنر خورشید کو بھی کال کی، جبکہ 23 اپریل کی شام 4 بجے وہ خود ڈی ایچ اے پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیتا رہا۔
مزید پڑھیں: کراچی بھتہ نہ دینے پر بوری بند لاشیں پھینکنے والا گروہ گرفتار اسلحہ برآمد پولیس
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے بھتہ خوری میں استعمال ہونے والا موبائل فون، انٹرنیشنل سم اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ پولیس اور حساس ادارے اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد کی تلاش میں سرگرم ہیں۔