2025-08-14@14:53:48 GMT
تلاش کی گنتی: 205

«ہولڈنگ کمپنی»:

(نئی خبر)
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایس آئی ایف سی  ایگزیکٹو کمیٹی کے بارہویں اجلاس میں  "اڑان پاکستان" منصوبے کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں "اڑان پاکستان"پروگرام کے تحت برآمدی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے مختلف سٹیک ہولڈرز کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر منصوبہ بندی نے 'اڑان پاکستان' پروگرام کی اہم خصوصیات اور سٹیک ہولڈرز کے کردار پر روشنی ڈالی۔ کمیٹی کی جانب سے  'اڑان پاکستان' پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مؤثر  حکمت عملی بنانے کا عزم  کیا گیا ۔ایس آئی ایف سی کا  "ہول آف دی نیشن فورم" کے ذریعے پروگرام کے فوائد حاصل کرنے پر زور  دیا گیا ۔ اگر پی ٹی آئی چاہتی ہے مذاکرات میں سے...
     وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امید ہے کرم میں تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر قیام امن یقینی بنائیں گے۔وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تعلیمی شعبے میں صوبوں کا اہم کردار ہے،  وفاق کو صوبوں کے ساتھ مل کر تعلیمی میدان میں چیلنجز سے نمٹنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازیں شروع ہونا کامیابی ہے، گزشتہ حکومت کے ایک وزیر کی تقریر کے تباہ کن نتائج ہوئے، شکر ہے جو بندشیں لگیں وہ ختم ہوئیں اور امید ہے جلد لندن کے لیے پروازوں کا آغاز ہوگا۔  شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ضلع کرم میں حالات نارمل ہورہے ہیں، امن معاہدے کے بعد  مورچے مسمار کیے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امید ہے کرم میں تمام سٹک ہولڈرز مل کر قیام امن یقینی بنائیں گے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تعلیمی شعبے میں صوبوں کا اہم کردار ہے، وفاق کو صوبوں کے ساتھ مل کر تعلیمی میدان میں چیلنجز سے نمٹنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی یورپ کے لئے پروازیں شروع ہونا کامیابی ہے، گزشتہ حکومت کے ایک وزیر کی تقریر کے تباہ کن نتائج ہوئے، شکر ہے جو بندشیں لگیں وہ ختم ہوئیں اور امید ہے جلد لندن کے لئے پروازوں کا آغاز ہوگا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ضلع کرم میں حالات...
    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ صوبوں کو وفاق کے ساتھ مل کر درپیش چیلنجز کا حل تلاش کرنا ہوگا۔ انہوں نے اسلام آباد میں خواتین کی تعلیم پر ہونے والی عالمی کانفرنس کو اہم قدم قرار دیا اور کہا کہ ملالہ یوسفزئی کا بھی اس میں شریک ہونا اہم ہے۔   وزیر اعظم نے تعلیم کے شعبے میں بہتری کی ضرورت پر زور دیا اور بتایا کہ 22.8 فیصد بچے سکولوں سے باہر ہیں، جن میں زیادہ تعداد لڑکیوں کی ہے۔   انہوں نے کرم میں امن کی بحالی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہاں حالات بہتر ہو رہے ہیں اور آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ پی آئی...
    اویس کیانی: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کی رہائشگاہ جا کر ان سے ملاقات اور خیریت دریافت کی۔  محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمٰن کی صحت سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔   محسن نقوی اور مولانا فضل الرحمٰن نے امدادی اشیا کے قافلوں کی پاراچنار آمد پر اظہارِ اطمینان کیا۔ مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک  محسن نقوی نے کہا کہ کُرم میں قیامِ امن کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا ہے، بعض عناصر نے جان بوجھ کر کُرم...