اسلام آباد:

پاکستان کے ابھرتے ہوئے کرکٹ اسٹارز اذان اویس اور شمائل حسین نے انگلینڈ کے خلاف حالیہ شاہینز سیریز میں شاندار کارکردگی کے ذریعے رنز کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل کی قیادت میں پاکستان شاہینز نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز 1-2 سے جیتی جبکہ دو تین روزہ میچ بارش کی نذر ہوکر بغیر نتیجہ ختم ہوئے۔

سیریز کینٹ، ہوو اور کینٹربری کے میدانوں میں کھیلی گئی جہاں نوجوان کھلاڑیوں نے مستقل مزاجی اور زبردست شراکت داریوں کے ذریعے میچز پر اپنی گرفت مضبوط رکھی۔

اذان نے سات اننگز میں 276 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنائے جبکہ شمائل جو ابتدائی دو میچز میں نہیں کھیلے، نے پانچ اننگز میں 193 رنز اسکور کیے، دونوں کی بیٹنگ اوسط تقریباً 39 رہی۔

سیریز کے فیصلہ کن تیسرے ون ڈے میں ان دونوں نے 100 سے زائد رنز کی شراکت قائم کی جو 261 رنز کے ہدف کے تعاقب کی بنیاد بنی اور میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

تین روزہ میچز بارش سے متاثر ہوئے تاہم اس دوران روہیل نذیر اور علی ذریاب نے سنچریاں اسکور کیں جبکہ عامر حمزہ، عبید شاہ، موسیٰ خان اور میران ممتاز نے باؤلنگ میں اچھی کارکردگی دکھائی۔

بیٹنگ کے مجموعی اعزازات بھی اذان اور شمائل نے اپنے نام کیے۔ پی سی بی ویب سائٹ کے مطابق شمائل نے تین میچز کی مشترکہ کارکردگی میں اپنی ٹیم کے لیے سب سے زیادہ رنز بنائے۔

شمائل سیریز میں مجموعی طور پر انگلینڈ کے لوک بینکنسٹین (197 رنز) کے بعد دوسرے نمبر پر رہے۔ دیگر نمایاں بلے بازوں میں علی ذریاب (166)، حیدر علی (159)، روہیل نذیر (136)، سعود شکیل (128) اور محمد سلیمان شامل تھے، جبکہ عمیر بن یوسف (77) اور معاذ صداقت (61) نے بھی کچھ رنز بنائے۔

شمائل کا اسٹرائیک ریٹ 74 جبکہ اذام کا 53 رہا، جو ان کے بیٹنگ انداز کی عکاسی کرتا ہے شمائل دلکش اسٹروک پلیئر جبکہ اذان تحمل سے کھیلنے والے بلے باز کے طور پر سامنے آئے۔

یہی دونوں کھلاڑی گزشتہ سال کے فرسٹ کلاس سیزن میں بھی رنز لسٹ میں نمایاں رہے۔ اذان نے قائدِ اعظم ٹرافی میں 844 رنز بنا کر سرفہرست رہے اور اپنی ٹیم سیالکوٹ کو ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ شمائل حسین نے صدر ٹرافی میں 727 رنز کے ساتھ دوسرا نمبر حاصل کیا، جس میں ٹورنامنٹ کی تیز ترین ڈبل سنچری بھی شامل تھی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پی ٹی آئی کے شوکت بسرا سے لفظی جھڑپ، ن لیگی رہنما شو چھوڑ کر چلے گئے

پی ٹی آئی کے رہنما شوکت بسرا کے ساتھ لفظی جھڑپ کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما انجینئر قمر الاسلام راجہ احتجاجاً شو چھوڑ کر چلے گئے۔

نجی ٹی و ی کے پروگرام میں عمران خان کے صاحبزادوں کی پاکستان آمد کا موضوع زیر بحث تھا۔ اس دوران شوکت بسرا نے نواز شریف کے بچوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ جب قمر الاسلام راجہ کے بولنے کی باری آئی تو انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ اس دوران شوکت بسرا انہیں بار بار ٹوکتے رہے۔
اینکر نے جب ان سے اپنی باری پر بولنے کی درخواست کی لیکن اس کے باوجود وہ قمر الاسلام راجہ کی گفتگو کے دوران بار بار لقمے دیتے رہے جس کی بنا پر وہ شو سے اٹھ کر چلے گئے۔بعد ازاں بریک کے دوران پروگرام کی ٹیم نے راجہ قمر الاسلام کو واپس شو میں بیٹھنے پر راضی کرلیا۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز: ون ڈے میں کس کا پلڑا بھاری ہے؟
  • بیروزگاری، معاشی عدم استحکام‘ 6 ماہ میں ساڑھے 3 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑگئے
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پر قبضے کا معاملہ اسرائیل پر چھوڑ دیا
  • بیروزگاری، معاشی عدم استحکام! 6 ماہ میں ساڑھے 3 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑگئے
  • ایشیا کپ، سلیکٹرز پیچھے مڑ کر دیکھنے پر ہچکچاہٹ کا شکار
  • ماں باپ 10 سالہ بیٹے کو بارسلونا ایئرپورٹ پر اکیلا چھوڑ کر فلائٹ پر چلے گئے 
  • فخر زمان دوبارہ ان فٹ، ویسٹ انڈیز دورہ ادھورا چھوڑ کر وطن واپسی پر مجبور
  • پی ٹی آئی کے شوکت بسرا سے لفظی جھڑپ، ن لیگی رہنما شو چھوڑ کر چلے گئے
  • ویمنز کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں آئرلینڈ پہنچ گئی