دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
اسلام آباد : دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ، اب دوسرے ملک کی شہریت لینے پر پاکستانی شہریت ترک نہیں کرنا پڑے گی۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان شہریت ترمیمی بل 2025 پیش کر دیا گیا۔ یہ بل وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور طلال چوہدری نے اسمبلی میں پیش کیا، جسے مزید کارروائی کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔بل کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو شہریت کا حق واپس دلانا اور دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کے مسائل کا حل نکالنا ہے۔طلال چوہدری نے ایوان کو بتایا کہ نئے قانون کے تحت کسی دوسرے ملک کی شہریت لینے پر پاکستانی شہریت ترک نہیں کرنا پڑے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایسے ممالک کے ساتھ حکومت پاکستان کے معاہدے ہو چکے ہیں، جہاں دوہری شہریت کے اصول تسلیم کیے گئے ہیں، اور اسی بنیاد پر یہ قانون سازی کی جا رہی ہے تاکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو شہریت کے حقوق سے محروم نہ کیا جائے۔اجلاس کے دوران رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے پارلیمنٹ کی موجودگی میں آرڈیننس کے اجرا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آرڈیننس کے بجائے تمام قانونی معاملات پارلیمان کے ذریعے طے کیے جائیں۔
دوسری جانب اجلاس میں موٹر وہیکلز انڈسٹری ڈیولپمنٹ بل 2024 بھی پیش کیا گیا.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: دوہری شہریت کے کے لیے
پڑھیں:
چالان کی رقم 14 دن میں جمع کروانے پر کتنی رعایت؟ ٹریفک پولیس نے خوشخبری سنادی
سٹی 42 : شہرِ قائد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرای چالان کا معاملہ، ٹریفک پولیس نے شہریوں کو اچھی خبر سنادی ۔
ٹریفک پولیس کے مطابق پہلا چالان ملنے پرشہری معافی نامہ جمع کروائے تو جرمانہ کی رقم ادانہیں کرنا ہوگی۔ دوسرا چالان ہونے پر اگر شہری 14 دن کےاندر چالان جمع کروائےگا تو اسے 50 فیصد رعایت ملے گی۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چالان ملنےکے 21 دن میں جمع کروائے تو پھر پورا جرمانہ بھرنا ہوگا۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں
ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار نے سگنل توڑا تو جرمانہ پانچ ہزار روپے ہے، لیکن جرمانہ 14دن کےاندرجمع کروائےتو صرف 2500 روپے جمع کروانے ہوں گے۔
ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے تمام چالان کی رقم 14 دن میں جمع کروانے پر رعایت دی جائے گی ۔