امید ہےکرم میں تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر قیام امن یقینی بنائیں گے: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امید ہے کرم میں تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر قیام امن یقینی بنائیں گے۔وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تعلیمی شعبے میں صوبوں کا اہم کردار ہے، وفاق کو صوبوں کے ساتھ مل کر تعلیمی میدان میں چیلنجز سے نمٹنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازیں شروع ہونا کامیابی ہے، گزشتہ حکومت کے ایک وزیر کی تقریر کے تباہ کن نتائج ہوئے، شکر ہے جو بندشیں لگیں وہ ختم ہوئیں اور امید ہے جلد لندن کے لیے پروازوں کا آغاز ہوگا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ضلع کرم میں حالات نارمل ہورہے ہیں، امن معاہدے کے بعد مورچے مسمار کیے جارہے ہیں، خوراک اور ادویات کی سپلائی بھی پہنچائی جارہی ہے، امید ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر قیام امن یقینی بنائیں گے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف دن رات کارروائیاں ہورہی ہیں اور امید ہے ان کارروائیوں کے نتیجے میں فتنہ الخوارج مکمل طور پر ختم ہوجائے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
نواز شریف سوئٹزر لینڈ روانہ
مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سوئٹزرلینڈ روانہ، آٹھ روز قیام کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف قریبی دوستوں سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ ان کا طبی معائنہ بھی متوقع ہے۔
سوئٹزر لینڈ قیام کے بعد ن لیگ کے قائد لندن آئیں گے جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔