اب غربت، جہالت، فتنہ وفساد کے خلاف جنگ ہوگی، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
لاہور:
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھارت کو معرکہ حق میں شکست دینے پر پاکستان کی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا ہے کہ اب غربت اور جہالت کے خلاف جنگ لڑیں گے، ملک کو بہتر بنانے کی جنگ ہوگی، فتنہ وفساد کے خلاف جنگ ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا یاد گار معرکہ حق، میوزیم اور پارک پراجیکٹ کی نقاب کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں وعدہ کرتی ہوں کہ عوام کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑوں گی، عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو غربت سے آزاد کرانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے-
مریم نواز نے کہا کہ اب غربت اور جہالت کے خلاف جنگ لڑیں گے، ملک کو بہتر بنانے کی جنگ ہوگی، فتنہ وفساد کے خلاف جنگ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے رافیل مار گرائے تو کسی کو یقین نہیں آرہا تھا، سیاسی طور پر تقسیم ہو کر جنگ لڑتے تو کبھی جنگ نہ جیت پاتے، معرکہ حق سے دنیا جان گئی بنیان مرصوص کا مطلب کیا ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے کالجوں میں جا کر سمجھ آیا ”یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسبا ں اس کے، پوری قوم نے متحد اور یک جان ہو کر سیسہ پلائی دیوار کھڑی کردی، دشمن کے رافیل طیارے گرانے والوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ یوم آزادی کا یہ دن پاکستانی قوم کے نام ہے، پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، یوم آزادی کا دن ان ماؤں کے نام جو ماتھا چوم کر بیٹوں کو میدان جنگ میں بھیجتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جوان بیٹوں کو رخصت کرنے والی ماؤں کو قوم، نوازشریف اور میں سر جھکا کر سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، اپنے سہاگ مادر وطن کے لیے پیش کرنے والی بیٹیوں کو سلام کرتے ہیں، دفاع وطن کے لیے یتیمی کا تاج سر پر سجانے والے شہدا کے بچوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یوم آزادی کا دن وطن کے ان جانباز بیٹوں کے نام جنہوں نے خون دے کر وطن کی حفاظت کی، یوم آزادی کو سرحدوں پر دلیری سے لڑنے والے غازیو ں کے نام کرتے ہیں، ہر سال یوم آزادی مناتے ہیں مگر معرکہ حق کی وجہ سے اس سال مزہ ہی اور ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن دشمن کے حملوں کا منہ توڑ جواب دینے والے جانبازوں کے نا م ہے، آج کا دن افواج پاکستان کی لیڈر شپ، افسروں اور جوانوں کے نام، یہ دن ملک کو ایٹمی طاقت بنا کر دفاع کو نا قابل تسخیر بنانے والے نوازشریف کے نام ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سب سے درخواست کرتی ہوں کہ آج وطن کو عظیم سے عظیم تر بنانے کا عزم کر کے اٹھیں، مزدور، کسانوں، اساتذہ، طلبہ اور سیاست دانوں کو کہنا چاہتی ہو ں کہ سیاسی مخالفت ایک طرف، ہمیشہ وطن کو مقدم رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی خدمت کا اعزاز ہر کسی کے نصیب میں نہیں ہوتا، بڑا عہدہ مل جائے نیت اچھی نہ ہو تو رسوائی ہوتی ہے، 2018 سے شروع ہونے والے تنزلی کا سفر ختم ہوا، یہ مٹی بہت زرخیز ہے، تھوڑا سا پانی اور تھوڑی سی محنت مانگتی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان نے اپنے سے 4گنا بڑی طاقت کو جذبے کے ساتھ شکست دی، دعا ہے کہ پاکستان تا ابد آباد رہے، ہم اپنی زندگی میں رفعتوں کو چھوتا دیکھیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مریم نواز نے کے خلاف جنگ یوم آزادی نے کہا کہ جنگ ہوگی معرکہ حق کرتے ہیں کے نام کے لیے
پڑھیں:
مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کو ریاستی پالیسی قرار دینے کو مسترد کرتے ہیں: حافظ نعیم
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے نائب وزیراعظم اسحق ڈار کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کو پاکستان کی ریاستی پالیسی قرار دیے جانے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ حکمران بتائیں یہ پالیسی کس فورم پر یا پارلیمنٹ میں طے کی گئی ہے۔ پاکستان اور اس کے عوام صرف اور صرف ریاست فلسطین کے قیام کے حامی ہیں۔ فلسطین پر قابض اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بارے میں کوئی حکمران نہ سوچے اور نہ ہی قوم ایسا اقدام کرنے کی اجازت دے گی۔ جمعہ کو مانسہرہ میں الخدمت کی تقریب سے خطاب کرتے انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ فرسودہ نظام کو بدلنے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ پاکستان سے مایوس ہونے کی کوئی وجہ نہیں، نوجوان فرسودہ نظام اور وسائل پر قابض مٹھی بھر حکمران اشرافیہ کے خلاف پرامن مزاحمت کریں۔ جماعت اسلامی کی اپیل پر ملک بھر میں اسرائیل کے خلاف احتجاج ہورہا ہے، ٹرمپ کا نام نہاد غزہ امن معاہدہ دہشت گرد اسرائیل کی سرپرستی اور حماس کے خاتمے کا منصوبہ ہے، صہیونی قابض ریاست امریکی سرپرستی میں غزہ میں بچوں کا قتل عام کررہی ہے، اس نے صمود فلوٹیلا پر حملہ کیا اور امدادی کارکنوں کو یرغمال بنایا، گرفتار افراد کو فوری رہا کیا جائے۔ جماعت اسلامی، پاکستان کے عوام حکومت کی تجاویز کو مسترد کرتے ہیں، حکمران جان لیں وہ امریکہ کے غلام ہوسکتے ہیں، غیور پاکستانی نہیں۔ قوم حماس اور اہل فلسطین کے ساتھ ہے۔ ملک میں اس وقت صرف جماعت اسلامی امریکہ کے خلاف مزاحمت کررہی ہے۔